1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. ایک کامیاب Forex ٹریڈنگ منصوبہ کیسے تیار کریں؟
2023-04-27 • اپ ڈیڈ

ایک کامیاب Forex ٹریڈنگ منصوبہ کیسے تیار کریں؟

cover.png

متعدد ٹریڈرز فوری اور بغیر کسی کوشش کے منافع کمانے کی امید میں Forex ٹریڈنگ کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ Forex مارکیٹ ٹریڈرز کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے پیسہ کمانے کے متعدد مواقع فراہم کرتی ہے۔ تاہم، محتاط منصوبہ بندی اور اچھی حکمت عملی کے بغیر مستقل آمدن کمانا مشکل کام ہے کیونکہ غیر ارادی فیصلے اور ضبطِ نفس کی کمی کسی بھی ٹریڈ کو ناکام بنانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں، آپ جانیں گے کہ ٹریڈنگ منصوبہ کیا ہوتا ہے، ٹریڈنگ کا آغاز کرنے سے قبل اس کا بنانا کیوں ضروری ہے، نیز ایک کامیاب ٹریڈنگ منصوبہ تیار کرنے کا طریقہ سیکھیں جو Forex ٹریڈنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے آپ کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا سکے۔

ٹریڈنگ منصوبہ کیا ہوتا ہے؟

سادہ الفاظ میں، Forex ٹریڈنگ منصوبہ اصولوں اور ہدایات کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو ٹریڈرز منافع بخش ٹریڈز انجام دینے کے لیے اپنے واسطے تیار کرتے ہیں۔ ایک اوسط ٹریڈنگ منصوبہ ان اہم ترین امور کا خاکہ پیش کرتا ہے جن کو نئی پوزیشن اوپن کرنے سے قبل ٹریڈر کو مدنظر رکھنا چاہیئے: ٹائمنگ، ٹریڈ کا سائز، رسک مینجمنٹ، اندراج اور اخراج کے پوائنٹس۔ اس میں مزید عمومی اصول بھی شامل ہو سکتے ہیں، جیسے ٹریڈرز کس قسم کے طرزِ ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں، وہ اثاثے جن پر وہ توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، ایک ہفتے یا ماہ کے لیے ان کے منافع جاتی اہداف، وغیرہ۔

اس بات کو ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ آپ کا ٹریڈنگ منصوبہ آپ کی ذاتی ضروریات اور ارادوں کی عکاسی کرتا ہو۔ اپنی ٹریڈنگ کے لیے کسی دوسرے شخص کا منصوبہ منتخب کرنا اور اسے استعمال کرنا خلاف منشا ہو گا کیونکہ ہر انفرادی ٹریڈر کے مختلف ذرائع، وسائل اور مقاصد ہوتے ہیں۔ آغاز سے ہی ایک نیا ٹریڈنگ منصوبہ تیار کرنا آپ کو اپنی مالی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے اور اس بات کا ادراک کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ آپ کی مہارت کی سطح کے لیے کون سا اقدام زیادہ موزوں ہے۔

1288-05.png

ٹریڈنگ منصوبہ اہمیت کا حامل کیوں ہے؟

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، Forex مارکیٹ نے بڑی تعداد میں ایسے نئے ٹریڈرز کو اپنی جانب راغب کیا ہے جن کے پاس مالیاتی مارکیٹس کے ساتھ کام کرنے کا نہایت کم تجربہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے اور مارکیٹ میں حدود کی عمومی کمی کے پیشِ نظر، ابتدائی اور تجربہ کار دونوں ٹریڈرز کے لیے مسلسل بدلتی ہوئی قیمتوں میں گہرائی سے مشغول ہو جانا نہایت آسان ہوتا ہے۔

مستحکم منصوبہ بندی اور اپنے مقاصد کا ادراک کیے بغیر، آپ کو ٹریڈ کو اوپن یا کلوز کرنے کے بہترین موقع سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ تاہم، ٹریڈنگ منصوبہ، ٹریڈنگ کے لیے نہایت ضروری اسٹرکچر فراہم کرتا ہے، آپ کی حدود اور مقاصد کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتا ہے اور منافع بخش Forex ٹریڈنگ کو یقینی بناتا ہے۔ نیز یہ کامیاب اور ناکام حکمت عملیوں پر نظر رکھنے کا اچھا طریقہ ہے، جو آپ کے لیے اپنی غلطیوں سے سیکھنا اور اپنی مہارتوں کو نکھارنا آسان تر بناتا ہے۔

ایک کامیاب ٹریڈنگ منصوبہ تیار کرنے کے لیے 10 اقدامات

1۔ ذہنی طور پر خود کو تیار کریں

Forex ٹریڈرز کو ایک توجہ طلب تیر رفتار ماحول میں کام کرنا پڑتا ہے جہاں ہر سیکنڈ یا تو نئے مواقع پیش کر سکتا ہے یا انہیں دور کر سکتا ہے۔ مستقل طور پر بدلتی قیمتوں کے ساتھ پیش رفت جاری رکھنے اور فوری اور معقول فیصلے کرنے کے قابل ہونے کے لیے، آپ کو ٹریڈنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی نیند پوری نہیں ہوئی یا ذہنی انتشار کے بغیر کسی ایک کام پر توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے، تو اس حالت میں ٹریڈنگ فائدہ مند ہونے سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ جب آپ توجہ مرکوز رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں، تب آپ کو ٹریڈنگ کے مواقع سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جس سے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لہٰذا ٹریڈنگ کرتے وقت اپنے جذبات پر قابو رکھنا بھی نہایت ضروری ہوتا ہے۔ منقطع کرنے کے تمام صریح اشاروں کے باوجود، اوپن پوزیشنز کے ساتھ منسلک رہنا، غصے یا مایوسی کی وجہ سے غیر معقول فیصلے کرنا نہ صرف آپ کی ذہنی صحت، بلکہ آپ کے والٹ کی حالت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

ٹریڈنگ کا نقطہ نظر سمجھنے اور ذہنی انتشار کو ختم کرنے کے لیے متعدد ٹریڈرز ذہن سازی اور مراقبے کے عمل میں مشغول ہوتے ہیں۔ حتیٰ کہ کچھ مارکیٹ منتراز استعمال کرتے ہیں اور ٹریڈنگ شروع کرنے سے قبل انہیں دہراتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کو کس چیز سے توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے، یہ ضروری ہے کہ آپ یہ پہچان سکیں کہ کب آپ کا ارتکاز ڈگمگاتا ہے اور جب آپ پُر اعتماد محسوس کریں تو ٹریڈنگ میں واپس آ جائیں۔ ٹریڈنگ سائیکالوجی کے بارے میں جاننا آپ کو سوچ کے نقصان دہ پیٹرنز کی نشاندہی کرنے اور آپ کے فنڈز کو متاثر کن اقدامات سے بچانے کے لیے تیزی سے کارروائی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

2۔ مواقع تلاش کرنا

ایک طرف، اگر آپ کو قیمت میں غیر متوقع تبدیلیوں کا نظم کرنے کا کوئی پیشگی تجربہ نہیں ہے تو غیر مستحکم اور ناقابل پیشگوئی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کرنا انتہائی مشکل اور خطرناک ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، اگر مارکیٹ میں کوئی اتار چڑھاؤ نہ ہو، تو ٹریڈنگ کے ایسے عمدہ مواقع تلاش کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے جو آپ کو مستحکم منافع دلا سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے لیے مالیات کی دنیا میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں سے باخبر رہنا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ ممکنہ طور پر مارکیٹ کو متاثر کر سکتا ہے اور ٹریڈنگ کے مواقع فراہم کر سکتا ہے یا دور سکتا ہے۔

ایسا کرنے کے لیے، آپ کو ایسے واقعات سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے جو اس اثاثے کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے دلچسپی کا حامل ہوتا ہے۔ نیز آپ معاشی یا منافع جاتی ڈیٹا ریلیزز کے لیے FBS معاشی کیلنڈر بھی چیک کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی مارکیٹ کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ عام عوام کے باخبر ہونے سے قبل کسی مخصوص واقعے کے وقوع پذیر ہونے کے حوالے سے واقفیت حاصل کرنا آپ کو امکانات کا فوری جائزہ لینے اور مارکیٹ کی ممکنہ تبدیلیوں کے خلاف تیار رہنے اور اس کے مطابق اپنی ٹریڈز کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

3۔ تکنیکی تجزیہ استعمال کرنا

اگر آپ نے’آغاز کاران کا کوئی کورس مکمل کیا ہے’، تو آپ پہلے ہی واقف ہوں گے کہ تکنیکی تجزیہ ٹریڈنگ کا ایک اہم حصہ ہے۔ تکنیکی تجزیاتی ٹولز سابقہ ٹریڈنگ سرگرمی اور قیمتوں سے جمع کردہ شماریاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی قیمتوں کے کسی بھی اتار چڑھاؤ کی پیش گوئی کرتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے کو بروئے کار لاتے ہوئے، ٹریڈرز مارکیٹ کی طلب اور رسد کے لیولز کا تجزیہ کرتے ہیں، جو بدلے میں ٹریڈ کردہ اثاثے کی قیمت اور حجم کی تبدیلیوں کو متاثر کر سکتا ہے نیز مارکیٹ میں کچھ اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کل، ٹریڈنگ پلیٹ فارمز تکنیکی تجزیاتی ٹولز کی ایک وسیع رینج پیش کرتے ہیں: چارٹ پیٹرن کی شناخت کے پروگرامز، آسیلیٹرز، حجم، مومینٹم، اور موونگ ایوریجز انڈیکیٹرز، وغیرہ۔ مختلف چارٹ پیٹرنز کا پتہ لگانے، چارٹ پر سپورٹ اور مزاحمتی لائنز کھینچنے، رجحان کی سمت کی نشاندہی کرنے کے لیے ان ٹولز کا استعمال آپ کو اپنے اگلے اقدام کی بہتر منصوبہ بندی کرنے اور زیادہ درستگی کے حامل اندارج اور اخراج کے پوائنٹس تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

4۔ اپنا طرزِ ٹریڈنگ منتخب کرنا

اپنی پہلی ٹریڈز کا آغاز کرنے اور اوپن کرنے سے قبل، آپ کو یہ فیصلہ کرنا چاہیئے کہ آپ کون سا طرزِ ٹریڈنگ کم از کم وقتی طور پر ہی، اختیار کرنا چاہیں گے۔ آپ کے منتخب کردہ انداز کا دارومدار اس وقت اور پیسوں پر ہوتا ہے جو آپ ٹریڈنگ میں لگا سکتے ہیں۔ عموماً، متعدد ٹریڈرز ڈے، سوئنگ یا پوزیشن ٹریڈنگ سے وابستہ ہوتے ہیں۔

  • ڈے ٹریڈںگ میں محض ایک دن کے اندر اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہے۔ ڈے ٹریڈرز عموماً اپنی پوزیشنز کچھ گھنٹوں کے لیے ہولڈ رکھتے ہیں، لیکن بعض اوقات یہ دورانیہ 10–20 منٹ سے بھی کم ہوتا ہے۔ ڈے ٹریڈرز قیمت کے تیز رفتار اتار چڑھاؤ سے منافع کمانے کی کوشش کرتے ہیں اور بیک وقت 30 تک یا بعض اوقات زیادہ اوپن پوزیشنز ہولڈ رکھ سکتے ہیں۔
  • سوئنگ ٹریڈرز کا مقصد قیمت کے تغیرات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ سوئنگ ٹریڈنگ کو درمیانی مدت پر مبنی ٹریڈنگ انداز سمجھا جاتا ہے کیونکہ سوئنگ ٹریڈرز ایک وقت میں کئی دنوں کے لیے اپنی پوزیشنز اوپن پر ہولڈ رکھ سکتے ہیں۔
  • پوزیشن ٹریڈنگ ایک طویل مدتی ٹریڈنگ انداز ہوتا ہے جس میں کئی مہینوں یا سالوں کے لیے پوزیشنز ہولڈ رکھنا شامل ہے۔ پوزیشن ٹریڈرز قیمت کے طویل مدتی اتار چڑھاؤ کے ذریعے مارکیٹ کے بنیادی رجحان اور منافع کی پیش گوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیز، پوزیشن ٹریڈنگ کو قیمتوں میں ممکنہ کمی اور تغیرات پر قابو پانے کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ ہر طرزِ ٹریڈنگ کو ٹریڈرز کی طرف سے مختلف سطح کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈے ٹریڈرز کو منافع کے مواقع تلاش کرنے کے لیے چارٹس کی مسلسل نگرانی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پوزیشن ٹریڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی پوزیشنز چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نیز مارکیٹ کے تازہ ترین حالات کے مطابق اپنے ٹریڈنگ کے انداز کو ایڈجسٹ کرنا ممکن ہوتا ہے۔ مثلاً، اگر مارکیٹ رجحان پذیر ہے، تو یہ بہتر ہو سکتا ہے کہ سوئنگ ٹریڈنگ پر قائم رہیں اور قیمت کے طویل اتار چڑھاؤ پر نظر رکھیں۔ لیکن اگر مارکیٹ ایک محدود رینج کے اندر حرکت کرتی ہے، تو ڈے ٹریڈنگ بہتر نتائج مہیا کرے گی اور آپ کو قیمت کی معمولی تبدیلیوں سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔

1288-04.png

5۔ اپنی ٹریڈ کا سرمایہ منتخب کریں

اپنے تمام ٹریڈنگ سرمائے کو ایک پوزیشن میں لگانے سے آپ کے منافع میں اضافہ ہو سکتا ہے، مگر اس کے نتیجے میں آپ کا پورا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بھی ضائع ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے ٹریڈنگ سرمائے کا محض ایک حصہ ایک ٹریڈ میں جمع کرنا ضروری ہے۔ اس طرح کچھ غلط ہونے کی صورت میں آپ اپنی ساری رقم سے محروم نہیں ہوں گے۔

آپ ایک ٹریڈ پر سرمائے کی جو رقم استعمال کرتے ہیں اس کا دارومدار آپ کے خطرے کی برداشت اور طرزِ ٹریڈنگ پر ہوتا ہے۔ اگر آپ پوزیشن ٹریڈر ہیں اور ایک طویل مدت کے بعد زیادہ منافع جات حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں، تو ٹریڈ کے لیے ایک وسیع سرمائے کا انتخاب کرنے سے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف، مارکیٹ کے غیر مستحکم ہونے کے دوران ایک گھنٹے پر محیط ٹریڈ پر رقم کا کثیر حصہ خرچ کرنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے، اس لیے اس رقم کو متعدد ٹریڈز پر دوبارہ تقسیم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

عموماً، ایک ٹریڈ کو تفویض کردہ خطرے کی مقدار آپ کے ٹریڈنگ سرمائے کے تقریباً 1–5% کے آس پاس ہونی چاہیئے۔ اس طرح ٹریڈ کا ناکام اختتام ہونے کی صورت میں آپ اپنے پورے اکاؤنٹ سے محروم نہیں ہوں گے۔ تاہم، اگر آپ کو مسلسل نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو بہتر ہے کہ وقفہ لیں اور کسی دوسرے دن ٹریڈنگ پر واپس آ جائیں کیونکہ آپ کے جذبات آپ کی اگلی ٹریڈز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

6. اندراج اور اخراج کے لیولز کا تعین کریں

اگلا اہم مرحلہ ٹریڈ میں داخل ہونے اور اس سے باہر نکلنے کے بہترین مواقع تلاش کرنا ہے۔ مروجہ آراء کے برعکس، ٹریڈز میں داخل ہونے سے قبل اخراج کا تعین کرنا درحقیقت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ متعدد ٹریڈرز یہ جانے بغیر اپنی تمام تر کوششیں پوزیشنز اوپن کرنے میں لگا دیتے ہیں کہ آیا انہیں کلوز کرنے کے کوئی مواقع ہیں بھی یا نہیں۔ اسی لیے آپ کو خرید کا سگنل حاصل کرنے سے قبل اخراج کے پوائنٹس کو تلاش کرنا چاہیئے۔

اگر آپ کو ممکنہ اوپننگ نظر آتی ہے، تو سوچیں کہ آپ منافع جاتی ہدف کہاں مقرر کر سکتے ہیں۔ جب قیمت راؤنڈ نمبر (جیسے $50) تک پہنچ جاتی ہے یا راؤنڈ نمبر فیصد (جیسے 15%) تک بڑھ جاتی ہے تو اس وقت کچھ ٹریڈرز اپنے باہر نکلنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ تاہم آپ کو اپنے عزائم کو ہمیشہ عقلی حدود میں رکھنا چاہیئے۔ بلند ترین اخراجی پوائنٹس مقرر کرنا آپ کی پوزیشن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے اور آپ کو کم مگر قابل عمل منافع کے حصول سے روک سکتا ہے۔

اندراج کے اصول مقرر کرنا آسان ترین ہوتا ہے۔ آپ کو سگنل تلاش کرنے اور یہ چیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آیا دستیاب رینج کے اندر کم ترین منافع جاتی ہدف موجود ہے۔ اگر ٹریڈ کے لیے آپ کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پوری ہو جاتی ہیں، تو آپ پوزیشن اوپن کر سکتے ہیں۔ تاہم، اپنے اندراج کے اصولوں کو زیادہ پیچیدہ کرنے کی کوشش مت کریں۔ اگر آپ کے پاس شرائط کی ایک لمبی فہرست ہے جسے ٹریڈ میں داخل ہونے سے قبل پورا کرنا ضروری ہے تو مواقع تلاش کرنا مشکل ہو گا۔ داخلے کے کچھ نا قابلِ خرید و فروخت اصول مقرر کرنا ممکن ہے جو آپ کے ٹریڈنگ کے مواقع کو محدود نہیں کرتے، لہٰذا اپنے اندراج کے سگنلز کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔

7. اپنے خطرے کا نظم کریں

جونہی آپ اندراج اور اخراج کے پوائنٹس کی نشاندہی کر لیتے ہیں، اس وقت قیمت کے غیر متوقع اتار چڑھاؤ سے خود کو بچانا ضروری ہے۔ ٹریڈرز کے لیے متعدد رسک مینجمنٹ ٹولز دستیاب ہوتے ہیں، لیکن سب سے بنیادی چیز جو آپ کر سکتے ہیں وہ ہے اسٹاپ آرڈرز قائم کرنا۔ ان آرڈرز پر عمل درآمد اس وقت ہوتا ہے جب قیمت ایک خاص سطح تک پہنچ جاتی ہے اور اسے اس مخصوص پوائنٹ سے آگے حرکت کرنے سے روکتی ہے۔ یہ آپ کو اپنے ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اپنے اخراج کی منصوبہ بندی کے دوران آپ ٹیک-پرافٹ یا لمٹ آرڈرز بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ کسی پوزیشن کو دستی کے بجائے خود کار طور پر کلوز کیا جا سکے۔

رسک مینجمنٹ کی دوسری حکمت عملی جو آپ کو استعمال کرنی چاہیئے وہ ہے مختلف بنانا۔ اگر آپ محض Forex ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو کرنسی کے متعدد جوڑوں کے لیے پوزیشنز اوپن کرنا بہترین ہے۔ اس طرح، اگر ایک مارکیٹ اچانک گراوٹ کا سامنا کرتی ہے، تو مضبوط حرکت کا سامنا کرنے والی دیگر مارکیٹس آپ کے نقصانات کی تلافی میں مدد کر سکتی ہیں۔

8. اپنی ٹریڈز کے ریکارڈز محفوظ رکھیں

اپنی ٹریڈز کے ریکارڈز محفوظ رکھنا ایک بہت ہی مفید عادت ہے، اور حتیٰ کہ برسوں یا دہائیوں پر مشتمل تجربہ رکھنے والے پروفیشنل ٹریڈرز بھی یہ کام انجام دیتے ہیں۔ آپ کو اپنی ٹریڈز سے متعلق ہر اہم تفصیل لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے: اندراج اور اخراج کے پوائنٹس، ٹائمنگ، سپورٹ اور مزاحمتی لیولز، یومیہ مارکیٹ کا کھلنا اور بند ہونا۔ یہ معلومات آپ کی کامیاب یا ناکام ٹریڈز میں کردار ادا کرنے والے عوامل سے متعلق بصیرت حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ اپنی ٹریڈز سے متعلقہ تمام عناصر اور حالات کو سمجھنا اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی اور اپنی مہارتوں دونوں کو بہتر بنانے میں کارآمد ہو سکتا ہے۔

9. اپنے منافع اور نقصانات کا تجزیہ کریں

یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ نے ٹریڈز کے دوران کتنی رقم کمائی ہے یا کتنی گنوائی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ٹریڈنگ کے مالیاتی پہلو پر حد سے زیادہ توجہ مرکوز کرنا آپ کی مستقبل کی ٹریڈز کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، لیکن بالآخر، ٹریڈنگ ایک کاروبار ہے، اور جب کاروبار کی کامیابی کی بات آتی ہے تو ہمیشہ پیسہ ہی اہم ہوتا ہے۔ اپنے مجموعی منافع کا تجزیہ کرنا یہ معلوم کرنے کا اچھا طریقہ ہے کہ آیا آپ کا موجودہ ٹریڈنگ منصوبہ مؤثر ہے یا آپ کے ٹریڈنگ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اسے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

10. بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں

بدقسمتی سے، کوئی Forex ٹریڈنگ منصوبہ بیک وقت تمام مسائل و حالات کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔ بعض اوقات آپ کا ابتدائی منصوبہ آپ کی توقع کے عین مطابق کام نہیں کرتا۔ دیگر مواقع پر، یہ ابتداء میں تو مؤثر ہوتا ہے، مگر پھر یکساں نتائج فراہم کرنا بند کر دیتا ہے۔ یہ قرین قیاس ہے کہ آپ کی ٹریڈنگ کی ضروریات اور مقاصد میں وقت کے ساتھ بدلاؤ ممکن ہے، اس لیے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ایک نیا ٹریڈنگ منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ٹریڈنگ مسلسل ترقی اور بہتری کا تقاصہ کرتی ہے۔ آپ اپنے ماضی کے کامیاب ٹریڈنگ کے منصوبوں کو نئے والوں کی بنیاد کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، لیکن آپ کو مسلسل انہیں بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

خلاصہ

Forex ٹریڈنگ کی دنیا تیزی سے حرکت کرتی ہے، اس لیے مستقل بدلتی قیمتوں اور اپنے جذبات میں محو ہو جانا آسان ہے۔ کامیاب ٹریڈنگ کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک ٹریڈنگ منصوبہ مرتب کیا جائے جس میں ہر اس چیز کا لائحہ عمل موجود ہو جس پر آپ کو بطور ٹریڈر نئی ٹریڈ شروع کرنے سے قبل توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک اچھا ٹریڈنگ منصوبہ آپ کو Forex مارکیٹ کے تیز رفتار ماحول میں نیویگیٹ کرتے ہوئے توجہ مرکوز اور ذی عقل رکھنے نیز اپنی ٹریڈنگ کی مہارتوں کو اس کی نسبت کہیں زیادہ تیزی سے بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے جتنی اس کے بغیر آپ کسی ٹریڈ میں کر پاتے۔

  • 88

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera