Pending Order

زیر التوا آرڈر

اکثر اوقات، ایسی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے جب کسی مخصوص اثاثے کو موجودہ قیمت کے بجائے کسی اور قیمت پر خریدنا/فروخت کرنا بہتر ہوتا ہے۔ مثلاً، کسی اثاثے کی قیمت سپورٹ لیول کے بہت قریب ہوتی ہے، لیکن ٹریڈ اوپن کرنے کے لیے یہ اب بھی قبل از وقت ہے۔ یا مثلاً، ٹریڈر اگلے ہدف تک پہنچنے کے لیے مزاحمتی لیول کے ذریعے قیمت کے گرنے کا انتظار کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، بعض اوقات مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے، اور اگر آپ موجودہ (مارکیٹ) قیمتوں پر ٹریڈ اوپن کرتے ہیں، تو ممکن ہے کہ وہ ٹریڈر کے لیے زیادہ منافع بخش نہ ہوں۔

زیر التوا آرڈرز کو اثاثے کی موجودہ قیمت کے بجائے کسی مقرر کردہ قیمت پر ٹرانزیکشن انجام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

زیر التوا آرڈر کیا ہے؟

زیر التوا آرڈر مخصوص حالات کے دوران بروکر کی جانب سے ٹریڈ اوپن کرنے کے لیے ایک آرڈر ہوتا ہے، مثلاً، جب کسی اثاثے کی قیمت ایک خاص قدر پر پہنچتی ہے۔

زیر التوا آرڈر کیسے کام کرتا ہے؟

زیر التوا آرڈر تخلیق کرنے کے لیے، ٹریڈر کو نیا آرڈر کا اختیار دبانا چاہیئے اور اپنی دلچسپی کا حامل اثاثہ منتخب کرنا چاہیئے، لیکن اسے قسم: مارکیٹ کے حوالے سے عمل درآمد کی قسم کے بجائے، اسے قسم: زیر التوا آرڈر کو منتخب کرنا چاہیے۔

تصویر 1۔ MT میں زیر التوا آرڈر

1080_1350 px_The Resize (1).png

اس کے بعد، زیر التوا آرڈر کی قسم منتخب کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مثلاً، خریداری کی حد کا مطلب ہے کہ زیر التوا آرڈر کو قیمت کے آسک پرائس سے بھی کم ایک مخصوص قدر پر پہنچنے پر انجام دیا جائے گا۔

آسک پرائس کا اس قدر پر پہنچنے کے بعد، آرڈر کو اس قیمت پر انجام دیا جائے گا۔

MetaTrader میں زیر التوا آرڈرز کی اقسام

MT4 اور MT5 میں زیر التوا آرڈرز کی تین اقسام ہوتی ہیں:

  • خریداری کی حد/بیچنے کی حد
  • خریداری کا اسٹاپ/بیچنے کا اسٹاپ
  • خریداری کے اسٹاپ کی حد/بیچنے کے اسٹاپ کی حد

آسان ترین زیر التوا آرڈرز خریداری کی حد/بیچنے کی حد ہیں۔ ان کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ایک ٹریڈر کسی اثاثے کو آسک پرائس سے کم قیمت پر خریدنا چاہتا ہے یا اثاثے کو بڈ کی قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنا چاہتا ہے۔ آرڈر کو ترتیب دیتے وقت، ٹریڈر کو خرید یا فروخت کی اس قیمت کی وضاحت کرنا ہو گی جس پر وہ ڈیل کو اوپن کرنا چاہتا ہے۔

تصویر 2۔ خریداری کی حد کے آرڈر کی مثال

Current Ask Price_Ur.png

تصویر 3۔ بیچنے کے حد کے آرڈر کی مثال

Sell Limit Order_Ur.png

خریداری کے اسٹاپ اور بیچنے کے اسٹاپ کے آرڈرز کسی حد تک زیادہ پیچیدہ ہیں۔ انہیں کسی اثاثے کو آسک پرائس سے زیادہ قیمت پر خریدنے یا بڈ کی قیمت سے کم قیمت پر فروخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً، ان آرڈرز کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے، جب ٹریڈر کسی نمایاں سپورٹ یا مزاحمتی لیول کے کم ہونے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔

مثلاً، USDJPY جوڑے کا تصور کریں۔ فرض کریں کہ موجودہ نرخ 135.80 ہے۔ 136 پر مزاحمت ہے، جس کے کم ہونے پر قیمت میں مسلسل اضافہ ہو سکتا ہے۔ ٹریڈر خریداری کے اسٹاپ کے زیر التوا آرڈر کو 136.00 پر مختص کرتا ہے۔ مزاحمتی لیول کے کم ہونے اور قیمت کا اس قدر تک پہنچنے کے ساتھ ہی آرڈر کو انجام دیا جائے گا۔

