1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. شارٹ فروخت کیسے کریں۔ شارٹ سیلنگ کے فوائد اور نقصانات
2023-06-07 • اپ ڈیڈ

شارٹ فروخت کیسے کریں۔ شارٹ سیلنگ کے فوائد اور نقصانات

cover.jpg

شارٹ سیلنگ کیا ہے؟

آسان الفاظ میں، شارٹ سیلنگ اس وقت ہوتی ہے جب ایک سرمایہ کار سکیورٹیز ادھار پر لیتا ہے اور مستقبل میں انہیں کم قیمت پر دوبارہ خریدنے کی غرض سے فروخت کرتا ہے، تاکہ اس سے منافع کمایا جائے۔ مختصراً شارٹ سیلنگ اس کو کہتے ہیں۔

تاہم، سرمایہ کاری کی اس حکمت عملی کو اتنا آسان نہیں سمجھنا چاہیئے، کیوںکہ شارٹ سیلنگ صرف نمایاں منافع جات کے مواقع پیدا نہیں کرتی – یہ شدید خطرات کا بھی باعث بنتی ہے۔ ان متعدد نقصانات کے ساتھ جن کے متعلق شاید آپ جاننا چاہتے ہوں، شارٹ سیلنگ ایسی سرگرمی ہے جس میں لاپرواہی نہیں برتی جا سکتی۔

یہ آرٹیکل آپ کو شارٹ سیلنگ سے متعارف کروائے گا، نیز آپ کو اس کے فوائد اور نقصانات، اس کو استعمال کرنے کی وجہ، اور سب سے اہم، ان ضروری چیزوں کے متعلق بتائے جن سے آپ کو باخبر رہنا چاہیئے۔

شارٹ سیلنگ کیسے کام کرتی ہے؟

جب آپ شارٹ سیل کرتے ہیں، تو آپ اسٹاک کی قیمت میں تخمینہ کردہ کمی کو زیر غور لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شارٹ سیلنگ صرف مارکیٹ میں کام کرنے والے تجربہ افراد کو ہی کرنی چاہیئے۔

شارٹ سیلنگ کے لیے پوزیشن اوپن کرنے کی خاطر، پہلے ایسے شیئرز یا کوئی دیگر اثاثہ ادھار پر لینا چاہیئے جس کی قیمت میں کمی متوقع ہو۔ اس کے بعد، ادھار پر لیے گئے شیئرز ان افراد کو فروخت کرنے چاہیئیں جو کہ مارکیٹ کی قیمت ادا کرنے کے لیے رضامند ہوں۔

اگلے مرحلے میں ان شیئرز کے سستا ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ سرمایہ کار انہیں کم قیمت پر دوبارہ خرید سکے اور قرض دہندہ کو واپس کر سکے۔ یہاں بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ قیمت کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی سکتی ہے۔ لہٰذا، ممکنہ خطرہ حقیقی طور پر لامحدود ہوتا ہے۔

شارٹ سیلنگ کے کیا خطرات ہیں؟

شارٹ سیلنگ کے برعکس لانگ سیلنگ ہے۔ ناکامی کی صورت میں، جب آپ لانگ کرتے ہیں – اپنے ذاتی شیئرز کی ٹریڈ کرنا–، تو آپ کو صرف اس رقم کا نقصان ہوتا ہے جس میں آپ نے سرمایہ کاری کی ہو۔ لہٰذا اگر آپ $100 میں ایک شیئر خریدتے ہیں، تو آپ کو زیادہ سے زیادہ $100 کا نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ اس لیے ہوتا ہے کیوںکہ اسٹاک ممکنہ طور پر $0 سے کم نہیں ہو سکتا۔

شارٹ سیلنگ اس وقت ہوتی ہے جب صورت حال میں حیران کن تبدیلی آتی ہے۔ اصولی طور پر، جب آپ شارٹ سیل کرتے ہیں، تو ناکام ہونے کی صورت میں آپ کا ممکنہ نقصان لامحدود ہوتا ہے، کیوںکہ اسٹاک کی قیمت غیر متوقع طور پر اضافہ ہو سکتا ہے۔

حالیہ مثال پر دوبارہ بات کرتے ہیں: $100 کے شیئر کے ساتھ، اگر آپ کے اخراج کرنے سے قبل قیمت میں $300 تک اضافہ ہو جاتا ہے، تو آپ کو فی شیئر $200 کا نقصان ہو گا۔

شارٹ سیلر کو شارٹ سکؤیز کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ ایسی صورت حال ہوتی ہے جب بہت زیادہ شارٹ کر کے فروخت کیے جانے والے اسٹاک کی قیمت میں حیران کن طور پر اضافہ ہوتا ہے۔ یہ صورت حال زیادہ سے زیادہ شارٹ سیلرز کو اسٹاک دوبارہ خریدنے پر مجبور کرتی ہے تاکہ وہ اپنی ڈیلز کو کلوز کر سکیں کیوںکہ قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے اور سرمایہ کار اپنے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مذکورہ بالا کی روشنی میں، شارٹ سیل صرف اسی صورت موزوں ہے جب آپ ایک تجربہ رکھنے والے سرمایہ کار ہوں اور شدید فنانشل خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اگر آپ اس میں تجربہ نہیں رکھتے، تو آپ کوئی ایسی چیز آزما سکتے ہیں جس میں کم خطرہ ہو۔

Frame_11.jpg

شارٹ سیلنگ کے لیے کم خطرے کا حامل متبادل

اسی اسٹاک پر پُٹ آپشن خریدنا شارٹ سیلنگ کا متبادل ہے جو کہ نقصان کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ جب آپ پُٹ آپشن حاصل کرتے ہیں، تو آپ اسٹاک کو ایک مخصوص قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں، جسے اسٹرائیک کی قیمت کہا جاتا ہے۔ اگر اسٹاک کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، تو آپ کا نقصان پُٹ آپشن کے لیے ادا کی جانے والی رقم سے کم ہو گا (آپشن پریمیئم)۔

آپشن پریمیئم کا سائز اسٹرائیک کی قیمت اور پُٹ آپشن کے زائد المیعاد ہونے کی تاریخ پر منحصر ہوتا ہے۔ اسٹرائیک کی قیمت جتنی زیادہ ہو گی اور زائد المیعاد ہونے کی تاریخ جتنی دور ہو گی، آپشن پریمیئم اتنا زیادہ ہو گا۔

یہ ایک مثال ہے: ایک اسٹاک نے 10 اپریل، 2023 کو $100 کی ٹریڈ کی۔ فی شیئر $15 کی لاگت کے حامل پُٹ آپشن کے اسٹرائیک کی قیمت $100 ہے، جو کہ دو ہفتوں کے اندر 24 اپریل، 2023 کو زائد المیعاد ہو جائے گی۔ لہٰذا اگر اسٹاک کی قیمت $100 سے زیادہ ہوتی ہے، تو آپ کا نقصان فی شیئر $15 تک کم ہو جائے گا (بمع کمیشن)۔

شارٹ سیلنگ سے رقم کیسے کمائی جا سکتی ہے؟

اسے ان خطرات کے مخالف سمت کے طور پر دیکھیں جو شارٹ سیلنگ کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔ جب آپ قیمت میں کمی کی توقع کرتے ہوئے شیئرز کو فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں اور آپ کی پیشن گوئی درست ثابت ہوتی ہے، تو آپ قیمت فروخت اور قیمت خرید میں فرق لانے کے لیے، شیئرز کو کم قیمت پر دوبارہ خریدتے ہیں۔ قیمت میں ظاہر ہونے والا فرق آپ کا منافع ہوتا ہے۔ فرق جتنا زیادہ ہو گا، آپ اتنی زیادہ رقم کمائیں گے۔

شارٹ سیل کی ایک آسان مثال یہ ہے: فرض کریں، ’ ایک ایسا اسٹاک جو فی شیئر $50 کی ٹریڈ کرتا ہے۔ آپ اسٹاک کے 100 شیئرز ادھار پر لیتے ہیں اور انہیں $5,000 میں فروخت کرتے ہیں۔ پھر قیمت آپ کی توقع کے مطابق تبدیل ہوتی ہے – یہ کم ہوتی ہے۔ حساب کو آسان بنانے کے لیے، فرض کریں کہ فی شیئر قیمت $25 تک کم ہو جاتی ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو آپ ادھار پر لیے گئے شیئرز کے بدلے 100 شیئرز خریدتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کا منافع $2,500 ہوتا ہے۔

تاہم، شارٹ سیلنگ کے متعلق آپ کو ایک اور چیز جاننے کی ضرورت ہے – شامل کردہ لاگتیں۔

کیا شارٹ کرنے سے اخراجات بڑھتے ہیں؟

اس کا جواب ہاں ہے۔ جب آپ شارٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں، تو آپ کو درج ذیل لاگتوں کو زیر غور لانا ہو گا:

  • مارجن انٹرسٹ

آپ مارجن اکاؤنٹ کے بغیر کسی بھی صورت شارٹ سیلنگ کا آغاز نہیں کر سکتے۔ لہٰذا، ہر شارٹ سیلر کو ادھار پر لیے گئے فنڈز پر سود ادا کرنا ہو گا۔

  • اسٹاک ادھار پر لینے کی لاگتیں

اس بات کا امکان ہے کہ آپ زیادہ شارٹ انٹرسٹ یا محدود شیئر فلوٹ کی وجہ سے کچھ کمپنیوں کے شیئرز ادھار پر نہیں لے سکیں گے۔ ایسے شیئرز ادھار پر لینے کے لیے ادھار لینے میں دشواری کے عوض فیس درکار ہو گی۔ اس قسم کی فیس سالانہ شرح پر منحصر ہوتی ہے؛ یہ بہت زیادہ ہو سکتی ہے اور اس کا تخمینہ ٹریڈز کی اس تعداد کے لیے لگایا جاتا ہے جس میں شارٹ ٹریڈ اوپن ہوتی ہے۔

  • منافع جات اور دیگر ادائیگیاں

بالآخر، ہر شارٹ سیلر کو شارٹ کردہ اسٹاک پر منافع جات کی ادائیگیاں کرنی ہوں گی نیز ان کی جانب سے شارٹ سیل کیے جانے والے اسٹاک سے منسلک کردہ دیگر کارپوریٹ ایونٹس کے لیے ادائیگیاں، بشمول اسٹاک اسپلٹس اور اسپن آفز۔

شارٹ سیلنگ کے فوائد اور نقصانات

مارکیٹ میں کام کرنے والے افراد درج ذیل وجوہات کے باعث شارٹ سیلنگ کرتے ہیں:

  • شارٹ سیل کرنا بڑا منافع حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
  • اس حکمت عملی میں نسبتاً کم ابتدائی سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • لیوریج کردہ سرمایہ کاریوں کے ساتھ شارٹ کرنا ممکن ہے۔
  • سرمایہ کار دیگر ہولڈنگز کے خلاف ہیج کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب، شارٹ سیلنگ کے کچھ سنگین نقصانات ہوتے ہیں:

  • اگر آپ شارٹ سیلنگ میں ناکام ہو جائیں، تو آپ کو ممکنہ طور پر لامحدود نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
  • آپ مارجن اکاؤنٹ کے بغیر شارٹ نہیں کر سکتے۔
  • شارٹ سیلنگ میں مارجن انٹرسٹ کی ادائیگی شامل ہوتی ہے۔
  • شارٹ سکؤیزز آپ کو بہت زیادہ مقروض کر سکتی ہیں۔

خلاصہ

سرمایہ کار اور ٹریڈرز ادھار پر شیئرز لے کر، انہیں مارکیٹ کی قیمت پر فروخت کر کے، اور پھر مستقبل میں انہیں کم قیمت پر دوبارہ خرید کر شارٹ سیلنگ کو مندی کی مارکیٹ میں منافع کے ذریعے کے طور پر زیر غور لاتے ہیں۔ یقیناً، یہ تب ممکن ہوتا ہے، جب بیئرش پیشن گوئی درست ثابت ہو جائے۔

بعض افراد مارکیٹ میں شرط لگانے کے طور پر شارٹ سیلنگ پر تنقید کرتے ہیں، لیکن دوسری جانب، اکثر افراد شارٹ سیلنگ کو مستحکم قوت کے طور پر سمجھتے ہیں جو کہ مارکیٹ کو مزید مؤثر بناتی ہے۔

شارٹ سیلنگ بلاشبہ بہت زیادہ منافع جات کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، ناکامی کی صورت میں اس میں لامحدود فنانشل نقصانات کے حامل شدید خطرات شامل ہوتے ہیں۔ ایک اور قابل غور چیز متعلقہ اخراجات ہیں جیسا کہ مارجن انٹرسٹ اور اسٹاک ادھار پر لینے کی لاگتیں جو کہ شارٹ سیلنگ کی مجموعی پیچیدگی کا حصہ ہوتی ہیں۔

  • 70

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera