فاریکس ٹریڈرز کے لئے سرفہرست 3 میڈیٹیشن مشقیں
ٹریڈنگ عام طور ایک بہت ہی ذہنی دباؤ والا کام ہوتا ہے جس میں ٹریڈرز کو لگاتار توجہ مرکوز رکھنے کی حالت میں رہنا پڑتا ہے۔ یہ بات کوئی راز نہیں کہ ٹریڈرز کو کامیاب بننے کے لئے جو کچھ کرنا ہوتا ہے تھیوری اس کا جزوی حصہ ہے۔ غیر ضروری خیالات کو ذہن سے دور کرنے اور صرف اپنے کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی ایک بہت اہم چیز ہے جس میں پیشہ ور ٹریڈرز کو مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ایسا کرنے کے لئے، بہت سارے ٹریڈز میڈیٹیشن اور ذہن سازی کی مشق کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
اس مضمون میں آپ ٹریڈنگ میں میڈیٹیشن کی مشق کی اہمیت، ٹریڈرز کے لئے میڈیٹیشن کی مشق کے کون سے طریقے سب سے زیادہ مؤثر ہیں، اور کس طرح میڈیٹیشن آپ کو ایک ٹریڈر کے طور پر بہتر بننے میں مدد کرسکتی ہے ان سب کے بارے میں سیکھیں گے۔
اہم نکات
- میڈیٹیشن آپ کو اپنے دماغ کی ورزش کرنے اور کام پر توجہ مرکوز کرنا سیکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔
- ایک بنیادی میڈیٹیشن کی مشق آپ کے دن کے صرف 5 منٹ لیتی ہے اور آپ کو اپنے دماغ کو تیز کرنے اور اپنے تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
- ماورائی میڈیٹیشن میں منتروں کا استعمال شامل ہے اور متعدد مطالعات کے مطابق یہ کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
- چیگونگ ایک میڈیٹیشن کی مشق ہے جو سانس لینے اور جسمانی ورزشوں کو یکجا کرتی ہے اور ان ٹریڈرزکے لئے موزوں ہے جو ساکن بیٹھ کر کام کرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔
- ٹریڈنگ میں میڈیٹیشن کی مشق آپ کی توجہ کی صلاحیت کو بہتر بنانے، صحیح ٹریڈنگ مائنڈ سیٹ میں آنے، تناؤ پر مبنی حالات کا سامنا کرنے اور ٹریڈنگ میں کی جانے والی غلطیوں اور نقصانات کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
ٹریڈنگ میں میڈیٹیشن کیوں ضروری ہے؟
جب آپ ٹریڈنگ کر رہے ہوتے ہیں تو، آپ کو ایک ہی وقت میں بہت ساری چیزوں پر گہری توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے: آپ کی کھلی ہوئی پوزیشنیں، قیمت چارٹ، موجودہ خبریں، وغیرہ۔ آپ کو مسلسل ایک بہترین موقع کی تلاش میں رہنا چاہیئے اور عمل کے لئے تیار ہونا چاہئے، جو آپ کی ذہنی حالت پر کافی نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔ ایک کام پر زیادہ دیر تک توجہ مرکوز رکھنا بھی مشکل ہے، لیکن اس سے زیادہ مشکل یہ ہے کہ اپنے جذبات کو اپنی ٹریڈنگ سے الگ کریں اور کبھی کبھار ہونے والے نقصانات کو اپنے فیصلے پر اثرانداز نہ ہونے دیں۔
یہی وجہ ہے کہ میڈیٹیشن ٹریڈرز میں زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ جب تناؤ کو دور کرنے اور کسی کی توجہ مرکوز کرنے کی تربیت کی بات آتی ہے تو دنیا بھر کے سائنسدانوں نے میڈیٹیشن کے موثر ہونے کو ثابت کیا ہے۔
جب ہم جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں، تو ہم جم جاتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں۔ میڈیٹیشن وہ چیز ہے جو ہمیں اپنے دماغ کی ورزش کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جب ہم میڈیٹیشن کرتے ہیں، تو ہم سیکھتے ہیں کہ ابھی اور اس وقت پر کیسے توجہ مرکوز کرنی ہے اور اپنی روزمرہ کی پریشانیوں اور خیالات کو اپنے ذہن سے باہر نکالنا ہے۔ اس سے ثابت ہوا ہے کہ میڈیٹیشن دباؤ اور اضطراب کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری توجہ کا دائرہ، خود آگاہی اور خود اعتمادی میں اضافہ کرتی ہے، –- یہ وہ خصوصیات ہیں جو ہر ٹریڈرمیں ہونی چاہیئے۔ یہی وجہ ہے کہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریڈرز بھی اپنے دن میں میڈیٹیشن کے ایک سیشن کے لئے وقت نکالتے ہیں تاکہ وہ اپنی ذہنی صلاحیت کو بہتر بنا سکیں اور ٹریڈنگ کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
میڈیٹیشن کی مشق کیسے کریں
اگر آپ نے پہلے کبھی میڈیٹیشن کرنے کی کوشش نہیں کی، تو آپ نہیں جانتے ہوں گے کہ کس طرح شروع کرنا ہے اور ٹریڈر کے طور پر میڈیٹیشن کرنے کے بہترین طریقے کیا ہیں۔ پریشان نہ ہوں، میڈیٹیشن کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش یا پہلے سے علم کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ جہاں تک آپ بطورٹریڈر میڈیٹیشن کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ کیسے بڑھا سکتے ہیں، ہم نے میڈیٹیشن کی کچھ مشقوں کا انتخاب کیا ہے جو آپ کو ان مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں جو آپ کو اپنے کام کے سلسلے میں استعمال کرنے کی ضرورت ہو گی۔
بنیادی ٹریڈنگ کی میڈیٹیشن
اگر آپ میڈیٹیشن کرنے میں نئے ہیں، تو اس میں آسانی پیدا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس بنیادی میڈیٹیشن کی مشق کو شروع کریں۔ آپ کو صرف ان آسان اقدامات پر عمل کرنا ہے:
- بیٹھنے کے لیے آرام دہ اور پرسکون جگہ تلاش کریں، چاہے کرسی پر ہو یا فرش پر۔
- اپنی آنکھیں بند کریں اور ناک کے ذریعے اندر اور باہر گہری سانس لیں۔
- اپنی سانس لینے پر توجہ مرکوز کریں اور دوسرے تمام خیالات کو اپنے ذہن سے باہر رکھنے کی کوشش کریں۔
- اپنی آنکھیں کھولے بغیر یا دوسری چیزوں میں مشغول ہوئے بغیر کم از کم پانچ منٹ تک ایسا کریں۔
- اپنی آنکھیں کھولنے سے پہلے، ایک آخری گہری سانس لیں اور آہستہ آہستہ سانس چھوڑیں۔
شروع میں یہ مشکل محسوس ہو سکتا ہے، لیکن ایک ہفتہ لگاتارمیڈیٹیشن کے بعد آپ دیکھیں گے کہ غیر ضروری خیالات کو دور رکھنا آسان ہے اور آپ کی توجہ میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے۔
ماورائی میڈیٹیشن
ٹرانسینٹل یا ماورائی میڈیٹیشن ایک انوکھی قسم کی میڈیٹیشن ہے جو پرانی طرز کی یوگا کی مشقوں کی طرف واپس جاتی ہے لیکن اس کا کسی مذہب یا فلسفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مقبول ہو گئی ہے اور سائنسی طور پر تناؤ کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
ماورائی میڈیٹیشن کی مشق کرنے کے لئے، آپ کو اپنی آنکھیں بند کرکے 15-20 منٹ تک بیٹھنا ہے اور اپنے سر میں ایک منتر (جیسے’ایوم‘، ’اوم‘ ،’اونگ‘ یا ’ہام‘) کو دہرانا ہے۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے، آپ کو دن میں دو بار اس میڈیٹیشن کی مشق کو دہرانا چاہئے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ سوچیں کہ منتر کام نہیں کرتے، لیکن تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میڈیٹیشن کے حصے کے طور پر آپ کے ذہن میں ایک لفظ یا جملے کو دہرانے سے آپ کو اندرونی سکون اور پرسکون شعور کی حالت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
چیگونگ
چیگونگ ایک قدیم چینی شفا یابی کی مشق ہے جو اب میڈیٹیشن کرنے کا ایک بہت مشہور طریقہ بن گئی ہے۔ یہ میڈیٹیشن کی ان اقسام سے مختلف ہے جن کے بارے میں ہم پہلے ہی بات کر چکے ہیں کیونکہ اس میں جسم، بازوؤں اور ٹانگوں کی ایک پوزیشن سے دوسری پوزیشن میں آہستہ آہستہ جسمانی حرکت شامل ہے۔ یہ عمل خاص طور پر ان لوگوں کے لئے مفید ہے جنہیں بہت لمبے وقت تک خاموش رہنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔
چیگونگ سانس کو کنٹرول کرنے اور سست جسمانی ورزشوں کا مجموعہ ہے۔ میڈیٹیشن کی اس مشق کا مقصد آپ کے جسم کو گرم کرنا اور آپ کے اعصابی نظام کو فعال کرنا ہے، جس سے آپ کے تناؤ اور اضطراب کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چیگونگ دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، بے خوابی، پٹھوں کے درد کا علاج کرتی ہے، لیکن ان شعبوں میں تحقیق ابھی محدود ہے۔ چیگونگ کے بارے میں ہم جو کچھ جانتے ہیں وہ یہی ہے کہ یہ یقینی طور پر اضطراب کو کم کرسکتا ہے اور کسی کی خود آگاہی کو گہرا کر سکتا ہے۔
میڈیٹیشن آپ کی ٹریڈنگ میں کس طرح مدد کرسکتا ہے؟
اپنی توجہ اور ارتکاز کو بہتر بنانا
ٹریڈنگ کے ساتھ، آپ کو ہمیشہ تیزی سے عمل کرنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔ آپ کو اپنی توجہ صرف اپنی ٹریڈز پر رکھنے کی ضرورت ہے، جو مشکل ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ گھر سے کام کر رہے ہیں اور آس پاس بہت سارے ممکنہ خلل ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میڈیٹیشن اتنی اہم ہے۔ یہ آپ کے ذہن کو غیر ضروری خیالات اور جذبات کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے، جس کے نتیجے میں آپ کو اپنی ٹریڈز پر توجہ مرکوز کرنے اور منافع کمانے کے بہترین مواقع تلاش کرنے کی اجازت ملتی ہے۔
ٹریڈنگ کا نقطہِ نظر تیار کرنا
آپ کے پاس پہلے سے ہی ایک اچھی طرح سے تیار کردہ ٹریڈنگ پلان ہوسکتا ہے اور اپنی پچھلی ٹریڈز پر نظر رکھ سکتے ہیں، جو ایک کامیاب ٹریڈر بننے کے لئے ضروری ہے۔ لیکن اگر آپ کا نقظہِ نظر صحیح نہیں ہے تو، تیاری کی کوئی بھی مقدار آپ کو اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد نہیں کرے گی۔ میڈیٹیشن آپ کو اندرونی سکون تلاش کرنے اور سب سے زیادہ دباؤ والے حالات میں بھی اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے میں مدد کرسکتی ہے۔
ذہنی تناؤ کے حالات کے لئے تیاری
ٹریڈرز کو مسلسل ذہنی تناؤ سے نمٹنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں ایک ہی وقت میں بہت ساری معلومات کی نگرانی کرنے اور اس وقت فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ منصوبے سے ہر معمولی انحراف ان ٹریڈرز کے لئے دل کی دھڑکن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جو بہترین جسمانی صورتحال نہیں رکھتے۔ مستقل طور پر کی جانی والی میڈیٹیشن سائنسی طور پر مجموعی تناؤ اور اضطراب کی سطح کو کم کرنے اور ذہنی تناؤ کے لئے اپنے دماغ کو بہتر طور پر تیار کرنے کے لئے کارآمد ثابت ہوئی ہے۔
خراب ٹریڈز اور نتائج کو چھوڑنا
جب آپ مالیاتی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کر رہے ہوتے ہیں، تو برے دن اتنے شاذ و نادر نہیں ہوتے۔ بعض اوقات آپ غلطیاں کرتے ہیں، دوسری بار آپ کے نقصانات مکمل طور پر آپ کے کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی برے جذبات کو چھوڑ دیا جائے۔ میڈیٹیشن کے دوران، آپ اپنے اعصاب کو پرسکون کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل کا تجزیہ کرنے کے لئے ایک اور نقطہ نظر تلاش کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، آپ اپنی ماضی کی غلطیوں کے بجائے اپنی موجودہ ٹریڈز پر توجہ مرکوز کرسکیں گے اور بہتر ٹریڈنگ سے متعلق فیصلے کر سکیں گے۔
خلاصہ
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، میڈیٹیشن ٹریڈرزکو بہت سارے فوائد پیش کر سکتا ہے، ان کی مہارتوں کو بہتر بنانے اور تناؤ اور اضطراب سے چھٹکارا پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ مسابقتی ماحول میں آپ کے اپنے دماغ اور جسم کو صحت مند رکھنے کا یہ ایک آسان طریقہ ہے۔ لہذا میڈیٹیشن کے مختلف طریقوں کے بارے میں مزید جانیں اور وہ تلاش کریں جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہو۔