ٹریڈنگ میں اینکرنگ
بعض اوقات ہم سوچے بناء لاپرواہی سے فیصلے کرتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ شاید مذکورہ قدم اٹھانے کی ہماری وجہ اچھی ہے، لیکن حتمی نتائج پھر بھی مایوس کن ہوتے ہیں۔ ایسا ہونے کی ایک وجہ اینکرنگ ہے۔ اینکرنگ ہمارے فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے اور اپنے ہی اقدامات کے متعلق ہماری سمجھ بوجھ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
اس آرٹیکل میں، آپ جانیں گے کہ جانبدارانہ اینکرنگ کیا ہے، یہ کس وجہ سے ہوتی ہے، یہ کیوں خطرناک ہے، اور آپ اپنی ٹریڈز کو اس سے متاثر ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں۔
اینکرنگ کیا ہے؟
اینکرنگ ایک جانبدارانہ نفسیاتی عمل ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب ایک شخص کی پیش کردہ معلومات کو مزید فیصلہ سازی میں اہم بنیادی نقطے کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔ یہ معلومات، یا “اینکر”، اس اضافی ڈیٹا کو چھپا دیتی ہے جو بعد میں ظاہر ہو سکتا ہے اور فرد کا مسئلے کے متعلق سوچنے کے طریقہ کار کو متاثر کر سکتا ہے، چاہے اس مخصوص صورت میں معلومات بعد میں غیر متعلقہ ہی کیوں نہ نکلے۔
جانبدارانہ اینکرنگ ٹریڈنگ میں پریشان کن طور پر تیزی سے پھیلنے والا مسئلہ ہے۔ جب ٹریڈرز کو لگتا ہے کہ موجودہ قیمتیں ان قیمتوں کی نسبت مناسب یا تسلی بخش نہیں ہیں جو انہوں نے گزشتہ طور پر اثاثے حاصل کرنے لیے خرچ کی، تو ان کے لیے ایسی پوزیشنز پر ہولڈ کرنا معمول کی بات ہے جو ان کی رقم کے خرچ ہونے کا باعث بن رہی ہیں۔
اینکرنگ کیسے ہوتی ہے؟
اینکرنگ کو اکثر لوگوں کو پیشکش کنندہ کی مرضی کا فیصلہ کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ارادتاً استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً، اس حکمت عملی کو اس وقت گاڑی کی ڈیلر شپس میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے جب خریدار کی متفقہ قیمت فروخت کنندہ کی ابتدائی طور پر مطلوبہ قیمت سے کم طے ہوتی ہے۔ خریدار کو لگتا ہے کہ انہوں نے مناسب بھاؤ تاؤ کیا ہے۔ حقیقتاً، یہ فروخت کنندہ کی جانب سے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ گاڑی کی ابتدائی قیمت کو اصل قیمت سے زیادہ مقرر کرتے ہوئے، فروخت کنندہ موجودہ حالات میں خریدار کی جانب سے پیشکش کا صحیح طور پر تجزیہ کرنے کی صلاحیت میں فقدان سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ خریدار اس اختیار پر متفق ہوتے ہیں جو اس وقت ان کو زیادہ فائدہ مند لگتا ہے، حالانکہ انہیں اس بات کا ادراک ہو سکتا ہے کہ زیادہ معلومات ہونے کی صورت میں وہ مزید بہتر پیشکش وصول کر سکتے تھے (مثلاً، دیگر ڈیلر شپس پر جانے اور قیمتوں سے موازنہ کرنے کے بعد)۔
تاہم، اینکرنگ غیر ارادی طور پر بھی ہو سکتی ہے، جب لوگ لاشعوری طور پر اپنے لیے دستیاب پہلی معلومات کو درست اور مستند ذریعہ تصور کرتے ہیں جس کی بنیاد پر وہ اپنا حتمی فیصلہ کرتے ہیں۔ مثلاً، یہ جاننا کہ ان کی مطلوبہ گاڑی کی اوسط قیمت $10 000 ہے، انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے کہ قیمت $8500 ہونے پر اس میں ممکنہ طور پر کچھ پوشیدہ مسائل ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی خریداری پر بچت کرنے کے موقع سے محروم ہو جاتے ہیں۔
جانبدارانہ اینکرنگ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کو کیسے متاثر کرتی ہے
ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی بات ہو تو، جانبدارانہ اینکرنگ واقعی میں لوگوں کو دھوکہ دے سکتی ہے۔ یہ ٹریڈر یا سرمایہ کار کا غلط مالیاتی فیصلے کرنے، کسی اثاثے کو اس کی اصل مالیت سے زیادہ قیمت میں خریدنے یا ممکنہ قیمت سے کم میں فروخت کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے غلط مالیاتی فیصلوں کی اہم وجوہات میں سے ایک وجہ اینکرنگ ہے۔
مثلاً، اگر آپ کمپنی کی ترقی کی شرح، کمائی وغیرہ جیسی مارکیٹ کی بنیادی چیزوں پر تحقیق کیے بغیر $100 کے اسٹاکس خریدتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ اسے زیادہ قیمت میں فروخت نہ کر سکیں، یا اس سے کچھ کما ہی نہ سکیں۔ اگر اسٹاکس کی قیمتیں $100 سے کم ہو جاتی ہیں اور مسلسل کم ہوتی رہتی ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ قیمت کے دوبارہ بڑھنے کی توقع کرتے ہوئے، اس فروخت نہ کریں اور ہولڈ کرنا جاری رکھیں۔ تاہم، ابتدائی قیمت $100 ہی اصل میں ایک نقص ہو سکتا ہے۔ اس سے بے خبر، آپ نظر آنے والی پہلی قیمت سے خود کو اینکر کرواتے ہیں اور زیادہ قیمت پر خریداری کر لیتے ہیں۔ مالیاتی مارکیٹس میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ان اینکرز سے باخبر ہوں جو ان کو کامیاب ٹریڈز کرنے سے روکتا ہے۔
ماضی کی قیمتیں، مالیاتی ان ڈائسز، سیلز کا حجم، ہائی واٹر مارکس مشہور ترین عمومی اینکرز ہیں۔ انہیں مالیاتی فیصلے کرتے ہوئے اہم بنیادی نقطے کے طور پر استعمال کرنا بالآخر مایوسی کا باعث بن سکتا ہے۔
ٹریڈنگ میں جانبدارانہ اینکرنگ کی وجوہات
اس بات کی کئی وجوہات ہیں کہ اینکرنگ ٹریڈرز کے لیے اتنی زیادہ مشکلات کیوں پیدا کرتی ہے۔ یہ اہم وجوہات ہیں کہ جس کے باعث ٹریڈرز دانستہ یا غیر دانستہ طور پر پوزیشنز کھو دیتے ہیں۔
تجربے میں کمی
جب نوآموز افراد ٹریڈنگ کے سفر کا آغاز کرتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ وہ اس تمام معلومات سے مغلوب ہو جاتے ہیں جس کے متعلق انہیں جاننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مارکیٹ ڈیٹا کی وضاحت اور جانچ کرنے کا طریقہ کار جاننے میں وقت لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی وصول کردہ پہلی معلومات کی بنیاد پر فیصلے کرنا نہایت فائدہ مند معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، یہ اور بات ہے کہ آیا یہ متعلقہ ثابت ہوتا ہے یا نہیں۔
جانبدارانہ تصدیق
ہر کسی کے اپنے خیالات اور عقائد ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹریڈرز اس معلومات پر یقین کرتے ہیں جو مارکیٹ کے متعلق ان کی موجودہ توقعات سے مطابقت رکھتی ہے۔ ایسا ہونے پر، معلومات کا واضح طور پر تجزیہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، خصوصاً اس وقت جب ڈیٹا ٹریڈر کے نظریات اور ترجیحات سے اختلاف رکھتا ہو۔ یہ ان کا فوری طور پر اینکر کو قبول کرنے اور ایسے فیصلے کرنے کا باعث بنتا ہے جن سے بعد میں مایوس کن نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔
جذباتی وابستگیاں
ٹریڈرز کا اپنی ٹریڈز کے ساتھ وابستہ ہو جانا معمول کی بات ہے۔ وہ اس امید پر ان کی حمایت کرتے ہیں کہ قیمتیں ان کی مرضی کی سمت میں حرکت کریں گی۔ تاہم، پوزیشنز کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہونے کا مطلب ہے کہ وہ صحیح طور پر مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور اپنے اثاثوں کے متعلق درست فیصلے کرنے سے قاصر ہیں۔
مختصر تحقیق
اینکرنگ کا شکار ہونے کی ایک وجہ ٹریڈنگ کے تمام فیصلے اوسط اندازوں یا کسی ایک تجزیہ کار کے تجزیے کے مطابق کرنا ہے۔ ٹریڈنگ کے معاملے میں، کسی موضوع پر متعدد نقطہ نظر سے تحقیق کرنی چاہیئے اور مختلف آراء کو سننا چاہیئے۔ صرف ایک سورس یا خصوصاً اصل مالیت پر اوسط اندازوں سے معلومات حاصل کرنا آپ کو ایسے دیگر حالات پر غور کرنے سے بچا سکتا ہے جو آپ کی ٹریڈز کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ میں جانبدارانہ اینکرنگ سے کیسے بچیں
اینکرنگ ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے کیوںکہ اس کے باعث وہ اس پہلی معلومات کی بنیاد پراقدامات اٹھاتے ہیں جس کی جھلک انہوں نے مارکیٹ میں دیکھی۔
ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری میں جانبدارانہ اینکرنگ سے بچنے کے لیے، آپ کو درج ذیل حکمت عملیاں استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیئے:
- خبروں سے آگاہ رہیں۔ مارکیٹ کی خبروں سے آگاہ رہنے سے آپ کو پرانی معلومات پر اینکرنگ سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ FBS کے ساتھ آپ سب سے پہلے تازہ ترین ٹریڈنگ کی خبروں کے متعلق جان سکتے ہیں اور مالیاتی مارکیٹس میں مسلسل تبدیلیوں کے ذریعے بہتر طور پر نیویگیٹ کر سکتے ہیں۔
- طویل مدتی نتائج پر توجہ دیں۔ جب آپ صرف قلیل مدتی منافع کے متعلق سوچتے ہیں تو موجودہ قیمت پر اینکر ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ تاہم، جب آپ طویل مدتی نتائج پر توجہ دیتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ قیمت کی ان ممکنہ تبدیلیوں کے متعلق جانیں جو مارکیٹ میں رونما ہو سکتی ہیں۔
- ایک حکمت عملی تیار کریں۔ ٹریڈنگ کی بہتر طور پر تیار کردہ حکمت عملی آپ کو متعدد قوانین اور رہنما اصول فراہم کر سکتی ہے جو آپ کو اینکرنگ سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ بہتر طور پر تیار کردہ سسٹم کے ساتھ، فیصلے کرتے وقت آپ کا اپنے جذبات سے متاثر ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے اور خود مختار رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
- متعدد ذرائع ملاحظہ کریں۔ متعدد ذرائع سے مختلف آراء کو سننا آپ کو اینکرنگ سے بچنے اور نئی ٹریڈز اوپن کرتے وقت غیر جانبدار رہنے میں مدد دیتا ہے۔
- توجہ مرکوز رکھیں۔ توجہ مرکوز رکھنے اور اپنے خیالات سے بخوبی آگاہ رہنے سے آپ اینکرنگ اور دیگر جانبدارانہ سوچ بچار کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ آپ ذہن کو جذبات سے پاک کرنے اور دباؤ کو کم کرنے کے لیے مراقبہ کرنے کو آزما سکتے ہیں۔
جانبدارانہ اینکرنگ کو اپنے فائدے کے لیے کیسے استعمال کریں؟
اینکرنگ کو استعمال کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے جو آپ کے کام آ سکتا ہے۔ اگر آپ کچھ فروخت کر رہے ہیں یا نئی ملازمت کی تنخواہ کے متعلق بات چیت کر رہے ہیں، تو آپ پہلے زیادہ قیمت کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ یہ دوسرے شخص کے ذہن میں ایک اینکر پیدا کرے گا، جس کے باعث وہ آپ کی اگلی پیشکش کو بھاؤ تاؤ سمجھیں گے۔
Conclusion
ٹریڈنگ کے معاملے میں اینکرنگ نہایت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اپنی جانبداری کو ہینڈل کرنے کا طریقہ کار جاننے اور معلومات کے مختلف ذرائع کو استعمال کرنے سے آپ کو زیادہ کامیاب ٹریڈر بننے اور مارکیٹ کو بہتر انداز سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