1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. اپنی Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ کار
2023-08-22 • اپ ڈیڈ

اپنی Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ کار

cover.png

Forex ٹریڈنگ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کا عمل، ٹریڈنگ کے کامیاب کیریئر کے حوالے سے ایک اہم ترین پہلو ہے۔ تمام ٹریڈرز کو چاہیئے کہ وہ اپنی حکمت عملیوں اور سوچ، دونوں میں مسلسل بہتری لائیں، تاکہ وہ اس وسیع ترین اور نہایت مسابقتی مالیاتی مارکیٹ میں زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کو مؤثر طور پر جانچنے کا طریقہ کار جاننا نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ آپ کو Forex ٹریڈر کے طور پر ترقی کرنے کے لیے عملی بصیرتیں فراہم کرتا ہے۔

یہ آرٹیکل ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کچھ مؤثر طریقوں کے حوالے سے تفصیل فراہم کرتا ہے نیز Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کے لیے بنیادی میٹرکس کو نمایاں کرتا ہے۔

اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کا طریقہ کار

Forex میں ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کی پیش رفت کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ آپ کو اپنی طاقتوں کے ساتھ ساتھ ان کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کے بھی قابل بناتا ہے، جہاں درستگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کی ٹریڈنگ کی کارکردگی کا مؤثر طور پر اور جامع انداز میں تجزیہ کرنے کے لیے متعدد عملی طریقے موجود ہیں۔ ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہماری جانب سے تجویز کردہ طریقے چیک کریں!

ٹریڈنگ کا ایک جرنل رکھیں

ٹریڈنگ کا ایک جرنل رکھنا آپ کی ٹریڈنگ کی مشق کو ٹریک کرنے کا ایک آزمودہ اور درست عملی طریقہ ہے۔ اور یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔ ٹریڈز کو ریکارڈ کرنے کے لیے، آپ کو آسان ترین فارمیٹ کا تعین کرنا چاہیئے: فزیکل نوٹ بکس، آپ کے کمپیوٹر پر موجود اسپریڈ شیٹس، ایسی ایپلیکیشنز جن پر نوٹس بنائے جا سکیں، یا ٹریڈنگ کے جرنل کے لیے کوئی مخصوص سافٹ ویئر اور ایپلیکیشنز۔ ٹریڈز کی تمام ضروری تفصیلات ٹریک کریں، جن میں ٹریڈ کردہ کرنسی کا جوڑا، داخلی اور اخراجی پوائنٹس، پوزیشن کا سائز، ٹریڈ کا دورانیہ، اور نتائج شامل ہیں۔ باقاعدگی سے اپنے ٹریڈنگ کے جرنل کا نظم کریں اور اپنی Forex کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنے ریکارڈز کا تجزیہ کریں۔

ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر اپنی ٹریڈ ہسٹری کا دوبارہ جائزہ لیں

ٹریڈنگ کے جرنلز کے علاوہ، آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر براہ راست اپنی Forex ٹریڈنگ ہسٹری کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ MetaTrader4 ایک ایسا زبردست حل ہے جو ٹریڈرز کو ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے تاریخی ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ آپ ٹول باکس ونڈو میں موجود ہسٹری کے بٹن کو دبا سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ مزید برآں، آپ ہسٹری ٹیب میں موجود کسی بھی فیلڈ پر دائیں کلک کر کے اور رپورٹ کو منتخب کر کے اور پھر XML کو کھول کر ٹریڈنگ ہسٹری کو Excel میں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹریڈنگ کی کارکردگی کے اہم ترین میٹرکس کو ٹریک کریں

ٹریڈنگ میں باخبر فیصلے کرنے اور اس میں پیش رفت کرنے کے لیے، آپ کو چاہیئے کہ ٹریڈنگ کی کارکردگی کے چند اہم ترین میٹرکس پر خصوصی توجہ دیں، جن میں خطرے سے انعام کا تناسب، فی ٹریڈ اوسط منافع جات/خسارے، ابتدائی سرمایہ کاری پر منافع جات، زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤنز، کامیاب ٹریڈز کا فیصد، درخواست کردہ قیمت اور عمل درآمد کی حقیقی قیمت کے مابین تفریق، اور اس کے علاوہ دیگر چیزیں شامل ہیں۔ پیشہ ورانہ ترقی کو ٹریک کرنے اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ ان میٹرکس کا ریکارڈ برقرار رکھیں۔

اپنی ٹریڈز اور مارکیٹ کی تبدیلیوں کے درمیان باہمی تعلق کی نگرانی کریں

اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت سب سے اہم مراحل میں سے ایک یہ ہے کہ اپنے ٹریڈنگ کے فیصلوں کی درستگی اور موزونیت اور مارکیٹ کی حقیقی حرکات کے مابین ایک باہمی تعلق قائم کیا جائے۔ ٹریڈرز کو چاہیئے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا ان کے افعال مارکیٹ کی مخصوص تبدیلیوں کے لحاظ سے منافع بخش ہیں یا نہیں۔ اس باہمی تعلق کی نگرانی کر کے، ٹریڈرز یہ تعین کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ کے مختلف قسم کے حالات کے دوران انہیں اپنے ٹریڈنگ کے نقطہ نظر کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی ایڈجسٹمنٹس کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

جذباتی پہلو کا جائزہ لیں

ٹریڈنگ سائیکالوجی Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ مسلسل نگرانی اور بہتری کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ یہ فیصلہ سازی کے پورے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ مختلف حالات میں اپنے جذبات کا جائزہ لے کر، آپ اپنی نفسیاتی کمزوریوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور انہیں ٹھیک کر سکتے ہیں۔ یہ ایک فاتحانہ سوچ ہے جو کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔

اپنے ٹریڈنگ کے اہداف اور حقیقی کارکردگی کے مابین تعلق چیک کریں

ہر Forex ٹریڈر کے اپنے ذاتی مقاصد ہوتے ہیں، اور ان اہداف کی بنیاد پر قائم کردہ اہداف یا بینچ مارکس کے بر خلاف نتائج کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔ اس طرح کا جائزہ جاتی عمل ابتدائی مقاصد کے مطابق ٹریڈںگ کے کیریئر کے دوران آپ کی پیش رفت اور ناکامیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

CREATIVE-2443 _1200x675_2.png

ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم ترین میٹرکس

ایسے مختلف قسم کے میٹرکس موجود ہوتے ہیں جو آپ کی Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی کو درست طریقے سے جانچنے میں مدد کرتے ہیں۔ غور و فکر کرنے کے لیے چند اہم ترین میٹرکس درج ذیل ہیں:

منافع اور خسارہ (P&L)

ٹریڈنگ کے نقطہ نظر کا جائزہ لیتے وقت منافع/خسارے کے انڈیکیٹر کا آسان حساب کتاب کا عمل نہایت اہم ہے۔ اگر انڈیکیٹر اوپر کی جانب حرکت کرتا ہے اور خسارے کی نسبت منافع میں اضافہ ہو رہا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈنگ سسٹم کامیاب ہے۔ بصورتِ دیگر، ٹریڈر کو مخصوص ایڈجسٹمنٹس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹریڈنگ سسٹم کے منافع بخش ہونے کا زیادہ واضح طور پر اندازہ لگانے کے لیے، ٹریڈرز P&L ڈیٹا کی بنیاد پر ایک سادہ سا موونگ ایوریج (SMA) استعمال کر سکتے ہیں۔ فرض کریں، کوئی ٹریڈر P&L ڈیٹا استعمال کر کے پانچ مراحل پر مشتمل SMA کا حساب کتاب لگاتا ہے۔ اگر موونگ ایوریج بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے، تو یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹریڈنگ سسٹم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ تاہم، ایسی موونگ ایوریج جو مسلسل کمی یا کسی قسم کا نمایاں اضافہ ظاہر کرنے میں ناکام ہے وہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بہتر کارکردگی کے لیے ٹریڈنگ سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹریڈنگ کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے والا یہ میٹرک بہت واضح ہے اور ٹریڈرز کو اپنے سسٹم کے مجموعی منافع کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق ایڈجسٹمنٹس کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن (MDD)

زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن ایک ایسا میٹرک ہے جو ایک مخصوص مدت کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری سے نمایاں ترین تنزلی تک قیمت کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ قیمتوں کی کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نئی زیادہ سطح پر پہنچنے سے قبل سرمایہ کاری حقیقی رقم سے کس طرح کم ہوئی ہے۔ بلند ترین سطحیں کم ترین گراوٹ کا سامنا کرنے سے قبل بہت زیادہ سرمائے کو ظاہر کرتی ہیں۔

زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن کا حساب لگانے کے لیے، درج ذیل فارمولا استعمال کریں:

MDD = (بلند ترین سطح کی حامل قدر – قیمت کی کم ترین قدر) / بلند ترین سطح کی حامل قدر

مثلاً، فرض کریں کسی شخص کا پورٹ فولیو 200$ تھا۔ ڈرا ڈاؤن واقع ہونے کے بعد، پورٹ فولیو میں 120$ تک کمی واقع ہوئی، اور پھر یک دم 150$ تک اضافہ ہو گیا۔ فرض کریں، ان حرکات کے بعد پورٹ فولیو کو 70$ تک کے ایک اور ڈرا ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، اور پھر اس میں 100$ تک کا اضافہ ہو گیا۔

ہم 150$ کو بلند ترین سطح کی حامل قدر سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ گراوٹ سے قبل سرمائے کی حاصل کردہ سب سے زیادہ قدر ہے۔ اس کے برعکس، قیمت کی کم ترین قدر 70$ ہے۔ فارمولے کے مطابق، MDD 53% ہو گا۔

MDD ٹریڈرز کو ان کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کے نتیجے میں پیش آنے والے ممکنہ خطرے کا جائزہ لینے میں مدد کرتا ہے۔ میٹرک ٹریڈرز کو اکاؤنٹ بیلنس میں کمی کے حوالے سے بدترین صورتحال کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، ٹریڈرز ان ممکنہ خساروں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جن کا وہ سامنا کر سکتے ہیں۔

بحالی کا عنصر

Forex میں، بحالی کا عنصر ٹریڈر کے کُل منافع جات اور زیادہ سے زیادہ ڈرا ڈاؤن کے تناسب کو ظاہر کرتا ہے۔ مختصراً، یہ خصوصیت مسلسل خساروں کے بعد بحالی کے دوران حکمت عملی کی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

بحالی کے عنصر کے فیصد کا حساب لگانے کے لیے، درج ذیل فارمولا استعمال کریں:

بحالی کا عنصر = مجموعی منافع / MDD

بحالی کے عنصر کا زیادہ فیصد خساروں کی نسبت زیادہ مؤثر بحالی کی نشاندہی کرتا ہے اور ٹریڈنگ کی موجودہ حکمت عملی کے قابلِ اعتماد ہونے کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ بحالی کے عنصر کو رسک مینجمنٹ کا ایک اچھا ٹول سمجھا جا سکتا ہے۔

جیت/ہار کا تناسب یا منافع جاتی عنصر

جیت/ہار کا تناسب ایک ایسا پیمائش کا عمل ہے جو ایک مخصوص دورانیے میں کامیاب اور ناکام ٹریڈز کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میٹرک پر انحصار کر کے، آپ اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ ٹریڈنگ کی منتخب کردہ حکمت عملی مجموعی طور پر کتنی منافع بخش ہے۔

جیت/ہار کے تناسب کا حساب لگانے کے لیے، ٹریڈر کو کامیاب ٹریڈز کی تعداد سے ناکام ٹریڈز کی تعداد کو تقسیم کرنا چاہیئے۔ تو، فرض کرتے ہیں کہ آپ کے پاس 50 کامیاب ٹریڈز ہیں اور 30 ناکام ٹریڈز ہیں۔ لہٰذا، جیت/ہار کا تناسب 50/30، یعنی 1.7 تناسب کے مساوی ہو گا۔

اگر جیت/ہار کا تناسب ایک سے زیادہ ہوتا ہے تو اسے کامیاب سمجھا جاتا ہے اور اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ٹریڈر کا نقطہ نظر مؤثر ہے۔ اگر تناسب ایک کی نسبت کم ہوتا ہے، تو آپ کو اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیئے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کی ناکام ٹریڈز کامیاب ٹریڈز سے تجاوز کر گئی ہیں۔

مزید برآں، ٹریڈرز ڈالر کی مد میں بھی جیت/ہار کے تناسب کا حساب لگا سکتے ہیں۔ آپ کو کامیاب ٹریڈز سے حاصل کردہ کُل منافع جات کو ناکام ٹریڈز کے کُل خساروں سے تقسیم کرنا چاہیئے۔ اس حسابی عمل کے نتائج Forex ٹریڈنگ کے دوران ضائع ہونے والے ہر ڈالر کے عوض ڈالرز کی حاصل کردہ اوسط مقدار کو واضح کرتے ہیں۔

مثلاً، کامیاب ٹریڈز سے حاصل کردہ کُل منافع 9000$ ہے، اور کُل خسارہ 4500$ ہے۔ تو جیت/ہار کا تناسب 2 کے برابر ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ، اوسط کے لحاظ سے، آپ ضائع ہونے والے ہر ڈالر کے عوض 2$ حاصل کرتے ہیں۔

جیت/ہار کا تجویز کردہ تناسب 3:1 ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈنگ سسٹم ضائع ہو جانے والے ہر ڈالر کے عوض کم از کم 3$ کا منافع پیدا کرتا ہے۔

منافع

ٹریڈنگ کے موجودہ نقطہ نظر کی تاثیر کو سمجھنے، اور منافع کمانے کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے، ٹریڈرز کو منافع کے میٹرک پر توجہ دینی چاہیئے۔

منافع کے فیصد کا حساب کتاب لگانے کے لیے، درج ذیل فارمولا استعمال کریں:

(حتمی رقم - ابتدائی رقم)/ابتدائی رقم * 100۔

منافع کے انڈیکس کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے سالانہ شرح کا حساب کتاب لگانا مناسب ہو گا۔

خلاصہ

خلاصہ یہ کہ، بطور ٹریڈر اپنی Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کی نمو اور ترقی کے لیے اہم ترین ہے۔ منتخب کردہ حکمت عملی کی کارکردگی کو ٹریک کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے کئی طریقے موجود ہیں، اور اس آرٹیکل میں، ہم نے زیادہ مؤثر اور مقبول ترین طریقے دریافت کیے ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر سے، اپنی طاقتوں اور کمزوریوں کا تعین کرنے کا بہترین طریقہ بنیادی میٹرکس کا حساب کتاب لگانا ہے۔ ان انڈیکیٹرز کی مسلسل نگرانی ٹریڈرز کو اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ معروضی طور پر اپنے نقطہ نظر کی کامیابی کی شرح کا جائزہ لیں اور اپنی ٹریڈنگ کی مہارتوں کو بہتر بنائیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

میں اپنی Forex کی کارکردگی کو کیسے ٹریک کروں؟

Forex ٹریڈنگ کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کے لیے، ٹریڈرز کو نظم و ضبط برقرار رکھنا چاہیئے اور ان اصولوں پر عمل کرنا چاہیئے:

  1. ٹریڈنگ جرنل میں تمام ٹریڈز کا ریکارڈ برقرار رکھیں۔
  2. بنیادی میٹرکس کا حساب کتاب لگائیں۔
  3. تجزیاتی ٹولز کے حامل ٹریڈنگ پلیٹ فارمز استعمال کریں۔
  4. حقیقت پسندانہ اہداف سیٹ کریں اور حقیقی ٹریڈنگ کے نتائج کے ساتھ باقاعدگی سے ان کا باہمی تعلق چیک کریں۔
  5. پیشہ ور افراد سے غیر جانبدارانہ فیڈ بیک حاصل کریں۔
  6. جذباتی پہلو کا جائزہ لیں۔

میں اپنی Forex کی حکمت عملی کا بیک ٹیسٹ کیسے کروں؟

اپنی Forex کی حکمت عملی کا بیک ٹیسٹ کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہو گی:

  1. اس ٹریڈنگ کی حکمت عملی واضح کریں جس کا آپ بیک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔
  2. مخصوص کرنسی کے جوڑے کے لیے Forex مارکیٹ کا تاریخی ڈیٹا جمع کریں۔
  3. ایک ایسا بیک ٹیسٹنگ پلیٹ فارم منتخب کریں جو ٹریڈرز کو اسپریڈز، کمیشن کے سائزز، اور سلیپیج جیسے پیرامیٹرز اِن پُٹ کرنے کی اجازت فراہم کرے تاکہ مارکیٹ کے حقیقی حالات کو درست طریقے سے ظاہر کیا جا سکے۔
  4. اپنی حکمت عملی کے پیرامیٹرز کو بیک ٹیسٹنگ پلیٹ فارم میں اِن پُٹ کریں اور تاریخی ڈیٹا کی بنیاد پر ٹریڈز سرانجام دیں۔
  5. بیک ٹیسٹنگ کے عمل سے حاصل کردہ نتائج کا تجزیہ کریں۔
  6. اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں ضروری ایڈجسٹمنٹس کریں۔

میں اپنی ٹریڈنگ کی پیش رفت کو کیسے ٹریک کروں؟

ٹریڈنگ کی پیش رفت کو ٹریک کرنے کے لیے، آپ ٹریڈنگ کی مشق کے دوران اپنی ترقی یا تنزلی کو ظاہر کرنے والے بنیادی میٹرکس کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ وہ میٹرکس جن کا ہم حساب کتاب لگانے کی تجویز پیش کرتے ہیں ان میں منافع/خسارے کا انڈیکیٹر، MDD، بحالی کا عنصر، جیت/ہار کا تناسب، اور منافع بخش صورتحال شامل ہے۔ ان اہم ترین میٹرکس کا باقاعدہ تجزیہ کرنے سے آپ کو اپنی ٹریڈنگ کی موجودہ حکمت عملی کو واضح کرنے اور اعلیٰ نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

  • 40

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera