
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
2023-08-08 • اپ ڈیڈ
یہ مضمون 'HHLL' نامی حکمت عملی کی وضاحت کرے گا۔ آپ نے دوسرے ناموں کے ساتھ ملتی جلتی حکمت عملی دیکھی ہوگی کیونکہ یہ حکمت عملی کلاسک فاریکس کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس کا بڑا حصہ یہ ہے کہ آپ کو کوئی کسی قسم کے اشارے یعنی انڈیکیٹر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اہم نقطہ قیمت کی کارروائی یعنی پرائس ایکشن کی پیروی کرنا ہے۔ تاہم، بہتر تصور کے لئے کچھ اشارے پھر بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس حکمت عملی میں اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی شامل کرنے کے لئے آزاد محسوس کریں، اسے اپنی پسند کے مطابق بنائیں! آخرمیں، آپ اپنی نئی حکمت عملی بھی تیار کرسکتے ہیں، جو آپ کے تجارتی نقطہ نظر اور ویژن کے مطابق ہو۔
شروع کرنے کیلئے، آئیے رجحان کی تعریف کو یاد کریں۔ ایک رجحان یعنی ٹرینڈ مارکیٹ میں کسی بھی اثاثہ کی قیمت کی عمومی سمت ہوتا ہے۔ اپ ٹرینڈ (تیزی کا رجحان یعنی بلش ٹرینڈ) اوپری سمت کی جانب بننے والی اونچی اور نچلی سطح کی ایک سیریز پر مشتمل ہوتا ہے - قیمتیں اؤپر کی طرف بڑھتی ہیں۔ ڈاؤن ٹرینڈ (مندی کا رجحان یعنی بئیرش ٹرینڈ) نیچے کی سمت کی جانب بننے والی نچلی اور اونچی سطح کی ایک سیریز پر مشتمل ہوتا ہے - قیمتیں نیچے کی طرف بڑھتی ہیں۔ مارکیٹ میں داخل ہونے کا بہترین لمحہ رجحان کے ریورسل یعنی پلٹنے کا وقت ہوتا ہے۔
چلیں مثال کے طور پر کہتے ہیں کہ چارٹ میں ایک اپ ٹرینڈ ہے۔ پہلی ہائی (H) کے بعد پہلی کم یعنی لو (L) بنتی ہے، اور اس کے بعد دوسری اعلی یعنی ہائی (HH - ہائی ہائی) بنتی ہے۔ اس کے بعد، اگر قیمت رجحان کےفلو سے ہٹ جاتی ہے اور نچے کی کم یعنی لورلو (LL) تشکیل دیتی ہے تو، ایک ٹریڈر کو Sell یعنی بیچنے کیلئے تیار رہنا چاہیے، جب قیمت ایک خاص سطح تک پہنچ جاتی ہے، جس پر ہم بعد میں بات کریں گے۔
آئیے اس کے مخالف معاملے پر نظر ڈالیں: ایک ڈاؤن ٹرینڈ۔ پہلی کم یعنی لو (L) کے بعد پہلی اعلی یعنی ہائی (H) بنتی ہے، اور اس کے بعد دوسری کم یعنی لو (LL - لولو) بنتی ہے۔ اس کے بعد ، اگر قیمت ٹرینڈکے ڈھانچے کو ختم کر دیتی ہے اور بلند ترین شکل تشکیل پا لیتی ہے تو ، ٹریڈر کو خریدنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ، جب قیمت ایک خاص سطح تک پہنچ جاتی ہے ، جس پر ہم بعد میں تبادلہ خیال کریں گے۔
آئیے اس بات پر تبادلہ خیال کریں کہ سیل کیے آرڈر کہاں اور کیسے اوپن کرنے ہیں۔ مارکیٹ میں انٹری کے لئے بہترین لمحہ پہلی اونچائی کا رول بیک ہے (نیچے دی گئی تصویر کو دیکھیں)۔ یہ ڈھانچہ کام کرےگا کیونکہ کچھ ‘ بڑے کھلاڑی ’ موجود ہیں۔ زبردست فروخت کرنے کے لیے، ان کی ٹریڈنگ کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے، انہیں بہت سارے سیل کے آرڈرز کی ضرورت ہوگی۔ H اور HH کے درمیان کا ایریا بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی کے زون کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس طرح ، بہت سارے خریدار موجود ہیں کیونکہ وہ ٹرینڈ کے مزید تسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔
داخل ہونے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ پینڈنگ آرڈر کا استعمال کریں۔ پہلے ، آپ کو نچلی کمی (ایل ایل) کے تشکیل کا انتظار کرنا چاہئے۔ دوسرا، آپ کوسیل لمٹ کو پہلے بلند ترین سطح (H) پر رکھنا چاہئے۔
اسی منطق کے ذریعہ ، خریدنے کی صورت میں ، بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی کا زون پہلے اور دوسرے نچلے حصے کے درمیان واقع ہے (نیچے دی گئی تصویر پر L اور LL کی تشکیل)۔ یہاں فروخت کرنے والوں کی تعدادکافی زیادہ ہے ، جن کا خیال ہے کہ ڈؤن ٹرینڈ تشکیل پانے جا رہا ہے ۔ کچھ ٹریڈرز بہت جلدی buy کرتے ہیں ، ان میں سے کچھ گھبراتے ہیں اور اپنے آرڈرزکو بند کردیتے ہیں ، زیادہ تر اس ایریا میں سٹاپ لاس بھی لگاتے ہیں۔ لہذا ، ایک بڑا کھلاڑی اس وقت خریدنے کا ایک بہت بڑا موقع دیکھتا ہے۔ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ‘بڑے کھلاڑی ’ کے ساتھ داخل ہوں! اعلی سطح (HH) کی تشیکل کا انتظار کریں اور پہلے کم (L) کی سطح پر بائے لمٹ مقرر کریں۔
صرف آپ کو یاد دلانے کے لئے ، اسٹاپ لاسس ایک ایگزٹ آرڈر ہے ، جس کا استعمال اس نقصان کو کم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اگر کوئی ٹریڈ مخالف سمت میں جاتی ہے تو وہ اسکو لگا سکتا ہے۔
فروخت کی صورت میں ، اسٹاپ لاس کو HH پوائنٹ سے تھوڑا سا اوپر رکھنا ایک اچھا خیال کیا جاتا ہے۔ دوسری الٹ سائیڈ کی طرف ، – خریدنے کی صورت میں اسٹاپ لاس LL پوائنٹ کے بالکل نیچے رکھیں۔
اسٹاپ لاس کی طرح ، ٹیک پرافٹ آرڈر ایک خارجی آرڈر ہے۔ تاہم ،اسٹاپ لاس کے برعکس جو ٹریڈنگ میں ٹریڈرکے نقصان کو کم کرتا ہے ، TP ایک خاص قیمت کی نشاندہی کرتا ہے جس پر منافع بخش ٹریڈ خودبخود بند ہوجائے گی۔ دوسرے الفاظ میں ،TP منافع کا ہدف ہے۔ آپ کو اس سطح پر TP لگانے کی ضرورت ہوگی جس تک آپ قیمت پہنچنے کی توقع کرتے ہیں۔
ہر معاملے میں دو اہداف ہوتے ہیں۔ اگر فروخت کی بات ہے تو پہلا ٹیک پرافٹ پہلی کم (L) پر اور دوسرا ٹیک پرافٹ دوسرے کم (LL) پر ہونا چاہئے۔
خریدنے کے لئے ، پہلا ٹیک پرافٹ سب سے پہلی اونچائی (H) اور دوسرا ٹیک پرافٹ دوسری اونچائی (HH) پر ہونا چاہئے۔
بس یہی ہے! اپنی ٹریڈنگ میں یہ حکمت عملی آزمائیں!
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ میں پیچیدگی کے کئی درجے ہوتے ہیں، سب سے آسان سے شروع ہو کر، جیسے بے ترتیب اثاثوں کی خرید و فروخت، خطرات کو منظم کرنے، وقت اور مقاصد کیساتھ، زیادہ جامع طریقوں تک۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!