منی فلو انڈیکس ٹریڈنگ کی حکمت عملی

منی فلو انڈیکس ٹریڈنگ کی حکمت عملی

2022-08-04 • اپ ڈیڈ

ٹریڈروں کے لیے سینکڑوں مختلف انڈیکس اور تکنیکی آلات میں سے، ایک ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس (RSI) اپنی سادگی اور ساتھ ہی، مختلف تجارتی معاملات میں اس کی طاقت کی وجہ سے سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم آپ کو ایک اور طاقتور ٹول کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جو RSI سے ملتا جلتا ہے لیکن کچھ شاندار ٹویکس کے ساتھ ہے۔ اسے منی فلو انڈیکس (MFI) کہا جاتا ہے، اور آپ کو یقینی طور پر اس کے بارے میں جاننا چاہیے کیونکہ یہ انڈیکس آپ کی ٹریڈنگ کو ایک نئی سطح پر لے جا سکتا ہے اور بہت سارے قیمتی انٹری اور خارجی یعنی ٹریڈ سے نکلنے کے پوائنٹس فراہم کر سکتا ہے۔

منی فلو انڈیکس کیا ہے؟

منی فلو انڈیکس (MFI) ایک ٹیکنیکل انڈیکیٹر ہے جو آپ کو وہ ریٹ فراہم کرتاہے جس پر پیسہ سیکیورٹی کے اندر لگایا جا رہا اور نکالا جا رہا ہے۔ RSI سے بنیادی فرق یہ ہے کہ MFI کیلکولیشن کے حصے کے طور پر والیوم یعنی حجم کا استعمال کرتا ہے، جو کافی مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ والیوم مارکیٹ کے جذبات کو بہتر انداز میں پیش کرتا ہے۔ عام طور پر، MFI ایک درمیانی مدت کا انسٹرومنٹ ہے جو H4 اور یا اس سے بڑے ٹائم فریم پر بہترین کام کرتا ہے، لیکن پروفیشنل ٹریڈر اسے قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کامیاب ٹریڈنگ کے لیے یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ MetaTrader آپ کو مارکیٹ کا درست حجم فراہم نہیں کرتا ہے۔ یہ ”ٹِک والیوم“ کا استعمال کرتا ہے جو کہ ” حقیقی والیوم “ سے نمایاں طور پر مختلف ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ہم آپ کو انڈیکیٹر دکھانے کے لیے MT5 کا استعمال کریں گے، TradingView (TV) کے کچھ اسکرین شاٹس بھی مضمون میں ہوں گے کیونکہ TV پلیٹ فارم NASDAQ، NYSE، CME وغیرہ جیسے بڑے ایکسچینجز سے درست حجم فراہم کرتا ہے۔

tesla tv.jpg

ماخذ: tradingview.com

MetaTrader نے 50 کی لائن کے قریب ریڈنگز کو قدرے آسان بنایا ہے اور چوٹیوں پر تیز کنارے ہیں۔ جو کچھ بھی آپ کو زیادہ مناسب لگے آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو صرف آکسیلیٹر استعمال کرنے کے دوسرے طریقے کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔

TESLADaily.png

منی فلو انڈیکس پر واپس جائیں۔ ریلیٹیو سٹرنتھ انڈیکس کے ساتھ مماثلتیں کیلکولیشن کے طریقوں پر ختم نہیں ہوتی ہیں۔ MFI ایک مومینٹم انڈیکیٹر بھی ہے جو کسی اثاثے میں آنے والے پل بیک یا ٹرینڈ کی تبدیلی کی نشاندہی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ RSI کی طرح، MFI میں بلش اور بئیرش ڈورجینس، اووربوٹ یعنی زیادہ خریداری اور اوورسولڈ یعنی زیادہ فروخت کے زونز ہیں، اورزیرو لائن کے ارد گرد اوسی لیٹ ہیں۔ اگر آپ سمارٹ منی تصورات کو استعمال کرنا جانتے ہیں تو آپ جمع یا تقسیم کے مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرنے کے لیے منی فلو انڈیکس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

منی فلو انڈیکس (MFI) کیلکولیشن اور سیٹنگز

MFI کی کیلکولیشن مندرجہ ذیل چار مراحل پر ہوتی ہے:

  1. متعلقہ مدت کی مخصوص قیمت (TP) کا تعین کریں۔

TP = (بلند ترین قیمت+ کم ترین قیمت+ بندقیمت)/3

  1. منی فلو (MF) یعنی رقم کے بہاؤ کا تعین کریں

MF= ٹیک پرافٹ * والیوم

اگر موجودہ عام قیمت سابقہ ​​عام قیمت سے زیادہ ہے، تو منی فلو یعنی رقم کا بہاؤ مثبت ہے، اور اس کے برعکس ہوتا ہے۔ ایک پوزیٹو منی فلو کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار بنیادی اثاثہ پر پوزیشنیں بنا رہے ہیں، جب کہ رقم کا منفی منی فلو یہ بتاتا ہے کہ سرمایہ کار بنیادی اثاثہ کی پوزیشن سے باہر نکل رہے ہیں۔

  1. منی ریشو (MR) یعنی رقم کے تناسب کا تعین کریں

MR = پوزیٹو منی فلو (PMF)/نیگیٹومنی فلو (NMF)

  1. منی فلو انڈیکس (MFI) کا حساب کتاب کریں

MFI؛= 100 – (100 / (1 + MR))

MFI کا پہلے سے طے شدہ ٹائم پریڈ 14 ہے، جس میں کم از کم 0 اور زیادہ سے زیادہ 100 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ MFI ویلیو 0 اور 100 کے درمیان حرکت کرے گی۔

آسکیلیٹر کو کام کرنے کے لیے، آپ کو پچھلے 14 پریڈ کے لیے اوپر دیے گئے حسابات کو دہرانا چاہیے۔ اس سے یہ واضح ہے کہ کوئی بھی ہر بار خود سے انڈیکس کا حساب کتاب نہیں کرے گا۔ اگرچہ کیلکولیشن زیادہ پیچیدہ نہیں ہیں، ہم انہیں صرف انڈیکیٹر کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے فراہم کرتے ہیں۔ ہم انڈیکس کو پڑھنے اور اسے سمجھنے کے بارے میں بہتر طور پر اس حصے پر جائیں گے۔

منی فلو انڈیکس کیسے پڑھیں؟

منی فلو انڈیکس کل رقم کے بہاؤ یعنی تمام منی فلو کے مقابلے میں مثبت رقم کے بہاؤ کے فیصد کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب موجودہ عام قیمت پچھلی قیمت سے زیادہ ہوتی ہے، تو اسے پوزیٹو منی فلوسمجھا جاتا ہے، اورباقی اس کے برعکس ہوتا ہے۔

MFI ایک آسکیلیٹر ہے؛ ہمیں اسے ہر دوسرے اسی طرح کے انڈیکیٹر کی طرح پڑھنا چاہیے۔ 80 کی سطح سے اوپر کی ریڈنگز اووربوٹ یعنی ضرورت سے زیادہ خریداری زون کی نمائندگی کرتی ہیں اور ممکنہ طورپر نیچے کے طرف ریورسل کے بارے میں اشارہ کرتی ہیں۔ 20 اور اس سے نیچے کی سطح کے لیے بھی یہی اصول ہے۔ یہ اوورسولڈ یعنی حد سے زیادہ فروخت کا زون ہے جس میں اوپر کی طرف سوئنگ کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

#BARCDaily.png

MFI کے تخلیق کاروں نے ابتدائی طور پر 10 اور 90 کی سطح کو اوورسولڈ اور اووربوٹ سطحوں کے انڈکیٹر کے طور پر تجویز کیا تھا۔ اگرچہ قیمت ان سطحوں تک شاذ و نادر ہی پہنچتی ہے، لیکن ان کی تلاش زیادہ قابل اعتماد ہے کیونکہ ضرورت زیادہ خریدی گئی اور زیادہ فروخت شدہ حالتیں (>90 اور <10) کافی حد تک ریورسل کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ، آپ خریداروں اور فروخت کنندگان کے دباؤ کو سمجھنے کے لیے MFI پر 50 کی سطح کو نشان زد کر سکتے ہیں۔ 50 سے اوپر کی ریڈنگ خریداری کے دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے اور اس کے برعکس ہوتا ہے۔

ٹریڈنگ MFI سگنلز

جیسا کہ منی فلو انڈیکس کافی حد تک RSI سے ملتا جلتا ہے، انڈیکیٹر کو بھی اسی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ MFI ٹریڈروں کو بہت سے سگنل پیش کر سکتا ہے، بشمول اوور باٹ، اوورسولڈ اور ڈائیورجینس۔ جب MFI کی سطح 80 (یا کچھ حکمت عملیوں میں 90) سے اوپر جاتی ہے، تو آپ اسے فروخت (sell) کا اشارہ سمجھ سکتے ہیں۔

TESLADaily - Copy.png

اور ایسا ہی دوسری سمت میں ہوتا ہے۔ جب MFI کی سطح 20 سے نیچے سلائیڈ کرتی ہے (کچھ حکمت عملیوں میں 10)، تو ہم اسے اوورسولڈ یعنی ضرورت سے زیادہ فروخت کے زون میں داخل ہونے پر غور کرتے ہیں۔ اس طرح، آپ خریداری (buy) کی ٹریڈ کی تلاش شروع کر سکتے ہیں۔

USDJPYDaily.png

اس کے باوجود، بعض اوقات،اووربوٹ یعنی زیادہ خریداری اور اوورسولڈ یعنی زیادہ فروخت شدہ زونز کی تلاش آپ کے لیے کافی نہیں ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں، MFI پر کلاسک RSI ڈائیورجینس استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ بیئرش ڈائیورجن تلاش کرنے کے لیے چارٹ پر ہائیر یائیز اور MFI پر لوئیر ہائیز کو دیکھیں۔ پھر، آپ انٹری پوائنٹ تلاش کرنے کے لیے اپنی تجارتی حکمت عملی شامل کر سکتے ہیں۔

NVIDIADaily.png

بلش ڈورجینس بھی ایک جیسی ہی ہے۔ اسے تلاش کرنے کے لیے چارٹ پر لوئیر لووز کی سطح اور MFI پر ہائیر لووز تلاش کریں اور خرید(buy) کی ٹریڈ کے لیے انٹری پوائنٹ تلاش کریں۔ نوٹ کریں کہ بیئرش ڈائیورجنس اپ ٹرینڈ کے آخر میں ظاہر ہوتی ہے، اور بلش ڈائیورجنس نیچے سے (ڈاؤن ٹرینڈ کے اختتام) پر پایا جا سکتا ہے۔

ٹریڈنگ MFI حکمت عملی

ہمارے خیال میں ڈورجننس ٹریڈنگ حکمت عملی منی فلو انڈیکس کے لیے بہترین میں سے ایک ہے۔ آئیے انٹری اور ٹریڈ سے نکلنے کے راستوں کو تلاش کرنے کے لیے چارٹ کو دیکھیں۔ جیسے ہی ہم ڈورجینس کو دیکھتے ہیں، اثاثہ فروخت کرنے پر غور کریں (ہمارے معاملے میں، یہ NVIDIA اسٹاک ہے)۔ ہمیں کینڈل بند ہونے کے بعد ہی انسٹرومنٹ کو فروخت کرنا چاہئے۔ ہماری خوش قسمتی سے، یہ بئیرش اینگلف تھی، اور اب ہم بئیرش کے منظر نامے میں اور بھی زیادہ پر اعتماد ہیں۔

NVIDIADaily1.png

اب ہم پوزیشن میں ہیں اور ٹریڈ بند ہونے کے سگنل کا انتظار کرنا چاہیے۔ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ MFI کے 20 سے نیچے سلائیڈ ہونے کا انتظار کریں اور فروخت کی سرگرمی کے اختتام کی نشاندہی کریں۔ اسٹاک بعد میں اور بھی نیچے چلا گیا، لیکن یہ اہم نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس اب بھی منافع بخش اور قابل اعتماد ٹریڈ تھی۔ یہ بہتر ہو گا کہ ہم پوری موومنٹ کو پکٹرلیں لیکن ہمیں جو ملا اس پر خوش ہونا چاہیے۔

NVIDIADaily2.png

اپنی ٹریڈ کا کچھ حصہ ٹیک پرافٹ تک بند کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں اور اپنے سٹاپ لاس کو بریکیوان میں منتقل کریں۔ اس طرح، آپ اپنی ٹریڈ کو خطرے سے پاک بناتے ہیں اور اسے زیادہ دیر تک رکھنے کے متحمل ہو سکتے ہیں، ممکنہ طور پر بڑے منافع کا راستہ کھول سکتے ہیں۔

خلاصہ

منی فلو انڈیکس آپ کی ٹریڈنگ کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے، خاص طور پر اگر آپ RSI ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں سے واقف ہیں۔ MFI انڈکیٹر RSI سے کم سگنل فراہم کرتا ہے، لیکن ٹیسٹ کی گئ MFI حکمت عملی بہت اچھا کام کرتی ہے۔ جزوی والیوم کے اشارے کے طور پر، ہم اسے تمام ممکنہ اثاثوں پر جانچنے کے لیے بہت زیادہ منتظر ہیں۔ ذہن میں رکھنے کے لیے آپ کے لیے کچھ نکات یہ ہیں:

  • 80 سے اوپر یا 20 سے نیچے کا انڈیکس اوور باٹ یا اوورسولڈ سمجھا جاتا ہے۔ ان ایریا میں ریورسل تلاش کریں۔
  • قابل اعتماد ہونے کے لیے ٹرینڈ کے آخر میں ڈورجینس ظاہر ہونا چاہیے۔
  • کبھی کبھی زیادہ درست MFI سگنل حاصل کرنے کے لیے TradingView کا استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے۔

اسی طرح

سپلائی اور ڈیمانڈ فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ
سپلائی اور ڈیمانڈ فاریکس ٹریڈنگ گائیڈ

زیادہ تر ٹریڈرز RSI اور MACD جیسے تکنیکی اشاریوں کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ دوسرے اپنے فیصلے کرنے کیلئے بار چارٹ کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ بلاشبہ، سپورٹ اور مزاحمتی لائنیں ٹریڈر کے معمولات کا ایک اہم حصہ ہیں۔

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

اپنے کھیل میں سر فہرست رہیں۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera