1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. شوٹنگ اسٹار پیٹرن کی ٹریڈ کیسے کریں
2023-07-12 • اپ ڈیڈ

شوٹنگ اسٹار پیٹرن کی ٹریڈ کیسے کریں

cover.png

کینڈل اسٹک اور چارٹ پیٹرنز کی نشاندہی کرنا، داخلے اور اخراج کے سگنلز تلاش کرنے کے سب سے زیادہ معروف اور قابل اعتماد طریقوں میں سے ایک ہے۔ یہ پیٹرنز ایک ایسے تکنیکی تجزیے کا حصہ ہیں، جو مارکیٹ کے تاریخی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ گزشتہ زمانے کے ٹریڈرز یکساں مارکیٹ کے حالات کے تحت کس طرح کے طرز عمل کا مظاہرہ کرتے تھے۔ چونکہ گزشتہ تمام سالوں کے دوران ٹریڈرز کی نفسیات میں کچھ نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج کل کے ٹریڈرز اسی طرح کام کریں گے اور پیٹرن کی تصدیق کریں گے۔

اس آرٹیکل میں، آپ معروف ترین پیٹرنز میں سے ایک: شوٹنگ اسٹار کینڈل اسٹک پیٹرن، کے بارے میں مزید جانیں گے۔ ہم ان حالات پر تبادلہ خیال کریں گے جن کی وجہ سے اس کی تشکیل ہوئی، نیز چارٹ پر اس کی نشاندہی کا طریقہ کار کیا ہے، اور آپ اسے اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں میں کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

شوٹنگ اسٹار کیا ہے؟

شوٹنگ اسٹار ایک ایسا طاقتور بیئرش کینڈل اسٹک پیٹرن ہے جو عموماً بہتری کے ایک طویل رجحان کے اختتام پر اور مندی کے رجحان کے ریورسل سے قبل واقع ہوتا ہے۔

یہ پیٹرن ایک کینڈل اسٹک پر مشتمل ہوتا ہے، لیکن جو چیز اسے منفرد بناتی ہے وہ اس کی بناوٹ ہے: شوٹنگ اسٹار کینڈل بناوٹ کے لحاظ سے حقیقتاً چھوٹی ہوتی ہے جو دن کی کم ترین سطح کے قریب واقع ہوتی ہے۔ ایسا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ کسی اثاثے کی قیمت اس کی ابتدائی قیمت کے قریب ہی کلوز ہو جاتی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بُلز ایک دن کے دوران قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کرنے سے قاصر تھے۔

اسی دوران، شوٹنگ اسٹار کینڈل کی بالائی سطر کافی لمبی ہوتی ہے، نیز اس کی بناوٹ کے لحاظ سے کم از کم دوگنا لمبی ہوتی ہے۔ نچلی سطر بمشکل نظر آتی ہے، بعض اوقات غائب بھی ہو جاتی ہے، اس لیے اس پیٹرن کا سب سے زیادہ قابلِ شناخت حصہ اس کی اوپر کی سطح پر موجود بالائی سطر ہوتی ہے۔

CREATIVE-2147_Shooting-Star-Pattern_1200x675_cover.png

شوٹنگ اسٹار پیٹرن کا کیا مطلب ہے؟

شوٹنگ اسٹار پیٹرن عام طور پر ایک مستقل اور بہتری کے طویل رجحان کے بعد، اکثر اوقات کم سے کم تین متواتر بُلش کینڈلز کے بعد واقع ہوتا ہے۔ اگر قیمت کا مجموعی اتار چڑھاؤ مضبوط بُلش رجحانات پر مبنی ہوتا ہے، تو یہ چند بیئرش کینڈل اسٹکس کے بعد بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔

شوٹنگ اسٹار کی چھوٹی بناوٹ اور لمبی سطر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے ہے کہ مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے والے بُلز نے دن شروع ہوتے ہی قیمت کو بہت زیادہ بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم زیادہ قیمت نے تیزی سے مزید بیئرز کو اپنی جانب مائل کر لیا جنہوں نے، بدلے میں، قیمت کو کم کر کے واپس تقریباً ابتدائی قیمت تک پہنچا دیا۔

یہ پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ بُلز مارکیٹ پر اپنی گرفت کھو سکتے ہیں اور بُلش سے بیئرش تک مارکیٹ کے تاثر میں ممکنہ تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ فروخت کے دباؤ کی طاقت خرید کے دباؤ پر حاوی ہو جاتی ہے، جو ٹریڈرز کو اس بات کا اشارہ فراہم کرتا ہے کہ بہتری کا موجودہ رجحان کمزور ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر رجحان کے قریب الوقوع ریورسل یا اہم پُل بیک کی نشاندہی کرتا ہے۔

اگر اگلی کینڈل اسٹک بیئرش ہوتی ہے اور کم درجے پر بند ہو جاتی ہے تو پیٹرن کو تصدیق شدہ سمجھا جاتا ہے۔ متواتر کینڈل کی بالائی سطر شوٹنگ اسٹار کی بلند سطح سے کم ہونی چاہیئے۔ اس صورت میں، اس بات کا قوی امکان ہے کہ بیئرز مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہے، تو ٹریڈرز فروخت کے آرڈرز دینے کے لیے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

شوٹنگ اسٹار کی ٹریڈ کرنے کا طریقہ کار؟

شوٹنگ اسٹار پیٹرن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے، ان اقدامات کی پیروی کرنے پر غور کریں:

  1. بہتری کے رجحان کی شناخت کریں۔ شوٹنگ اسٹار اس وقت زیادہ قابل اعتماد ہوتا ہے جب وہ بہتری کے طویل رجحان کے دوران واقع ہوتا ہے۔ اگرچہ قیمت کبھی بھی سیدھی لائن میں حرکت نہیں کرتی، مگر ہر متواتر بلند ترین سطح اور مندی کا عرصہ پچھلے والوں کی نسبت زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے۔ بہتری کے رجحان کی شناخت کے لیے، بلند ترین بالائی سطح اور بلند ترین نچلی سطح کا سلسلہ تلاش کریں جو اوپر کی جانب واضح خط حرکت کی نشاندہی کرتا ہو۔
  2. شوٹنگ اسٹار پیٹرن تلاش کریں۔ دن کی کم ترین سطح کے قریب چھوٹی بناوٹ کی حامل کینڈل اسٹک، ایک لمبی بالائی سطر جس کی لمبائی اس کی بناوٹ سے کم از کم دوگنا زیادہ ہو، اور نچلی چھوٹی سطر کے لیے چارٹ کو اسکین کریں۔
  3. اضافی انڈیکیٹرز کے ساتھ تصدیق کریں۔ ریورسل کے امکانات کے بارے میں مکمل معلومات جاننے کے لیے، تکنیکی تجزیاتی انڈیکیٹرز کا استعمال کریں۔ ان کی مدد سے، آپ موجودہ پرائس ایکشن کے دوسرے پیرامیٹرز، جیسا کہ رجحان کی سمت، ٹریڈنگ کا حجم، قیمت کا مومینٹم، سپورٹ/مزاحمت کی سطح، وغیرہ کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ اگر دوسرے انڈیکیٹرز ریورسل کے حوالے سے مضبوط سگنلز فراہم کرتے ہیں، تو آپ کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی مزید وجوہات موجود ہیں کہ شوٹنگ اسٹار پیٹرن قیمت کے اتار چڑھاؤ کی سمت میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔
  4. اپنی ٹریڈ کی منصوبہ بندی کریں۔ چارٹ کے کسی پیٹرن کی نشاندہی کرنا آپ کو اپنے داخلے اور اخراج کی منصوبہ بندی کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ ایک بار شوٹنگ اسٹار کی تصدیق ہو جانے کے بعد، آپ اس سطح پر ایک داخلی پوائنٹ قائم کر سکتے ہیں جہاں تصدیق واقع ہوئی ہے، خطرے کا نظم کرنے کے لیے بالائی سطر کے اوپر اسٹاپ لاس آرڈر سیٹ کر سکتے ہیں، اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی اور خطرے-انعام کے تناسب کی بنیاد پر منافع کے ہدف کا تعین کر سکتے ہیں۔

شوٹنگ اسٹار: مثال

CREATIVE-2147_Shooting-Star-Pattern_1200x675_2.png

یہ چارٹ ظاہر کرتا ہے کہ ایک چھوٹی بناوٹ اور لمبی بالائی سطر کا حامل شوٹنگ اسٹار تیسری بلند ترین سطح کی بالائی سطح پر ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بالکل قریب ایک بیئرش کینڈل اسٹک نمودار ہوئی تھی جو شوٹنگ اسٹار سے بہت زیادہ نیچے جا کر بند ہو گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیئرز بُلز پر غلبہ حاصل کرنے اور رجحان کو مکمل طور پر ریورس کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ داخلی پوائنٹ شوٹنگ اسٹار کی نچلی سطر سے نیچے رکھا جاتا ہے، جبکہ اسٹاپ لاس اس کی بالائی سطر سے اوپر سیٹ کیا جاتا ہے۔ کمی کی مدت کا سامنا کرنے کے بعد قیمت میں دوبارہ اضافہ ہونے کی صورت میں ٹیک پرافٹ آرڈر گزشتہ سپورٹ کی سطح پر دیا جاتا ہے۔

شوٹنگ اسٹار پیٹرن کے فوائد اور حدود

شوٹنگ سٹار پیٹرن ریٹیل اور پروفیشنل دونوں ٹریڈرز کی نظر میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ آیئں اس پیٹرن کے سب سے زیادہ قابل ذکرِ فوائد پر نظر ڈالتے ہیں:

  • شناخت میں آسان۔ شوٹنگ اسٹارز میں صرف ایک کینڈل اسٹک شامل ہوتی ہے جو بہت ہی مخصوص شکل کی حامل ہوتی ہے، جس سے دیگر متعدد پیٹرنز کی نسبت چارٹ پر اس کی نشاندہی کرنا بہت زیادہ آسان ہوتا ہے۔
  • قابلِ اعتماد۔ ٹریڈرز نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ رجحان کے ممکنہ ریورسلز کی نشاندہی کرتے وقت شوٹنگ اسٹار پیٹرنز خاص طور پر کارآمد اور قابلِ اعتماد ہوتے ہیں، خصوصاً تب جب یہ مزاحمتی سطح کے قریب واقع ہوں اور دیگر تمام ضروری شرائط پوری ہو رہی ہوں۔
  • آغاز کاران کے لیے موزوں۔ یہ پیٹرن کافی آسان ہے، حتیٰ کہ آغاز کاران بھی اس کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور اسے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
  • فریکوئنسی۔ یہ پیٹرن چارٹ پر سب سے زیادہ ظاہر ہونے والے پیٹرنز میں سے ایک ہے، اس لیے ٹریڈرز کے پاس اس کو تلاش کرنے اور اپنے فائدے کے لیے اسے استعمال کرنے کے بے شمار مواقع ہوتے ہیں۔

تاہم، شوٹنگ اسٹارز کی بھی کچھ حدود ہوتی ہیں جنہیں ٹریڈرز کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اگر وہ عمومی خطرات سے بچنا چاہتے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ عام یہاں موجود ہیں:

  • غلط سگنلز۔ در حقیقت، غلط سگنلز ممکنہ طور پر منافع بخش ٹریڈ کو خراب کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ٹریڈنگ پیٹرن کی طرح، شوٹنگ اسٹار کینڈل اسٹک پیٹرن، خاص طور پر غیر مستحکم یا اتار چڑھاؤ کی حامل مارکیٹس میں غلط سگنلز دے سکتا ہے۔ لہٰذا، ٹریڈ آرڈرز دینے سے قبل پیٹرن کی تصدیق ہونے کا انتظار کرنا یا پیٹرن کے قابلِ اعتماد ہونے کی توثیق کرنے کی خاطر تصدیقی عمل کے لیے اضافی تکنیکوں کا استعمال کرنا نہایت ضروری ہے۔
  • انڈیکیٹرز کے ذریعے تصدیق کرنا۔ حالانکہ شوٹنگ اسٹار ایک قابلِ اعتماد پیٹرن سمجھا جاتا ہے، تاہم دیگر تجزیاتی ذرائع، جیسا کہ اوپر درج شدہ تکنیکی تجزیاتی انڈیکیٹرز کا استعمال پھر بھی ضروری ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ریورسل سگنل غلط نہیں ہے۔
  • سیاق و سباق کا تجزیہ۔ اثاثوں کی قیمت بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوتی۔ متعدد عوامل اس پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے مارکیٹ کے موجودہ حالات اور سیاق و سباق کا تجزیہ آپ کو مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد کرے گا اور مروجہ رجحان کے خلاف ٹریڈ کرنے سے بچائے گا۔

شوٹنگ اسٹار اور انورٹڈ ہیمر: فرق کیا ہے؟

شوٹنگ اسٹار پیٹرن کو اکثر اوقات انورٹڈ ہیمر پیٹرن سے الجھا دیا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے، کہ دونوں ہی چھوٹی بناوٹ، لمبی بالائی سطر، اور انتہائی چھوٹی یا معدوم نچلی سطر کے حامل مفرد کینڈل اسٹک ریورسل پیٹرنز ہوتے ہیں۔ بالکل شوٹنگ اسٹار کی طرح، انورٹڈ ہیمر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بُلز نے قیمت کو بڑھایا ہے مگر فروخت کے دباؤ کے سبب ابتدائی قیمت کے قریب ہی کلوز ہو گئی ہے۔

تاہم، شوٹنگ اسٹار کے برعکس، انورٹڈ ہیمر مندی کے رجحان کے اختتام پر واقع ہوتا ہے۔ شوٹنگ اسٹار کی بیئرش نوعیت کے برعکس، انورٹڈ ہیمر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بُلز بالآخر بہت زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں، اور رجحان بُلش کی جانب ریورس ہو سکتا ہے۔

لہٰذا شوٹنگ اسٹار اور انورٹڈ ہیمر میں فرق کرنے کے لیے، آپ کو موجودہ رجحان کی شناخت کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر وہ بُلش ہے، تو زیرِ بحث کینڈل اسٹک ایک شوٹنگ اسٹار ہے۔ لیکن اگر یہ بیئرش ہے، تو آپ ایک انورٹڈ ہیمر کا مشاہدہ کریں گے۔

خلاصہ

جیسا کہ آپ نے آج سیکھا، کہ شوٹنگ اسٹار پیٹرن ایک نہایت گراں قدر ٹول ہے، جو مارکیٹ کے تاثر اور قیمت کے ممکنہ ریورسلز کے حوالے سے قیمتی بصیرتیں پیش کرتا ہے۔ اس پیٹرن کی معرفت سے حاصل کردہ معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے، ٹریڈرز، ٹریڈنگ کی مسلسل تبدیل ہوتی دنیا میں اپنی کامیابی کے امکانات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کوئی بھی حکمت عملی قابلِ اعتماد نہیں ہوتی، اور مسلسل علم حاصل کرتے رہنا، موافقت، اور متعدد تجزیاتی تکنیکوں کا انضمام متحرک مالیاتی مارکیٹس میں ترقی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔

  • 83

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera