-
کیا آپ کساد بازاری کے دوران ٹریڈ کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، کساد بازاری کے دوران ٹریڈنگ کرنا ممکن ہے۔ پھر بھی، یہ ضروری ہے کہ یا تو کم غیر مستحکم مارکیٹوں کی ٹریڈ کریں یا، اگر آپ اسٹاک کی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو، کمپنی کی فنانشنل پوزیشن پر مناسب طریقے سے ریسرچ کریں۔
-
کیا کساد بازاری کے دوران سرمایہ کاری کرنا محفوظ ہے؟
کساد بازاری کے دوران سرمایہ کاری منافع بخش ہوسکتی ہے لیکن کافی خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بتانا مشکل ہے کہ غیر مستحکم مارکیٹوں میں اثاثے کی قیمت کیسے حرکت کرے گی۔ اسٹاک میں سرمایہ کاری کرتے وقت، اس بات کا بھی امکان ہے کہ کوئی کمپنی دیوالیہ ہوسکتی ہے۔
-
کساد بازاری کے لیے بہترین ٹریڈنگ کی حکمت عملی کیا ہے؟
کساد بازاری میں، طویل مدتی ٹریڈنگ کرنا اور زیادہ یا کم مستحکم محفوظ اثاثوں جیسے گولڈ، سلور، مضبوط کرنسیوں (CHF ،USD ،JPY) اور سرکاری بانڈز میں رقم کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔
Recession
کساد بازاری
کساد بازاری کیا ہے؟
’ریسیشن‘ یعنی کساد بازاری کو عام طور پر معاشی اور مالیاتی سرگرمیوں میں طویل اور نمایاں کمی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ جب کہ اس بارے میں مختلف رائے موجود ہیں کہ کب بادی النظر میں عارضی معاشی مندی کے رجحان کو کساد بازاری سمجھا جا سکتا ہے، جبکہ عمومی اتفاق رائے یہی ہے کہ منفی مجموعی گھریلو پیداوار (GDP) کی لگاتار دو سہ ماہیاں کساد بازاری کی تشکیل کرتی ہیں۔
گرتی ہوئی GDP کے علاوہ، کساد بازاری کے ساتھ بے روزگاری کی بلند شرح، کم سرکاری اخراجات اور اصلی آمدنی بھی شامل ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، صارفین کی قوت خرید پر منفی اثر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے کچھ مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ٹِکے رہنے کے لئے، کمپنیاں اپنی پیداوار کی شرح کو کم کرتی ہیں اور اکثر کو اپنے کام کرنے والے ایک اہم حصے کو فارغ کرنا پڑتا ہے، جس سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوجاتا ہے۔
تاہم، اس کے منفی اثرات کے باوجود، کساد بازاری کو کسی بھی معیشت کا ایک عام حصہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ناگزیر ہے اور ہمیشہ معاشی توسیع کے ایک دور کی پیروی کرتی ہے جبکہ دوسرے کی بنیاد رکھتی ہے۔
کساد بازاری کی وجوہات کیا ہیں؟
کساد بازاری کی وجوہات کو ایک وسیع تناظر میں دیکھیں تو یہ اس وقت شروع ہوتی ہے جب معاشی توسیع کے دوران کاروباری سائیکل اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ چونکہ معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہوتی ہے، لہذا صارفین کی قوت خرید مضبوط ہوتی ہے اور وہ مصنوعات کی طلب کو زیادہ سے زیادہ بڑھاتے ہیں۔ اس دباؤ کو سنبھالنے اور ضروری رسد کو برقرار رکھنے کے لئے، کمپنیاں قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ اُسی وقت میں، بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے صارفین اور پیداواری کمپنیوں دونوں کے لئے رقم ادھار لینے اور زیادہ قرض حاصل کرنے کو آسان بنا دیتے ہیں۔
تاہم، ایک خاص موقع پر، ایک یا متعدد واقعات معاشی توسیع کو پٹری سے اتار دیتے ہیں اور صارفین اور کمپنیوں کے لئے طلب اور رسد کو برابر رکھنے کے لیے اپنا حصہ ڈالنے اور بیک وقت اپنے قرض دہندگان کے ساتھ اپنی مالی واجبات کو برقرار رکھنے کو ناممکن بنا دیتے ہیں۔ معیشت ترقی کرنا بند کر دیتی ہے اور کساد بازاری کے ایک نئے دور میں داخل ہو جاتی ہے، جو کئی مہینوں سے کئی سالوں تک جاری رہتی ہے۔
جہاں تک ان واقعات کا تعلق ہے جو معیشت میں خلل ڈال سکتے ہیں، وہاں کئی ممکنہ وجوہات ہیں جو کساد بازاری کو متحرک کر سکتی ہیں:
- افراط زر کی بلند شرح — افراط زر اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ہے جو وقت کے ساتھ قوت خرید کو ختم کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اپنے آپ میں، افراط زر ایک فطری رجحان ہے کیونکہ یہ معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ تاہم، جب افراط زر کی شرح بہت زیادہ ہو جاتی ہے، تو اجرتیں قیمتوں میں اضافے کے ساتھ متوازن کو برقرار نہیں رکھ سکتی ہیں، جس کی وجہ سے معاشی سرگرمی سست پڑ جاتی ہے، اور ارباب اختیار اس سے نمٹنے کے لئے جو اقدامات کرتے ہیں وہ قلیل مدتی بے روزگاری اور یہاں تک کہ معاشی کساد بازاری کا باعث بن سکتی ہیں۔
- ضرورت سے زیادہ سپلائی — جب طلب زیادہ ہوتی ہے تو، کمپنیاں زیادہ سے زیادہ سامان تیار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن جیسے جیسے طلب عروج پر اور کم ہوتی جاتی ہے، رسد بہت زیادہ ہوجاتی ہے، جس سے کمپنیوں کے لئے سامان فروخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے کاروبار کم ہو سکتے ہیں، بہت سے لوگ اپنی ملازمتوں اور قوت خرید سے محروم ہو سکتے ہیں، کھپت میں کمی اور معاشی عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔
- معاشی بلبلے — ایک معاشی بلبلے سے مراد کسی اثاثے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہے، چاہے اس کی اندرونی قیمت بہت کم ہو۔ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر ایک مضبوط معیشت کے دوران ہو سکتا ہے، بشمول قیاس آرائی، صارفین کا اعتماد، یا موجودہ مارکیٹ کے رجحانات۔ سرمایہ کار بہت زیادہ پر امید ہو جاتے ہیں اور قیمت کے درست لگنے پر اسے بیچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اثاثہ خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، جب وقت آتا ہے، رسد طلب پر غالب آجاتی ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں گر جاتی ہیں اور فروخت کنندگان گھبراہٹ میں مارکیٹ کو کریش کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں کساد بازاری پیدا ہوسکتی ہے۔
- معاشی دھچکہ — بعض اوقات غیر متوقع عالمی یا مقامی واقعات ایک سنگین مالی مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں، جس سے معاشی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے کیونکہ صارفین اور کاروبار اپنا پیسہ خرچ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال COVID-19 وبائی مرض ہے، لیکن دیگر ممکنہ محرکات میں عام طور پر جنگیں، قدرتی آفات، اور ضروریات کی فراہمی میں خلل (مثال کے طور پر، تیل) شامل ہیں۔
- قلت زر کی بلند شرح — اگرچہ زیادہ افراط زر بہت خطرناک ہے، لیکن قلت زر بھی کساد بازاری کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈیفلیشن یعنی قلت زر قیمتوں میں کمی ہے جو بالآخر اجرتوں میں کمی اور قیمتوں میں مزید کمی کا باعث بنتی ہے۔ یہ کاروباری اداروں کو زیادہ سامان بنانے کی حوصلہ شکنی کرتی ہے، جس کی وجہ سے معاشی سرگرمی میں کمی آتی ہے اور معیشت کمزور ہوتی ہے۔
یہ واقعات ایک ہی وقت میں الگ الگ یا ایک ساتھ ہوسکتے ہیں، لیکن معیشت پر ان کے اثرات کساد بازاری کی ایک نئی لہر کو جنم دے سکتے ہیں۔
کساد بازاری ٹریڈنگ کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟
چونکہ کساد بازاری ہر معاشی پہلو کو متاثر کرتی ہے، اس لیے یہ مالیاتی مارکیٹوں کو بھی نمایاں طور پر متاثر کرتی ہے۔ کساد بازاری کے دوران، ٹریڈرز اور سرمایہ کار اپنی رقم خرچ کرنے میں کہیں زیادہ محتاط رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگ گھبرانا شروع ہوسکتے ہیں اور مارکیٹوں میں گراوٹ سے پہلے اپنے منافع کو بچانے کے لئے اپنی موجودہ ٹریڈز اور سرمایہ کاری سے اپنا پیسہ نکلوا سکتے ہیں، جس سے صرف مندی کے رجحان میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن یہاں تک کہ وہ لوگ جو اپنی اوپن پوزیشنز پر براجمان رہتے ہیں وہ اپنی سرمایہ کاری کی قدر میں زبردست کمی دیکھ سکتے ہیں اور کساد بازاری کے منفی نتائج سے محفوظ نہیں ہیں۔
تاہم، کچھ اثاثے کساد بازاری کے لئے زیادہ لچکدار ہوتے ہیں اور معاشی بدحالی کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، بعض اوقات مایوس کن نقطہ نظر کے باوجود قیمت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ کساد بازاری مختلف مالیاتی مارکیٹس اور سیکورٹیز کو مختلف طریقے سے متاثر کرتی ہے، جس سے کساد بازاری کے دوران ٹریڈنگ ممکن ہوتی ہے، چاہے وہ کافی مشکل ہی کیوں نہ ہو۔
اسٹاک مارکیٹ
جب کساد بازاری آتی ہے تو اسٹاک مارکیٹ ہمیشہ سب سے زیادہ نقصان اٹھاتی ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ مجموعی طور پر معاشی گراوٹ بھی زیادہ تر کمپنیوں کو متاثر کرتی ہے۔ کساد بازاری ہمیشہ قرضوں کی ادائیگی میں اضافے اور آمدنی میں کمی کے ساتھ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کے اسٹاکس کی قیمت گر جاتی ہیں کیونکہ ان کی صلاحیت تیزی سے مالیاتی سرمایہ کاری کو تسلیم نہیں کرسکتی ہیں۔
اس کی وجہ سے، بہت سے ٹریڈرز پہلے سے موجود اسٹاکس کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ پہلے سے سرمایہ کاری کئے ہوئے پیسے کو واپس حاصل کرسکیں اور اسٹاک کی قیمتوں کو نیچے لے جائیں۔ یہ دیکھ کر دوسرے ٹریڈرز قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ان اسٹاکس کو خریدتے ہیں جب وہ سستے ہوتے ہیں، جس سے قیمتیں واپس بڑھ جاتی ہیں۔ اس سے اتار چڑھاؤ پیدا ہوتا ہے، جس سے یہ حساب لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ مارکیٹ آگے کہاں جائے گی۔
یہ چیز کساد بازاری کے دوران اسٹاک ٹریڈنگ کو بہت خطرناک بنا دیتی ہے، خاص طور پر چونکہ بہت سی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہوسکتی ہیں۔ کساد بازاری کے دوران ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے لئے سب سے خطرناک اسٹاکس یہ ہیں:
- قیاس آرائی پر مبنی اسٹاکس
- انتہائی لیوریجڈ کمپنیوں کے اسٹاکس
- گردشی یعنی سائکلیکل اسٹاکس
اس کے باوجود، کساد بازاری کے دوران اسٹاکس کو ٹریڈ کرنا اب بھی ممکن ہے۔ پھر بھی، ان اسٹاکس میں اپنا پیسہ لگانے سے پہلے مشکل معاشی حالات میں کمپنی کے کیش فلو، قرض اور کارکردگی کی تاریخ کے بارے میں معلومات جمع کرنا ضروری ہے۔
فاریکس مارکیٹ
جب کسی ملک میں کساد بازاری آتی ہے تو اس کی حکومت عام طور پر شرح سود میں کمی کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اس کے نتائج کو کم کیا جاسکے اور معیشت کی بحالی کو تیز کیا جا سکے۔ تاہم، یہ عالمی فاریکس مارکیٹ پر کرنسی کی طاقت کو کمزور کرتی ہے، جس سے یہ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لئے کم پرکشش ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے، فاریکس ٹریڈنگ بھی منفی کساد بازاری کے اثرات سے محفوظ نہیں ہے۔
تاہم، کساد بازاری شاذ و نادر ہی پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، لہذا عام طور پر ایسے ممالک ہوتے ہیں جن کی معیشتیں ان حالات میں نسبتا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ یہ فاریکس ٹریڈرز کے لیے مضبوط اور کمزور کرنسی کے درمیان فرق سے فائدہ اٹھانے کے بہت سے مواقع پیدا کرتی ہے۔
فاریکس کی دنیا توازن کے بارے میں ہے۔ اگر ایک کرنسی گرتی ہے تو دوسری مضبوط ہو جائے گی۔ اس لیے ٹریڈرز اور سرمایہ کار مضبوط اعلی شرح سود والی کرنسیز خریدنے کے لئے کمزور کم سود والی کرنسیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ عام طور پر، کچھ کرنسیز کو محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے جو ٹریڈرز اپنے سرمائے کی حفاظت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ ان کرنسیز میں سوئس فرانک (CHF)، امریکی ڈالر (USD) اور جاپانی ین (JPY) شامل ہیں۔
تاہم، ان کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے محتاط رہنا بھی ضروری ہے، کیونکہ جب دوسرے ممالک کی معیشتیں کساد بازاری سے بحال ہونا شروع ہوتی ہیں تو یہ اپنی قیمت میں سے کچھ کھو سکتی ہیں۔
کموڈیٹیز
جہاں تک کموڈیٹیز کا تعلق ہے، ان کی قیمت اس بات پر منحصر ہے کہ آیا ان کی پیداواری شرح کساد بازاری سے متاثر ہوئی ہے یا نہیں۔ اگر کسی کمپنی کو طلب کی کمی اور صارفین کی کم قوت خرید کی وجہ سے پیداوار کو سست کرنا پڑتا ہے تو اس کی پیدا کردہ کموڈیٹی کی قیمت بھی گر جاتی ہے۔ خراب ہونے والی کموڈیٹیز (مثال کے طور پر اناج) کی قیمت بھی بہت تیزی سے گر جاتی ہے کیونکہ انہیں زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اُسی وقت میں، کچھ کموڈیٹیز اب بھی محفوظ پناہ گاہ کی سرمایہ کاری کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ ان میں عام طور پر قیمتی دھاتیں جیسے گولڈ، سلور، پلاٹینم وغیرہ شامل ہوتی ہیں، کیونکہ وہ بئیر مارکیٹس میں بھی اپنی قیمت برقرار رکھ سکتی ہیں۔ خاص طور پر، کساد بازاری کے دوران گولڈ سب سے زیادہ طلب کی جانے والی کموڈیٹی ہے کیونکہ اس کی ٹریڈنگ میں بطور کرنسی، زیورات اور آرٹ بنانے کے لیے مواد کے طور پر، اور یہاں تک کہ ادویات میں بھی استعمال ہونے کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ یہاں تک کہ اگر ان کموڈیٹیز کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوتا ہے تب بھی یہ اسٹاکس کے لیے ایک بہتر اور زیادہ مستحکم متبادل ثابت ہوتی ہیں۔
بانڈز
حکومتی بانڈز، خاص طور پر مضبوط معیشتوں والے ممالک (جیسے امریکہ) میں جاری کیے جاتے ہیں، ان کو محفوظ پناہ گاہ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اس لیے کساد بازاری کے دوران ان کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ مرکزی بینک معیشت کی بحالی کو متحرک کرنے کے لئے بانڈز خریدتے ہیں۔ جب شرح سود کم ہوتی ہے تو کچھ بانڈز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور جب شرح سود میں اضافہ ہوتا ہے تو دیگر قیمت میں اضافہ کرتے ہیں، اس لیے ایک شعوری فیصلہ کرنے کے لئے کافی اعداد و شمار جمع کرنا ضروری ہے۔
کساد بازاری کی پیشن گوئی کیسے کی جائے؟
بدقسمتی سے، آنے والی کساد بازاری کی پیش گوئی کرنے کا کوئی ٪100 درست طریقہ نہیں ہے۔ تاہم، کچھ انڈیکیٹرز ماہرین معاشیات کو ممکنہ معاشی مندی کے رُحجان کے بارے میں انتباہ دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح کساد بازاری کے آغاز کو ظاہر کر سکتی ہے کیونکہ کم ملازمتوں (خاص طور پر سامان کی پیداوار سے منسلک) کا مطلب ہے کہ صارفین کے اخراجات اور ڈیمانڈ کم ہو رہی ہے۔
سب سے اہم انڈیکیٹرز میں سے ایک انورٹڈ ییلڈ کرّو یعنی الٹی سمت منافع کی کرّو ہے۔
منافع/ پیداوار کا خم مختصر مدت اور طویل مدتی سرکاری بانڈز کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ طویل مدتی پیداوار/منافع اس وقت زیادہ ہوگا جب معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہو گی۔ تاہم، اگر طویل مدتی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے پیداوار کا خم الٹا ہوتا ہے، تو یہ معیشت پر اعتماد کی کمی، معاشی عدم استحکام کا آغاز، اور مستقبل قریب میں ممکنہ کساد بازاری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
کساد بازاری اور ڈپریشن کے درمیان فرق
”ریسیشن یعنی کساد بازاری“ اور ” ڈپریشن“ بہت قریبی معاشی اصطلاحات ہیں، لیکن پھر بھی کچھ فرق موجود ہیں۔ معاشی ڈپریشن کساد بازاری سے کہیں زیادہ شدید ہے، جس کے نتیجے میں مزید سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ ڈپریشن، ریسیشن (کساد بازاری) سے بھی زیادہ طویل ہوتا ہے، جو کم از کم مہینوں بلکہ کئی سالوں تک رہتا ہے۔
مثال کے طور پر، گریٹ ڈپریشن چار سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہا، 1929 میں شروع ہوا اور 1933 میں ختم ہوا۔ معیشت کو اس سے نکلنے میں تقریبا ایک دہائی لگ گئی۔ اس کے مقابلے میں، 2000 کی دہائی کے بعد سے گریٹ ریسیشن 2007 کے آخر سے 2009 کے وسط تک جاری رہا، جو نمایاں طور پر مختصر ہے۔
کساد بازاری کب تک قائم رہتی ہے؟
کساد بازاری کئی ہفتوں سے لے کر کئی سالوں تک جاری رہ سکتی ہے، یہ اس پر منحصر ہے کہ معیشت کتنی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کیا ارباب اختیار اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اوسطا، کساد بازاری 11 سے 17 ماہ تک رہ سکتی ہے، امریکی تاریخ کی سب سے طویل کساد بازاری کو ختم ہونے میں پانچ سال سے زیادہ کا وقت لگا۔ بدقسمتی سے، یہ پیش گوئی کرنا ناممکن ہے کہ کساد بازاری کب ختم ہوگی، لہذا جو کرنے کی واحد چیز ہے وہ انتظار کرنا ہے۔
کساد بازاری کی مثال
اس کی تازہ ترین اور بڑی مثال COVID-19 وبائی مرض کے بعد آنے والی کساد بازاری ہے۔ اس وقت، دنیا بھر کے ممالک کی معیشتوں میں بہت تیزی سے گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بہت سے کاروباروں کو بند کرنا پڑا اور سامان کی پیداوار کو روکنا پڑا تھا۔ اس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی کیونکہ حکومتوں کی جانب سے مالی بوجھ کم کرنے کی کوششوں کے باوجود کئی کمپنیاں دیوالیہ ہو گئیں۔
2023-04-11 • اپ ڈیڈ