دنیا بھر کے مقبول ترین 10 ٹریڈرز
چارٹس سے لطف اندوز ہوں اور دنیا کے مقبول ترین ٹریڈرز کے متعلق پڑھیں جنہوں نے مارکیٹس کو متاثر کیا اور ٹریڈنگ کی تاریخ پر ایک اثر چھوڑا۔
ٹریڈرز کی کامیابی میں ہر چیز آسان نہیں بلکہ اس میں ماضی کے سینکڑوں نقصانات بھی شامل ہیں۔ ان کی زندگیاں فتح اور سنسنی دونوں سے مزین ہوتی ہیں اور ان میں پیسہ، قیاس آرائیاں، اور قسمت شامل ہوتی ہے۔
ہم نے مقبول ترین مارکیٹ میکرز کی ایک فہرست مرتب کی ہے، جن میں ماضی کے لیجنڈری ٹریڈرز اور آج کے جدید ٹریڈرز شامل ہیں۔ غلطیوں سے سیکھنے، دور اندیش، اور لچک پذیر ہونے نے ان کو کامیاب ٹریڈرز بننے میں مدد کی۔ لہٰذا بڑے کام کرنے کے لیے خود کو تحریک دلانے کی خاطر یہ آرٹیکل پڑھیں۔
1۔ جارج سوروز
جارج سوروز، جسے "بینک آف انگلینڈ کو دیوالیہ کرنے والا شخص" بھی کہا جاتا ہے، 1930 کو ہنگری میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوا، ہالوکاسٹ سے زندہ بچا، اور پھر ملک چھوڑ کر چلا گیا۔ وہ دنیا بھر کے مقبول اور مشہور ترین ٹریڈرز میں سے ایک ہے۔ برطانیہ میں، سوروز نے لندن اسکول آف اکنامکس سے گریجویٹ ہونے سے قبل ویٹر یا ریلوے کے قُلی کے طور پر کام کیا۔ اس سے بالآخر وہ بینکنگ کی دنیا میں آیا جب وہ Singer and Friedlander میں مرچنٹ بینکر بنا۔
اپنے والد کی مدد سے، وہ وال اسٹریٹ بروکریج فرم میں کام کرنے کے لیے ریاست متحدہ امریکہ منتقل ہو گیا۔ متعدد فرمز میں کامیاب نتائج دینے کے بعد، جارج نے 1970 میں اپنا ہیج فنڈ قائم کیا جسے "Quantum" کہا جاتا ہے۔ یہاں اس کو شہرت ملی۔
1992 میں، سوروز نے برطانوی پاؤنڈ پر ایک بڑی شرط لگائی اور صرف 24 گھنٹوں میں $1 بلین کمائے۔
Quantum نے 3.9 بلین پاؤنڈ جمع کیے، اور مجموعی طور پر 5.5 پاؤنڈز حاصل کرنے کے لیے مزید خریدے۔ لیکن برطانوی پاؤنڈ کی قدر کم ہونے لگی۔ اور سوروز نے 16 ستمبر کو جرمن مارک کے عوض تمام 5.5 بلین پاؤنڈز فروخت کیے، جسے بلیک وینز ڈے بھی کہا جاتا ہے۔ اس نے کرنسی کی قیمت کم کرنے میں مدد کی اور برطانیہ کو یورپین ایکسچینج ریٹ میکانزم سے کریش آؤٹ کرنے پر مجبور کیا۔
یہ تاریخ میں کسی کی جانب سے تیز ترین کمائے بلین ڈالرز بنے اور یہ دنیا کی مشہور ترین ٹریڈز میں سے ایک تھی، جسے بعد میں “بینک آف انگلینڈ کا دیوالیہ ہونا“ بولا جانے لگا۔
2۔ جیسی لیور مور
جیسی لیور مور کی زندگی مووی کی کہانی کا مرکز ہو سکتی ہے۔ وہ 1877 کو پیدا ہوا، اسے کسان بننے کی تربیت دی گئی لیکن وہ ارب پتی بننے کے لیے گھر سے بھاگ گیا۔ اس کی کہانی پیسے، مسٹریسز، دیوالیہ پن، اور اسکینڈلز کے گرد گھومتی ہے۔
عمر کے ابتدائی حصے میں، جیسی لیور مور نے لکھنا اور پڑھنا سیکھ لیا تھا، اسے خبروں اور معیشت میں دلچسپی تھی، اور یہاں تک کہ وہ قیمتوں کا تجزیہ بھی کر سکتا تھا۔ تجربے کے ساتھ، اس نے رجحان کے ریورسلز کا پتہ لگانا سیکھ لیا اور جدید تکنیکی تجزیے کو مقبول کر دیا۔ لیور مور اسٹاپ لاسز استعمال کرنے والے ابتدائی افراد میں سے ایک تھا، جو کہ آج کے دن بھی ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کیا جانے والا خطرے کی نظم کاری کا ٹول ہے۔
جیسی نے سان فرانسسکو کے زلزلے سے قبل اپنے پہلے $250,000 کے اسٹاکس فروخت کیے۔ 1925 میں، اس نے گندم کی قلت سے $3 ملین کمائے۔ پھر، اس نے US اسٹاکس کی 1929 میں قیمت کم ہونے سے قبل ان کو فروخت کرتے ہوئے تقریباً $100 000 کمائے۔ اپنے وقت کا امیر ترین اور سب سے زیادہ کامیاب ٹریڈر ہونے کی بناء پر، جیسی کو “کم عمر قمار باز” کا نام دیا گیا۔
تاہم، جیسی متعدد بار دیوالیہ ہوا۔ پہلی دو مرتبہ وہ مارکیٹ میں واپس آنے میں کامیاب ہو گیا، لیکن تیسری مرتبہ دیوالیہ ہونا تباہ کن تھا۔ اس نے ایک غلطی کی اور 1929 میں اپنی ساری دولت سے محروم ہو گیا۔
خاندانی سانحات، دباؤ، اور دیگر ناکامیوں کے باعث، جیسی لیور مور کو احساس ہوا کہ شاید وہ کبھی دوبارہ اس ٹریڈ نہ کر سکے۔ 1940 میں، اس نے خود کو گولی مار کے خودکشی کر لی۔
اس کے علاوہ، اس کا بیٹے جیسی لیور مور جونیئر شراب نوشی کی عادی اپنی والدہ کی طرح اسی لت کا شکار ہو گیا اور 1975 میں نشے کی حالت میں اپنے پالتو کتے کو مارنے اور ایک پولیس آفیسر کو مارنے کی کوشش کرنے کے بعد خود کو قتل کر دیا۔
3۔ ولیم ڈیلبرٹ گین
اگر آپ تکنیکی تجزیے کرنے والے ٹریڈر ہیں، تو آپ نے W.D کا نام لازمی سنا ہو گا۔ گین اور اس کی ٹریڈنگ تھیوری۔ ولیم ڈیلبرٹ گین 1878 کو ٹیکساس میں پیدا ہوا، وہ روئی کی کاشتکاری کرنے والے ایک غریب خاندان کے 11 بچوں میں سب سے بڑا تھا۔ وہ نہ گرامر اسکول سے گریجویٹ ہوا اور نہ ہی کبھی ہائی اسکول گیا کیونکہ اس کے والدین اس سے فارم پر کام کرنے کی توقع رکھتے تھے۔
گین کا ماننا تھا کہ بائبل ایک عظیم ترین کتاب ہے اور اس نے اپنی زیادہ تر تعلیم اسی سے حاصل کی۔ اس کی تحریر کے انداز میں پراسراریت، مخفی عقیدہ، اور بلاواسطہ طرز شامل تھا جس پر عمل کرنا اکثر لوگوں کے لیے مشکل تھا۔
تاہم، گین نے مؤثر تکنیکی تجزیے کے ٹولز تخلیق کیے، جس میں گین زاویے، مسدس، 360 کا دائرہ، 9 کا چوکور، اور بہت سے مزید ٹولز شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر قدیم ریاضی، جیومیٹری، فلکیات، اور علم نجوم پر منحصر ہیں اور آج کل ٹریڈز کی جانب سے وسیع پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
ناقدین کا دعویٰ ہے کہ اس بات کے کوئی اصل ثبوت موجود نہیں کہ گین نے مارکیٹ میں سرمایہ کاریوں سے منافع نہیں کمایا بلکہ کتابیں اور سرمایہ کاری کے کورسز فروخت کر کے پیسے کمائے۔ یہ بات واضح نہیں کہ W.D کتنا مالدار تھا۔ گین اپنے ٹریڈنگ کے تجزیے کے ذریعے منظر عام پر آیا، لیکن 1950 میں جب اس کا انتقال ہوا، تو اس کی جائیداد کی مالیت $100،000 سے کچھ زیادہ تھی۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ گین نے ایک سو سال قبل بنیادی رقم کی نظم کاری کے اصولوں سے لے کر دماغی مہارتوں تک ٹریڈنگ کے قوانین تخلیق کیے، جو کہ آج بھی قابل اطلاق ہیں۔
4۔ پال ٹیوڈر جونز
پال ٹیوڈر جونز یقینی طور پر تاریخ میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹاک ان سائیڈر ٹریڈر ہے، جس کی تخمینہ کردہ مجموعی دولت تقریباً $7.5 بلین ہے۔
1976 میں یونیورسٹی آف ورجینیا سے گریجویٹ ہونے کے بعد، پال نے نیویارک کاٹن ایکسچینج پر کاٹن فیوچرز کی ٹریڈ کا آغاز کیا۔ دلچسپ حقیقت: اسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا کیوںکہ وہ دوستوں کے ساتھ نائٹ پارٹی کرنے بعد اپنے ڈیسک پر سو گیا تھا۔ اس کے بعد، پال نے کموڈیٹیز بروکر کے طور پر کام شروع کیا اور، 1980 میں، اپنی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی فرم، Tudor Investment Corporation، قائم کی۔ فنڈ اپنے پہلے پانچ سالوں کے دوران 100% ریٹرنز کمانے میں کامیاب ہوا – جو کہ آج کل کے حساب سے ایک حیران کن بات ہے۔
پال کی سب سے بڑی پیشن گوئی 1987 کی مارکیٹ کا کریش ہونا تھا، جسے بلیک منڈے کہا جاتا ہے۔ درست پیشن گوئی کے باعث، جونز نے رقم کھونے کے بجائے تقریباً $100,000 کا منافع کمایا۔
پال ٹیوڈر جونز نے ٹریڈنگ کی اپنی ذاتی حکمت عملی تیار کی جس نے اسے کامیاب ہونے میں مدد کی۔ اس کا بنیادی اصول ثابت قدم رہنا اور فوری رقم کی توقع نہ رکھنا تھا۔ اس کی خطرے کی نظم کاری کے متعلق اعلیٰ مہارتوں اور اپنی ممکنہ ٹریڈز سے متعلق حقیقی توقعات نے اس کو ایک مستحکم آمدنی کمانے کے قابل بنایا۔
5۔ جم روجرز
اپنی جوانی میں ہی، جم روجرز کو مونگ پھلی کی فروخت کے کاروبار کی سمجھ بوجھ تھی اور اس نے بیس بال کے مداحوں کی جانب سے پھینکی جانے والی پلاسٹک کو استعمال کیا۔ اس نے تاریخ میں اعزازی بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں اسے دوسری ڈگری ملی۔ اب روجرز کی تخمینہ کردہ مجموعی دولت $300 ملین سے زیادہ ہے۔
1964 میں، روجرز Dominick & Dominick، وال اسٹریٹ پر LLC، ٹریڈنگ اسٹاکس اور بانڈز میں شامل ہوا۔ لیکن 1966 سے 1968 تک، جم ویتنام کی جنگ میں فوج میں شامل تھا۔
ویتنام جنگ میں دو سالہ سروس کے بعد، جم سرمایہ کاری کے ایک بینک میں شامل ہوا جہاں اس کی کاروباری شراکت دار جارج سوروز سے ملاقات ہوئی۔ 1970 کے اوائل میں، انہوں نے Quantum Fund قائم کی، جس نے دس سالوں میں حیران کن طور پر 4200% تک کمایا۔
درست پیشن گوئیاں کرنے کی صلاحیت روجرز کی وہ اعلیٰ مہارت تھی جس نے اسے کامیاب ٹریڈر بننے میں مدد کی۔ 1990 میں، اس نے کموڈیٹیز پر درست بُلش پیشن گوئی کی۔ جم نے بینک آف انگلینڈ اور US فیڈرل ریزرو کا بڑھتے ہوئے افراطِ زر کا مقابلہ کرنے کی ناقابلیت پر بھی تنقید کی، نیز اس بات کی تنبیہ کی کہ مستحکم ہونے سے پہلے یہ مزید بدتر ہو سکتی ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد، روجرز کسٹم بلٹ Mercedes میں 116 ممالک کے تین سالہ ٹرپ پر چلا گیا۔ اس ٹرپ نے گاڑی پر طویل ترین مسلسل ٹرپ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس نے اپنی مہمات کی تفصیلات سے متعلق کتابیں بھی لکھیں۔
6. رچرڈ ڈینیس
رچرڈ ڈینیس، جسے “پٹ کا شہزادہ” بھی کہا جاتا ہے، ان کامیاب ٹریڈرز میں سے ایک تھا جنہوں نے چھوٹی رقم کو ملینز میں تبدیل کیا۔
جب ڈینیس 23 سال کا تھا، اس نے $1600 کا قرض لیا اور کموڈیٹیز کی ٹریڈنگ کرتے ہوئے دس سالوں میں اسے $200 ملین تک پہنچا دیا۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ، اس نے ان $1600 میں سے صرف $400 کی ٹریڈ کی۔
بعد ازاں، 1973 میں، رچرڈ ڈینیس نے $100000 کا منافع کمایا۔ اگلے سال، اس نے سویا بین مارکیٹ کی ٹریڈنگ سے $500000 مزید کمائے اور وہ 1974 کے اواخر میں ایک کروڑ پتی اور مشہور ٹریڈر بن گیا۔
لیکن 1987 میں بلیک منڈے کی اسٹاک مارکیٹ کے کریش ہونے اور 2000 میں ڈاٹ کام ببل کے پھیلنے سے ڈینیس کو اپنے فنڈز کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔
1983 میں، رچرڈ ڈینیس اور بل ایکہرٹ نے اس بات کی تحقیق کرنے کے لیے “ٹرٹل ٹریڈرز گروپ” نامی ایک تجربہ کیا کہ آیا ٹریڈنگ ایک پیدائشی مہارت ہے یا اسے سیکھا جا سکتا ہے۔ ڈینیس کا ماننا تھا کہ، فارم پر پرورش پانے والے کچھوؤں کی طرح، منافع بخش ٹریڈرز ان مہارتوں کو سیکھ کر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، ایکہرٹ کے مطابق مؤثر طور پر سیکھنے کے لیے پیدائشی مہارت کا ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر، انہیں سکھایا نہیں جا سکتا۔
تجربے کے دوران، انہوں نے ایک ٹریڈنگ سسٹم ڈیزائن کیا جس نے گروپ میں مثبت نتائج پیدا کیے۔ اس وقت بھی، ٹریڈرز ان کے سسٹم اور ورژنز کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سابقہ طالب علم کے مطابق، ان ٹرٹل ٹریڈرز میں سے کچھ نے 4 سالوں کے اندر $175 ملین کا منافع کمایا۔
7. جان پالسن
Forbes، The Guardian، New York Times، اور بہت سے دیگر میڈیا کے اداروں نے 1955 کو پیدا ہونے والے “دنیا کے عظیم ترین ٹریڈر،” جان پالسن کے متعلق لکھا۔
پالسن نے 1988 میں، کمپنیوں کے مشیر کے طور پر Boston Consulting Group میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ متعدد کام کرنے کے بعد، اس نے 1994 میں $2 ملین اور ایک ملازم کے ساتھ اپنا ہیج فنڈ، Paulson & Co. قائم کیا۔ 2003 تک، اس کے فنڈ کے اثاثے $300 ملین تک پہنچ گئے۔
جان پالسن کو 2007–2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے دوران شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی جب اس نے تقریباً $4 بلین کمائے اور “رقم کے ایک عام مینیجر سے مالیاتی لیجنڈ بن گیا۔” بحران سے قبل، اس نے استعمال شدہ کریڈٹ ڈیفالٹ سواپس خریدے اور امریکہ کے سب پرائم مورٹیج کی مارکیٹ پر شرط لگانے کے لیے انہیں مؤثر طور پر استعمال کیا۔ بعض لوگ اس کو تاریخ کی عظیم ترین ٹریڈ کہتے ہیں۔
2010 میں، پالسن نے زیادہ تر گولڈ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے، $4.9 بلین کمائے۔ جنوری 2023 میں Forbes نے اس کی مجموعی دولت کا تخمینہ $3 بلین لگایا۔
تاہم، جان کا کچھ اسٹاکس میں سرمایہ کاریوں کے نقصان کے باعث سرمایہ کار اس کا ہیج فنڈ، Paulson & Co، چھوڑ کر چلے گئے، جبکہ جنوری 2020 میں مینیجمنٹ کے زیر انتظام اس کے اثاثوں سے $10بلین کٹوتی کی گئی جو کہ 2011 میں $36 بلین سے زیادہ ہے۔
ارب پتی نے فنڈز کی ضروری تقسیم کے ساتھ محفوظ ضمانتی حکمت عملیوں اور قیاس آرائی پر مبنی خیالات کو اکٹھا کرتے ہوئے، نہ صرف اثاثوں بلکہ حکمت عملیوں کے ممکنہ اضافے کو ظاہر کیا۔
8. سٹیون کوہن
سٹیون کوہن 1956 کو نیو یارک میں پیدا ہوا۔ پوکر کے شوقین کھلاڑی کے طور پر، سٹیفن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران، وقفوں میں بھاگ کر Merrill Lynch bank کے دفتر جاتے ہوئے اسٹاک کی قیاس آرائی پر کارڈز کے ذریعے کمائے گئے تمام پیسے خرچ کرتا تھا۔
اس وقت تقریباً $16 بلین کی مجموعی دولت کے ساتھ، کوہن نے سرمایہ کاری کی بینکنگ کی فرم Gruntal میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور، پھر، 1978 میں اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہوا۔
کوئن نے پہلے دن $8000 کمانے سے آغاز کیا اور پھر فرم کے لیے اس کی ایک دن کی کمائی $100000 تھی۔ 1992 میں، اس نے Gruntal کو چھوڑ دیا اور سب سے زیادہ کامیاب ہیج فنڈ، SAC Capital Partners قائم کیا۔ 2013 تک، SAC کا سالانہ منافع 25% تک پہنچ گیا۔
اگرچہ سٹیون نے کامیابی سمیٹی اور دولت مند ہو گیا، تاہم اس کے سفر میں صرف فتوحات ہی نہیں بلکہ متعدد نقصانات بھی شامل تھے۔ 2010 میں، SAC کی Securities and Exchange Commission (SEC) کی جانب سے لانچ کردہ ان سائیڈر ٹریڈر کے حوالے تفتیش کی گئی۔ اگرچہ کوہن کو چارج نہیں کیا گیا، تاہم کمپنی نے جرم قبول کیا اور جرمانے کی مد میں $1.8 بلین کی ادائیگی کی۔ بعد میں، اسے اپنا فنڈ بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔
لیکن سٹیون کوہن ہر طرح کے حالات میں کامیابی حاصل کرنے اور کمانے کی اپنی صلاحیت کے حوالے سے مشہور ہوا۔ وہ خطرات اور بڑی فتوحات کو ترجیح دینے والا ایک مشہور اسٹاک ٹریڈر بھی ہے۔ اب وہ Point72 Asset Management کا بانی اور CEO ہے، جس کا فیملی آفس سٹیمفورڈ، کنیکٹیکٹ میں ہے۔
9. ڈیوڈ ٹیپر
امیر ترین شخص، ہیج فنڈ کا کامیاب مینیجر، اور ہمدرد انسان، ڈیوڈ ٹیپر، 1957 کو ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوا۔ ڈیوڈ اپنے کالج کے دنوں میں ہی مارکیٹ میں داخل ہو گیا۔ وہ یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے معاشیات میں BA کر کے گریجویٹ ہوا اور 1982 میں کارنیگی میلن یونیورسٹی سے MS کی ڈگری حاصل کی۔
گریجویشن کے بعد، ٹیپر کو Equibank میں کریڈ ٹ کے تجزیہ کار کے طور پر ملازمت ملی اور وہ مالیاتی انڈسٹری میں شامل ہو گیا۔ اس کے بعد، اس نے Keystone سمیت، متعدد کمپنیوں میں کام کیا، اور Goldman Sachs میں آٹھ سالوں کے لیے بھرتی ہوا جہاں اس کا مرکزی ہدف دیوالیہ پن اور دیگر خصوصی حالات تھے۔ ڈیوڈ نے 1987 کے مارکیٹ کریش کے بعد Goldman Sachs کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے کریش کا شکار ہونے والے مالیاتی اداروں میں بنیادی بانڈز کو متعارف کروایا، جس کی مالیت میں مارکیٹ کے بحال ہونے پر تیزی سے اضافہ ہوا۔
لیکن ٹیپر نے اپنے ذاتی فنڈ کو چلانے کے لیے ان تھک محنت کی اور اس کے لیے معقول رقم اکھٹی کرنے کی خاطر جدید طور پر ٹریڈنگ کی۔ 1993 کے اوئل میں، اس نے Appaloosa Management قائم کی۔ Conseco اور Marconi میں سرمایہ کاری کر کے سب سے پہلے اور بڑے منافع حاصل کیے گئے۔ بالآخر، Appaloosa نے خود کو قرض کی بڑی رقم کے ماہر ہیج فنڈ کے طور پر قائم کیا، جو کہ عالمی پبلک ایکوٹی اور مقرر کردہ آمدنی کی مارکیٹس سے مربوط ہے۔
2009 میں، Appaloosa نے گزشتہ سال بحال ہونے والے بڑی رقم کے اسٹاکس کی خریداری کرتے ہوئے تقریباً $7 بلین کمائے۔ ان منافعوں سے حاصل ہونے والے $4 بلین ٹیپر کو ملے، جس کے باعث وہ 2009 میں ہیج فنڈ کا سب سے زیادہ کمانے والا مینیجر بنا۔
Forbes کے مطابق، ڈیوڈ ٹیپر کی مجموعی دولت $16.7 بلین ہے۔ 2020 میں اس کی پورٹ فولیو کے سب سے بڑے حصے 13% کے ساتھ Alibaba اور 11% کے ساتھ Amazon ہیں۔
10. نک لیسن
Barings Bank کو دیوالیہ کرنے کی وجہ سے بدنام، نک لیسن 1967 کو پیدا ہوا۔ اعلیٰ تعلیم کے بغیر، اس نے Coutts بینک میں کاغذی کام کیا جس کے لیے خصوصی مہارتیں درکار نہیں ہوتیں۔
لیکن نک اپنی مالیاتی معلومات میں اضافہ کرتا رہا اور جلد ہی Morgan Stanley منتقل ہو گیا، جہاں اسے سکھایا گیا کہ فوری طور پر فیوچرز اینڈ آپشنز کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے۔ اس کے بعد، اسے Barings Bank میں ملازمت ملی اور پھر وہ Singapore International Monetary Exchange (SIMEX.) کے لیے ایشیا چلا گیا۔
یہاں اس کی مشہور کہانی کی ابتداء ہوئی۔ اپریل 1992 میں، Barings نے SIMEX پر ٹرانزیکشنز کو ختم اور صاف کرتے ہوئے، سنگاپور میں فیوچرز اینڈ آپشنز آفس کھولا۔ 26 سال کی عمر میں، نک لیسن نے، اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمی انجام دینے کے علاوہ، سنگاپور میں موجود فیوچرز اینڈ آپشنز آفس کا رُخ اور قیاس آرائی پر مبنی غیر مجاز ٹریڈز کا آغاز کیا۔
شروع میں، ان ٹریڈز سے، £10 ملین اضافے کے ساتھ، Barings نے بڑے پیمانے منافع کمایا، جو کہ کمپنی کے سالانہ منافع کا 10% ہے۔ یہاں تک کہ نک کو اپنی £50 000 تنخواہ پر £130 000 کا بونس ملا۔ لیکن اس کے بعد تقدیر بدل گئی، اور نک نے اپنی اور دیگر افراد کی خراب ٹریڈز کو چھپانے کے لیے ایک خاص ایرر اکاؤنٹ کے ساتھ حقیقتاً بینک کی رقم استعمال کرنا شروع کر دی۔
1995 میں، ایک بڑا نقصان اور نک لیسن اور Barings کا اختتام وقوع پذیر ہوا۔ لیسن نے مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں فیوچرز معاہدے خریدے، لیکن جاپان میں آنے والا 7.2 کی شدت کا زلزلہ ان اثاثوں کے خاتمے کا باعث بن گیا۔ انتی بڑی جعل سازیوں کے نتیجے میں، 233 سالہ تاریخ کے حامل، Barings Bank کو $1.4 بلین کا نقصان اٹھانا پڑا اور اسے £1 کے عوض Dutch conglomerate ING کو فروخت کر دیا گیا۔
لیسن بینک سے بھاگ گیا، اور تین حرف کا ایک نوٹ چھوڑ کے گیا کہ “میں معذرت خواہ ہوں۔” اسے امید تھی کہ وہ سنگاپور کی جیل سے بچ نکلا ہے لیکن اسے جرمنی میں روک کر واپس سنگاپور بھیج دیا گیا، جہاں اس نے مقامی جیل میں چار سال گزارے۔ سزا کی کُل مدت 6.5 سال تھی۔ جیل میں لیسن کینسر کا شکار ہو گیا، لیکن سنگاپور کے بہترین ڈاکٹرز نے دنیا کے مشہور قیدی کا علاج کیا، اور وہ صحتیاب ہو گیا۔
آج، نک اسٹاک ایکسچینجز میں کوئی پوزیشنز ہولڈ نہیں کر سکتا لیکن وہ اب بھی اپنی کانفرنسز سے ہر ماہ 100000 سے زائد ڈالرز کما رہا ہے۔
کامیاب ٹریڈر کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے، ان کے اکثر ساتھی دولت مند ہو گئے ہیں۔ یہ کہانیاں متنازع ہو سکتی ہیں، تاہم یہ پھر بھی شاندار ہیں اور ان پر گفتگو کی جاتی ہے۔ اور ہماری فہرست میں موجود ہر ٹریڈر نے اپنے لیے مارکیٹ قائم کی اور بہت زیادہ رقم کمائی۔ لہٰذا مفید خیال کا حامل ہر شخص FBS Personal Area یا FBS Trader ایپ میں اپنے خیال کو عملی شکل دے سکتا ہے، جبکہ نوآموز اپنی ٹریڈنگ کی مہارتوں کو بہتر بنانے اور ٹریڈ سیکھنے کے لیے ہماری پراڈکٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
دنیا میں اس وقت سب سے امیر ترین ڈے ٹریڈر کون ہے؟
سب سے زیادہ مالدار ٹریڈرز گمنام رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شاید ہمیں کبھی اس بات کا جواب نہ ملے۔ تاہم، ہماری فہرست میں بیان کردہ تمام ٹریڈرز نے بہت زیادہ رقم کمائی ہے۔
سب سے جلدی بلین ڈالر کس نے کمائے ہیں؟
1992 میں جارج سوروز نے برطانوی پاؤنڈ پر ایک بڑی شرط لگائی اور صرف 24 گھنٹوں میں $1 بلین کمائے۔ اس نے بلیک وینز ڈے پر 5.5 بلین پاؤنڈز فروخت کیے اور بینک آف انگلینڈ کو دیوالیہ کر دیا۔
اس وقت تک کس کامیاب ڈے ٹریڈر نے جعل سازی کے ذریعے کمائی کی؟
نک لیسن Barings Bank کے دیوالیہ ہونے کی وجہ بنا اور اس نے بینک کی رقم استعمال کرتے ہوئے غیر مجاز ٹریڈز انجام دیں۔ اسے قید کی سزا سنائی گئی۔