تجارتی تعلیم کے معاملات کو اجاگر کرنے کیلئے FBS اور LCFC کا مشترکہ پروجیکٹ 'اپنا راستہ خود بنائیں'
FBS اور LCFC نے نئے مشترکہ منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اپنا راستہ خود بنائیں۔ اس پروجیکٹ میں، دونوں کمپنیاں کئی سرگرمیاں منعقد کریں گی۔ ان میں سے کچھ شرکاء کو یادگاری تحائف حاصل کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ پراجیکٹ کا آغاز ایک ویڈیو براڈکاسٹنگ کیساتھ ہوتا ہے جو ٹریڈنگ اور فٹبال میں آپکے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
ٹریڈر اور فٹبال کے کھلاڑی ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ انہیں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے منصوبہ سازی کرنے، حکمت عملی مرتب کرنے اور باخبر فیصلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں کامیاب ہونے کیلئے سب کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ٹریڈنگ میں تعلیم کی اہمیت خاص طور پر ضروری سمجھی جاتی ہے کیونکہ تجارت یعنی ٹریڈنگ پیچیدہ ہے اور اس میں خطرات شامل ہوتے ہے۔
تجارتی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، FBS اپنے کلائنٹس کو تدریسی مواد فراہم کرکے ان کی مدد کرتا ہے۔ FBS ٹریڈرز کے پاس FBS کیساتھ سیکھنے کے کئی طریقے ہیں:
- FBS پرسنل ایریا اور FBS Trader ایپس میں ٹریڈنگ ایجوکیشن سیکشن؛
- آفیشل ویب سائٹ پر مفت سیکھنے کے کورسز اور تعلیمی مواد؛
- تمام سطحوں کے ٹریڈرز کیلئے FBS کے مالیاتی تجزیہ کاروں کیجانب سے منعقد کیے گئے ویبینارز؛
- مضامین بنیادی باتوں سے لے کر مزید پیچیدہ موضوعات تک ٹریڈنگ کی وضاحت کرتے ہوئے؛
- سوشل میڈیا پر مفید تجارتی مواد۔
تعلیمی مواد کو سطحوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ابتدائی سے لے کر اعلی درجے کے ٹریڈرز تک ہر کوئی اپنے علم کے نقطہ نظر کیمطابق فائدہ اٹھا سکے۔
ہماری ویڈیو سے فیض یاب ہوں اور اپنے علم کو مزید بہتر بنائیں۔