MT4 یا MT5 میں اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کرنے کا طریقہ کار
مبارک ہو! آپ نے FBS پر اکاؤنٹ رجسٹر کر لیا ہے! آپ اپنی سب سے پہلی ٹریڈ اوپن کرنے والے ہیں۔ اس ویڈیو میں، ہم MT4/MT5 میں آپ کو اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کرنے کا طریقہ دکھائیں گے۔
مبارک ہو! آپ نے FBS پر اکاؤنٹ رجسٹر کر لیا ہے! آپ اپنی سب سے پہلی ٹریڈ اوپن کرنے والے ہیں۔ اس ویڈیو میں، ہم MT4 میں آپ کو اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کرنے کا طریقہ دکھائیں گے۔
MetaTrader 4، کو MT4 بھی کہا جاتا ہے، گو کہ اس میں آغاز کاران کے لیے سیکھنے کا عمل دشوار ہو سکتا ہے مگر چونکہ یہ اپنے جدید چارٹنگ ٹولز اور حسب منشا بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے کافی معروف ہے، اس لیے یہ Forex، CFDs، اور فیوچرز ٹریڈنگ میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ MetaTrader 5 پلیٹ فارم کا جدید ترین ورژن ہے۔ تاہم، یہ انٹر فیس اور ایپ کے اندر نیویگیشن کے لحاظ سے صارفین کے لیے یکساں ہیں۔ یہ گائیڈ دونوں Meta Traders کے لیے موزوں ہے۔
MetaTrader 4 ٹیوٹوریل: اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کرنے کے لیے مرحلہ وار گائیڈ
آپ کو یہ ٹیوٹوریل مفید لگے گا کیونکہ یہ آپ کو کسی قسم کی اضافی سرگرمیوں کے بغیر فوری طور پر ٹریڈنگ شروع کرنے میں مدد کرتا ہے۔ متعدد مراحل ترتیب وار درج ہیں۔ ان کی پیروی کریں اور آپ نہایت کم وقت میں اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کریں گے۔
مرحلہ 1: اکاؤنٹ بنائیں
پہلا مرحلہ FBS میں اکاؤنٹ بنانے کا ہے۔ اگر آپ کا پہلے سے ہی ایک اکاؤنٹ موجود ہے، تو اس مرحلے کو چھوڑ دیں اور اگلے مرحلے کی طرف بڑھیں۔
بصورت دیگر، FBS کے ساتھ آن لائن ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ کار کے حوالے سے ہماری گائیڈ چیک کریں۔
جب آپ نے FBS میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ تخلیق کیا تھا تو اس وقت آپ کو لاگ ان اور پاس ورڈ موصول ہوا ہو گا۔ اپنا اکاؤنٹ بنانے کے بعد پاس ورڈ ایک پاپ اپ ونڈو میں ظاہر ہو گا۔ براہ کرم، اسے مستقبل میں استعمال کرنے کے لیے محفوظ کرنے پر غور کریں۔ اگر آپ نے اسے محفوظ نہیں کیا، تو fbs.com پر اپنے personal area میں نیا پاس ورڈ حاصل کریں۔
مرحلہ 2: MT4 شروع کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
MT4 کا آغاز کریں۔ ایک لاگ ان ونڈو ظاہر ہو گی۔ لاگ ان کی تفصیلات پُر کریں۔ چیک کریں کہ آیا آپ منسلک ہو گئے ہیں:
- نیچے دائیں کونے میں موجود کالمز کا گرین اور نیلا ہونا ضروری ہے۔
- لاگ ان کرنے کے لیے ایک سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اگر آپ کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی ہے، تو MT4 کے بائیں حصے یا “ملاحظہ کریں” مینو میں نیویگیٹر فولڈر تلاش کریں۔ “اکاؤنٹس” تلاش کریں اور “FBS ریئل” کا انتخاب کریں۔ اپنی تفصیلات درج کریں اور FBS ریئل سرور منتخب کریں۔ ٹھیک ہے پر کلک کریں، اور اب آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
اپنی موبائل ڈیوائس میں، MT4 کھولیں اور “اکاؤنٹس کا نظم کریں” کے بٹن پر کلک کریں۔ پلس (+) دبائیں، بطور بروکر FBS Inc منتخب کریں، اور اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں۔
مرحلہ 3: MetaTrader 4 میں اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کریں
“نیا آرڈر” بٹن پر کلک کریں یا اپنے Windows PC پر F9 بٹن دبائیں۔ ایک نئی ونڈو ظاہر ہو گی۔
ہم EURUSD فروخت کریں گے – کرنسی کا مقبول ترین جوڑا۔ ٹریڈ کا حجم سیٹ کریں۔ حجم کی پیمائش لاٹس میں کی جاتی ہے۔ EURUSD کی ایک لاٹ 100000 بنیادی کرنسی (یوروز) کے برابر ہے۔
EURUSD کی ایک مکمل لاٹ اوپن کرنا ایک ایسے نوآموز ٹریڈر کے لیے تقریباً ناممکن ہے جس کے پاس ٹریڈنگ کے لیے محض 100000 بھی موجود نہ ہوں۔ اسی لیے آپ مائیکرو اور مِنی لاٹس ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ مِنی لاٹ ایک لاٹ کے 1/10 حصے کے برابر ہوتی ہے، اور مائیکرو لاٹ ایک لاٹ کے 1/100 حصے کے برابر ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں، آپ کو خود سے یہ رقم بطور سرمایہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے – آپ اسے اپنے بروکر سے ادھار لے سکتے ہیں۔ اپنے آرٹیکل میں لاٹس اور لیوریج کے بارے میں مزید پڑھیں۔
“مارکیٹ کے ذریعے فروخت کریں” پر کلک کریں۔
آپ کی پہلی Forex ٹریڈ مکمل ہو گئی ہے! جس مرحلے پر آپ نے جوڑے کو فروخت کیا ہے وہ EURUSD کے چارٹ پر ظاہر ہوا ہے۔ اس وقت تک انتظار کریں جب تک ٹریڈ آپ کے مطلوبہ منافع کی سطح کو ظاہر نہ کر دے۔
مرحلہ 4: اپنی پہلی Forex ٹریڈ کلوز کریں
ٹریڈ کلوز کرنے کے لیے، چارٹس کے نیچے موجود پینل پر “ٹریڈ کریں” ٹیب پر جائیں۔ اگر آپ کو یہ پینل نظر نہ آئے، تو “ملاحظہ کریں” مینو پر کرسر رکھیں اور “ٹول باکس” پر کلک کریں۔
اپنے آرڈر پر دو مرتبہ کلک کریں۔ پاپ اپ ہونے والی ونڈو میں، زرد رنگی افقی بار پر کلک کریں۔
آپ کی ٹریڈ کلوز ہو گئی ہے، اور آپ کا منافع آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کر دیا گیا ہے!
MT4 میں ون-کلک-ٹریڈنگ استعمال کرنے کا طریقہ کار
MT4 ٹریڈنگ کو مزید آسان بنانے کے لیے، ایک ون کلک ٹریڈنگ فنکشن کی پیش کش کرتا ہے۔
اسے فعال کرنے کے لیے، چارٹ پر دایاں کلک کریں اور "ون کلک ٹریڈںگ" منتخب کریں۔ آپ کے چارٹ کے بالائی بائیں کونے کی طرف "فروخت" اور "خرید" کے بٹنز ظاہر ہو جائیں گے۔ محض ایک کلک کے ساتھ، اب آپ ثانوی تصدیقی ونڈو کے بغیر تیزی سے ٹریڈز سرانجام دے سکتے ہیں - زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران یہ وقت کو ضائع ہونے سے بچاتا ہے۔
اور بات یہاں اختتام پذیر ہوتی ہے! MT4 میں ٹریڈنگ کا آغاز کرنے کے لیے یہ آپ کی مرحلہ وار گائیڈ ہے۔ یاد رکھیں کہ، پلیٹ فارم کے بارے میں سیکھنے اور اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمیوں میں مستقل مزاجی کو برقرار رکھنے کے لیے وقت مختص کرنا ضروری ہے۔ مختلف فیچرز کو دریافت کرنا اور ان میں مہارت حاصل کرنا جاری رکھیں، اور جلد ہی آپ ایک پروفیشنل کی طرح MT4 پر نیویگیٹ کریں گے۔
آپ کی ٹریڈز کے لیے نیک تمنائیں! یاد رکھیں، اگر آپ کو مزید مدد درکار ہو یا آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو FBS سپورٹ آپ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔ ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے یا نیچے کی جانب کمنٹ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ٹریڈنگ میں خوش آمدید!