ٹریڈنگ کی مہارتوں کو سیکھنے اور بہتر بنانے میں ٹریڈنگ کمیونٹیز اور مینٹورز کا کردار
یہ کوئی ڈھکا چھپا ہوا راز نہیں ہے کہ ٹریڈنگ کافی مشکل ہے۔ اس کے لئے مالیاتی مارکیٹیں کس طرح کام کرتی ہیں اس بارے اچھی سمجھ بوجھ، واقعات کے بارے میں آگاہی جو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو متاثر کرسکتے ہیں، اور مختلف ٹولز اور انڈیکیٹرز کے بارے میں علم کی ضرورت ہوتی ہے جو ٹرینڈ کی سمت کو پہچاننے کے لئے مفید ہیں۔
اس وجہ سے، نئے ٹریڈرز کو شروعات میں بھٹکنے کا احساس ہو سکتا ہے اور وہ ٹریڈنگ سے ڈر کر آگے بڑھنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر سکتے ہیں۔ تاہم، صرف چند ناتجربہ کار ٹریڈرز ہی جانتے ہیں کہ وہ ٹریڈنگ کمیونٹیز میں شامل ہوسکتے ہیں یا اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے اور مددگار تجویز سننے کے لئے ٹریڈنگ مینٹر کو تلاش کرسکتے ہیں۔
اس مضمون میں، آپ سیکھیں گے کہ ٹریڈنگ کمیونٹیز کیا ہیں، ٹریڈنگ مینٹر کون ہے، اور وہ آپ کو زیادہ کامیاب ٹریڈر بننے میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔
ٹریڈنگ کمیونٹیز اور مینٹورز کیوں اہم ہیں؟
یہ سچ ہے کہ مالیاتی مارکیٹوں اور ان کی ٹریڈ کرنے کے بارے میں بے شمار تعلیمی کورسز، اسباق، ویڈیوز اور گائیڈز موجود ہیں۔ اس کے باوجود، ٹریڈنگ کو عام طور پر ایک مہارت کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے بہت سارے عملی تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نظریاتی علم ٹریڈنگ کی بنیادی تصورات کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے، لیکن حقیقی زندگی میں ٹریڈنگ شروع کرنا ان تصورات کے قریب بھی نہیں ہے جو آپ عموماً کتابوں میں پڑھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بہت سارے ٹریڈرز نہیں جانتے کہ کہاں سے شروع کرنا ہے۔ تاہم، کسی بھی ہنر اور پیشے میں نوآموزوں کو جب وہ پہلی بار شروع کرتے ہیں تو پریشانی ہوتی ہے، لہذا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جوچیز ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہے وہ دوسروں سے مشورے لینا ہوتا ہے۔
ایسی ٹریڈرز کی کمیونٹی میں شامل ہونا جہاں ٹریڈرز کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اپنا تجربہ دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں ان سے مددگار مشورے حاصل کرنا اور ٹریڈنگ کے عملی پہلو کے بارے میں مزید سیکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اور اگر آپ مزید تفصیلی اور ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو، آپ ایک ٹریڈنگ سرپرست تلاش کرسکتے ہیں جو آپ کی پہلی ٹریڈز سے آپ کی رہنمائی کرے گا اور آپ کو دکھائے گا کہ آپ نے ہر ٹریڈ میں کیا صحیح یا غلط کیا ہے۔
ٹریڈنگ کمیونٹیز: وہ کیسے کام کرتی ہیں اور کیا پیش کرتی ہیں
جب آپ ’کمیونٹی‘ کا لفظ سنتے ہیں، تو آپ عام طور پر ایک چھوٹے سے گاؤں کا تصور کرتے ہیں جہاں ہر کوئی ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔ بہر حال، ٹریڈنگ کمیونٹی گاؤں کے لفظ سے بہت مختلف ہو سکتی ہے، لیکن اس کے پیچھے کا تاثر وہی ہے: یہاں ٹریڈرز اکٹھے ہوتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کی مدد کرسکیں۔
ٹریڈنگ کمیونٹی عام طور پر ایک آن لائن فورم ہوتا ہے جہاں ٹریڈرز اپنے تجربات کا اشتراک کرنے، سوالات پوچھنے، تازہ ترین ٹریڈنگ کی خبروں پر تبادلہ خیال کرنے اور کامیاب ٹریڈنگ کے لئے مددگار تجاویز اور تراکیب تلاش کرنے کے لئے شامل ہوسکتے ہیں۔
ٹریڈنگ کمیونٹیز بھی شروعاتی ٹریڈرز کے لئے ٹریڈنگ کے بارے میں مزید جاننے اور تجربہ کار ٹریڈرز سے قیمتی مشورہ حاصل کرنے کے لئے بہترین جگہیں ہیں۔ کچھ اپنی ٹریڈز کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کرسکتے ہیں تاکہ شروعاتی ٹریڈرز ان کی عکاسی کر سکیں اور عملی طور پر ٹریڈ کرنا سیکھ سکیں۔
ٹریڈنگ کمیونٹی میں شامل ہونے کے فوائد
ٹریڈنگ کمیونٹیز بہت سارے ٹریڈرز کو راغب کرتی ہیں، اور ان میں سے سبھی نوآموز نہیں ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ٹریڈنگ کمیونٹی میں شامل ہونے کے بہت سارے فوائد ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف کچھ یہاں ہیں۔
موٹیویشن تلاش کرنا
جب آپ کو مسلسل ناکام ٹریڈز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جاری رکھنے کا حوصلہ کھو دیتے ہیں تو ایسے میں حوصلہ شکن ہو جانا عام سی بات ہے۔ مسلسل منافع بخش ٹریڈز کے بعد آرام دہ ہونا اور مزید بہتری لانے کی ترغیب کھو دینا بھی عام ہے۔
لیکن ایک ٹریڈنگ کمیونٹی میں شامل ہونا دونوں ممکنات کے لئے ایک اچھا علاج ہے۔ دوسرے ٹریڈرز کی کامیابی دیکھنا ٹریڈنگ جاری رکھنے اور اپنی مہارتوں کو بہتر کرنے کیلئے موٹیویشن تلاش کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
بامقصد آراء حاصل کرنا
ٹریڈنگ تناؤ کا باعث ہے، اور بہت سے ٹریڈرز اپنے جذبات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جذبات ان کے ذہن پر چھا سکتے ہیں اور انہیں کھلے ذہن کے ساتھ سوچنے سے روک سکتے ہیں۔
شکر گزار ہوں، یہ وہی ہے جس کے لئے آپ ٹریڈنگ کمیونٹیز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریڈرز اپنی بصیرت اور نتائج کا اشتراک کرنے، ممکنہ نتائج پر تبادلہ خیال کرنے اور ٹریڈنگ کے فیصلوں کے پیچھے وضاحت دینے کے لئے ایسی جگہوں پر آتے ہیں۔ اس سے آپ کو مارکیٹ کے موجودہ حالات کے بارے میں کھلے ذہن سے غیرجانبدار ہوکر مزید جاننے اور فیصلے کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مارکیٹ کی معلومات جمع کرنا
حالیہ سالوں میں، ٹریڈنگ کمیونٹیز نے بڑی حد تک مارکیٹوں کو متاثر کیا ہے، جس سے قیمتوں پر سوشل ٹریڈنگ کے اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹریڈنگ کمیونٹی میں شامل ہونے سے آپ کو یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کون سے اثاثے اس وقت دوسرے ٹریڈرز میں مقبول ہیں اور آپ کی توجہ کے مستحق ہیں۔
مفت سیکھنے کے وسائل
ٹریڈنگ کمیونٹیز کو فالو کرنا اور دیگر ٹریڈرز کے تجزیے پڑھنا، اضافی ٹریڈنگ کورسز کے لئے ادائیگی کے بغیر اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں ملتی ہیں، تب بھی اس بارے میں پڑھنا کہ ٹریڈرز اپنے اگلے اقدامات کا تعین کرنے کے لیے مختلف ٹولز کا استعمال کیسے کرتے ہیں آپ کو یہ سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ انہیں ٹریڈنگ میں کیسے استعمال کیا جائے۔
جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، ٹریڈنگ کمیونٹیز آپ کو بہت سے مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
صحیح ٹریڈنگ کمیونٹی کا انتخاب
بڑی تعداد میں ٹریڈنگ کمیونٹیز ہونے کی وجہ سے صحیح کمیونٹی کا انتخاب کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اپنے لیے بہترین ٹریڈنگ کمیونٹی کا انتخاب کرنے کے لئے، مندرجہ ذیل پر تحقیق کریں:
- سیکورٹیز کی قسم۔ ہر ٹریڈنگ کمیونٹی عام طور پر مالیاتی مارکیٹوں کی کچھ ہی تعداد پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اگر آپ Forex ٹریڈ کرتے ہیں تو، آپ کو اسٹاک پر مبنی ٹریڈنگ کمیونٹیز خاص طور پر مددگار نہیں ملے گی۔
- تفصیلی وضاحتیں۔ اگر ممکنہ کمیونٹی کے ٹریڈرز اپنے ٹریڈنگ تجربات کے بارے میں مبہم ہیں تو آپ کچھ زیادہ نہیں سیکھ پائیں گے۔ ایسی ٹریڈنگ کمیونٹیز کو تلاش کرنا جہاں ٹریڈرز ایمانداری سے اپنے علم کا اشتراک کرسکتے ہیں ٹریڈنگ میں بہتر بننے کے لئے بہت اہم ہے۔
- دوستانہ ماحول۔ یہ کوئی راز کی بات تو نہیں ہے کہ انٹرنیٹ نے گمنام شناخت کیساتھ دوسروں پر بغیر کسی وجہ تنقید کرنا آسان بنا دیا ہے۔ بدقسمتی سے، کچھ ٹریڈرز اس طرح بھی کرتے ہیں۔ اپنی جذباتی بہبود کے لئے، یہ لازمی چیک کیا جانا چاہیے کہ ٹریڈنگ کمیونٹی نئے ممبروں کے ساتھ کس طرح سے پیش آتی ہے۔
- مضبوط ٹیم کا جذبہ ۔ بہت سے ٹریڈرز ایک کامیاب ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنانے کے لئے ان کی کوششوں میں شامل ہونے کے لئے ٹریڈنگ کمیونٹیز میں آتے ہیں۔ ایک کمیونٹی جو دوسروں کو ٹریڈنگ کے مواقع تلاش کرنے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے ایسی ہی کمیونٹی کی آپ کو سب سے زیادہ تلاش کرنی چاہیئے۔
مینٹورز: یہ کیا ہیں اور وہ کس طرح سے مدد کرتے ہیں
مالیاتی مارکیٹوں کے بارے میں مزید جاننے اور اپنی ٹریڈنگ کی مہارت کو بہتر بنانے کا ایک اور طریقہ ٹریڈنگ مینٹور تلاش کرنا ہے۔ ٹریڈنگ مینٹور ایک تجربہ کار ٹریڈر ہوتا ہے جو نئے ٹریڈرز کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ مارکیٹیں کس طرح سے کام کرتی ہیں اور اپنے نظریاتی علم کو عملی طور پر لاگو کرتے ہیں۔
مینٹورز ٹریڈنگ میں اساتذہ سے مختلف ہوتے ہیں: وہ نئے ٹریڈرز کے ہر قدم کی نگرانی تو نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، وہ ذاتی مشورہ پیش کرتے ہیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے اپنے شاگردوں کو ان کی پہلی ٹریڈز سے رہنمائی کرتے ہیں، ایک ترتیب سے ٹریڈنگ سیکھنے اور ناگزیر غلطیوں پر قابو پانے میں مدد کرتے ہیں۔
ٹریڈنگ مینٹور رکھنے کے فوائد
بہت سے پروفیشنل ٹریڈرز اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ٹریڈنگ مینٹورز کو دیتے ہیں، اور اس کی ایک بہترین وجہ بھی ہے۔ مینٹور کے ساتھ کام کرنے کے کئی فوائد ہیں اور ہم ان میں سے کچھ پر نظر ڈالیں گے۔
کامیابی کے امکانات کو بہتر بنانا
شروعاتی ٹریڈرز کے لئے ٹریڈنگ کا نظم کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، تقریبا %90 ڈے ٹریڈرز اپنے پیسے کھو دیتے ہیں اور مکمل طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔ تاہم، جبکہ ٹریڈنگ مینٹورز مکمل طور پر ٹریڈنگ میں نقصان کے امکانات کو ختم نہیں کرتے ہیں، کسی ایک مینٹور کے ہونے سے بہت سے ٹریڈرز کو تیزی سے سیکھنے اور کم غلطیاں کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ٹریڈنگ پلان کے ساتھ مدد کرنا
زیادہ تر نوآموزوں ٹریڈرز کسی منصوبے یا حکمت عملی کے بغیر ٹریڈنگ کی غلطی کرتے ہیں، جو جلد یا بدیر تباہی باعث بنتی ہے۔ تاہم، ایک ٹریڈنگ مینٹور ٹریڈنگ پلان کی اہمیت کی وضاحت کرسکتا ہے اور نئے ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنانے کا طریقہ سیکھنے میں مدد کرسکتا ہے، انہیں سب سے عام غلطیاں کرنے سے روک سکتا ہے اور ان کا پیسہ بچا سکتا ہے۔
غلطیوں پر قابو پانا
جب ٹریڈنگ کی بات آتی ہے تو غلطیاں ہونے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ تاہم، یہ انہیں کم پریشان نہیں کرتی ہے۔ حتی کہ، کچھ ٹریڈرز ٹریڈنگ بھی چھوڑ دیتے ہیں جب وہ اپنی غلطیوں سے نمٹ نہیں سکتے ہیں۔
ایک مینٹور ہونے سے شروعاتی ٹریڈرز کو اپنے جذبات پر عمل کرنے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایک مینٹور ٹریڈرز کو دکھا سکتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کی شناخت کیسے کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ انہیں کبھی نہ دہرائیں۔
تیزی سے ترقی کرنا
جب نئے ٹریڈرز کو کسی خاص سیکورٹی کی ٹریڈنگ کا موقع ملتا ہے تو، انہیں کسی اور چیز پر خود کو لے جانا مشکل لگتا ہے، چاہے یہ انہیں زیادہ منافع دے رہی ہو۔ ٹریڈنگ مینٹورز اپنے شاگروں کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے اور مختلف تکنیکوں، حکمت عملیوں اور سیکورٹیز کو آزمانے کی ترغیب دے سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں ٹریڈرز کے طور پر ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اپنے لئے صحیح مینٹور ڈھونڈنا
ٹریڈنگ مینٹور کو منتخب کرنے کے لیے بہت سے عوامل کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
- خاصیت۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا چاہے اس مینٹور کی باتیں آپ کو سمجھنا آسان لگ رہی ہوں، ضروری ہے کہ آپ ایک ایسے میںٹور کا انتخاب کریں جو اُسی مارکیٹوں میں تجربہ کار ہو جن میں آپ مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹریڈنگ مینٹورنگ سے زیادہ سے زیادہ آپ سیکھ سکیں۔
- ساکھ۔ اگر آپ آن لائن مینٹور کی تلاش کر رہے ہیں تو، آپ کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کا دھوکہ باز سے بھی سامنا ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر زیر بحث مینٹور اپنی ٹریڈنگ مینٹورنگ کے لئے رقم لے رہا ہو۔ اگر آپ کو کوئی ایسا شخص مل جاتا ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو، اس کے بیک گراؤنڈ بارے تحقیق کریں اور دھوکہ بازوں سے بچنے کے لئے دوسرے ٹریڈرز سے ان کے بارے جائزے تلاش کریں۔
- کنکشن۔ آپ ٹریڈنگ کی تاریخ میں بہترین مینٹور کو بھی تلاش کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ ان سے ایسے سوالات جو آپ کو پریشان کرتے ہیں پوچھنے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے ہیں یا اگر وہ آپ کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش نہیں آتے ہیں تو، یہ چیز آپ کی ٹریڈنگ پر منفی اثر ڈالے گی۔ ایک ایسا مینٹور تلاش کرنا جس کے ساتھ آپ آسانی سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں آپ کے مستقبل کی کامیابی کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
زیادہ سے زیادہ فائدے کے لئے ٹریڈنگ کمیونٹیز اور مینٹورز کا ایک ساتھ ملانا
جیسا کہ آپ نے دیکھا، ٹریڈنگ کمیونٹیز اور مینٹورز قدرے مختلف ہیں۔ جبکہ ٹریڈنگ کمیونٹیز ٹریڈنگ کے بارے میں عام معلومات کا اشتراک کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں، ٹریڈنگ مینٹوز ذاتی طور پر تجویز پیش کرتے ہیں، اگرچہ کبھی کبھی کم متنوع ہوتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ اپنی ٹریڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے دونوں کا ایک ساتھ استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔ اپنے ٹریڈنگ مینٹور کے ساتھ سیکھنا اور پھر ٹریڈنگ کمیونٹی کے تجزیوں کو پڑھ کر ٹریڈنگ مواقع تلاش کرنا آپ کو جلدی سیکھنے اور مختلف ٹریڈنگ مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔
خلاصہ
اب آپ جانتے ہیں کہ ٹریڈنگ کمیونٹیز اور مینٹورز آپ کو جلدی سے سیکھنے اور زیادہ منافع بخش ٹریڈز کرنے میں کتنی مدد کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کبھی بھٹکے سے محسوس کرتے ہیں تو دوسرے ٹریڈرز سے مشورہ لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ علم کا اشتراک ہمیشہ انسانی ثقافت کے لئے ضروری رہا ہے، اور ٹریڈرز بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے، ہم متحد ہوکر کامیابی حاصل کر پاتے ہیں!