1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. Forex ٹریڈنگ پر ٹریڈ کے معاہدوں کا اثر
2023-06-27 • اپ ڈیڈ

Forex ٹریڈنگ پر ٹریڈ کے معاہدوں کا اثر

vover.png

Forex مارکیٹ سب سے زیادہ لیکویڈ اور فعال طور پر ٹریڈ کی جانے والی مالیاتی مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ اس کی مقبولیت کی بے شمار وجوہات ہیں، تاہم یہ ناقابلِ بحث ہے کہ کرنسی کے ایکسچینج ریٹس کا اتار چڑھاؤ ان میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ عام طور پر مشہور ہے، کہ کرنسیز کی قدر متعدد مختلف عوامل کے ذریعے باآسانی متاثر ہو سکتی ہے: جیو پولیٹکل واقعات، معاشی عدم استحکام، سوشل میڈیا کے رجحانات، وغیرہ۔

تاہم، اس بات کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے کہ تجارت اور ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدے کرنسی کے ایکسچینج ریٹ پر کس طرح اثر انداز ہو سکتے ہیں اور، اس کے نتیجے میں، Forex ٹریڈنگ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس آرٹیکل میں، آپ ٹریڈ کے عالمی معاہدوں کی نوعیت سے متعلق جانیں گے، نیز ان کے افعال، اور وہ قومی کرنسیز کی قدر کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔

بین الاقوامی ٹریڈ: یہ کس طرح کام سرانجام دیتی ہے؟

اگر آپ اپنے فریج میں موجود چیزوں کو دیکھیں تو آپ کو کوئی حیران کن یا قابل توجہ نظر نہیں آئے گی۔ لیکن اگر آپ کے آباؤ اجداد آپ کے کھانے پینے کی اشیاء پر ایک نظر ڈال سکتے، تو وہ غیر ملکی سامان کو دیکھ کر ضرور حیران ہوتے جو انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔ لیکن اب، پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ ٹریڈ پر مبنی انتہائی ترقی یافتہ تعلقات کی بدولت، آپ ایسی چیزیں خرید سکتے ہیں جو ایک صدی قبل ہمارے آباؤ اجداد کے لیے ناقابلِ تصور تھیں۔

بین الاقوامی ٹریڈ سے مراد مختلف اشیاء کی خریداری (درآمد) اور فروخت (برآمد) ہے جہاں خریدار اور بیچنے والے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان اشیاء میں خوراک، امواد، اور ڈیوائسز شامل ہو سکتی ہیں۔

اشیاء کو درآمد اور برآمد کرنے کا عمل ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر اس کے پاس وافر مقدار میں وسائل موجود ہیں، تو ان کی فروخت ریاستی بجٹ میں اضافی آمدنی کا سبب بنے گی۔ اسی دوران، درآمد کا عمل پراڈکٹ کی کمی کو پورا کر سکتا ہے اور نئی انڈسٹریز میں معاشی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے۔

بین الاقوامی ٹریڈ کے فوائد:

  • بین الاقوامی ٹریڈ کسی ملک کے شہریوں کو ایسی پراڈکٹس فراہم کر سکتی ہے جو بصورت دیگر ان کے لیے باآسانی دستیاب نہ ہوں۔
  • اگرچہ درآمد شدہ اشیاء میں مقامی مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب اشیاء بھی شامل ہو سکتی ہیں، تاہم یہ چیز مقامی پروڈیوسرز کو مجبور کر سکتی ہے کہ وہ اپنی پراڈکٹس کا معیار مزید بہتر بنائیں اور اگر وہ اپنے بین الاقوامی حریفوں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو قیمتوں کو معقول حد تک کم رکھیں۔
  • مقامی کاروباروں کو اپنی کسٹمر بیس کو وسیع کرنے اور اپنی آمدنیوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے، جس کا معیشت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
  • اگر ایک کمپنی کئی ممالک میں واقع ہوتی ہے، تو کسی ایک ملک میں ہونے والی معاشی بدحالی اور دیگر خطرے کے عوامل کا سامنا کرنے کی صورت میں اس کے متاثر ہونے کا امکان کافی کم ہے۔
  • کاروباروں میں توسیع کرنے کے لیے زیادہ ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے اور ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں، جس سے مقامی بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

1995-01.png

ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدے کیا ہیں؟

ٹریڈ کے عالمی معاہدے وہ معاہدے ہیں جو دو یا دو سے زیادہ ممالک کے مابین اشیاء کو درآمد اور برآمد کرنے کے عمل کے حوالے سے شرائط و ضوابط کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔

ان معاہدوں کی نگرانی بین الاقوامی تجارتی تنظیموں کی جانب سے کی جاتی ہے، جن میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس، یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ یہ تنظیمیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدے بین الاقوامی تجارتی قانون کی تعمیل کرتے ہیں۔

ٹریڈ کے عالمی معاہدے کاروباری اداروں کے مابین تیار کردہ اشیاء کی فروخت کے معاہدوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ متذکرہ بالا ممالک کے درمیان ٹریڈ پر مبنی تعلقات قائم کرتا ہے، ٹیکسز، محصولات، کوٹوں، ٹریڈ کی پابندیوں، سرمایہ کاری کی ضمانتوں، وغیرہ سے متعلق شرائط مقرر کرتا ہے۔ وہ اشیاء کی خرید و فروخت کے حوالے سے اصولوں کا فریم ورک فراہم کرتے ہیں جس پر معاہدے میں شامل تمام فریقین کو عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کی مثالوں میں نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ (US، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین)، دا ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشیئن نیشنز (انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، اور تھائی لینڈ)، اور حتیٰ کہ یورپی یونین بھی شامل ہیں، اگرچہ یہ کافی زیادہ پیچیدہ ہے۔

ٹریڈ کے عالمی معاہدے Forex مارکیٹ کو کس طرح متاثر کرتے ہیں؟

چونکہ اب آپ بین الاقوامی ٹریڈ کے حوالے سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں، تو اب یہ اس اہم سوال کا جواب جاننے کا وقت ہے: ٹریڈ کے عالمی معاہدے کرنسی کے ریٹس کو کس طرح متاثر کرتے ہیں؟

جب دو یا دو سے زیادہ ممالک ٹریڈ کے معاہدے پر دستخط کرتے ہیں تو وہ نہ صرف تجارتی تعلقات قائم کرتے ہیں، بلکہ وہ اپنے سماجی معاشی نظام کو بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔ اشیا کی قیمتوں کا تعین کرنا، ملازمت کے نئے مواقع، کسی مخصوص کرنسی کی رسد اور طلب کی سطح، برآمدی منافع جات، اور درآمدی اخراجات براہ راست کسی ملک کی معیشت اور اس کی آبادی کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، جو فطری طور پر قومی کرنسی کی مضبوطی کو متاثر کرتے ہیں۔

مزید برآں، ٹریڈ پر مبنی عالمی تعلقات میں ان کے کردار کے لحاظ سے ممالک کے مختلف مفادات ہوتے ہیں۔

وہ ممالک جو اپنی پراڈکٹس کو برآمد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنی کرنسیز کے ایکسچینج ریٹس کم رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان ممالک کی برآمد کرنے والی کمپنیز زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔

دوسری طرف، درآمد پر انحصار کرنے والے ممالک اپنی مقامی کرنسیز کو بتدریج مضبوط کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جسے وہ کم قیمتوں پر اشیاء اور سروسز خرید کر پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

معاہدے میں شامل دونوں فریقین کے لیے منصفانہ توازن تلاش کرنا ان ٹریڈ پر مبنی تعلقات میں بنیادی مسئلہ ہے۔ اس کی عدم موجودگی میں، ایکسچینج ریٹ میں حد سے زیادہ اتار چڑھاؤ کا شدید امکان ہے، جو تجارتی ٹرانزیکشنز کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا۔ (اس کے علاوہ، تمام ٹریڈرز انتہائی غیر مستحکم مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے مواقع تلاش کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔)

خوش قسمتی سے، ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدے ممالک کو اپنے مقاصد کے درمیان مناسب توازن قائم کرنے اور ایکسچینج ریٹ کے ناقابلِ کنٹرول اتار چڑھاؤ کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

1995-03.png

ٹریڈ کے عالمی معاہدوں کی اقسام اور ان کے افعال

ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدوں کی متعدد درجہ بندیاں ہیں، لیکن ہم اس میں شامل فریقین کی تعداد پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ٹریڈ کے یکطرفہ معاہدے

کسی مخصوص ملک میں ٹریڈ کی جانے والی پراڈکٹ کی درآمد کے لیے خصوصی ترجیحات فراہم کرنا ٹریڈ کے یکطرفہ معاہدوں کا بنیادی مقصد ہے۔ ان معاہدوں کی ایک مثال US اور 119 ترقی پذیر ممالک کے مابین جنرلائیزڈ سسٹم آف پریفرینسز 1976 ہے۔

اصولاً، جب ایک یکطرفہ معاہدے پر دستخط کیے جاتے ہیں، تو مستفید ہونے والا ملک اپنی برآمدات میں اضافہ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں تیز ترین ترقی ہوتی ہے اور، بالآخر، قومی کرنسی کے ریٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔

ٹریڈ کے دو طرفہ معاہدے

ان معاہدوں پر دو ممالک کے درمیان دستخط ہوتے ہیں۔ ٹریڈ کے دو طرفہ معاہدے بنیادی طور پر ان مخصوص مراعات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو درآمد کرنے والا فریق برآمد کرنے والے ملک کو فراہم کرتا ہے۔ اس میں ٹیکسز میں تخفیف کرنا، محصولات کو ختم کرنا، مارکیٹ میں زیادہ موجودگی، وغیرہ شامل ہیں۔

2019 میں EU اور جاپان کے درمیان ٹریڈ پر مبنی معاہدہ ان معاہدوں کی ایک اہم مثال ہے۔ معاہدے کے مطابق، جاپان کو "محصولات اور ٹریڈ کی دیگر رکاوٹوں" کو ختم کرنا تھا اور "ٹریڈ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو روکنا تھا،" نیز "ملکی صنعتوں کے تحفظ کے اصول کو مسترد کرنا تھا۔"

ٹریڈ کے دو طرفہ معاہدوں سے مستفید ہونے والے ممالک کی کرنسیز پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

ٹریڈ کے کثیر الجہتی معاہدے

اس قسم کے ٹریڈ پر مبنی معاہدے دو طرفہ معاہدوں کی طرح ہوتے ہیں، حالانکہ اس میں کئی ممالک شامل ہوتے ہیں۔

کثیر الجہتی معاہدوں کی سب سے مشہور مثالوں میں سے ایک USMCA ہے، جو US، میکسیکو، اور کینیڈا کے درمیان ایک معاہدہ ہے جس نے نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی جگہ لے لی ہے۔ تاہم، مذکورہ بالا بیان کردہ مثالوں کے برعکس، USMCA کا مقصد ایک دوسرے کی مارکیٹس میں ممالک کی شمولیت کو محدود کرنا تھا۔

USMCA صدر ٹرمپ کی جارحانہ تحفظِ تجارت پالیسی کا نتیجہ تھا۔ معاہدے کے حوالے سے گفت و شنید اور بعد ازاں توثیق کے نتیجے میں شرکاء کی اہم کرنسیز - USD، CAD، اور MXN پر شدید قسم کے میکرو اکنامک اثرات مرتب ہوئے۔

NAFTA کی تبدیلی پر اختلاف US سیاسی نظام کے اندر اور بیرونی سرکٹ پر تھا۔ مثلاً، میکسیکو پر اس معاہدے کی توثیق کرنے کے لیے ہر طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا جبکہ کینیڈا کو معاہدہ طے کرنے میں کسی قسم کی جلدی نہیں تھی۔ کینیڈا سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر اضافہ شدہ محصولات کے ساتھ منسلک اسکینڈل کے ذریعے وابستہ ہم آہنگی متاثر ہوئی تھی۔ نتیجتاً، جارحانہ انداز میں، US نے کینیڈا کو یہ دھمکی بھی دی کہ اگر معاہدے کی توثیق نہیں کی گئی تو وہ آٹوموبائل کے درآمدی کے محصولات میں اضافہ کر دے گا۔

اس تمام عرصے کے دوران، کرنسی مارکیٹ کافی متحرک رہی۔

نتیجتاًً، 2019 میں USDCAD تقریباً %5 تک ناکام ہو گیا (معاہدے سے متعلق مذاکرات کی وجہ سے) اور 2020 میں %1.7 تک کمی آئی تھی۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدے ان میں حصہ لینے والے ممالک کی قومی کرنسیز پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

خلاصہ

ٹریڈ کے عالمی معاہدے شامل ممالک کی معاشی حالت میں بہت سی تبدیلیاں لاتے ہیں۔ وہ ہر ملک کی ٹریڈ اور ادائیگیوں کے بیلنس پر جو اثرات مرتب کرتے ہیں وہ قومی کرنسیز کے ریٹ اور Forex مارکیٹ میں ان کی پوزیشن کو متاثر کرتا ہے۔ ٹریڈ کے بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق تازہ ترین خبروں کو فالو کرنے سے آپ کو کرنسی ریٹس میں ممکنہ تبدیلیوں کا اندازے لگانے اور ٹریڈنگ کے منافع بخش مواقع تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • 81

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera