جیو پولیٹیکل خطرات: یہ Forex ٹریڈنگ کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟
بطور Forex ٹریڈر، آپ کو ہر دن مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام قیاس آرائیوں سے لے کر بین الاقوامی جنگوں تک، متعدد واقعات کرنسی کے ایکسچینج ریٹس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ مقالہ نہایت غیر متوقع اور عالمی قسم کے خطرات — آپ کی ٹریڈنگ کے مستقبل کے حوالے سے جیو پولیٹکل خطرات کے اثر و رسوخ کو دریافت کرتا ہے۔ آئیں، پہلے کچھ بنیادی معلومات کو تازہ کریں۔
Forex کیا ہے؟
ہم شرطیہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر کسی نے غیر ملکی ایکسچینج کی مارکیٹ یا "Forex" کے بارے میں کم از کم ایک بار تو سنا ہی ہو گا۔ یہ عالمی مالیاتی مارکیٹ سماجی تعلقات کا ایک اہم عنصر ہے، جسے کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی ایکسچینج کی مارکیٹ تعمیم شدہ استحکام پذیر پلیٹ فارم کے بغیر ایک اوور دی کاؤنٹر مارکیٹ ہے۔ اس کے شرکاء میں مختلف ممالک کے سب سے بڑے تجارتی اور مرکزی بینکس، مختلف قسم کے فنڈز، بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز، اور معقول ذاتی سرمایے کے حامل نجی سرمایہ کار شامل ہیں۔ Forex میں، شرکاء کم ترین کمیشن کے حامل، مخصوص کرنسی کے جوڑوں، مثلاً، EUR/USD (یورو/US ڈالر) پر کرنسی کی ٹرانزیکشنز سرانجام دیتے ہیں۔
آسان الفاظ میں، Forex معاشی اور انتظامی تعلقات کا ایک عالمی نظام ہے جو بڑے قانونی اداروں اور نجی ٹریڈرز دونوں کو کرنسی کی ٹریڈنگ سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔ شرکاء نہ صرف کرنسیز کی پیش رفت بلکہ ان کی تنزلی سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔
غیر ملکی ایکسچینج کی مارکیٹ اب تک کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ ہے۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ Forex کا ٹرن اوور فی دن کے حساب سے 5 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے؟ یہ ایک ناقابلِ یقین رقم ہے!
ایکسچینج ریٹس اور اثر انداز ہونے والے عوامل
جیسا کہ آپ مذکورہ بالا بیان کردہ باتوں سے پہلے ہی جان چکے ہیں، کہ کرنسی ٹریڈرز Forex کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرتے ہیں اور کرنسی کے ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے اپنے تجزیے اور توقعات پر انحصار کرتے ہیں۔ ایکسچینج ریٹ کا مطلب غیر ملکی کرنسی کے لحاظ سے قومی کرنسی کی قدر ہے اور یہ بین الاقوامی تعلقات کا ایک اہم ترین پہلو ہے۔
ایکسچینج ریٹ ہمیشہ متحرک ہوتا ہے اور دن بہ دن اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم کرنسی کے ایکسچینج ریٹس کو منجمد کیوں نہیں کر سکتے؟ بہرحال، ایکسچینج ریٹس کے استحکام پر اثر انداز ہونے والے متعدد پہلوؤں کی وجہ سے یہ ناممکن ہے۔ آئیں ان عوامل میں سے کچھ پر نظر ڈالتے ہیں۔
رسد اور طلب
طلب اور رسد کا قانون ہر مارکیٹ کی تشکیل سازی کا عنصر ہے، جس میں Forex بھی شامل ہے۔ آئیں فرض کرتے ہیں کہ کسی ملک میں IT کا شعبہ بہت زیادہ مضبوط ہے اور اس نے شاندار نتائج برآمد کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ کمپنیز کو اضافی فنڈز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب یہ سرمایہ کار اس میں پیسے لگانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو انہیں ملک کی مقامی کرنسی کی ضرورت ہوتی ہے۔ قومی کرنسی کی طلب میں اضافہ ہو گا، اور ایکسچینج ریٹ ناگزیر طور پر بڑھے گا۔
افراط زر کی شرحیں
ملک بھر میں قیمت کی سطح میں اضافہ قومی کرنسی کی قوتِ خرید اور اس کے مطابق کرنسی کے ایکسچینج ریٹ میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
شرح سود
مختلف ممالک کے مرکزی بینکس کو ری فنانسنگ کی شرح کو تبدیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ایسا کرنے سے، وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرتے ہیں کہ وہ اپنی سیونگز کو ایک زیادہ شرح سود کی حامل کرنسی میں برقرار رکھیں اور قومی کرنسی کو زیادہ مقبول بنائیں۔ زیادہ شرح سود قرض دہندگان کو زیادہ اسپریڈز فراہم کرتی ہے، جو بلاشبہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ترغیب آمیز چیز ہے۔
حکومتی قرضہ
حکومتی قرض کی رقم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک مخصوص کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے روک سکتی ہے، کیونکہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ قوم افراط زر کے ایک آنے والے بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔ افراط زر میں ہونے والے اضافے کی توقع کرتے ہوئے، سرمایہ کار اپنے بانڈز فروخت کرنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں، جس سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمائے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس طرح، کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
زیرِ غور عوامل محض سطحی جانکاری فراہم کرتے ہیں۔ کرنسی کے ایکسچینج ریٹس پر اثر انداز ہونے والے اور بھی بہت سے پہلو ہیں، مثلاً قیاس آرائی کرنا، انرجی اور دیگر خام مال کی قیمتیں، عالمی مارکیٹ میں کسی ملک کی مسابقتی برتری، وغیرہ۔ تاہم، آئیں ان جیو پولیٹکل خطرات پر توجہ مرکوز کریں جو بنیادی ہیں اور Forex ٹریڈنگ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں، نیز بعض اوقات قابو سے باہر ہو جاتے ہیں۔
جیو پولیٹکس کیا ہے؟
جیو پولیٹکس، پولیٹکل سائنس کی ایک مخصوص سمت ہے جو ملک سے وابستہ جغرافیائی عوامل کے ساتھ خارجی یا ملکی پالیسی کے پیچیدہ ارتباط پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ جغرافیائی عوامل میں ملک کا محل وقوع اور سائز، قدرتی وسائل، اور آب و ہوا شامل ہیں۔ جیو پولیٹکس اس بات کا سراغ لگاتی ہے کہ کس طرح حکومتیں، کارپوریشنز، دہشت گرد تنظیمیں، اور دیگر جماعتیں عالمی جغرافیائی خصوصیات کے ساتھ سازبازی کر کے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
جیو پولیٹکل خطرات
جیو پولیٹکل خطرات کسی ملک کے سیاسی، معاشی، عسکری، اور سماجی نظاموں کے لیے ممکنہ خطرات ہیں جو بین الاقوامی معاملات میں ان کی شرکت کے نتیجے میں واقع ہو سکتے ہیں۔ اس قسم کا خطرہ نقصان پہنچانے کے لحاظ سے عالمی اور بنیادی ہے اور مالیاتی نقطہ نظر سے محض تباہ کُن ہے۔
ہمیں جیو پولیٹکل کے کن خطرات کو مد نظر رکھنا چاہیئے؟
پولیٹکل خطرات
مختلف قسم کے مسائل اور تنازعات جن میں علاقہ، نظریہ، وسائل، یا مخصوص حکومتی فیصلے شامل ہیں، یہ سیاسی خطرات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہاں، خطرات ملک کے سیاسی نظام میں ممکنہ تبدیلیوں، ریاستی خودمختاری کے مکمل یا جزوی نقصان، مخالف بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کے مواقع، معاہدوں، وغیرہ کی ممکنہ تبدیلیوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔
معاشی خطرات
عالمی معیشت کے اتار چڑھاؤ معاشی خطرات کا سبب بنتے ہیں۔ عالمی معیشت مالیاتی افعال کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے، جہاں تمام کارروائیاں پوری طرح سے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ لہٰذا، ایک خطے میں رونما ہونے والے معاشی واقعات ناگزیر طور پر دوسرے علاقوں کو متاثر کریں گے۔ مثلاً، اہم ترین وسائل کی غیر مستحکم فراہمی ریاست کے کام کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔
سماجی خطرات
ان خطرات میں صحت کے خطرات، ماحولیاتی خطرات، اور حفاظتی خطرات شامل ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں، خطرناک بیماریاں، قدرتی آفات، اور دہشت گردی کے حملے فوری طور پر متاثرہ علاقے کے استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔
سائبر خطرات
سائبر خطرات ریاست کے حکمت عملی پر مبنی انفراسٹرکچر کو متاثر کرتے ہیں۔ بین الاقوامی سائبر کرائم آج کی دنیا کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اس قسم کے جرائم کے نتیجے میں ہر سال ریاستوں کو ناقابلِ تصور رقم کا نقصان ہوتا ہے۔
جیو پولیٹکل خطرات بلاشبہ انسانی وجود کے تمام شعبوں کو متاثر کرنے والی ہر ریاست کی نمو پذیری پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ Forex ٹریڈنگ اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ جیو پولیٹکل خطرات کرنسی کے ایکسچینج ریٹس میں منطقی اتار چڑھاؤ کا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے ٹریڈرز کو سب سے زیادہ منافع بخش حکمت عملی کا اطلاق کرنے اور نقصانات سے بچنے کے لیے تمام جیو پولیٹکل واقعات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
جیو پولیٹکل خطرات اور Forex ٹریڈنگ
کیا آپ نے آج کی بریکنگ نیوز دیکھی ہے؟ اگر آپ نے ایسا کیا ہے تو یہ مددگار ہو گا کیونکہ یہ آپ کے یومیہ ٹریڈنگ کے فیصلوں کے لیے ایک بنیاد کے طور پر کام کر سکتا ہے اور کامیابی کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
قدرتی آفات، بین الاقوامی تنازعات، انفیکشنز، دہشت گردی کی کارروائیاں — یہ وہ چیزیں ہیں جن کے بارے میں آپ کو اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے۔ فہرست کردہ عوامل متاثرہ ریاستوں کے استحکام اور اس کے مطابق ان کی کرنسی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایک Forex ٹریڈر ہونے کے ناطے، آپ موجودہ اور ممکنہ تمام جیو پولیٹکل واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے کے اور فوری طور پر رد عمل ظاہر کر کے ہی کامیاب ہوں گے۔
کرنسی کی اقدار
جیو پولیٹکل واقعات قومی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ مثلاً، ملک کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے فراہمی میں خلل واقع ہوا یا کوئی وبائی بیماری پھیل گئی، اور بہت سی سروسز کو استعمال کرنا خطرناک ہو گیا۔ اس طرح، ملک کے اندر ایک غیر مستحکم معاشی یا سیاسی صورتحال سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرتی ہے اور غیر ملکی کرنسی کی آمد میں کمی واقع کرتی ہے۔ اس کے برعکس، جب ریاست کے پاس تنازعات یا وقوع پذیر ہونے والی تمام مشکلات پر اعتماد کے ساتھ قابو پانے کے لیے طاقتور ٹولز موجود ہوتے ہیں، تو سرمایہ کاری کا ماحول زیادہ دلکش صورت اختیار کر لیتا ہے، اور قومی کرنسی کے ایکسچینج ریٹ میں اسی کے مطابق اضافہ ہوتا ہے۔
ضابطے
اس بات کو سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ جیو پولیٹکل خطرات حکومتوں کو اپنی موجودہ قانون سازی کو تبدیل کرنے، سرمایہ کاری کے ماحول اور مارکیٹ کے اصولوں میں ترمیم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
کرنسی کے جوڑے
جیو پولیٹکل واقعات کرنسی کے مخصوص جوڑوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس طرح کا اثر و رسوخ اس وقت واقع ہوتا ہے جب ممالک کچھ پراڈکٹس کے برآمد اور درآمد کے عمل کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ مثلاً، ایک قدرتی آفت مشرق وسطیٰ میں آئل کی فراہمی میں خلل کا باعث بنتی ہے۔ لہٰذا، درآمد کار اور برآمد کار کی زیرِ ملکیت کرنسیز کا ایکسچینج ریٹ متاثرہ ریاست کی رقم کے لحاظ سے تباہ کُن حد تک تبدیل ہو جائے گا۔
اس سے مدد ملے گی اگر آپ کو یاد ہو کہ جیو پولیٹکل واقعات کے اثرات ہمیشہ غیر متوقع ہوتے ہیں۔ ایک ہی واقعہ مختلف ممالک اور ان کی کرنسیز کو مختلف طریقے سے متاثر کر سکتا ہے۔ اکثر اوقات، دو یا دو سے زیادہ ممالک کی کرنسی کے ایکسچینج ریٹس مخالف سمتوں میں حرکت کرتے ہیں۔
لہٰذا، Forex ٹریڈرز کو اپنی حکمت عملی کو اس کے مطابق ڈھالنے اور منافع کمانے کے لیے جیو پولیٹکل کے تمام ممکنہ خطرات کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔
تاریخ بھر سے کیسز
آئیں کچھ مشہور کیسز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہیں جو Forex ٹریڈنگ پر جیو پولیٹیکز کے اثر و رسوخ کو واضح کرتے ہیں۔
چین تائیوان کا تنازعہ
2023 کی دوسری سہ ماہی میں چین اور تائیوان کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعے میں شدت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ چینی خودمختاری کے نام پر، چینی حکومت نے تائیوان کے جزیرے کے پانیوں میں فوجی مشقیں سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تائیوان کا مقصد آزادی حاصل کرنا تھا، لہٰذا حکومت چینیوں پر جوابی حملہ کرنے کے لیے تیار تھی۔ Forex ٹریڈرز نے صورتحال کی نگرانی کی اور اور کرنسی مارکیٹ میں عدم استحکام کے خدشے کا اظہار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی ین، ایک محفوظ سرمایہ کاری کی کرنسی، کی طلب میں، اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس، چینی یوآن اور تائیوانی ڈالر دونوں کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وہ Forex ٹریڈرز جنہوں نے کرنسی کے ایکسچینج ریٹس کے حوالے سے بحران کے ممکنہ اثر و رسوخ کا اندازہ لگایا تھا، انہوں نے اس جیو پولیٹکل واقعے سے خوب منافع کمایا ہے۔
Covid-19
اس عالمی وبائی بیماری نے ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں، بشمول عالمی معیشت اور Forex ٹریڈنگ کو تباہ کُن حد تک متاثر کیا ہے۔ یہ وبائی مرض US ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں ہنگامہ خیز تبدیلیوں، نیز آئل کی قیمتوں میں کمی کا سبب بنا، اور، نتیجتاً، Forex مارکیٹ میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں، متعدد سرمایہ کاران نے اپنے اثاثے فروخت کرنا شروع کر دیئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی، ان ٹریڈرز کی سرگرمی بھی اضافہ ہو گیا جنہوں نے اتار چڑھاؤ سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
فوکوشیما آفت
2011 میں ایک ایسا سانحہ رونما ہوا جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا تھا — وہ فوکوشیما کا زلزلہ تھا، اس کے بعد سونامی اور ایٹمی تباہی جیسے المیے رونما ہوئے تھے۔ اس جیو پولیٹکل واقعے نے جاپانی ین کے ایکسچینج ریٹ کو تباہ کُن انداز میں تبدیل کر دیا تھا۔ کئی سالوں کے بعد بھی، جاپانی ین میں سرمایہ کاری کرنا اب بھی ممکنہ قدرتی آفات کی وجہ سے خطرات کی حامل ہے۔
بریگزٹ اور برطانوی پاؤنڈ
"برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا!" — آپ نے غالباً بریگزٹ واقع ہونے کے بعد اس طرح کی سرخیاں دیکھی ہوں گی۔ ہاں، UK کے یورپی یونین کو چھوڑنے کے فیصلے نے پاؤنڈ اسٹرلنگ کے ایکسچینج ریٹ کو نمایاں طور پر متاثر کیا تھا، کیونکہ سرمایہ کار برطانوی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہونے لگے تھے۔
جیو پولیٹکل خطرات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کیسے روکا جائے؟
ایک صاحب بصیرت Forex ٹریڈر بننے کے لیے، آپ کو ہمیشہ باخبر رہنا چاہیئے۔ جیو پولیٹکل خطرات ظاہر ہونے پر ممکنہ نقصانات سے بچنے اور موجودہ حالات سے استفادہ کرنے کے لیے Forex ٹریڈرز کو اپنی حکمت عملیوں کو اختیار کرنا ضروری ہے۔
ہم نے آپ کے لیے کچھ گراں قدر حکمت عملیاں جمع کی ہیں!
متنوع کرنا
سب سے مؤثر چیزوں میں سے ایک اپنی سرمایہ کاریوں کو متنوع بنانا ہے۔ مختلف قسم کے کرنسی کے جوڑوں میں سرمایہ کاری کر کے، آپ اپنے سرمائے کے لیے خطرے کے مجموعی ایکسپوژر کو کم کر سکتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ کوئی بھی بحران دنیا بھر کی تمام انڈسٹریز، کمپنیز اور کرنسیز کو بیک وقت متاثر نہیں کر سکتا۔ کچھ نظاموں کی ناکامی دوسروں کے لیے ہمیشہ ایک موقع ہوتا ہے۔
ہیجنگ
Forex ہیجنگ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس کا مقصد غیر مطلوبہ ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کرنا ہے۔ ہیجنگ کے ذریعے، آپ حاصل کردہ کرنسی کی قدر کو مقرر کر سکتے ہیں۔ ہیجنگ کرتے وقت، سرمایہ کار اپنے خطرات ان لوگوں کی طرف منتقل کرتا ہے جو — مارکیٹ میں انہیں قبول کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ مختصراً، آپ اس خطرے کو کم کرنے والے ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اپنی حفاظت کے لیے اضافی پوزیشنز اوپن کر سکتے ہیں۔
رسک مینجمنٹ
کامیاب Forex ٹریڈرز کے پاس ہمیشہ رسک مینجمنٹ کی ایک مستحکم حکمت عملی موجود ہوتی ہے۔ رسک مینجمنٹ ٹریڈرز کو اس وقت ثابت قدم رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے جب کچھ چیزیں ٹریڈنگ کے منصوبے کے بَر خلاف کام کرتی ہیں۔ رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی آپ کے خطرے-انعام کے تناسب کے علم اور ان تمام اقدامات پر مبنی ہے جو آپ اپنے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے اختیار کریں گے۔ اپنے خطرات کو کم کرنے کے لیے، آپ کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ سے متعلق معاہدے تخلیق کر سکتے ہیں، خطرے کے ایکسپوژر کو محدود کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو جیو پولیٹیکل خبروں کے حوالے سے اپ ڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔
خلاصہ
اب آپ جانتے ہیں کہ جیو پولیٹکل خطرات Forex مارکیٹ میں آپ کے ٹریڈنگ کے سفر کو تباہ کُن حد تک متاثر کر سکتے ہیں۔ ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے، ٹریڈرز کو ایک درست اور جامع حکمت عملی پر قائم رہنا چاہیئے اور تمام خبروں کے حوالے سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا چاہیئے۔ ہماری گائیڈز اور تجاویز آپ کے لیے مددگار ہوں گی۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور FBS کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ کے شاندار سفر کا آغاز کریں۔