تصویر 4۔ خریداری کے اسٹاپ کے آرڈر کی مثال

Buy Stop_Ur.png

تصویر 5۔ بیچنے کے اسٹاپ کے آرڈر کی مثال

Current Bid Price_Ur.png

خریداری کے اسٹاپ کی حد/بیچنے کے اسٹاپ کی حد کے آرڈرز، آرڈر کی گزشتہ دو اقسام کو اکٹھا کرتے ہیں۔ فرض کریں کہ ٹریڈر دوبارہ مزاحمتی لیول کے ٹوٹنے اور قیمت میں مسلسل اضافے کا انتظار کر رہا ہے۔ تاہم، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ قیمت محض لیول تک "پہنچتی" ہے، پھر واپس کم ہو جاتی ہے (لیول سے واپس گرنا)، اور صرف اس کے بعد ہی بریک آؤٹ ہوتا ہے۔ ٹریڈر قیمت کے واپس گرنے پر اثاثہ خریدنے کے لیے خریداری کے اسٹاپ کی حد کا زیر التوا آرڈر اور قیمت کے واپس گرنے پر اثاثے کو بیچنے کے لیے بیچنے کے اسٹاپ کی حد کا زیر التوا آرڈر استعمال کر سکتا ہے۔

ہماری مثال میں، USDJPY کی موجودہ قیمت 135.80 ہے۔ مزاحمتی لیول 136 پر ہے۔ ٹریڈر سمجھتا ہے کہ اگر قیمت مزاحمت سے نیچے جاتی ہے، تو خریداری کا امکان ہے، لیکن وہ پہلے قیمت کے 135.75 پر جانے پر ہی خریداری کرے گا۔ اس صورت میں، خریداری کے اسٹاپ کی حد قیمت کی وضاحت کرتی ہے، جس تک پہنچنے پر آرڈر کو فعال کیا جائے گا اور وہ خریداری کی حد کے آرڈر میں تبدیل ہو جائے گا۔ خریداری کی حد کے آرڈر کو اسٹاپ کی حد کی قیمت میں واضح کردہ قیمت پر انجام دیا جائے گا۔

تصویر 6۔ خریداری کے اسٹاپ کی حد کے آرڈر کی مثال

Price_Ur.png

تصویر 7۔ بیچنے کے اسٹاپ کی حد کے آرڈر کی مثال

Possible Stop Limit Price_Ur.png

زیر التوا آرڈرز کو منتخب کرنے کے چند عمومی اصول یہ ہیں:

آرڈر کی قسم

حالت

خریداری کی حد

میں موجودہ آسک پرائس سے کم قیمت پر خریداری کرنا چاہتا ہوں۔

بیچنے کی حد

میں بڈ کی موجودہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنا چاہتا ہوں۔

خریداری کا اسٹاپ

میں موجودہ آسک پرائس سے زیادہ قیمت پر خریداری کرنا چاہتا ہوں۔

بیچنے کا اسٹاپ

میں بڈ کی موجودہ قیمت سے کم قیمت پر فروخت کرنا چاہتا ہوں۔

خریداری کے اسٹاپ کی حد

میں اپنی مختص کردہ قیمت سے کم قیمت پر خریداری کرنا چاہتا ہوں۔ یہ قیمت موجودہ آسک پرائس سے ہمیشہ زیادہ ہوتی ہے!

بیچنے کے اسٹاپ کی حد

میں اپنی مختص کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنا چاہتا ہوں۔ یہ قیمت بڈ کی موجودہ قیمت سے ہمیشہ کم ہوتی ہے!

زیر التوا آرڈر میں کتنا وقت لگتا ہے؟

زیر التوا آرڈرز کو ایک مخصوص وقت کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت MT میں متعدد آپشنز موجود ہیں:

  • GTC منسوخ کرنے تک ٹھیک کا مخفف ہے۔ یہ آرڈر انجام دیے جانے یا منسوخ کیے جانے تک نافذ العمل رہے گا۔
  • آج۔ اس قسم کا آرڈر صرف ٹریڈنگ کے موجودہ دن کے لیے فعال ہو گا۔
  • مخصوص کردہ۔ اس قسم کا آرڈر مخصوص کردہ دن اور وقت تک ہی فعال رہے گا۔
  • مخصوص کردہ دن۔ اس قسم کا آرڈر ایک خاص تاریخ تک فعال رہے گا۔

کیا آپ زیر التوا آرڈر کو روک سکتے ہیں؟

زیر التوا آرڈر کو انجام دینے سے قبل کسی بھی وقت منسوخ یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ زیر التوا آرڈر کو منسوخ کرنے کے لیے آپ کو MT پر کراس پر کلک کرنا ہو گا یا آرڈر پر دایاں کلک کریں اور ترمیم کریں یا حذف کریں کو منتخب کرنا ہو گا۔

خلاصہ

زیر التوا آرڈرز استعمال کرتے ہوئے، آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اپنی ٹریڈنگ کی صلاحیت میں خاطر خواہ طور پر اضافہ کر سکتے ہیں۔

واپس

2023-05-12 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera