-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
VPS
VPS (ورچوئل پرائیویٹ سرور)
VPS کیا ہے؟
ایک ورچوئل پرائیویٹ سرور، یا VPS، ہوسٹنگ سروس کی ایک قسم ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک عام فزیکل سرور کا استعمال کرتی ہے جسے کئی الگ الگ ورچوئل سرورز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایسے سرورز کے مالکان اپنا آپریٹنگ سسٹم اور ایپس ترتیب دے سکتے ہیں۔
VPS ہوسٹنگ کو شئیریڈ یا مشترکہ ہوسٹنگ اور ڈیڈیکیٹ ہوسٹنگ کے درمیان کسی چیز کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ شئیریڈ ہوسٹنگ کا مطلب ہے کہ آپ دوسرے صارفین کے ساتھ فزیکل اور ورچوئل دونوں جگہ شیئر کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، ڈیڈیکیٹ ہوسٹنگ، آپ کو دوسروں کے ساتھ اشتراک کیے بغیر اپنی فزیکل اور ورچوئل جگہ رکھنے کی اجازت دیتی ہے، لیکن یہ کافی مہنگی ہوتی ہے۔. VPS شئیریڈ یا مشترکہ ہوسٹنگ اور ڈیڈیکیٹ ہوسٹنگ دونوں کے فوائد کو یکجا کرتا ہے، اپنے صارفین کو الگ ورچوئل سرورز کے ساتھ مزید پرئیویسی دیتا ہے اور ایک عام فزیکل سرور کو استعمال کر کے لاگت کو کم کرتا ہے۔
VPS کس کے لیے ہوسٹنگ ہے؟
عام طور پر، صارفین شئیریڈ یعنی مشترکہ ہوسٹنگ سے VPS ہوسٹنگ سروسز پر تب سوئچ کرتے ہیں جب وہ اپنی ویب سائٹ کو ترقی دینا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس مخصوص ہوسٹنگ کے لیے بجٹ نہیں ہوتا ہے۔. اگر آپ کو ان میں سے کسی کی ضرورت پیش آئے تو آپ VPS ہوسٹنگ پر سوئچ کرنے پر غور کر سکتے ہیں:
- استحکام: شئیریڈ ہوسٹنگ استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کو لفظی طور پر دوسرے صارفین کے ساتھ اپنی ورچوئل اسپیس کا اشتراک کرنا ہوگا۔ یہ آپ کی ویب سائٹ کے لیے کارکردگی کے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ VPS ہوسٹنگ اپنے صارفین کو ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے، اس لیے ان میں سے کسی ایک کا بھی دوسرے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔;
- لچکداری: VPS ہوسٹنگ آپ کو اپنا آپریٹنگ سسٹم اور ایپس ترتیب دینے اور اپنے کام کے ماحول کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
- دستیابیت: ڈیڈیکیٹ سرورز کے مقابلے VPS سسٹمز کو ترتیب دینا آسان ہے، لہذا آپ سوئچ کے بعد چند منٹوں میں ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
- تحفظ: آپ یقین کر سکتے ہیں کہ کوئی بھی آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ آپ کا سرور عملی طور پر دوسرے صارفین سے الگ ہے۔
لہذا اگر آپ کا کاروبار شئیریڈ یا مشترکہ ہوسٹنگ سرور سے آگے بڑھ گیا ہے، لیکن آپ پھر بھی کسی ڈیڈیکیٹڈ سرور پر بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، VPS ہوسٹنگ آپ کے لیے ہے۔.
ٹریڈنگ میں VPS
معیاری کاروباری مقاصد کے علاوہ، VPS سسٹمز کو فاریکس ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹریڈنگ سے زیادہ منافع کمانے کے لیے، آپ کو مارکیٹ میں قیمتوں اور اوپن پوزیشنز کی مسلسل نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف ایک سیکنڈ کی تاخیر ناکام یا غیر منافع بخش لین دین کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو طویل مدت میں بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب VPS ٹریڈنگ مفید ہو جاتی ہے۔
VPS ٹریڈنگ صارفین کو ٹریڈنگ پلیٹ فارمز تک 24/7 رسائی فراہم کرتی ہے، جس سے وہ مارکیٹ کی ہر تبدیلی کو اسکین کر سکتے ہیں اور خودکار تجارتی حکمت عملیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سسٹمز آپ کو اس بات کی فکر کیے بغیر پوزیشنز کھولنے اور بند کرنے دیتے ہیں کہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن یا رفتار آپ کی تجارتی پیشرفت میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ مزید یہ کہ VPS ٹریڈنگ آپ کو بجلی کی بندش اور سسٹم کی خرابیوں سے بچاتی ہے اور کھوئے ہوئے ڈیٹا کی تیزی سے بازیافت کو یقینی بناتی ہے۔
VPS سرور مفت میں
بہت سے فاریکس VPS ہیں جو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ لیکن یہاں FBS پر، آپ اپنا VPS-سرور مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ فاریکس VPS آپ کو ہمارے تجارتی پلیٹ فارم تک لامحدود رسائی فراہم کرتا ہے اور آف لائن موڈ میں بھی 24/7 آپریشن کو یقینی بناتا ہے۔ آپ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں کہ کنکشن کے مسائل کی وجہ سے آپ کی ٹریڈنگ میں خلل نہیں پڑے گا۔ مزید یہ کہ ہمارا فاریکس VPS صارفین کو خودکار اور مسلسل ٹریڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی ایکسپرٹ ایڈوائزر کو انسٹال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہمارے VPS کے اگلے مہینے مفت میں حاصل کرنے کے لیے آپ کو ڈپازٹ کرنے اور لاٹ کی ایک مقررہ تعداد ٹریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
2022-11-22 • اپ ڈیڈ