تعارف
تصور کریں کہ آپ اپنے پسندیدہ کرنسی جوڑے کو مندی کی جانب مبذول مارکیٹ میں ایک عرصہ سے ٹریڈ کررہے ہیں. اچانک، قیمت اوپر کی طرف جانا شروع ہو جاتی ہے. تاہم، آپ اس صورتحال میں جلدی پریشان مت ہوں. یہاں ممکن ہے کہ آپ ایک نام نہاد ڈیڈ کیٹ باؤنس کا سامنا کریں. رکیں۔۔۔، ڈریں مت، FBS جانوروں اور ماحول کا بہت خیال اور احترام کرتا ہے! یہ صرف ایک نام کے طور پر یعنی اچانک مخالف سمت کے اچھال کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ مگر شائد ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کیلئے واقع ہی ایک "مردہ" کے طور پر ہو، خاص طور پر جب آپ یہ نہیں جانتے کہ اس صورتحال میں ٹریڈ کیسے کرتے ہیں اور اصلی مخالفت کے ان اچھال کو کیسے تقسیم کیا جاتا ہے.اس مضمون میں، ہم آپ کو بتائیں گے کہ ڈیڈ کیٹ باؤنس اور اس کی ٹریڈنگ حکمت عملی کیا ہے اور، جو کہ شائد اس طرح کی مخالفت کے پیش ہونے کے دوران والی صوتحال میں استعمال کی جا سکتی ہے.
ڈیڈ کیٹ باؤنس کیا ہے؟
اس فقرے کے پیچھے چھپا مطلب بہت آسان ہے: یہاں تک کے مردہ بلی بھی اچھل سکتی ہے اگر رفتار بہت زیادہ ہو. "مردہ بلی کا اچھلنا" اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب مارکیٹ دوبارہ بہتری کی طرف جاتی ہے ایک طویل نیچے کی طرف حرکت کرنے کے بعد. تاہم، یہ دوبارہ کی بہتری بہت تھوڑے عرصے کے لیے قائم رہتی ہے اور مندی مارکیٹ پر چھا جاتی ہے بہت جلد. جس دوران مارکیٹ اوپر نیچے جاتی ہے، مختلف طرح ہمیشہ ریٹریسمنٹ ممکنہ طور پر بنتی ہیں. یہی وجہ ہے کہ اس سورتحال کو کچھ تیز ٹریڈرز پیسہ کمانے کے لیے استعمال کرتے ہیں.
آپ کو سب سے پہلے ان اچھال کو اصل مخالفت سے تقسیم کرنے کی ضرورت ہے. یہاں مختصر ہدایات ہیں کہ آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں.
-موجودہ رجحان کے حوالے سے آگاہ رہیں.
مضبوط مندی کا رجحان عموما طویل دورانیے تک قائم رہتا ہے. آپ مندی کے رجحان سمجھ سکتے ہیں یہاں.
-مارکیٹ میں آنے والے مستقبل کے واقعات سے آگاہ رہیں.
اگر یہاں مرکزی بنکوں کی جانب سے کوئی اہم اعلان ہے (فیڈ ، مثال کے طور پر) اور اگر یہاں کوئی اہم خبر شائع ہوتی ہے تو اس مندی کے رجحان کے دوران، ڈیڈ کیٹ باؤنس کے ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں.
-تکنیکی اشاروں پر توجہ دیں.
یہاں کافی سارے رجحانات کے اشارے ہیں جو قیمت کی موجودہ سمت کی شناخت میں مدد دے سکتے ہیں. اس میں پیرابولک SAR، بولینگر بینڈز، سٹینڈرڈ ڈیویئیشن، ADX اور موونگ ایوریج شامل ہیں. آپ فاریکس گائیڈ بک کے زریعے جان سکتے ہیں کہ ان کو کیسے صحیح طور پر لاگو کیا جاتا ہے. بعض اوقات اوسیلیٹر انڈیکیٹر بھی مخالفت کا اشارہ دے دیتے ہیں. مثال کے طور پر، اگر RSI مہنگے بکے ہوئے زون میں گر جاتا ہے تو، ہم امید کر سکتے ہیں کہ قیمت اوپر جا سکتی ہے. اگر ان میں سے کچھ شرائط پوری نہیں ہوتی ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ ایک جعلی مخالفت کا سامنا کر رہے ہیں، اس کو ڈیڈ کیٹ باؤنس کہتے ہیں.
ایک ڈیڈ کیٹ باؤنس کی ٹریڈنگ
جب آپ ڈیڈ کیٹ یعنی مردہ بلی کے اچھال کی شناخت کرتے ہیں، تو آپ کو مختصر پوزیشن کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے جب جوڑا آخری نچلی سطح کو توڑ دیتا ہے ڈیڈ کیٹ کے اچھال سے پہلے. یہاں قیمت کی حرکت پر توجہ رکھنا بہت اہم ہے، کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ مارکیٹ میں داخل ہونے کے صحیح وقت کو چھوڑ دیں.
نیچے ہم نے ڈیڈ کیٹ باؤنس کے ساتھ ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی نشاندہی کی ہے.
1. مضبوط مندی کے رجحان کی شناخت.
2. رجحان کے اشارے کو چیک کریں: اگر پیرا بولک SAR اور بولینگر بینڈز جوڑے کے لیے مندی کے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں، تو یہ شاید جاری رہے.
3. رجحان کو توڑنے والی قیمت کی لکیر کا انتظار کریں جب یہ اوپر کیطرف حرکت کرے.
4. مندی کے رجحان کے دوران اچانک مخالف سمت کا رجحان ظاہر ہوتا ہے لیکن اشارے مندی والی مارکیٹ کا اشارہ ظاہر کرتے ہیں، تو قیمت کے نیچے جانے کا انتظار کریں.
5. تو ڈیڈ کیٹ کے اچھال سے پہلے سب سے نچلی سطح پر نشانی لگائیں.
6. اگر کینڈل آخری نچلی سطح سے نیچے بند ہوجاتی ہے، تو یہ ڈیڈ کیٹ باؤنس کے اچھلنے کی تصدیق کرتی ہے اور آپ ایک شارٹ یعنی مختصر پوزیشن کھول سکتے ہیں.
7. نقصان کی روک تھام کیلئے سٹاپ لاس کو مت بھولیں! اگر بلز مارکیٹ پر حاوی ہو جاتی ہے، تو قیمت مزید اوپر جا سکتی ہے اور آپ شاید پیسے کھو سکتے ہیں. اس کو پچھلی بلند ترین سطح کے اوپر رکھیں.
8. مارکیٹ میں اس وقت تک رہیں جب تک کہ مندی کا دباؤ جاری رہتا ہے.
مثال کے طور پر
چلیں EUR/USD کے 4-گھنٹہ چارٹ کو دیکھتے ہیں. یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑے کی قیمت اوپر گئی، مندی کے رجحان کے باوجود اور اس نے رجحان کی لکیر کو توڑ ڈالاہے. مزید یہ کہ، پرابولک SAR نے مخالفت کا اشارہ نہیں دیا اور بولنگر بینڈز نے بھی. RSI درمیان میں موجود تھا، جس کی رجحان کے جاری رہنی کے طور پر ترجمانی ہو سکتی تھی. جب جوڑا اپنے آخری کم ترین سطح 1.1499 سے نیچے گرا تو اس کے بعد، ڈیڈ کیٹ کے اچھال کی تصدیق ہو گئی اور ہم یہاں اس سطح پر ایک مختصر آرڈر ڈال سکتے تھے. اسی دوران ہمیں، نقصان کی روک تھام کیلئے سٹاپ لاس کا آرڈر ڈالنا چاہیئے آخری بلندی کے اوپر1.1541 پر.

ہوشیار رہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کو اصل مخالفت کا سامنا کرنا پڑے. نیچے روزانہ کے AUD/USD چارٹ پر، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت کی چھلانگ واقع ہو جاتی ہے. تاہم، مندی کی کینڈل سٹک کے باوجود جو بڑھنے کے بعد بنتی ہے اور جوڑے کو پچھلی سطح سے نیچے لے جاتا ہے اور مارکیٹ کے رجحان جو تبدیل کر دیتا ہے. اگر ہم RSI کو دیکھتے ہیں، یہ زیادہ مہنگے فروخت شدہ زون میں گر جاتا ہے. اس ہی لیے ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ مارکیٹ میں اپنے مزید اقدامات کا پوری طرح سوچ کر تجزیہ کریں. اگر آپ ایک شارٹ پوزیشن کھولتے ہیں،تو نقصان کی روک تھام کیلئے سٹاپ لاس 0.7069 سے اؤپر لگائیں جو آپ کو غیر یقینی کی صورتحال سے محفوظ رکھے گا.

نوٹ: یہ فقرہ کہ "وقت پیسہ ہے" اس طرح کی حکمت عملی کے لیے بہت مناسب ہے. اگر آپ مارکیٹ میں صحیح وقت پر داخل نہیں ہوتے ہیں تو، ہو سکتا ہے کہ آپ ٹریڈنگ کا ایک بہترین موقع کھو دیں.
نتیجہ
ڈیڈ کیٹ باؤنس ایک پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے، اس لیے آپ کو چاہیے ہے کہ اس دوران بہت زیادہ توجہ سے ٹریڈ کریں. ایک اہم نصیحت جس پر آپ کو عمل کرنے کی ضروت ہے وہ یہ ہے کہ آپ صبر سے کام لیں اور چارٹ پر مزید تصدیق کا انتظار کریں.