پوزیشنوں کے اندر اور باہر سکیلنگ کرنا

پوزیشنوں کے اندر اور باہر سکیلنگ کرنا

2023-01-25 • اپ ڈیڈ

تصّور کریں، آپ نے ایک پوزیشن کھولی، سٹاپ لوس لگایا اور منافع لیا۔ آپ کے اگلے اقدامات کیا ہوں گے؟ آپ چاہیں تو بیٹھ کر مارکیٹ میں مزید حرکات انتظار کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف ماہر ٹریڈرز کوشش کرتے ہیں کہ کھلی ہوئی پوزیشنز میں اندر باہر سکیلنگ کر کے ٹریڈنگ کے فیصلے کرنے میں لچکدار رہیں۔ اگر آپ ماہروں کی طرح ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہے! آئیں پتا چلائیں کے سکیلنگ کیا ہے اور اپنے رسک مینیج کرنے کے لئے اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔

سکیلنگ کیا ہے؟

لفظ سکیلنگ کا کا تعلق وزن کرنے سے نہیں ہے۔ یاد رکھیں کہ ہمارا تعلق چیز کے بدکے چیز لینے والے زمانے سے نہیں ہے! بنیادی طور پر اس کے معنیٰ کھولی گئی پوزیشن میں یونٹس بڑھانے یا گھٹانے کے ہیں۔ اگر آپ سکیل کرتے ہیں تو آپ اپنے رسک پر قابو پا لیتے ہیں اور اپنا منافع بڑھا لیتے ہیں۔ کسی بھی جدید حکمت عملی کی طرح، سکیلنگ کے بھی اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔

سکیلنگ ایک ٹریڈر کے لئے کیسے مدد گار ہوسکتی؟

•پہلی بات یہ کہ یہ آپ کو پوزیشن کھولنے اور بند کرنے کے خوف سے آزاد کرتی ہے۔ یہ ایک اچھا ذہنی فائدہ ہے۔ یاد رکھیں کے کوئی بھی بےعیب نہیں ہوتا! ہر وقت سب سے بہترین ممکنہ داخلے کا انتظار کرنا بہت مشکل ہے۔ انتظار کرنے کے بجائے آپ ممکنہ سپورٹ، مزاہمت، ریورسل اور بلیک آوٹ لیولز کا تعین کر کے ان کے قریب بھی مارکیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اس بات کا تعین نہیں کیا کہ آپ نے کہاں پوزیشن کھولنی یا بند کرنی ہے تو اس سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔

•یہ آپ کے منافع کی حفاظت کرتا ہے۔ وننگ پوزیشن سے ٹریلنگ سٹاپ کے ساتھ سکیل آوٹ کرنا آپ کو ایک دم دم ہونے والے ریورسل سے بچا سکتا ہے۔

•یہ آپ کو زیادہ کمانے کا موقع دیتا ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کی جانب حرکت کرتی رہے، تو آپ اپنی پوزیشن کو بڑا کر سکتے ہیں، اس سے آپ کا منافع بھی بڑھ جائے گا۔

بیک وقت، سکیلنگ کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں۔

• اگر آپ اپنی پوزیشن میں زیادہ ڈالیں گے، تو آپ اپنا رسک بڑھا لیں گے۔

• اگر آپ سکیل آوٹ کریں گے، تو آپ کی کھولی ہوئی پوزیشن کا کچھ حصہ ہٹ جائے گا اور اس سے آپ کا ممکنہ منافع کم ہو جائے گا۔

اب ہم آپ کو سمجھاتے ہیں کہ اپنی پوزیشن سے سکیل ان اور آوٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے تاکہ آپ بہت زیادہ رسک نہ کریں اور نہ ہی اپنا منافع کھوئیں۔

سکیل آوٹ کیسے کریں

سکیلنگ آوٹ کا مطلب ہے کہ اپنی پوزیشن کے کچھ حصّوں کو بند کرنا۔ یہ بنیادی طور پر آپ کے رسک کم کرتا ہے۔ اگر آپ اس کو ٹریلنگ اسٹاپس کے ساتھ استعمال کریں تو آپ ایک ایسی ٹریڈ بنا سکتے ہیں جو تقریباً رسک سے پاک ہو۔

آیئے درج ذیل مثال کی راشنی میں جانتے ہیں کہ اس کو موثر طریقے سے کیسے لگایا جائے۔

تصّور کریں کہ آپ NZD/USD ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ میں 10,000$ ہیں۔ آپ نے دیکھا کے ADX اوپر جانا شروع ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ DI+ DI- سے نیچے جا رہا ہے۔ اس صورتحال نے مندی کے بڑھتے دباؤ کی طرف اشارہ کیا۔ بیک وقت، MACD زیرو لائن کے قریب گر گیا، جس نے ممکنہ ریورسل کی نشاندہی کی۔ آپ نے 0.6872 پر سٹرونگ سپورٹ کے بریک آوٹ پر مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ آپ کی پوزیشن کا سائز 1 کے برابر تھا۔جب مندی کی موم بتی بنی اور آپ کے کھولے ہوئے بریک آوٹ پر 0.6866 کے شورٹ پوزیشن کا باعث بنی۔ آپ نے 0.6880 پر اپنا اسٹاپ لوس لگا لیا اور 0.6832 پر منافع لے لیا۔ آپ کے چنے گئے پوزیشن سائز (اس پوزیشن کی پیپ ویلیو 1$ ہے) اور 14 پیپس کے سٹاپ لوس کے حساب سے، آپ کا قل رسک 14$ یا اکاؤنٹ کا0.14% ہے۔مارکیٹ نے آپ کی طرف حرکت کی اور آپ نے کچھ پیپس کما لیئے۔ اس ہی دن بعد میں، ٹریڈرز نے نیوزیلینڈ کا جابز ڈیٹا جاری ہونے کا اندازہ لگایا۔ اس مثبت پیشنگوئی نے آپ کو اپنی پوزیشن کے کئے پریشان کر دیا۔ اس کے نتیجے میں آپ نے 0.6848 کے ایکسچینج ریٹ پر NZD/USD کے 5000 یونٹ لے کر اپنی آدھی پوزیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ جیسے کہ آپ نے 18 پیپس کمائے، آپ کا منافع 9$ ہوگا۔ اس کی وجہ سے 0.6832 پر ٹیک پروفیٹ کے ساتھ آپ کے پاس 5000 یونٹ کی کھلی پوزیشن موجود ہے۔اگر پیئر ریورس ہوتا ہے اور 0.6880 پر آپ کے سٹاپ لوس کو چھیڑتا ہے، پھر بھی آپ کے پاس 9$ کا منافع ہوگا۔

1-(2).jpg

اپنے منافع میں سے کچھ حصّہ لینے کا فیصلہ آپ پر منحصر ہے، لیکن آپ کو اس کے فوائد و نقصانات کو تولنا ہوگا۔ آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا آپ کو کم سے کم منافع کا تھوڑا حصّہ لینا ہے یا ممکنہ نقصانات کی فکر کرنی ہے۔ آئیے اب پڑھتے ہیں کہ پوزیشن میں سکیلنگ کر کے آپ اپنا منافع کیسے بڑھا سکتے ہیں۔

دو مختلف صورتحال ہیں جب آپ سکیل ان کرنے کا فیہ کر سکتے ہیں۔پہلا وہ صورتحال بیان کرتا ہے جب ٹریڈ آپ کے مخالف جا رہی ہو۔ یہ ایک خطرناک صورتحال ہے اور آپ کو یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ اپنا رسک اپنی کمفرٹ زون میں رکھیں۔ قواعد درج ذیل ہیں:

•آپ کو اپنا اسٹاپ لوس ٹریل کرنا ہوگا

•اینٹری پوزیشن کے لیول کی منصوبہ بندی اینٹری کرنے سے پہلے کرنی ہوگی۔

•اپنے پوزیشن کے سائز کا پہلے سے تعین کرنا ہوگا۔

آئیے ہم درج ذیل مثال پر غور کریں۔

3-(2).jpg

EUD/USD کے روزانہ کے چارٹ پر پیئر ڈاؤن ٹرینڈ کے ساتھ حرکت کر رہا تھا۔ مزید نیچے جانے سے پہلے پیئر 1.1529 اور 1.1794 کے لیول پر یکجا ہونا شروع ہوگیا۔ 1.1529 کے لیول کے آس پاس پہنچنے کے بعد پیئر گزشتہ کنسولیڈیشن کے ایریاء تک چلا گیا۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ قیمت مندی کا سفر جاری رکھے گی تو آپ 1.1529 پر یا 1.1794 ریزسٹینس پر ایک شورٹ پوزیشن کھول سکتے ہیں۔ اگر آپ محتاط ہیں، تو آپ اس وقت تک انتظار کر سکتے ہیں جب تک پیئر 1.1794 پر کنسولیڈیشن کی اوپری سطح کو آزما کر 1.1529 کے لیول سے نیچے چلا جائے۔اگر آپ اپنا منافع سب سے زیادہ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ 1.1529 اور 1.1794 دونوں ہی پر داخل ہو سکتے ہیں۔ فرض کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اکاؤنٹ میں 5000$ ہیں اور آپ 3% رسک کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی ٹریڈ کے 150$ رسک کرنے میں مطمعین ہیں (5000$ ضرب 0.03 رسک)۔فرض کرتے ہیں کہ آپ نے اپنا سٹاپ لوس 0.1888 پر لگایا(کنسولیڈیشن کے ایریاء سے اوپر). آپ کا پہلا قدم 2,500 یونٹس سے 1.1794 پر ایک شورٹ پوزیشن کھولنا ہوگا۔ EUR/USD کے 2,500 یونٹس کا مطلب آپ کی پیپ ویلیو 0.25$ کے برابر ہے۔ 1.1888 پر سٹاپ لوس سے، آپ 359 پیپس کا رسک لیں گے، اور اگر وہاں پہنچ گئے تو 90$ کا نقصان ہوگا(359*0.25$پیپس)۔پھر اگر قیمت 1.1529 کے لیول سے واپس نہیں آتی، تو آپ 1.1794 پر مزید اضافے کا فیصلہ کریں گے۔ آپ نے 1.1794 کے لیول پر 5,000 یونٹ سے شارٹ پوزیشن کھولی EUR/USD کے 5,000 یونٹ سے پیپ کی قدر بڑھ کر 0.5$ ہوگئی۔1.1888 پر سٹاپ سے، آپ 94 پیپس یا 47$ رسک کریں گے(94*0.5$)۔عموماً یہ 157$ کا نقصان ہے اگر آپ کا سٹاپ چھڑ جائے۔یہ کوئی بہت آسان نقطہ نظر نہیں ہے، اور آپ نے یقینی بنانا ہے کہ رسکس کا تعین پہلے سے کیا جا چکا ہو۔

آئیے، اب سکیل ان کرنے کے ان قواعد کو جانتے ہیں جو اس وقت لاگو ہوتے ہیں جب مارکیٹ کا رخ آپ کی جانب ہو۔ اس صورت میں، آپ سکیل ان کر کے اپنا منافع بڑھا سکتے ہیں۔ یہ صحیح طرح کرنے کے لئے درج ذیل قواعد کی پیروی کرنی ہوگی:

• اس بات کا تعین پہلے سے کر کیں کہ آپ نے اضافی یونٹس کہاں ڈالنے ہیں۔

•اضافی یونٹس کے ساتھ اپنے رسک کا حساب لگا لیں۔

• اپنے اسٹاپ لوسز کو دیکھتے رہیں تاکہ آپ کی پوزیشن کا سائز رسک کی متعین مقدار کے اندر اندر بڑھتا رہے۔

آئیے درج ذیل مثال کی روشنی میں سکیلنگ ان کی لاجگ کو سمجھتے ہیں۔

2-(2).jpg

 تصّور کریں کہ آپ EUR/USD ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آپ ریزیسٹینس کی بریک کے بعد خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ آپ اپنی پوزیشن 1.2940 پو کھولتے ہیں اور 1.28 پر سٹاپ لوس لگاتے ہیں۔ آپ کی پوزیشن کا سائز 1 ہے اور آپ اپنے اکاؤنٹ میں 10,000$ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ آپ اپنا ٹیک پرافیٹ اگلی اہم ریزیسٹینس 1.3282 پر لگانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ آپ 342 پیپس(342$) کے انعام کے ساتھ 140 پیپس(140$) رسک کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کا رسک ریوارڈ ریشو 1:3 کے برابر ہوگا۔

اب، ہہ فرض کرتے ہیں کہ آپ اپنے ٹریڈ سیٹ اپ کو لے کر بہت پراعتماد ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اگر مارکیٹ آپ کی حمایت میں حرکت کرے گی تو آپ مزید شامل کریں گے۔جب پیئر 1.3112 لیول سے اوپر آنے میں کامیاب ہوا تو آپ نے مزید شامل کرنے کا فیصلہ کیا، یہ وہ ہی لیول ہے جس پر پیئر 30 جلائی کو گرا تھا اور آپ کو رکنے پر مجبور کردیا تھا۔ کیونکہ آپ کا اکاؤنٹ بیلنس 10,000$ کے برابر ہوے اس لئے آپ کا بتدائی رسک 100$ ہوگا(0.01*10,000$)۔ اب، اگر آپ 1.2940 پر پوزیشن کھولیں، تو 1.3112 پر اضافی 10,000$ نہ صرف 342 پیپس کمانے کے امکانات کو بڑھا دیگا، بلکہ 512 پیپس کے امکانات کو بھی! کیسے؟جب آپ 1.3112 کی پوزیشن پر سکیل ان کریں کے، تو ٹیک پرافیٹ کے لیول پر اپنے انعام کے سائز کا دوبارہ حساب لگانا پڑے گا۔ تو، ہم آپ کے سکیل پوائنٹ سے لے کر 1.3283 پر آپ کے ٹیک پرافیٹ تک پیپس کی تعداد کو گنتے ہیں۔ متوقع منافع کی تعداد 170$ کے برابر ہے۔ اگر آپ اپنے اینٹری کے بعد والے(342$) اور نئے والے(170$) منافع کو ملائیں تو آپ کو قل 512$+ منافع ملے گا۔ لیکن اپنے سٹاپ لاس کو ٹریل کرنا مت بھولیں۔ہوشیار رہیں، سکیلنگ مارکیٹ کی ہر صورتحال کے لئے نہیں ہے۔ یہ بات اظہار کے قابل ہے کہ یہ آلا ٹرینڈنگ مارکیٹ اور انٹراڈے ٹریڈ کی چالوں میں استعمال کرنے کے لئے بہتر ہے۔ رینج باؤنڈ مارکیٹ میں سکیل ان کرنا آپ کے سٹاپ لاس کو بہت جلدی چھیڑ سکتا ہے۔

نتیجہ

سکیلنگ ان یا آوٹ آپ کی ٹریڈ کو لچکدار بنا دیتا ہے۔ یہ آپ کے انعام کو بڑھا دیتا ہے، لیکن بیک وقت آپ کے رسک کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ سکیلنگ کے ساتھ کام کرتے ہوئے آپ کو بہت محتاط رہنا چاہیئے اور اس کو پورے حساب کتاب اور تجزیے کے بعد ہی استعمال کرنا چاہیئے۔

اسی طرح

کس کا انتخاب کرنا ہے: 2023 میں فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ٹریڈنگ؟
کس کا انتخاب کرنا ہے: 2023 میں فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ٹریڈنگ؟

اگر آپ ٹریڈنگ کو اپنی نوکری سمجھتے ہیں تو آپ کو بہت سے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بہت سے ٹریڈرز ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور خود کو شروع میں ہی ناکامی کی طرف لے جاتے ہیں۔ جیسا کہ کسی بھی فری لانسر یا کاروبار کے فروغ میں، کامیابی کی کنجی آپ کی خود آگاہی ہے۔ ہر شخص خود مختاری سے اپنے لئے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera