1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. آن لائن ٹریڈنگ بمقابلہ آف لائن ٹریڈنگ
2023-08-14 • اپ ڈیڈ

آن لائن ٹریڈنگ بمقابلہ آف لائن ٹریڈنگ

cover.png

آن لائن اور آف لائن ٹریڈنگ میں کیا فرق ہے؟

موجودہ دور میں، ٹریڈنگ کرنے کے خواہش مند کسی بھی فرد کو یہ سوال درپیش نہیں ہوتا کہ اسے درست طور پر کیسے انجام دیا جائے۔ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ہی نسبتاً مفت اور تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی دستیاب ہے، اور آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشنز کے صارفین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، ہمیں ٹریڈنگ کے روایتی طریقوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے، جو آف لائن ٹریڈنگ کہلاتے ہیں۔ یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟ آف لائن ٹریڈنگ کے کیا فوائد ہیں؟ آخر میں، آن لائن ٹریڈنگ یا آف لائن ٹریڈنگ کے کون سے طریقے کو ترجیح دی جائے –، اس سے متعلق تمام معلومات ہمارے آرٹیکل میں موجود ہیں۔

آن لائن ٹریڈنگ سے کیا مراد ہے؟

آن لائن ٹریڈنگ سے مراد ٹریڈنگ بذریعہ انٹرنیٹ ہے۔

ایک نئے صارف-ٹریڈر کے پاس آن لائن ٹریڈنگ انجام دینے کے لیے عموماً دو طریقے موجود ہوتے ہیں:

  • آپ کسی بھی ڈیوائس پر ٹریڈنگ کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔ مثلاً، سیل فون یا لیپ ٹاپ پر۔ یہ ایپلیکیشن MetaTrader یا FBS Trader ایپ ہو سکتی ہے۔
  • آپ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کیے بنا، بروکر کی سائٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، ٹریڈر کے لیے موزونیت کا انحصار بروکر کی ویب سائٹ کے معیار اور رفتار پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، FBS ذاتی آن لائن ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ ورژن استعمال میں آسان ہوتا ہے نیز اس کے لیے ٹریڈر کے موبائل یا ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر کوئی اضافی انسٹالیشن درکار نہیں ہوتی۔

آن لائن ٹریڈنگ کے فوائد و نقصانات

آن لائن ٹریڈنگ کے ایسے فوائد میں درج ذیل شامل ہیں جن میں شبہ کی کوئی گنجائش نہیں:

  • آپ ایسے طریقے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے موزوں ترین ہو۔
  • آپ دنیا بھر میں کہیں سے بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
  • آپ ورچوئل طور پر کوئی بھی جدید موبائل ڈیوائس استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم، آن لائن ٹریڈنگ میں کچھ منفی پہلو بھی پائے جاتے ہیں:

  • ٹریڈنگ ایپلیکیشن آپ کے فون پر اضافی جگہ گھیرتی ہے اور اس کے لیے آپ کی موبائل ڈیوائس سے اضافی توانائی درکار ہوتی ہے۔ کسی سنجیدہ لمحے میں، یہ ٹریڈنگ کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔
  • انٹرنیٹ کنکشن کے مسائل آپ کی ٹریڈنگ پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کی موبائل ڈیوائس غیر دستیاب ہو، آپ کا انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ اچانک سے معیاری سروس کی فراہمی کے قابل نہ رہے، اور اس کی تکنیکی سپورٹ تک رسائی کا کوئی راستہ موجود نہ ہو، تو اس صورت میں کیا ہو گا؟ اس صورت میں آف لائن ٹریڈنگ آپ کے کام آئے گی۔

آف لائن ٹریڈنگ سے کیا مراد ہے؟

ٹریڈنگ کی ایک ایسی قسم جس میں آپ ٹرانزیکشن کے پیرامیٹرز کو ذاتی طور پر درج نہیں کرتے، آف لائن ٹریڈنگ کہلاتی ہے۔ بروکریج کمپنی کا کوئی مستند ملازم اسے آپ کے لیے انجام دیتا ہے۔ ٹریڈر بروکر کے ملازم کو ڈیل کے ان پیرامیٹرز کے بارے میں آگاہ کرتا ہے جو درج کیے جائیں گے۔

آن لائن ٹریڈنگ کی صورت میں بھی دو طریقوں کو اپنانا ممکن ہے۔

  1. کسی اثاثے کو خریدنے/بیچنے پر مبنی آرڈر ٹیلیفون پر بول کر جمع کروایا جاتا ہے۔
  2. درخواستیں دفتر میں کسی ٹریڈر کی موجودگی کے ذریعے جمع کروائی جاتی ہیں۔

جیسا کہ بیان کیا گیا، ٹریڈر کسی ڈیل کے پیرامیٹرز درج نہیں کرتا – وہ صرف بروکر کے ملازم کو ان سے آگاہ کرتا ہے۔ پس، ٹریڈر کے غلطی کرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

بالفرض بروکر کا ملازم ٹریڈ درج کرتے ہوئے کوئی غلطی کر دیتا ہے۔ تو اس صورت میں، اسے گفتگو کی ریکارڈنگ سُن کر یا پھر دستخط شدہ دستاویز کی نقل حاصل کر کے ہمیشہ باآسانی سلجھایا جا سکتا ہے۔

2180-02.png

آف لائن ٹریڈنگ کے فوائد و نقصانات

آف لائن ٹریڈنگ میں اکثر اوقات یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اس میں بروکر کے ملازم سے بات چیت اور ٹرانزیکشن کے ممکنہ پیرامیٹرز پر تبصرہ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ درحقیقت، ٹریڈر ایک مختصر مشاورت حاصل کرتا ہے۔ تاہم، پھر بھی ہم پہلی مرتبہ آزادانہ فیصلے لینے کا مشورہ دیتے ہیں بجائے اس کے کہ محض دوسرے لوگوں کی تجویز سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

آف لائن ٹریڈنگ کا ایک یقینی فائدہ اس صورت میں بھی ٹریڈ کرنے کی قابلیت حاصل ہونا ہے، جب ٹریڈر کو ایک تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہ ہو۔

آف لائن ٹریڈنگ کا منفی پہلو اس کی قیمت ہے۔ چونکہ بروکر کو مشاورت فراہم کرنے اور کلائنٹس سے درخواستیں وصول کرنے کی خاطر کمپنی میں خاص لوگوں کو بھرتی کرنا پڑتا ہے – لہٰذا یہ امر ٹریڈرز کے لیے اضافی رقم خرچ کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

دوسرا نقصان اس کی غیر فعالیت ہے۔ جب ٹریڈر معلومات منتقل کر دے اور بروکر کا ملازم سسٹم میں معلومات کا اندراج کر دے، تو اثاثے کی رقم خاطر خواہ حد تک تبدیل ہو سکتی ہے۔ آف لائن ٹریڈنگ ایسے لوگوں کے لیے موزوں نہیں ہے جو تواتر سے ٹریڈ کرنے یا، مثال کے طور پر، مارکیٹ کو اسکیلپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ماحصل یہ کہ، آف لائن ٹریڈنگ میں وقت کا نقصان بھی ہوتا ہے۔ اگر بروکر کے دفتر میں کوئی درخواست دائر کی جائے، تو آپ کو وہاں جانا پڑے گا؛ اگر یہ فون کے ذریعے انجام دی گئی ہے، تو پہلے آپ کو اس ملازم سے بات کرنی ہو گی۔ یہ اتنا آسان بھی نہیں اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔

کیا آف لائن ٹریڈنگ اب بھی ممکن ہے؟

یقیناً۔ آپ اب بھی آف لائن ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم، آج کے دور میں آف لائن ٹریڈنگ اُتنی پُرکشش نہیں رہی جتنی یہ پہلے ہوا کرتی تھی کیونکہ یہ صدی آن لائن ٹریڈنگ کی ہے۔

آن لائن بمقابلہ آف لائن ٹریڈنگ: بہتر کیا ہے؟

آن لائن اور آف لائن ٹریڈنگ کا موازنہ کرتے ہوئے، آپ کو ان تین بنیادی عوامل کو مدِنظر رکھنا چاہیئے: سہولت، سکیورٹی، اور اصل وقتی معلومات۔

سہولت

سہولت کے اعتبار سے، آن لائن ٹریڈنگ بلاشبہ بہترین انتخاب ہے۔ آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو اپنے بروکر سے رابطہ کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کسی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو اپنے بروکر کو کال کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ آن لائن ٹریڈنگ انجام دینے کے لیے آپ کو محض اپنے اسمارٹ فون پر ایک موبائل ایپ درکار ہوتی ہے، یا پھر آپ ایک لیپ ٹاپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آن لائن ٹریڈنگ انتہائی آسان ہے کیونکہ یہ آپ کو ایک ایسی چیز فراہم کرتی ہے جو بہت قیمتی ہے، یعنی – وقت اور سکون۔ آپ جب اور جہاں بھی چاہیں ٹریڈ کرتے ہیں، اور آپ اپنے وقت کا استعمال بھی حسب ضرورت کر سکتے ہیں۔

سکیورٹی

آن لائن ٹریڈنگ نسبتاً محفوظ انتخاب معلوم ہوتا ہے۔ آپ کو ٹرانزیکشنز پر مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے، لہٰذا دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

اگرچہ زیادہ نہیں، لیکن آف لائن ٹریڈنگ میں بعض اوقات ایسی صورت حال پیش آ جایا کرتی ہے جب بروکر بلا اجازت اپنے کلائنٹ کی جانب سے ٹریڈز انجام دیتا ہے۔ اس کا نتیجہ کلائنٹ کو اہم نقصانات پیش آنے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

پس آن لائن ٹریڈ کرتے وقت، آپ کو اپنی ٹریڈز پر ہونے والی کارروائیوں کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

اصل وقتی معلومات

آخری نکتہ یہ ہے کہ، آن لائن ٹریڈنگ کے ذریعے آپ مارکیٹ سے متعلق معلومات وقت پر حاصل کر سکتے ہیں۔ پچھلی مثال کی طرح، آپ آن لائن ٹریڈ کرتے ہوئے بھی 24/7 مکمل طور پر باخبر رہتے ہیں۔ یوں مارکیٹ میں یا اپنی ٹریڈز کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آنے کی صورت میں سب سے پہلے آگاہی حاصل کرنے والے آپ ہوں گے۔

اگر آپ کسی ایسے آن لائن ٹریڈنگ بروکر کا انتخاب کرتے ہیں جو قابل اعتماد اور ذمہ دار ہو، تو آپ کم سے کم خطرات کے ساتھ کنٹرول شدہ ٹریڈنگ سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہو جائیں گے۔ تاہم، آپ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ:

اس سے قطع نظر، کہ آخر میں آپ ٹریڈنگ کی کس قسم کا انتخاب کرتے ہیں، اس سرگرمی میں مالیاتی خطرات شامل ہوتے ہیں۔ لہٰذا بہترین ممکنہ نتائج کے ساتھ ٹریڈ انجام دینے کے لیے، یہ لازم ہے کہ آپ ٹریڈنگ کا آغاز کرنے سے قبل اس کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

خلاصہ

تو پھر ہم ٹریڈنگ کی کون سی قسم تجویز کریں گے؟ جواب واضح ہے: ہم آن لائن ٹریڈنگ کے انتخاب کی تجویز دیتے ہیں۔ اس میں آف لائن ٹریڈنگ جتنے اخراجات شامل نہیں ہوتے، اور یہ آپ کا بہت سا وقت بھی بچاتی ہے۔

یاد رہے کہ زندگی میں سب سے اہم وسائل وقت اور پیسہ ہیں۔ اگر آپ آف لائن ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو دونوں پر اضافی خرچ کے لیے تیار رہیں۔

آن لائن ٹریڈنگ متعدد ناقابل تردید فوائد کی پیشکش کرتی ہے۔ تاہم، یہ صرف اس وقت قابل عمل ہوتی ہے جب آپ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو۔ لہٰذا قبل اس سے کہ آپ کسی ایسی جگہ سیر کے لیے جائیں جہاں آپ کو نیٹ ورک کی رسائی حاصل نہ ہونے کا امکان ہو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تمام پوزیشنز بند کر چکے ہوں۔ بصورت دیگر، اس غلطی کے نتیجے میں سیر سے لوٹنے پر درپیش نتائج انتہائی ناخوشگوار ہو سکتے ہیں۔

  • 219

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera