آئیے موثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں، جو مشہور ٹریڈرز جیسے مسٹر لیری ولیمز، مسٹر رالف ایلیٹ اور مسٹر الیگزینڈر ایلڈر کے بہترین خیالات کا مرکب پیش کرتی ہے۔ ہم آپ کو واضح کرنے کے لئے مرحلہ وار اس حکمت عملی پر عمل کریں گے۔ کیا آپ تیار ییں؟ چلیں شروع کرتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم تلاش کریں
سب سے پہلے، آئیے کلیدی تعریفیں متعارف کریں، جن کو ہم اس حکمت عملی میں استعمال کریں گے۔
زیادہ سے زیادہ ایک ایسی کینڈل سٹک ہے، جو دو دیگر کینڈل سٹک کے درمیان lower high کیساتھ واقع ہے۔ مزید یہ کہ یہ بھی ضروری ہے کہ اگلی کینڈل سٹک زیادہ سے زیادہ ہو اور lower low بھی رکھتی ہو۔

کم سے کم ایک ایسی کینڈل سٹک ہے، جو دو دیگر کینڈل سٹک کے درمیان higher low کساتھ واقع ہے۔ مزید یہ کہ یہ بھی ضروری ہے کہ اگلی کینڈل سٹک زیادہ سے زیادہ ہو اور higher high بھی رکھتی ہو۔ ذیل کی مثالوں کو دیکھیں۔

ریورسل یعنی الٹ کی وضاحت
ایک رجحان مارکیٹ میں کسی بھی اثاثہ کی قیمت کی عمومی سمت کو ظاہر کرتا ہے۔ اپ ٹریںڈ (بلش ٹرینڈ) higher highs اورhigher lows پر مشتمل ہوتا ہے، اور قیمتیں اوپر کی جانب حرکت کرتی ہیں۔ ڈاؤن ٹریںڈ (بیئرش ٹرینڈ) lower lows اور lower highs پر مشتمل ہوتا ہے اورقیمتیں نہچے کی جانب حرکت کرتی ہیں۔ مارکیٹ میں داخل ہونے کا بہترین لمحہ ٹرینڈ ریورسل کو جانا جاتا ہے۔
ریورسل یعنی الٹ کی تعریف کے دو طریقے ہیں:
1. اگر اپ ٹرینڈ ہو اور آپ کو کم والی سطح نظر آئے تو، اس کی قریبی قیمت کے کیساتھ ایک لکیر کھینچیں۔ اگر اس لائن کے بریک آؤٹ کے بعد اگلے دو مسلسل کینڈل سٹک اس لائن سے کم سطح کی جانب جاتی ہیں تو، اس کا مطلب ہے کہ رجحان الٹنے جارہا ہے۔

2. اگر ڈاؤن ٹرینڈ ہو اور آپ کو زیادہ قیمت والی سطح نظر آئے تو، اس کی قریبی قیمت کے کیساتھ ایک لکیر کھینچیں۔ اگر اس لائن کے بریک آؤٹ کے بعد اگلے دو مسلسل کینڈل سٹک اس لائن سے زیادہ سطح کی جانب جاتی ہیں تو، اس کا مطلب ہے کہ رجحان الٹنے جارہا ہے۔

مارکیٹ میں داخل ہوں
ٹھیک ہے، اب ہم ریورسل یعنی الٹ کی وضاحت کرنے کے قابل ہیں۔ آئیے مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے صحیح لمحہ کو تلاش کرتے ہیں۔ ہم مسٹر ایلڈر کی ٹرپل اسکرین حکمت عملی کے تصور کو استعمال کریں گے۔ اس کے مطابق، جب کسی بڑے ٹائم فریم پرسگنل یعنی اشارہ موصول ہوتا ہے تو، اس کے لئے چھوٹے ٹائم فریم پر انتظار کریں اور داخل ہوں۔ تمام شرائط پر گہری توجہ دیں۔ کچھ اقدامات آپ کو الجھا سکتے ہیں، لیکن تصاویر سب کچھ واضح کردیں گی۔
تفصیلی ہدایت یہاں نیچے ہیں:
1. جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے، یومیہ چارٹ پر رجحان کے ریورسل یعنی الٹنے کا پتہ لگائیں۔
2. 4 گھنٹے کے چارٹ پر سوئچ کریں۔
3. پہلی صورت: اپ ٹرینڈ روزانہ کے چارٹ پر واقع ہوتا ہے۔
- چار گھنٹے کے چارٹ پر قریب ترین کم سے کم کی سطح کے بریک آؤٹ کا انتظار کریں۔
- بریک آؤٹ کے بعد ایک نئی زیادہ سے زیادہ سطح کا انتظار کریں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، خریدنے پر غور کریں۔
- ایک Buy Stop کا آرڈر نئی زیادہ کی قیمت پر لگائیں، اور سٹاپ لاس کو اگلی کینڈل سٹک کے نیچے تک رکھیں، جو اسی کینڈل سٹک سے نیچے ہو۔
- پھر سٹاپ لاس کو اوپر کی طرف شفٹ کریں اور اسے ہر نئی کم سے کم کی سطح کے نیچے رکھیں۔

4. دوسری صورت: ڈاؤن ٹرینڈ روزانہ کے چارٹ پر واقع ہوتا ہے۔
- چار گھنٹے کے چارٹ پر قریب ترین زیادہ سے زیادہ کی سطح کے بریک آؤٹ کا انتظار کریں۔
- بریک آؤٹ کے بعد نئی کم سے کم کی سطح کا انتظار کریں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، فروخت کرنے پرغور کریں۔
- ایک Sell Stop کا آرڈر نئی کم کی قیمت پر لگائیں، اور سٹاپ لاس کو اگلی کینڈل سٹک کے اؤپر تک رکھیں، جو اسی کینڈل سٹک سے اؤپر ہو۔
- پھر سٹاپ لاس کو نیچے کی طرف شفٹ کریں اور اسے ہر نئی زیادہ سے زیادہ کی سطح کے اؤپر رکھیں۔
*چار گھنٹے کے چارٹ پر آپ کو زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم سطح کے وقفے کے بعد مسلسل دو کینڈل سٹک کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ ہم نے روزانہ کے چارٹ پر انتظار کیا تھا۔ آپ کو صرف اس سطح کے بریک آؤٹ کی ضرورت ہے۔

بہترین! آپ نے نئی موثر حکمت عملی سیکھ لی ہے! یہ واقعی اپنی سادگی اور موثر ہونے کی وجہ سے باقی سب سے انوکھی ہے۔ سٹاپ لاس آپ کو ناکامی سے بچائے گا۔ تاہم، آگاہ رہیں کہ NFP جیسے اہم اقتصادی واقعات کے اوقات میں اس حکمت عملی کے استعمال سے گریز کرنا بہتر ہے۔ اس کے علاوہ، آپ نہ صرف پوری حکمت عملی، بلکہ اس کے حصے بھی استعمال کرسکتے ہیں: کسی رجحان کے الٹ پلٹ کی وضاحت، کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ تلاش کرنا اور زیر التواء آرڈر ڈالنا ہے۔ اپنی ٹریڈنگ سے لطف اٹھائیں!
ابھی تجارت کریں