
یہ آرٹیکل سب سے زیادہ طاقتور بنیادی اشارے، نان فارم پے رولز میں سے ایک کی نوعیت کے بارے میں ہے۔
2023-01-25 • اپ ڈیڈ
روزمرہ کی ٹریڈنگ سے ایک قدم دور ہوکر، آئیے اس بارے میں ذرا سوچیں کہ ہم چارٹ پر قیمتوں کو کس طرح دیکھتے ہیں، ان میں حقیقت کیا ہوسکتی ہے اور وہم فہم کیا ہوسکتی ہے۔ درج ذیل گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غور و فکر کے عمل کو آپ کیلئے زیادہ تفریحی اور آسان اور قابل فہم بنایا جاسکے تاکہ مرکزی خیالات آپ کو واضح طور پر فراہم کرنے کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سے لطف اٹھائیں، اور یاد رکھیں کہ یہ گفتگو کا صرف پہلا حصہ ہے، دوسرا جلد ہی آپ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
میں یہاں کیوں موجود ہوں؟
میں آپ کو دکھاؤںگا کہ. آپ ایک ٹریڈر ہیں ، ٹھیک ہے؟ یقینا آپ ہی ہیں، بصورت دیگر، آپ کیوں یہاں آئیں گے۔ چلیں اگر ہم کہیں کہ، آپ سونے کی تجارت یعنی ٹریڈںگ کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے، سونے پر ٹریڈنگ کا یہ ایک اچھا وقت ہے…
کیا یہ ہے؟
ہاں، یہ ہے، لیکن میں آپ کا ذاتی مشیر دان تو نہیں ہوں۔ کم از کم، ابھی تو نہیں۔ بہرحال، آپ گولڈ کی ٹریڈںگ کرنا چاہتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ آپ دن کے وقت کسی حد تک اس کیلئے متحرک رہنا چاہتے ہیں…
میں دن کے اوقات میں فعال رہتا ہوں!
بالکل ٹھیک تو، پھر آپ کو H1 کا انتخاب کرنا چاہیے۔
کافی مناسب ہے، تو آپ مجھے کیا دکھانا چاہتے ہیں؟
چارٹ۔ آپ کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟
آپ کا کیا مطلب ہے؟ میں نے دیکھا کہ سونے کی قیمت خالی پس منظر میں رواں دواں ہے۔ ایک خالی عام سے چارٹ پر۔ بس قیمت، مزید کچھ نہیں۔
کیا کچھ کم ہے؟
ٹھیک ہے، ہاں تو، سپورٹ کی سطح، مزاحمت اور اشارے کہاں ہیں؟ میں ٹریڈںگ میں اتنا عقلمند تو نہیں ہوں کہ اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ سکوں! مجھے اپنے فیصلے کی بنیاد کے لئے ایک سطح کی ضرورت ہے۔ ان سب کو ظاہر کریں۔
کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ کی ٹریڈ، آپ اسے کرتے ہیں۔ وہاں کچھ سطح رکھیں۔
کیا، آپ یہ نہیں کر سکتے ہیں؟
میں کر سکتا ہوں، لیکن خوبصورتی دیکھنے والوں کی آنکھ میں ہوتی ہے۔ شاید میں غلط جگہ پر ایک نگاہ ڈالوں گا، اور بعد میں، آپ مجھے بتائیں گے کہ میں نے آپ کو غلط سگنل دیا تھا وغیرہ وغیرہ۔ تو اس کو خود کیلئے رکھیں۔ جب تک کہ آپ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنے میں دشواری پیش نہ آئے…
بالکل ، مجھے کوئی حرج نہیں ہے! بہر حال ، اس مثال میں یہ واضح ہے: کوئی بھی استحکام 1642$ کی حمایت سے 1650$ پر دیکھ سکتا ہے۔ آسان ہے۔ اس بات کی بھی تصدیق اس چیز سے ہوتی ہے کہ اس سے پہلے، جب اس نے مارچ کے آخری ہفتے میں مزاحمت کی حیثیت سے سونے کی قیمت کو اس سطح سے نیچے اچھال دیا تھا۔
بالکل صحیح؟ یہ واقعی آسان ہے۔ آپ نے چارٹ پر ابھی ایک سطح رکھی ہے۔ لیکن یہ 1642$ سے کم کیوں نہیں ہے؟ بولیں، 1640$ پر؟ یا دوسری جانب، یہ 1643$$ پر کیوں نہیں ہے؟
کیا آپ میری بیان کردہ باتوں کی درستگی کی صحت سے متعلق فیصلہ کرنے جارہے ہیں؟ اگر یہ آپ کا سوال ہے، تو پھر واقعی یہاں یا وہاں ڈالر میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ہاں، اس سے فلوٹنگ منافع پر اثر پڑے گا وغیرہ۔ لیکن سپورٹ کا 1642$ کی حدود میں رکھنا کوئی معنی خیز معلوم نہیں ہوتا ہے۔
سمجھ گیا۔ لیکن کیوں خاص طور پر وہاں؟ آپ وہاں کیا مشاہدہ کرتے ہیں جو آپ کو اس سطح پر مدد فراہم کرتا ہے؟
کیا آپ تفتیش کار ہیں؟ میں مشاہدہ کرتا ہوں کہ قیمت 1642$ کی حد میں آتی ہے اور تھوڑی دیر کے لئے وہاں رہتی ہوں، اور یہاں تک کہ اس سے تھوڑا سا اوپر جاتی ہے - اس کا مطلب ہے کہ اس سطح پر مزید نیچے کی حرکت کی جانب کچھ مخالفت موجود ہے۔
ٹھیک ہے، میں سمجھتا ہوں کہ تیزی یعنی بلش کی مخالفت نے خود کو ظاہر کردیا جب قیمت 1642$ پر آرہی تھی ، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ 1642$ ہے جس نے بلش ریورسل کو مارکیٹ کو اوپر کی طرف کردیا۔ جیسے میں اسے دیکھتا ہوں: کچھ وجوہات کی بناء پر (ان میں سے کچھ ممکنہ طور پر جانے جاتے ہیں، پر سب یقینی طور پر نامعلوم ہیں) ایک لمحہ ایسا آیا جب سونے کی طاقت سے زیادہ فروخت کی کل پیشکشوں کی طلب تھی، اور اس وقت ، قیمت تقریبا 1642$ پر تھی۔ تو میرا مطلب ہے، ابھی ایسا ہوا ہے کہ داخلی مارکیٹ کے ڈرائیور 1642$ پر ظاہر ہوگئے ہوں، لیکن 1642$ کی قیمت ان وجوہات میں شامل نہیں تھی۔
میں آپ کو نہیں سمجھ سکا۔
ٹھیک ہے، تصور کریں کہ آپ کام کی غرض سے گھر سے نکلے ہیں۔ اب آپ میٹرو یا بس اسٹیشن کے راستے کی جانب ہیں۔ اچانک، جب آپ اپنے راستہ کی جانب موجود درخت کے قریب پہنچتے ہیں تو، آپ کو یاد آتا ہے کہ میں تو کچن میں موجود آوون کو بند کرنا تو بھول ہی گیا ہوں۔ تو آپ فورا. پلٹ جاتے ہیں اور گھر واپس چلے جاتے ہیں۔ تاکہ آوون کا سوئچ بند کیا جاسکے۔ گلی کے دوسری طرف، ایک بوڑھا آدمی کھڑا تھا جس نے آپ کے اس اقدام سے یہ تاثر لیا کہ آپ کا ارادہ ترک ہو گیا ہے اور واپس جارہے ہیں: "اس نے شک بھری نگاہ سے دیکھا کہ شائد یہ سامنے آنے والے اووک کے درخت کی وجہ سے واپس پلٹ گیا ہے"…
کیا آپ پہیلیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں؟
ہاں ، لیکن اس کے ساتھ، میں صرف آپ کو دکھانا چاہتا تھا کہ اس منظر نامے میں، درخت کا اس وجہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ آپ نے اپنی نقل و حرکت کو کیوں تبدیل کیا۔ یہ صرف وہاں ہونے پر ہوا جب آپ کو کچھ یاد آیا اور وہیں رکنے کا فیصلہ کیا۔ اصل وجہ آپ کے اندر تھی – یہ حقیقت کہ آپ کو یاد آیا اور آپ نے اپنی سمت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ا س دوران، باہر کے حالات بے ترتیب تھے۔ اور اس معاملے میں، یہ ایک درخت تھا۔ لیکن آپ میٹرو میں، بس میں، اور کہیں بھی، کسی اور لمحے پلٹ سکتے تھے۔ اور یہ خارجی یعنی باہر کی چیزیں محض حالات ہوں گی کہ جب آپ کہاں اور کیوں جاتے ہیں۔
سچ ہے، پھر کیا؟
پھر یہاں چیزوں کے کام کا طریقہ یہ ہے: ایک مشاہدہ کرنے والا ہے، ایک رجحان ہے، اور ایک صورتحال ہے۔ ہمارے منظرنامے میں، بوڑھا آدمی مشاہدہ کرنے والا ہے – جو صورتحال کو دیکھتا ہے۔ آپ پلٹ رہے ہیں - یہ رجحان ہے، ایک واقعہ جو بوڑھے آدمی نے دیکھا ہے، اور درخت ایک صورتحال ہے – یہ آپ کے پلٹ جانے پر ہوا۔
تو اب، آپ اس سے کیا بنا پائیں گے؟
میں بیان کرتا ہوں کہ ہم ، انسانوں، اور رجحانات کو ان کے حالات سے جوڑتے ہیں یعنی. دونوں کے درمیان باہمی تعلقات بناتے ہیں۔ جب کہ حقیقت میں، شاید ان کا آپسی کوئی رشتہ نہیں ہوتا ہے۔ ہمارے معاملے میں ، درخت تو بس موجود تھا ، اس نے آپ کو روکنے پر مجبور نہیں کیا۔ یہ صرف اسٹیج کی سجاوٹ جیسا تھا۔
اس فلسفے میں کافی ہے۔ آپ اسے چارٹ پر کیسے لاگو کرتے ہیں؟
آپ، سونے کی قیمت دیکھ رہے ہیں - ایک مبصر کے طور پر۔ قیمت 1642$ پر رکی - یہ ایک رحجان ہے اور 1642$ ۔۔۔
۔۔۔ کیا یہ سٹیج کی سجاوٹ جیسا ہے؟
بالکل ٹھیک۔ 1642$ کی سطح اس کی وجہ نہیں تھی کہ اس قیمت پر کیوں رکی۔ بس اتنا ہوا کہ جب قیمت رک گئی اسی وقت یہی تھی ،یہ کوئی اور سطح بھی ہوسکتی تھی۔ لہذا، 1642$ پر کوئی سپورٹ کی سطح نہیں ہے۔ اس سطح اور قیمت کی نقل و حرکت کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔ 1642$ کی سطح بلش اور بئیرش کے اثر کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ سیدھے الفاظ میں یہ صرف اتفاقیہ قیمت تھی کہ آپ کے چارٹ پر اچانک بلش نے طاقت سے زیادہ طاقت حاصل کی جب قیمت 1642$ پر تھی۔ لہذا، اس سطح پر کسی بھی چیز یا کسی بھی سپورٹ کی سطح نہیں تھی۔ جیسے، یہ موجود ہی نہیں ہے۔
رکیں، لیکن تمام ٹریڈرز ایک ہی چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں۔ وہ اپنی اجتماعی کارروائیوں کے نتائج کو فورا دیکھتے ہیں یا کم از کم جب وہ اپنی ٹریڈ اور آرڈرز لگاتے ہیں تو وہ قیمت کو منتقل ہوتا دیکھتے ہیں۔
سچ ہے، لیکن حقیقت پسند بنیں۔ کیا آپ واقعی میں یہ سوچتے ہیں کہ دنیا بھر کے لاکھوں ٹریڈر یہ سوچ کر بیٹھ کر اسکرین دیکھتے ہیں: “ٹھیک ہے کہ ، قیمت 1642$ پر آرہی ہے – ایسا نہیں ہونے والا! میں قیمت کم نہیں ہونے دوں گا! تو آپ… پاس… نہیں… ہونگے! “
ٹھیک ہے، لہذا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی حمایت یا مزاحمت کی سطح حقیقت میں موجود نہیں ہے اور کہ ٹریڈر صرف کچھ ایسی چیز دیکھتے ہیں جو ان کے نزدیک مناسب ہے اور ان کی پیش کشوں کی بنیاد پر ان کی سطح رکھیں؟
آئیے ایک لمحہ کو رکیں اور اس پر غور کریں کہ ہم اب تک کن چیزوں سے گزر چکے ہیں، اگرچہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ قبل از وقت کوئی نتیجہ اخذ نہ کریں۔ اس مکالمے کا تسلسل جلد ہی دوسرے حصے میں آپ کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہ آرٹیکل سب سے زیادہ طاقتور بنیادی اشارے، نان فارم پے رولز میں سے ایک کی نوعیت کے بارے میں ہے۔
ٹریڈنگ میں، ہم مختلف انٹری کے سگنلز کے ایک گروپ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
ایک ٹرائی اینگل چارٹ پیٹرن ایک مستحکم پیٹرن ہے جس میں ایک اثاثہ کی قیمت بتدریج تنگ ہوتی ہوئی رینج میں موو کررہی ہوتی ہے۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!