1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. قیمتی دھاتوں کی ٹریڈںگ کیسے کریں
2023-05-16 • اپ ڈیڈ

قیمتی دھاتوں کی ٹریڈںگ کیسے کریں

CREATIVE-818_Precious_Metals_1200x675_cover.png

کمپنیز کے منافع جات میں اضافے کی وجہ سے اسٹاکس میں اضافہ ہوتا ہے۔ کرپٹو کی قیمت کا تعین رسد طلب کے بیلنس میں ہونے والی تبدیلی سے کیا جاتا ہے۔ کرنسیوں میں اس وقت اتار چڑھاؤ آتا ہے جب ممالک کچھ مسائل حل کرتے ہیں اور دیگر تخلیق کرتے ہیں۔ ان اثاثہ جات میں، وہ دھاتیں شامل ہیں جو ان تمام چیزوں، اور چند اضافی عوامل سے متاثر ہوتی ہیں۔ ہمارا نیا آرٹیکل خاص طور پر قیمتی دھاتوں کی تجارت سے متعلق ہے نیز اس کے فوائد، نقصانات، تجاویز اور تراکیب کا احاطہ کرتا ہے!

ہم اگلے بہت سے پُرلطف لمحات میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے بنیادی عوامل کو سامنے لائیں گے۔ آپ یہ جانکاری حاصل کریں گے کہ گولڈ خریدنا کب بہتر ہے اور بعض اوقات سلور کو کیوں فوقیت حاصل ہوتی ہے۔ معاشی غیر یقینی صورتحال اور بحران میں کیا فرق ہوتا ہے اور کیا بڑھتی ہوئی قیمتیں گولڈ پر منفی طور پر اثر انداز ہوتی ہیں؟ تمام جوابات یہاں موجود ہیں!

اہم نکات

  1. قیمتی دھاتیں نایاب ہونے کے ساتھ قیمتی تجارتی اشیاء ہیں جو کہ جیولری، مینوفیکچرنگ، اور سرمایہ کاریوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں گولڈ، سلور، پلاٹینم، اور پلاڈیئم شامل ہیں۔
  2. بنیادی دھاتیں، جنہیں صنعتی دھاتیں بھی کہا جاتا ہے، انہیں عام طور پر مخلتف تجارتی سامان اور مصنوعات تیار کرنے کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ قیمتی دھاتوں کے مقابلے میں کم قیمت اور ان سے کم نایاب ہوتی ہیں۔
  3. قیمتی دھاتوں کی قیمت کا تعین رسد اور طلب، بشمول معاشی غیر یقینی، صنعتی پیداوار، اور میکرو اکنامک ایونٹس سے ہوتا ہے۔
  4. گولڈ دنیا کے مقبول ترین اور قیمتی اثاثہ جات میں سے ایک ہے، اور اس کا US ڈالر کے ساتھ منفی تعلق ہوتا ہے۔
  5. پلاٹینم اور پلاڈیئم دونوں کار مینوفیکچرنگ کی صنعت میں استعمال ہونے والی نہایت اہم دھاتیں ہیں اور کاروں کی عالمی طلب میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی گر جاتی ہیں۔

دھاتوں کی مختلف اقسام کون سی ہیں؟

عام اصطلاحات میں، دھاتوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: قیمتی دھاتیں اور بنیادی دھاتیں۔ یہ متعدد عوامل کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں جن میں گلنے کے خلاف مزاحم، غیر معمولی پن اور استعمال کی صورتیں شامل ہیں۔ قیمتی دھاتوں میں گولڈ، سلور، پلاٹینم، اور پلاڈیئم شامل ہیں۔ بنیادی دھاتوں میں تانبا، زنک، سیسہ، نکل اور دیگر دھاتیں شامل ہوتی ہیں۔

قیمتی دھاتیں کیا ہوتی ہیں؟

قیمتی دھاتیں نایاب، اور قدرتی طور پر پائے جانے والے عناصر ہیں جن کی قلت اور منفرد طبعی اور کیمیائی خصوصیات کی وجہ سے معاشی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ ان میں گولڈ، سلور، پلاٹینم، اور پلاڈیئم شامل ہیں، اور یہ اپنی ظاہری قدر اور مستحکم صلاحیت کے باعث بڑے پیمانے پر سرمایہ کاریوں، کرنسی، اور مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

قیمتی دھاتیں نہ تو آکسیڈائیز ہوتی ہیں اور نہ ہی گلتی ہیں، یہ چکمدار نظر آتی ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر کو کافی عرصہ قبل رقم کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ آپ FBS کے ساتھ، ہر معروف قیمتی دھات کو ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

بنیادی دھاتیں کیا ہوتی ہیں؟

بنیادی دھاتیں، جنہیں صنعتی دھاتیں بھی کہا جاتا ہے، انہیں عام طور پر مخلتف تجارتی سامان اور مصنوعات تیار کرنے کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں تانبا، ایلومینیم، نکل، سیسہ، اور زنک شامل ہیں، اور یہ قیمتی دھاتوں کے مقابلے میں کم قیمت اور کم نایاب ہوتی ہیں۔

یہ دھاتیں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں کیونکہ یہ سستی ہوتی ہیں اور وسیع پیمانے پر قابلِ رسائی ہیں۔ بہرحال، یہ ملکی معیشت پر اعلیٰ پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، دنیا کے 22% نکل کے ذخائر انڈونیشیا میں موجود ہیں، جو اس وقت ملک کو نکل کی دریافت سے پہلے کی نسبت معاشی طور پر زیادہ طاقتور بناتے ہیں۔

ٹریڈ کرنے کے لیے کس قسم کی قیمتی دھاتیں دستیاب ہیں؟

فہرست میں موجود چاروں دھاتیں FBS کے ذریعے ٹریڈ کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔ تاہم، آپ کسی بھی وقت ٹریڈ کرنے کے لیے ایک موزوں قیمتی دھات تلاش کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کی تمام ضروریات کے مطابق دیگر ٹریڈنگ کے جوڑے بھی موجود ہیں۔

گولڈ

گولڈ کی ٹریڈنگ سے کون لطف اندوز نہیں ہوتا؟ یہ اس وقت دنیا کے مقبول ترین، قیمتی اثاثہ جات میں سے ایک ہے جس کے کاروبار کا تخمینہ $12 ٹریلین سے زیادہ ہے۔ عمومی طور پر، گولڈ اور USD کا آپس میں منفی تعلق ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب ڈالر بڑھتا ہے تو دھات کی قدر گرتی ہے، اور اس کے برعکس ہوتا ہے۔ گولڈ کبھی کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا تھا، لیکن آج یہ لاتعداد ڈیوائسز کے چپس میں مل سکتا ہے۔

آپ کلاسک XAUUSD (گولڈ بمقابلہ US ڈالر) سے لے کر متبادل XAUEUR، XAUGBP، یا XAUAUD تک مختلف قسم کے گولڈ کے جوڑوں میں سے کوئی بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

سلور

یہ ایک سفید رنگ کی دھات ہے جو الیکٹرانکس، زیور، اور کوائنز سمیت متعدد صنعتوں میں ویسع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ سلور کو متعدد ایکسچینجز پر ویسع پیمانے پر ٹریڈ کیا جاتا ہے اور گولڈ کے مقابلے میں اس کی نسبتاً کم قیمت اور زیادہ اتار چڑھاؤ کے سبب یہ سرمایہ کاران میں مقبول ترین ہے۔

گولڈ کی نسبت اس کی سست رفتار ترقی کی وجہ سے سلور کو اکثر کم مالیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ صنعتی طلب اور میکرو اکنامک ایونٹس جیسے عناصر اس کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پلاٹینم

پلاٹینم ایک نایاب اور قیمتی دھات ہے جو مخلتف ایپلیکیشنز میں استعمال ہوتی ہے، جن میں جیولری اور کیٹلیٹک کنورٹرز شامل ہیں، جو کہ طلب کا 50% حصہ ہوتے ہیں اور یہ فضا میں خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں کو کم کرنے میں کمپنیوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ زمین کی نایاب ترین دھاتوں میں سے ایک ہے اور اکثر اوقات دیگر قیمتی دھاتوں کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر ٹریڈ کی جاتی ہے۔

پلاڈیئم

یہ بنیادی طور پر آٹوموٹوو اور الیکٹرانکس کی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ چمکدار سلور کی مانند سفید دھات ریاست ہائے متحدہ امریکہ، روس، جنوبی افریقہ، اور کینیڈا میں واقع کانوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ یہ گولڈ کے مقابلے میں 30 گنا نایاب ہے اور بڑے پیمانے پر ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں استعمال ہوتی ہے۔

عام طور پر، پلاڈیئم کی قیمت آٹو صنعت کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ دھات پلاٹینم کے ساتھ کیٹلیٹک کنورٹرز میں استعمال کی جاتی ہے۔

قیمتی دھاتوں کی قیمت پر کیا چیز اثر انداز ہوتی ہے؟

مختصراً، ہر اثاثے کی قیمت کا انحصار رسد اور طلب پر ہوتا ہے۔ اگر کسی ملک میں پلاٹینم کے کثیر ذخائر دریافت ہو جائیں، تو مارکیٹ میں اس کی رسد میں اضافے کے پیش نظر قیمت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب، عالمی بحران کے سبب کاروں اور کیٹیلٹک کنورٹرز کی طلب میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جس کے باعث پلاٹینم اور پلاڈیئم کی قیمتیں پر وقتی طور پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔ قیمتوں کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل میں شامل ہیں:

معاشی غیر یقینی

بحران کی صورتوں میں دھات کے محرکات کو بہتر طور پر سجمھنے کے لیے، یہ جاننا مفید ہے کہ گولڈ کے مقابلے میں USD میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب USD میں اضافہ ہوتا ہے، تو گولڈ کی قدر گر جاتی ہے، اور اس کے برعکس ہوتا ہے۔ سلور، گولڈ کی ایک زیادہ غیر مستحکم شکل جیسی ہوتی ہے۔

{81CE2C72-958C-4191-AAB8-B09708EDD3A0}.png.jpg

گولڈ اور فیڈ فنڈز کی شرح کا باہمی تعلق۔

پلاٹینیم اور پلاڈیئم دونوں کار مینوفیکچررز کے لیے نہایت اہم ہیں، پس، عالمی سطح پر کاروں کی طلب میں کمی کے ساتھ ان کی قیمت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

صنعتی پیداوار

یہ صنعتی اداروں کی پیداوار ہے اور اس میں کان کنی، مینوفیکچرنگ، بجلی، گیس، بھاپ، اور ایئر کنڈیشن جیسے سیکٹرز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں، صنعتی پیداوار جتنی زیادہ ہو گی معیشت اتنی ہی بہتر ہو گی۔

پیداوار میں اضافے کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا کہ تجارتی سامان کی طلب میں بھی اضافہ ہو۔ تاہم، جب یہ دونوں عوامل اکٹھے ہوتے ہیں، تو قیمتیں تقریباً ہمیشہ بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ بہرحال، زیادہ پیداوار (سستی پیداوار کے باعث) مارکیٹ کو اوورفلو کر سکتی ہے، جس کے سبب طلب میں کمی واقع ہوتی ہے، اور قیمتیں گر جاتی ہیں۔ چونکہ گولڈ کو بڑے پیمانے پر مستحکم قدر والے محفوظ اثاثے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس لیے صنعتی پیداوار میں ہونے والی تبدیلیوں کا اس کی قیمت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ گولڈ کا زیادہ حصہ چپس تیار کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔

پلاڈیئم اور پلاٹینم شدید متاثر ہوتے ہیں، کیونکہ یہ دونوں بڑے پیمانے پر تجارتی اشیاء کی پیداوار میں استعمال ہوتے ہیں۔

ڈالر کی طاقت

USD اوپر کیوں جاتا ہے؟ کیونکہ جب فیڈ کی جانب سے شرحوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، تو پیسے کی قدر مزید بڑھ جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں، زیادہ شرح سود کے نتیجے میں ڈپازٹ کی پیداوار اور سودی قرض میں اضافہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً، افراد اور کمپنیاں اپنے اخراجات کو کم کرتے ہوئے مستقبل کے لیے زیادہ پیسہ محفوظ کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ جیسے جیسے معیشت کمزور ہوتی جاتی ہے، کرنسی کی قدر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اس سارے عمل میں سونے کی قیمت پر دباؤ بڑھتا ہے، جس کی وجہ سے فیڈ افراط زر کا مقابلہ کرتے ہوئے اس میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

یہ اس طرح کام کرتا ہے:

  1.  US خزانے کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے → USD طلب میں اضافہ ہوتا ہے → USD میں اضافہ ہوتا ہے۔
  2. USD کی قدر میں اضافے کے ساتھ، گولڈ (XAU) کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے (یہ گولڈ اسٹینڈرڈ کے زمانے سے اب تک جاری ہے)۔
  3. گولڈ کی رسد طلب کے مقابلے میں کم تیزی سے بڑھتی ہے۔ مزید برآں، چونکہ افراط زر کی شرح صفر تک نہیں پہنچتی، اس لیے USD کی قدر میں وقت کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔ 
  4.  پس، اگر گولڈ کئی سالوں سے گراوٹ کا شکار رہا ہو، تو بھی یہ طویل مدت میں اپنی قدر کو بحال کر لے گا۔

دیگر دھاتوں کے لیے صورتحال کچھ مختلف ہوتی ہے۔ پلاٹینم اور پلاڈیئم میں اتار چڑھاؤ کا تعین دیگر عوامل سے ہوتا ہے، کیونکہ ان دھاتوں پر USD کا محدود اثر ہوتا ہے۔

شرح سود

یہاں ایک مثال بیان کرتے ہیں تاکہ آپ کو جلدی سمجھ آ سکے۔  2 نومبر،2022: US فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں USD کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگلے چند گھنٹوں کے دوران گولڈ کی قیمت 4000 پوائنٹس تک گر گئی۔

فیڈ کی جارحانہ پالیسی گولڈ کو کمزور کرتے ہوئے، USD کو مضبوط کرتی ہے۔ سلور کی قیمت عام طور پر اس وقت بڑھتی ہے جب فیڈ شرح سود کو صفر کے قریب برقرار رکھتے ہوئے، اسے کچھ حد تک گولڈ کے مماثل بنا دیتا ہے۔

{0EE18F1D-C013-4523-8C4D-C5CDD02FF0D1}.png.jpg

سلور اور فیڈ فنڈز شرح کا باہمی تعلق

دوسری طرف پلاڈیئم اور پلاٹینم کی دھاتیں دیگر دھاتوں کی نسبت کم متاثر ہوتی ہیں، تاہم مجموعی معاشی اتار چڑھاؤ پھر بھی ان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

مقداریہ سہل

اگر ہم چاہیں تو “مقداریہ سہل” کو “پیسے کی پرنٹنگ” کے طور پر بیان کر سکتے ہیں۔ فیڈ مارکیٹ میں زیادہ پیسہ تخلیق کرتا ہے، جس سے کمپنیوں کے لیے سرمایہ بڑھانا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس، یہ مانیٹری پالیسی افراط زر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں ان کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ نیز، یہ افراط زر سے مستفید ہوتی ہیں اور قیمتوں میں اضافے کے سبب مہنگی ہو جاتی ہیں۔ پلاٹینم اور پلاڈیئم صنعتی پیداوار میں استعمال ہونے والی قیمتی دھاتیں ہیں، اس کے برعکس گولڈ اور سلور افراط زر کی حقیقی پرستار ہوتی ہیں۔ اسٹاکس، کرپٹوکرنسیز، اور دھاتوں سمیت تمام پُر خطر مارکیٹس پر مقداریہ سہل نرخ بڑھانے کے طور پر اثر انداز ہوتی ہے۔

{71747DB0-2DBA-4E0F-953E-BE81A59CB301}.png.jpg

US مانیٹری سپلائی M0۔ 2023 میں جب پرنٹنگ مشین نے کام کا آغاز کیا تو گولڈ کی قیمت میں 41% تک اضافہ ہوا تھا۔

قیمتی دھاتوں کی ٹریڈنگ کا خلاصہ

ہم نے تقریباً ہر اس چیز کا احاطہ کر لیا ہے جو آپ کو قیمتی دھاتوں کی ٹریڈنگ سے متعلق جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب، آپ قیمتی دھاتوں کے قیمت پر اثر انداز ہونے والے عوامل سے اچھی طرح واقف ہو گئے ہیں جن میں معاشی غیر یقینی، صنعتی پیداواریت، USD کے اتار چڑھاؤ، شرح سود، اور غیر جارحانہ مانیٹری پالیسی شامل ہیں۔

قیمتی دھاتیں ان افراد کے لیے ایک منفرد ٹریڈنگ کے مواقع کی پیشکش کرتی ہیں جو مخصوص اقسام کے پرائس ایکشن کے خواہاں ہیں۔ دھاتوں کے اتار چڑھاؤ کی وجوہات کو سمجھتے ہوئے، تاجر حضرات اپنے مستقبل کے محرکات کے لیے اپنی فہم کے مطابق فیصلے کر سکتے ہیں۔

FBS کے ساتھ ایک اکاؤنٹ تخلیق کریں اور اپنے علم کو کامیابی میں بدلنے کے لیے اس آرٹیکل میں مذکور ہر قیمتی دھات کی ٹریڈنگ کا آغاز کریں۔ یہاں تک کہ آپ گولڈ اور سلور کے متبادل جوڑے جیسے کہ XAUGBP (گولڈ اور برطانوی پاؤنڈ) اور XAGEUR (سلور اور یورو) کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔  ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آرٹیکل فائدہ مند اور معلوماتی تھا، شکریہ!

  • 173

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera