1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. FBS کی نئی اپ گریڈ: مستحکم اسپریڈز
2023-06-29 • اپ ڈیڈ

FBS کی نئی اپ گریڈ: مستحکم اسپریڈز

cover.png

بالآخر، موسم گرما کی دوبارہ آمد ہو چکی ہے، جس کا مطلب ہے کہ Forex مارکیٹ کی سرگرمی میں شدید اضافہ متوقع ہے۔ FBS اس مسابقتی ماحول میں اپنے کھیل میں سرفہرست رہنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے، اپنی ٹریڈنگ کی شرائط کو بہتر بنانے اور زیادہ منافع کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ اور اب، ہم اپنی ابتدائی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں: سخت ترین اسپریڈز! نئی ڈویلپمنٹس سے متعلق مزید دریافت کرنے کے لیے اس آرٹیکل کا مطالعہ کریں۔

اسپریڈ کیا ہے؟

چاہے آپ کی ٹریڈز منافع بخش ہوں یا نہ ہوں، آپ کو تب بھی اپنے بروکر سے Forex مارکیٹ تک رسائی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے اسے معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ کچھ بروکرز ہر ٹریڈ کے لیے کمیشنز وصول کرتے ہیں، جبکہ دوسرے بروکرز اسپریڈ چارج کرتے ہیں۔ FBS دونوں آپشنز کی پیشکش کرتا ہے، لیکن جب Forex ٹرانزیکشنز کی بات آتی ہے تو اسپریڈز عوام میں کافی زیادہ مقبول ہیں۔

اگر آپ اس اصطلاح سے ناواقف ہیں، تو اسپریڈ اس قیمت کے درمیان فرق ہے جس پر آپ کرنسی فروخت کرتے ہیں (بڈ کی قیمت) اور جس قیمت پر آپ اسے خریدتے ہیں (آسک پرائس)۔ جب آپ ٹریڈ میں داخل ہوتے ہیں، تو آپ کو جو قیمت نظر آتی ہے اس میں پہلے سے ہی اسپریڈ شامل ہوتا ہے۔ بڈ کی قیمت ہمیشہ مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ ہوتی ہے، اور آسک پرائس ہمیشہ کم ہوتی ہے۔ ان امتیازات میں وہ فیس شامل ہوتی ہے جو آپ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے لیے ادا کرتے ہیں۔

اسپریڈز کے فوائد اور نقصانات

اس کی کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے بروکرز کی اکثریت کمیشنز سے اسپریڈز کی طرف منتقل ہو گئی ہے:

  • کمیشنز کے برعکس، اسپریڈز فی ٹریڈ صرف ایک مرتبہ چارج کیے جاتے ہیں؛
  • چونکہ اسپریڈز پہلے سے ہی ٹریڈرز کو نظر آنے والی قیمت میں شامل ہوتے ہیں، لہٰذا آپ کو یہ تعین کرنے کے لیے کسی اضافی حساب کی ضرورت نہیں ہوتی کہ آیا ٹریڈ سے حاصل ہونے والا منافع اس لاگت کو پورا کرے گا؛
  • مارکیٹ کے حالات سے قطع نظر مقررہ سپریڈز یکساں حالت میں رہتے ہیں، جس سے غیر مستحکم مارکیٹس میں ٹریڈنگ زیادہ محفوظ ہوتی ہے؛
  • فلوٹنگ سپریڈز کو کرنسی کی رسد اور طلب کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، جو شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور آپ کے بروکر سے وابستہ اخراجات کے بارے میں واضح بصیرت فراہم کرتا ہے۔

اس لحاظ سے، اسپریڈز کمیشنز کی نسبت بہت زیادہ بہتر ہیں کیونکہ یہ ٹریڈرز کو اپنے ٹرانزیکشنل اخراجات کو کم سے کم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

تاہم، اس کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن کا سامنا ٹریڈرز کو کرنا پڑ سکتا ہے، خصوصاً تب جب ان کا بروکر فلوٹنگ سپریڈز استعمال کرتا ہے۔ فلوٹنگ سپریڈز سود کی رقم سے بلاواسطہ منسلک ہوتے ہیں جو ٹریڈرز ایک مخصوص کرنسی میں ظاہر کرتے ہیں۔ عموماً، ایک مخصوص مارکیٹ میں لوگوں کی جتنی زیادہ تعداد ٹریڈ کرتی ہے، تو یہ اتنی ہی زیادہ لیکویڈ ہوتی ہے۔ نیز زیادہ لیکویڈیٹی کم اسپریڈز کا سبب بنتی ہے۔ تاہم، اگر مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کم ہے یا یہ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، تو اسپریڈ وسیع ہو جاتا ہے، جو آپ کے حتمی منافع جات کو حقیقتاً متاثر کر سکتا ہے۔

خوش قسمتی سے، FBS نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

2026-03۔png

بہتر کردہ مستحکم اسپریڈز کے ساتھ اپنی رقم کی حفاظت کریں!

FBS دیگر Forex بروکرز کی نسبت ناقابلِ یقین حد تک سخت اسپریڈز کی پیشکش کرنے کے لیے مشہور ہے۔ تاہم، مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ سخت ترین اسپریڈز کو بھی وسیع کرنے کا سبب بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے کلائنٹس کے لیے ٹریڈ کرنا کافی زیادہ مہنگا ہو جاتا ہے، خصوصاً رات کے اوقات میں۔

فطری طور پر، FBS ٹیم نے خود اس مسئلے کو حل کرنے اور Forex اسپریڈز کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کے لیے حل تلاش کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اور اب، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ یہ مقصد اب پورا ہو گیا ہے!

اس ماہ کے آغاز سے، FBS کرنسی ٹریڈنگ کے لیے زیادہ مستحکم اور کم اتار چڑھاؤ کے حامل اسپریڈز متعارف کروا رہا ہے۔ اس اپ گریڈ کے ساتھ، آپ کو مارکیٹ کی اعلیٰ سرگرمیوں کی مدتوں کے دوران حد سے متجاوز اسپریڈز کے حوالے سے فکرمند ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ صبح یا رات کے وقت ٹریڈ کرنا پسند کرتے ہیں، تو آپ دن کے ان اوقات کے دوران 20–30% تک اسپریڈز میں کمی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

درج ذیل ویڈیو میں تازہ ترین اپ ڈیٹ سے پہلے (بائیں) اور بعد (دائیں) کے اسپریڈز میں فرق دکھایا گیا ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ اسپریڈ کی تحدیدات میں کافی واضح فرق ہے۔ مثلاً، EURUSD اسپریڈ 8–10 پِپس کے درمیان اتار چڑھاؤ کرتا تھا، لیکن یہ رات کے وقت 16 پِپس تک بڑھ سکتا تھا۔ اب، بہتر کردہ سسٹم کے ساتھ، EURUSD دس پِپس سے اوپر نہیں جائے گا تاوقتیکہ بہت زیادہ ضروری نہ ہو۔

ان تبدیلیوں کا اطلاق پہلے ہی درج ذیل کرنسی کے جوڑوں پر ہو چکا ہے: XAUUSD، EURUSD، GBPUSD، USDJPY، USDCAD، اور USDCHF۔ اچھا لگا؟ تو کیوں نہ آپ بھی ابھی ٹریڈنگ آزمائیں اور یہ دیکھیں کہ اس نئی ترقی نے آپ کی ٹریڈنگ کی صلاحیت کو کتنا بہتر بنایا ہے؟

خلاصہ

یہاں FBS میں، ہمارے کلائنٹس کا اعتماد ہمارے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نئے طریقے تلاش کرتے رہیں گے۔ اس دوران، اپنے مقاصد حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں!

  • 77

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera