1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. فاریکس روبوٹ: کون، کس طرح اور کیا ہے؟
2023-05-29 • اپ ڈیڈ

فاریکس روبوٹ: کون، کس طرح اور کیا ہے؟

banner.jpg

مشین کا زمانہ یہاں ہے۔ یہ مشین کی قسم میں اضافے جیسی صورتحال نہیں ہے، لیکن بہت سی لائنوں پر مشتمل کوڈز ہماری زندگی کی ہر ممکن فیلڈز میں بہت گہرا اثر ڈال رہے ہیں۔ فاریکس بھی اس کے اثرات سے جڑا ہے۔ کیا آپ تیار ہیں کہ مصنوعی انٹیلیجنس کیسے آپکی ٹریڈنگ کو تبدیل کر سکتی ہے؟ ہمارے اس مضمون میں فاریکس روبوٹس کو شروع سے بیان کیا گیا ہے۔

اصل میں فاریکس روبوٹ کیا ہے؟

پریشان نہ ہوں، یہ کوئی ٹرمینیٹر جیسا نہیں ہے جو آپ کے لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھا ہوا ہو۔ فاریکس ربورٹ ایک مخصوص ٹریڈنگ حکمت عملی پر لکھا گیا ایک پروگرام، ایک کوڈ ہے۔ یہ ٹریڈ میں شامل ہونے کے لئے تکنیکی اشارے استعمال کرتا ہے، جب کہ ٹریڈر آرام سے سورہا ہوتا ہے۔ مخصوص اشاروں اور ابتدائی سیٹنگ پر انحصار کرتے ہوئے، یہ پروگرام یا تو مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے میں مدد کر سکتا ہے یا مکمل طور پر خود کار طریقے سے ٹریڈ کرتا ہے۔

pic1_20px.jpg

خود کار ٹریڈ؟ جیسے، آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں؟

در حقیقت، آپ ربورٹ کو دونوں طریقوں یعنی حصوں میں اور مکمل خودکار ٹریڈنگ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ دونوں آپشن کے اپنے اپنے فوائد ہیں۔ چلاک ربورٹ مارکیٹ پیٹرن اور ممکنہ پیٹرن کا تجزیہ اور اشاروں اور انڈیکیٹرز کو پڑھ سکتے ہیں - کچھ ٹریڈرز ٹریڈنگ کے مکمل پراسس کو ترجیحی سیٹنگ کیساتھ کمپیوٹر کوڈ کے کندھوں پر ڈال دیتے ہیں۔ جبکہ کچھ ٹریڈرز ٹریڈنگ کے پراسس میں خود حصہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں اور مارکیٹ پرفارمنس کے کچھ حصہ کے لئے ربورٹ پر اعتبار کرتے ہیں۔ جیسا کہ ربورٹ چلاک ہوتے ہیں لیکن وہ صرف ایک کوڈ ہیں، اسن لئے کچھ ٹریڈرز ان کی نگرانی کرنا پسند کرتے ہیں۔

pic2_20px.jpg

ٹھیک ہے، ربورٹ استعمال کرنے کے کیا فائدے ہیں؟

فارکس روبوٹ کے استعمال کا ظاہری فائدہ یہ ہے کہ آپ ٹریڈر کے طور پر ایک "فارغ" وقت حاصل کرتے ہیں۔ روبوٹ مارکیٹ کا تجزیہ کر کے 24 گھنٹے آرڈر کھولتے ہیں۔ روبوٹ نا قابل یقین کم وقت میں آرڈر کے کھلنے اور بند ہونے کے سگنل پر کام کرتا ہے، جو کسی پروفیشنل کے لئے ممکن نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بہت سے اچھے روبوٹس کے کوڈ میں رسک مینجمنٹ شامل ہوتی ہے، اس لئے جب آپ روبوٹ کے ساتھ ٹریڈ کریں، تو آپ جذبات کی وجہ سے بہت حد تک اپنا ڈپازٹ کھو دینے سے بچے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ روبوٹ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہ نفسیاتی دباؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں: یہ ٹریڈر نہیں جو چارٹ کا اوپر اور نیچے جانا دیکھتا ہے، لیکن صرف مشین ہے۔

pic3_20px.jpg

اس لئے، کیا ربورٹ ہمیشہ ٹھیک ہیں؟ پھر نقصانات کیا ہیں؟

روبوٹس مخصوص قوانین کے مطابق کام کرتے ہیں۔ ان کی اپنی سیٹنگ اور وہ انڈیکیٹر جن سے وہ۔لکھے جاتے ہیں ان کی مطابق وہ ہمیشہ ٹھیک ہوتے ہیں۔ تاہم، وہ مارکیٹ میں جلدی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے لئے اپنے آپ کو منظم نہیں کر سکتے۔ روبوٹ سمارٹ ہوتے ہیں، لیکن وہ پروگرام ہیں، جن کو وقت کے ساتھ دوبارہ سیٹ اور اپ ڈیٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے جب بھی مارکیٹ روبوٹس کی ابتدائی سیٹنگ سے ہٹ کر تبدیل ہو، ٹریڈر کو پروگرام کو درست کرنے یا بعض اوقات کوڈ کو دوبارہ لکھنے یا شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ روبوٹس مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اپ ڈیٹ ہوتے ہیں لیکن یہ ہو سکتا کہ یہ تبدیلی کچھ لوگوں کیلئے تقصان کا باعث بنے۔

pic4_20px.jpg

لگتا ہے ربورٹس فائدہ مند ہیں، لیکن وہ بہت مختلف ہیں!

یہ سچ ہے۔ ٹریڈنگ روبوٹ، دوسرے کسی بھی سافٹ ویئر کی طرح، مختلف ترتیبات کے ساتھ فروخت کئے جا سکتے ہیں۔ جب آپ روبوٹ خریدیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ، اس کو انسٹال کرنے کے لئے مینول یا دوسرے قسم کی ہدایات فراہم کی گئی ہے- بصورت دیگر، یہ کچھ بھی نہیں ہوگا لیکن بہت سی کوڈ کے الفاظ۔ جتنے زیادہ روبوٹ کے مینول اور ذاتی سیٹنگ کے امکانات ہوتے ہیں، اتنا بہتر ہے -کہ آپ اس کے اندر سے جانیں اور اپنے مقصد کے لئے اس کو سیٹ کرنے کا موقع حاصل کریں۔ مزید، اگر آپ اس سے اور زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، تو آپ روبوٹ خود لکھ سکتے ہیں: پھر یہ مکمل طور پر آپ کے مطابق ہو گا اور جتنا ممکن ہوا آپ کے ٹریڈنگ کے مقاصد کے مطابق کام کرے گا۔

pic5_20px.jpg

صحیح ہے، پھر میں ایک اچھا ربورٹ کیسے منتخب کرسکتا ہوں؟

ٹریڈنگ کیلئے درست روبوٹ کو منتخب کرنے کے لئے، آپ کو پہلے کام کی حکمت عملی پر فیصلہ کرنے اور اسے ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ اپنے آپ کو کم وقت میں زیادہ منافع کی فیصد پر بے وقوف مت ہونے دیں - یہ روبوٹ کی سیٹنگ میں جارحانہ ترتیبات کی وجہ بن سکتا ہے، اور مستقبل میں بھی، یہ آپ کے ڈپازٹ کو غیر محفوظ کر سکتا ہے۔ اپنی پر اعتماد حکمت عملی کی پیروی کریں، ورنہ روبوٹ آپ کو آسانی سے گرا دے گا یعنی نقصان کا سبب بنے گا۔ "ایک" کو منتخب کرنے کی بہت سی نصیحتیں ہیں، لیکن یاد رکھیں - کہ روبوٹ کے کام کو جاننے کا ایک ہی طریقہ ہے، اور وہ یہ ہے کہ اسے ٹیسٹ کریں۔

pic6_20px.jpg

ٹیسٹ کرنا؟ آپ کا کیا مطلب ہے؟

ایک بار روبوٹ کم یا زیادہ سیٹ ہو جاتا ہے، اس کو ٹیسٹ کرنا چاہیے۔ بہت سے لوگ اپنے روبوٹس کو ڈیمو اکاؤنٹ پر چیک کرتے ہیں، لیکن ایسا نہ کرنے کی بہت ہی سنجیدہ وجہ ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹ ٹریڈر کے کندھوں سے نفسیاتی دباؤ اٹھا لیتے ہیں، کیونکہ آپ کا جاننا کہ حقیقی رقم کا نہ استعمال بولڈ فیصلہ پر لے جاتا ہے۔ اس صورت میں جب آپ روبوٹ ٹیسٹ کر رہے ہوں، حقیقی مارکیٹ کے دباؤ کا نفسیاتی عنصر حساب کتاب میں شامل ہونا چاہیے۔ حقیقی اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ڈیمو اکاؤنٹ عام طور پر سپریڈ جیسی چیزیں شامل نہیں کرتے، ان میں ایگزیکیوشن کے مسائل نہیں ہوتے اور در حقیقت، روبوٹ کو مارکیٹ کے جال سے بچانے کے لئے غلطی سے پاک سکھانا، اپنے حقیقی اکاؤنٹ سے شروع کریں جس پر آپ اس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

pic7_20px.jpg

اور ربورٹس کے ساتھ ٹریڈنگ میں کون سی اکاؤنٹ کی قسم ضروری ہے؟

آپ روبوٹ کو کسی بھی اکاؤنٹ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگ روبوٹ کو مائیکرو اور سینٹ اکاؤنٹ پر بڑی تعداد میں چھوٹے ذیادہ یا کم ایک جیسے پیٹرن آرڈر پر استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ لوگ سٹینڈرڈ یا ECN اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں - طویل عرصے کی پوزیشن کے لئے۔ اکاؤنٹ کا انتخاب آپ پر ہے - آپ کے مقصد، منصوبہ اور ملکیت کی تعداد جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کے مطابق ہے۔

pic8_20px.jpg

کوئی بھی آخری سفارشات؟

یاد رہے، یہ ربورٹ کسی جادوئی مصنوعی ذہانت کی قسم والے نہیں ہیں جو آپ کو ایک سیکنڈ میں امیر بنا دیں گے۔ بہت سے خود کار ربورٹس کام کرنے میں بہت ہی آسان ہیں اور ساتھ ہی غیر درست بھی ہیں یہاں تک کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق مخصوص اشاروں کو کسٹمائز نہیں کر لیتے جیسا کہ آپ کو اپنی ضرورت کیمطابق چاہیے۔ اس مقصد کے لئے آپ کے پاس تکنیکی مہارت کا بہتر تجربہ ہونا چاہیے کہ آپ مشین کو یہ بتا سکیں کہ وہ آپ کیلئے ٹریڈ کیسے کرے۔

pic9_20px.jpg

  • 2689

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera