سرمایہ کاری بمقابلہ ٹریڈنگ: کیا فرق ہے؟
گزشتہ کچھ دہائیوں کے دوران، بہت سے لوگوں نے مالیاتی مارکیٹس سے منافع کمانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، خواہ ٹریڈنگ ہو یا بذریعہ سرمایہ کاری۔ تاہم، یہ واضح ہو گیا ہے کہ متعدد آغاز کاران ٹریڈںگ اور سرمایہ کاری سے مشروط بنیادی چیزوں کا محض مختصر سا فہم رکھتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان دونوں حکمت عملیوں کے مابین فرق سے ناواقف ہوتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں، ہم ان باتوں کو زیرِ غور لائیں گے کہ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری دراصل کیا ہیں، ان کے مابین کیا فرق ہے، نیز کون سی حکمت عملی آپ کے لیے موزوں ہے۔
اہم نکات
- ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری دو مختلف حکمت عملیاں ہیں جن کے لیے مختلف طرح کی کوشش، وقت اور سرمایہ درکار ہوتا ہے۔
- ٹریڈنگ فوری اور مستقل منافع لاتی ہے جبکہ سرمایہ کار اپنے منافع جات ایک مخصوص مدت کے بعد وصول کرتے ہیں۔
- ٹریڈرز قیمت کے قلیل مدتی اتار چڑھاو سے استفادہ کرتے ہیں اور نسبتاً کم عرصے کے دوران اثاثہ جات کی خرید و فروخت کا رجحان رکھتے ہیں۔
- سرمایہ کار اپنا پیسہ طویل مدتی سرمایہ کاریوں میں لگاتے ہیں تاکہ ان کی مالیت میں اضافہ ہو، اور پھر بعد میں انہیں فروخت کرتے ہیں۔
سرمایہ کاری بمقابلہ ٹریڈنگ: بنیادی فرق
آئیے بنیادی باتوں سے شروعات کریں۔
سرمایہ کاران اور ٹریڈررز کے مابین سب سے واضح فرق ہولڈ رکھنے کی مدت ہے، یا وہ کتنے عرصے کے لیے اپنی پوزیشنز کو اوپن رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاران ایک ہی وقت میں مہینوں یا سالوں کے لیے اپنے آرڈرز ہولڈ رکھ کر، قیمت کی طویل مدتی تبدیلیوں سے منافع کماتے ہیں، جبکہ ٹریڈرز قیمت میں قلیل مدتی اتار چڑھاؤ سے استفادہ کرتے ہیں، بعض اوقات اپنی ٹریڈز اوپن ہونے کے محض گھنٹوں یا سیکنڈز بعد ہی انہیں بند کر دیتے ہیں۔
ایک دوسرا اہم فرق ابتدائی سرمائے کا سائز ہے جو سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کو درکار ہوتا ہے۔ چونکہ سرمایہ کاریوں سے منافع حاصل کرنے میں کافی وقت لگتا ہے، اس لیے ایک ساتھ بڑی رقم کی سرمایہ کاری کرنا زیادہ عقلمندی ہے۔ تاہم، ٹریڈنگ میں، ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے کثیر سرمایہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ مزید برآں، ٹریڈنگ میں بہت زیادہ خطرہ شامل ہوتا ہے، اس لیے قلیل مدتی تجارت میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری ٹریڈرز کے لیے بہت زیادہ نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
آغاز کاران جس چیز میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں وہ ممکنہ منافع کی مقدار ہے جو وہ ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹریڈرز ہر روز کم مقدار میں پیسہ کماتے ہیں، جبکہ سرمایہ کار فعال طور پر حصہ لینے یا منافع کی مقدار کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کرتے جس کی وہ منصوبہ بندی کرتے ہیں، بلکہ ان کا مقصد اپنے اثاثوں سے طویل مدتی آمدنی پیدا کرنا ہوتا ہے۔
اب جبکہ ہمیں سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کے مابین اہم فرق معلوم ہو گئے ہیں، آئیے دونوں میکانزمز کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور تعین کریں کہ کون سا آپ کے اہداف اور صلاحیتوں کے لیے موزوں ہے۔
ٹریڈںگ کیا ہے؟
ٹریڈنگ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس میں ایک مختصر مدت کے دوران اسٹاکس، کرنسیز، کموڈٹیز اور دیگر مالیاتی انسڑومنٹس کی خرید و فروخت شامل ہے۔ ٹریڈرز کم قیمت پر اثاثہ جات خرید کر اور زیادہ قیمت پر بیچ کر، قیمت کے قلیل مدتی اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ وہ مستحکم مارکیٹس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ درحقیقت، مارکیٹ جتنی زیادہ غیر مستحکم ہو گی، ٹریڈرز ہر ٹریڈ سے اتنا ہی زیادہ منافع کما سکتے ہیں۔
ٹریڈرز وقت کی اہمیت کے پیشِ نظر، تکنیکی تجزیے اور مختلف انڈیکیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں ہونے والے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے متعلق پیش گوئی کرتے ہیں اور ان سے منافع حاصل کرنے کی کوشش کے لیے فوری آرڈرز دیتے ہیں۔ نیز ٹریڈنگ کے بہترین مواقع کی نشاندہی کرنے اور انہیں آزمانے اور منافع کمانے کے لیے ٹریڈرز کو مسلسل مارکیٹ پر نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ ٹریڈرز کو خاطرخواہ آمدن کمانے کے لیے بہت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، خواہ آمدنی کتنی بھی ہو۔ ٹریڈرز عموماً قیمتوں کے معمولی اتار چڑھاؤ سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا منافع کے اہداف حاصل کرنے کے لیے انہیں متعدد ٹریڈز کرنی پڑتی ہیں۔ عموماً، ٹریڈنگ سے خاطر خواہ آمدن کمانے کے لیے متعدد ٹریڈرز اپنی کُل وقتی ملازمتیں چھوڑ دیتے ہیں۔
ٹریڈنگ کے فوائد اور نقصانات
آئیے آب ٹریڈنگ کے فوائد اور نقصانات پر نظر ڈالتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے فوائد میں شامل ہیں:
- سہولت۔ جب اثاثہ جات کی خرید و فروخت کی بات ہوتی ہے تو ٹریڈر بننا آسان ہے۔ مالیاتی مارکیٹس پر ٹریڈنگ کا طریقہ کار تیز اور آسان ہے، جو محض چند کلکس کے ساتھ آپ کو ٹریڈ اوپن اور بند کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ نہایت اہم ہے کیونکہ ٹریڈرز مخصوص مدت سے مشروط بہترین مواقعوں سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
- زیادہ منافع جات۔ آپ کے منافع کا دارومداد زیادہ تر ان باتوں پر ہے کہ آپ کتنا خطرہ مول لینے کو تیار ہیں، آپ کا سرمایہ، اپنی ٹریڈ کے لیے منتخب کردہ اثاثے کی نفع مندی، نیز آپ کی حکمت عملی۔ تاہم جن ٹریڈرز کو اپنی ملازمت چھوڑنے اور کُل وقتی ٹریڈنگ جاری رکھنے کا موقع ملتا ہے وہ واقعتاً ایک اچھا مجموعی منافع کما سکتے ہیں۔ نیز ٹریڈنگ سے آپ کو مدد ملتی ہے کہ آپ جب چاہیں اپنی آمدنی براہ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے واپس نکلوا سکتے ہیں۔
- زیادہ مواقع۔ جب مارکیٹ غیر مستحکم ہو یا مندی کے رجحان کا شکار ہو، تو ٹریڈر مایوس نہیں ہوتے۔ وہ قیمت میں ہونے والی کسی بھی تبدیلیوں سے منافع کما سکتے ہیں کیونکہ وہ اوپن اور بند ہونے والی قیمتوں کے مابین فرق پر قیاس کرتے ہیں۔ جتنا زیادہ فرق ہو گا، اتنا ہی زیادہ آپ کو منافع حاصل ہو گا (یقیناً، اگر یہ فرق آپ کے حق میں ہو)۔
- لیوریج۔ ٹریڈرز اپنے پاس موجود رقم کی استطاعت سے زیادہ سکیورٹیز خریدنے کے لیے لیوریج استعمال کر سکتے ہیں۔ لیوریج آپ کے منافع میں تیزی سے اضافہ کر سکتا ہے، لیکن اس سے کچھ پابندیاں منسلک ہوتی ہیں۔
جہاں تک نقصانات کا تعلق ہے، آپ کو ٹریڈر بننے کا فیصلہ کرنے سے قبل درج ذیل چند چیزوں پر غور کرنا چاہیئے:
- زیادہ خطرہ۔ زیادہ منافع کے مواقع کے ساتھ زیادہ خطرہ شامل ہوتا ہے۔ ٹریڈرز غیر مستحکم مارکیٹس میں قلیل مدتی ٹریڈز کرتے ہیں، لیکن قیمت کہاں جائے گی درست طور پر پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ آغاز کاران اکثر اوقات محض ایک خراب ٹریڈ کے بدلے اپنا پورا سرمایہ کھو بیٹھتے ہیں۔ مزید برآں، اگرچہ لیوریج منافع جات میں اضافہ کر سکتا ہے، تاہم یہ ٹریڈرز کو ہونے والے نقصانات کی تعداد کو بھی بڑھا سکتا ہے، نتیجتاً وہ بعض اوقات بھاری قرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔
- غیر مستحکم آمدن۔ اپنی کُل وقتی ملازمت چھوڑ کر ٹریڈنگ کو بطور کیریئر آگے بڑھانے والے ٹریڈرز کے لیے ایک مستحکم آمدن کو برقرار رکھنا اکثر مشکل ہو سکتا ہے۔ ان کے منافع جات کا انحصار ان ٹریڈز کی تعداد پر ہے جو وہ کر سکتے ہیں، لیکن اگر وہ اپنے ٹریڈنگ کے منصوبے پر قائم رہنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، تو چند ناکام ٹریڈز ان کے کُل منافع کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
- وقت طلب۔ اگر آپ ٹریڈنگ سے اچھا منافع کمانا چاہتے ہیں، تو آپ کو اسکرین کے سامنے کافی وقت گزارنے، قیمت کے چارٹس دیکھنے اور ٹریڈنگ کے مواقعوں کے لیے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ٹریڈنگ کو کیریئر میں بدل دیتے ہیں۔
سرمایہ کاری کیا ہے؟
سرمایہ کاری ایک طویل مدتی حکمت عملی ہے جس میں ایک اثاثہ (اسٹاکس، رئیل اسٹیٹ، کموڈٹیز، دھاتیں، وغیرہ) کی خریداری کرنا شامل ہے نیز اس امید کے ساتھ اسے طویل مدت تک ہولڈ رکھنا کہ اس کی مالیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
ٹریڈرز کے برعکس، سرمایہ کار، خریدنے کے لیے اثاثے تلاش کرتے وقت عموماً بنیادی تجزیہ استعمال کرتے ہیں۔ وہ کمپنی کے موجودہ منافع جات، آمدنی، اور اس کی ممکنہ ترقی سے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کیونکہ ان کا مقصد طویل مدتی منافع پیدا کرنا ہوتا ہے۔ ایک بار جب وہ کوئی اثاثہ خریدتے ہیں، تو وہ اپنے اہداف (ریٹائرمنٹ، کالج ٹیوشن، مکان کے لیے بیعانہ، وغیرہ) کے لحاظ سے، پہلے سے طے شدہ مدت کے لیے اثاثے کو غیر فعال طور پر ہولڈ رکھتے ہیں۔
سرمایہ کار مارکیٹ کے قلیل مدتی اتار چڑھاؤ سے متاثر نہیں ہوتے، کیونکہ وہ اپنے اثاثہ جات کو طویل عرصے تک روکے رکھتے ہیں۔ اگر مارکیٹ کسی قسم کی مصیبت کا سامنا کرتی ہے، تو سرمایہ کار اس کے دوبارہ مستحکم ہونے تک انتظار کرتے ہیں۔ تاہم، خطرات کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاریوں کو متنوع بناتے ہیں اور مختلف مارکیٹس اور انڈسٹریز کے اثاثہ جات کو ایک ہی پورٹ فولیو میں یکجا کرتے ہیں۔ نتیجتاً، اگر ان کی سرمایہ کاریوں میں سے کوئی ایک توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی، تو ان کے منافع جات کم سے کم متاثر ہوں گے۔
سرمایہ کاری کے فوائد اور نقصانات
سرمایہ کاری کے فوائد میں شامل ہیں:
- افراط زر کو شکست دینا۔ افراط زر کی وجہ سے وقت کے ساتھ پیسے کی قدر کم ہوتی ہے۔ جو چیزیں آپ آج $100 کی خرید سکتے ہیں وہ کل مزید مہنگی ہوں گی۔ قیمتوں میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے محض اپنے سیونگز اکاؤنٹ میں رقم رکھنا کافی نہیں ہو گا۔ اسی لیے اگر آپ افراط زر کو شکست دینا چاہتے ہیں تو سرمایہ کاری ایک اچھا انتخاب ہے۔ آپ کے اثاثے کی قدر بڑھ جائے گی، جس سے آپ اسے مستقبل میں مزید رقم میں فروخت کر سکیں گے۔
- طویل مدتی منافع جات۔ سرمایہ کاری مستقبل میں آپ کے پاس پیسے کی موجودگی یقینی بنا سکتی ہے۔ فوری منافع کمانے اور اسے خرچ کرنے کے بجائے، آپ کی سرمایہ کاریاں اسے بعد کے لیے محفوظ رکھنے اور آپ کو وقت کے ساتھ اپنی دولت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔
- منافع جات۔ اگر آپ منافع کی ادائیگی والے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو کمپنی کے منافع کا ایک حصہ آپ کو ادا کیا جائے گا۔ آپ ان ادائیگیوں کو اضافی آمدن کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، یا اپنی سرمایہ کاریوں میں شامل کر کے اپنے پورٹ فولیو میں مزید توسیع کر سکتے ہیں۔
- کم کوشش۔ سرمایہ کاری میں، آپ کو چارٹس یا مارکیٹ کے ہر اتار چڑھاؤ کا تجزیہ کرنے پر زیادہ وقت لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ہفتے یا مہینے میں ایک بار یہ چیک کریں کہ آپ کے اثاثہ جات کیسی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور آیا آپ کو اپنے پورٹ فولیو میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو زیادہ پیسہ کمانے کے لیے اپنے موجودہ طرز زندگی میں کوئی تبدیلیاں کرنے یا اپنی ملازمت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم، سرمایہ کاری کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں:
- سست منافع جات۔ سرمایہ کاری منافع کا انتظار کرنے کا کھیل ہے۔ آپ کے اثاثہ جات کی قیمت میں کافی زیادہ اضافہ ہونے میں سالوں لگ سکتے ہیں تاکہ آپ کو معقول منافع حاصل ہو سکے۔ دریں اثنا، اگر آپ کو منافع جات حاصل نہیں ہوتے، تو آپ کو کوئی آمدنیاں وصول نہیں ہوں گی۔
- خطرہ۔ جب آپ کسی چیز میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آگاہ رہیں کہ وقت کے ساتھ آپ کی سرمایہ کاریوں کی قدر کم بھی ہو سکتی ہے۔ زیادہ منافع کی حامل سرمایہ کاریاں، مثلاً اسٹاکس، بھی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ ایسے بہت سے عوامل ہوتے ہیں جو کسی مخصوص کمپنی کی قدر کو متاثر کرتے ہیں۔ اس لیے آپ کو مارکیٹ کی حالت کی باقاعدگی سے نگرانی کرنی چاہیئے، اور اگر آپ کے کچھ اثاثے توقع کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے، تو آپ انہیں دوسری چیز سے تبدیل کر سکتے ہیں یا خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنے پورٹ فولیو کے لیے اضافی سرمایہ کاریاں تلاش کر سکتے ہیں۔
- مواقع کی لاگت۔ اثاثہ جات میں رقم کی سرمایہ کاری کا مطلب ہے کہ اب یہ رقم آپ کے فعال فنڈز میں موجود نہیں ہے۔ حتیٰ کہ آپ اسے کسی ایمرجنسی کی صورت میں بھی خرچ نہیں کر سکتے کیونکہ اسے نکالنے اور اپنے اثاثوں کی فروخت میں وقت لگتا ہے۔ اور اگر آپ اپنے سرمایہ کاری کے اکاؤنٹ سے کچھ رقم نکالتے ہیں، تو آپ کچھ فوائد اور اپنے پہلے سے جمع شدہ اضافی منافع جات کا ایک حصہ بھی ضائع کر سکتے ہیں۔
نسبتاً کون سی چیز بہتر ہے؟
آپ دیکھ سکتے ہیں، ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری بالکل مختلف حکمت عملیاں ہیں جو مختلف کوششوں کا مطالبہ کرتی ہیں نیز مختلف نتائج حاصل کرنے کا مقصد رکھتی ہیں۔ آپ کے لیے کیا چیز بہتر ہے اس سوال کا جواب آپ کے ذاتی اہداف پر منحصر ہے۔
کیا آپ مستحکم آمدن کو ترجیح دیتے ہیں یا مستقبل کے کسی وقت میں اپنا منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ روزانہ کئی گھنٹے اسکرین کے سامنے بیٹھ کر گزارنے کے لیے تیار ہیں؟ یا آپ کبھی کبھار اپنے اثاث جات کو چیک کرنا پسند کریں گے؟
کیا آپ تیز رفتار ماحول میں کام کرنے اور بہت ساری تحقیق کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں؟ یا کیا آپ سرمایہ کاری کے آرام دہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں؟
ٹریڈنگ ممکنہ طور پر آپ کو سرمایہ کاری سے زیادہ رقم دلا سکتی ہے، تاہم یہ آپ سے زیادہ وقت اور کوشش کا تقاضہ کرتی ہے۔ مزید، ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی نسبت زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لیے آپ کو ہر ٹریڈ کی اچھی طرح تحقیق کرنے اور ٹریڈنگ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے کافی وقت لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
بہرحال، صرف آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کیا چیز درکار ہے اور آپ اپنی موجودہ صورتحال میں کیا کرنے کے قابل ہیں۔
خلاصہ
ٹریڈںگ اور سرمایہ کاری دونوں کے اپنے صارفین کے لیے ممکنہ منافع جات کافی زیادہ ہیں۔ تاہم، ٹریڈرز اور سرمایہ کاران دونوں کو پیسہ کمانے کے سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ کرنے سے قبل، بہتر ہے کہ آپ اپنے اہداف اور توقعات کے ساتھ ساتھ اپنے پاس موجود وسائل کا بھی جائزہ لیں اور آیا وہ آپ کو ٹریڈ یا سرمایہ کاری کرنے میں مدد دینے کے لیے کافی ہوں گے۔