دن کی ٹریڈنگ حکمت عملی اور اسکیلپنگ میں بہترین توازن تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹریڈروں کو اس کے درمیان ایک پرکشش اندازدریافت ہوسکتا ہے ۔ مضمون کا نام خود ہی بولتا ہے: آج ہم سوئنگ ٹریڈنگ کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں۔ لہذا ، سوئنگ ٹریڈںگ کیا ہے؟
سوئنگ ٹریڈنگ تجارت کے لئے ایک مخصوص نقطہ نظر ہے، جو بنیادی اور تکنیکی تجزیوں کو جوڑتی ہے۔ تجارتی سوئینگ یعنی جھولے سرفنگ کی یاد دلاتے ہیں: جب قیمت سمت بدلتی ہے تو آپ سوئنغز کو پکڑتے ہیں۔ اگر آپ یہ ٹریڈںگ اسٹائل منتخب کرتے ہیں تو، آپ کئی دن تک اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہیں۔ لہذا ، آپ کو پوزیشن سائز مینجمنٹ کے اہم اصولوں اور سویپ کے طریقہ کار سے ضرور واقفیت ہونی چاہئے۔
آپ نے شاید اندازہ لگایا ہے کہ سوئنگ ٹریڈنگ سائیڈ وے مارکیٹس کے دوران بالکل ٹھیک کام کرتی ہے، جیسا کہ اس صورتحال میں قیمت کچھ سطحوں کے اندراندر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے۔ اسی وقت کے دوران، "سوئنگ کو پکڑنا" بھی ممکن ہوتا ہے جب قیمت کسی رجحان میں اصلاح کرتی ہے۔
اگر آپ کو سوئنگ ٹریڈنگ بہت پیچیدہ معلوم ہوتی ہے تو، ہم آپ کو "H4 کراس اوور" نامی ایک سوئنگ اسٹریٹیجی سے یقین دلاتے ہوئے خوش ہوں گے۔ اس کے قواعد اس کے نام کی طرح آسان ہیں! آئیے تفصیلات دیکھیں۔
سب سے پہلے، آئیے حکمت عملی کے بنیادی حالات پر غور کریں۔ وہ مندرجہ ذیل ہیں:
- ٹائم فریم: H4
- انڈیکس: 21-period EMA (with application to close prices)، 89-period SMA اور MACD آسیلیٹر سٹینڈرڈ سیٹنگ کیساتھ (12، 26، 9)۔
- کرنسی جوڑے: EUR/USD, GBP/USD, AUD/USD, USD/CAD, EUR/GBP, EUR/AUD, EUR/JPY, GBP/JPY, USD/JPY, GBP/CHF, USD/CHF, EUR/CHF۔
رقم کے انتظام کے بارے میں مت بھولیں. آپ کے زیادہ سے زیادہ خطرے کی سطح اور منافع کا ہدف اکاؤنٹ بیلنس کے تقریبا 1-2٪ کے برابر ہونا چاہئے۔
حکمت عملی کے اقدامات معمول کے مطابق "Sell" اور "Buy" دونوں منظرناموں کے لئے پیش کیے جائیں گے۔
"Buy" منظر نامے کیلئے الگورتھم
- سب سے پہلے، ہم 21-پیریڈ EMA کے کراس کا انتظار کریں گے کہ 89-پیریڈ SMA اپ ڈیت ہوجائے۔
- قیمت کو ضرور اؤپر جانا چاہیے لیکن پھر MACD کے نیچے جاتے ہوئے پیچھے ہٹیں۔
- MACD اوپر کی طرف مڑنے کے بعد ہم سبز موم بتی کی پہلی قیمت پر "اندراجی" آرڈر دیتے ہیں۔ ( اہم اطلاع: قیمت 21-پیریڈ EMA سے زیادہ ہونی چاہئے۔ اگر یہ نہیں ہے تو، آپ کو تجارت چھوڑنے کی ضرورت ہے۔
- اسٹاپ لاس پچھلے اہم سپورٹ لیول سے 4-10 پپس نیچے جاتا ہے۔
- ٹیک پروفیٹ بھی اسی اسٹاپ لاس کے فاصلے پر رکھا جاتا ہے۔
ذیل میں ہم EUR/USD کے H4 چارٹ پر حکمت عملی کی ایک مثال پیش کرتے ہیں۔

چارٹ میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 21-پیریڈ EMA (پیلے رنگ کی لائن) بروز6 اکتوبر کو 89-پیریڈ SMA (گرے لائن) سے بالاتر ہوگی۔ قیمت نے لمبی چجلانگ لاگئی ہے، لیکن پھر نیچے کی طرف درست ہوگئی۔ اسی دوران، MACD نیچے جارہا تھا۔ ہم متحرک اوسط سے اوپر کی قیمت اور MACD کے اضافے کا انتظار کرتے رہے۔ اس کے بعد، ہم نے 1.1776 (بلش کینڈل سٹک کی بند قیمت) پر پوزیشن کھولی۔ ہم نے 1.1728 کے سپورٹ لیول کے نیچے 5 پپس کا اسٹاپ لاس مقرر کیا۔ ٹیک پروفیٹ کی سطح "Buy" آرڈر اور اسٹاپ لاس کے درمیان اسی فاصلے پر رکھی گئی تھی ، جو 48 پپس پر ہے۔ نتیجہ کے طور پر ، ٹیک پروفیت کا ہدف: 1.1776+48 = 1.1824 ہے۔
"Sell" منظر نامے کیلئے الگورتھم
- متبادل طور پر "Buy" منظر نامے کیلئے ، ہم 21-پیریڈ EMA کے کراس کا انتظار کریں گے کہ 89-پیریڈ SMA نیچے چلا جائے۔
- یہاں، ہم توقع کرتے ہیں کہ قیمت کم ہوجائے گی لیکن پھر اؤپر کی جانب تصحیح MACD کو اؤپر لے جائے گی۔
- MACD کے دوبارہ نیچے آنے کے بعد ہم پہلی سرخ کینڈل سٹک کی بند قیمت پر "Sell" پوزیشن کھولتے ہیں۔ ( اہم اطلاع: قیمت 21-پیریڈ EMA سے کم ہونی چاہئے۔ اگر یہ نہیں ہے تو، آپ کو تجارت چھوڑنے کی ضرورت ہے۔
- اسٹاپ لاس پچھلے اہم سپورٹ لیول سے 4-10 پپس اؤپر جاتی ہے۔
- ٹیک پروفیٹ بھی اسی اسٹاپ لاس کے برابر فاصلے پر رکھا جاتا ہے۔

اسی EUR/USD کے چارٹ پر، ہم نے دیکھا کہ 21-پیریڈ EMA (پیلی لائن) 89-پیریڈ SMA (گرے لائن) سے نیچے ٹوٹ گیا ہے۔ اس کے بعد قیمت نیچے اور اوپر چلی گئی۔ MACD بھی اونچی حرکت میں آرہا تھا۔ ہم نے آسیلیٹرکے ریورس ہونے کا انتظار کیا اور سرخ کینڈل سٹک کی بند قیمت پر "Sell" آرڈر کھولا۔ اسٹاپ لاس 1.0899 کی مزاحمتی سطح سے اوپر واقع تھا، جبکہ ٹیک پروفیٹ 1.0811 (0.0044-1.0855 = 1.0811) پر رکھا گیا تھا۔
یہ حکمت عملی کافی آسان لگتی ہے، ٹھیک کہا؟ اوپر بیان کردہ آسان اصولوں پر عمل کرکے آپ سوئنگ ٹریڈنگ میں کافی حد تک مؤثر طریقے سے عبور حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ بیک ٹیسٹنگ کے لئے پہلے اسے ڈیمو اکاؤنٹ پر آزمائیں اور پھر اسے اصلی مارکیٹ کے ماحول میں نافذ کریں۔
ابھی ٹریڈ کریں