-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
Underlying Asset
بنیادی اثاثہ
مالیاتی حلقوں میں، دنیا اثاثوں سے چلتی ہے۔ مقصد طویل مدتی دولت بنانے اور برقرار رکھنے کیلئے انتہائی قیمتی اثاثے جمع کرنا ہے۔ دولت کی تخلیق کے کلیدی اصول کو سمجھنے کیلئے، ٹریڈرز کو بنیادی اثاثوں اور پورٹ فولیو کے انتظام میں ان کے کردار کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہیے۔
ایک بنیادی اثاثہ کیا ہے؟
بنیادی اثاثہ بنیادی سیکیورٹی یا سرمایہ کاری کی گاڑی ہے جن پر ماخوذ کام کرتے ہیں۔ بنیادی اثاثے انفرادی سیکیورٹیز بھی ہو سکتے ہیں جیسےاسٹاکس یا بونڈز یا یا سیکیورٹیز کے گروپس، جیسے انڈیکس فنڈ میں ہوتا ہے۔
ایک ماخوذ بنیادی اثاثہ کی موجودہ یا مستقبل کی قیمت پر مبنی دو یا زیادہ فریقوں کے درمیان ایک مالی معاہدہ ہے۔ اگر ہم وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی منڈیوں پر غور کریں تو ماخوذ بہت سی شکلیں لے سکتے ہیں، جیسے کہ فیوچر، اسٹاک آپشنز، سویپ، اور وارنٹ۔ یہ زیادہ خطرے والے، زیادہ منافع والے آلات ہیں۔ سرمایہ کار ان کا استعمال بنیادی اثاثہ کی مستقبل کی قیمت پر شرط لگانے کیلئے کرتے ہیں۔ ڈیریویٹوز یعنی ماخوذ کا ایک اور مقصد سرمایہ کاری کے خطرے کو کم کرنے کیلئے دیگر سرمایہ کاری کے خلاف ہیج قائم کرنا ہے۔ آخر میں، ڈیریویٹوز یعنی ماخوذ بھی قیاس آرائی پر مبنی آلات ہیں، جو سرمایہ کاری کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں بنیادی اثاثے کھیل میں آتے ہیں۔ ڈیریویٹوز یعنی ماخوذ پر بہترین شرط لگانے کیلئے، سرمایہ کار یا تو خطرے سے بچنا چاہتے ہیں یا اعلی خطرے والے علاقوں جیسے آپشنز اور فیوچرز میں قیاس آرائی پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے اسے بڑھاتے ہیں۔ بنیادی اثاثے جو ان شرطوں کو قابل بناتے ہیں ڈیریویٹوز یعنی ماخوذ میں سرمایہ کاری کے عمل کیلئے اہم ہیں۔
بنیادی اثاثوں کی اقسام
1. مالی دعوے یا اسٹاک
اسٹاک ایک مالیاتی دعوی ہے جو سرمایہ کار یا ہولڈر کی آمدنی اور جاری کرنے والی کمپنی کے کل اثاثوں کی متناسب ملکیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسٹاک بنیادی طور پر کاروباری آپریشنز یا اعلی ترقی کے منصوبوں کو فنڈ دینے کیلئے مالیات کو بڑھانے کیلئے جاری کیے جاتے ہیں۔ اسٹاک عام یا ترجیحی ہوسکتے ہیں۔
2. قرض کی ضمانتیں یا بانڈز
بانڈ ایک مالیاتی آلہ ہے جو اسے رکھنے والے فرد کو مقررشدہ سود کی ادائیگی دیتا ہے۔ کارپوریشنز اور سرکاری ادارے کاروبار یا حکومتی منصوبوں کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈز کو اکٹھا کرنے کیلئے بانڈ جاری کرتے ہیں۔ ایسے آلات کے حاملین کو قرض دینے والے کہا جاتا ہے۔
3. ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز
ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز خاص قسم کے میوچل فنڈز ہیں جو بنیادی انڈیکس کے ذریعے بینچ مارک کیے جاتے ہیں۔ درحقیقت، یہ سیکیورٹیز کا ایک گروپ ہے جو ایک یونٹ میں اکٹھا ہے۔
4. مارکیٹ انڈیکس
مارکیٹ انڈیکس سیکیورٹیز کا ایک مجموعہ ہے، جو مالیاتی منڈی کے ایک مخصوص علاقے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اشاریہ جات مالیاتی منڈیوں کی تاثیر کا جائزہ لیتے ہیں، اور وہ غیر فعال سرمایہ کاری کی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
5. کرنسی
کرنسی پیسے کے تبادلے کا ایک آلہ ہے جس نے روایتی بارٹر سسٹم کی جگہ لے لی ہے۔ مختلف ممالک میں مختلف کرنسیاں ہو سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے عام اور مقبول کرنسی امریکی ڈالر ہے۔
6. کموڈیٹی
کموڈیٹی ایک ایسا آلہ ہے جو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ کموڈیٹی عمومی تجارت اور مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمیوں کیلئے بنیادی ان پٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مارکیٹ میں سونا اور چاندی سب سے زیادہ مقبول کموڈیٹی ہیں۔
بنیادی اثاثوں کی مثالیں
سب سے مشہور اور بڑے پیمانے پر تجارت کی جانے والی مالی موخوذ چیزوں میں سے ایک اسٹاک آپشنز بھی ہیں۔ اسٹاک آپشنز موخوذ ہیں جن کی قیمت بنیادی اثاثہ، یعنی اصل اسٹاک پر مبنی ہے۔ مثال کے طور پر، کسی شیئر پر کال کا آپشن خریدار کو ایک مخصوص قیمت (اسٹرائیک پرائس) پر شیئر خریدنے کا حق دیتا ہے جب تک کہ آپشن ختم نہ ہو جائے۔
ظاہر ہے، آپشن کی قدر اور قیمت اسٹاک کی حقیقی قیمت پر منحصر ہے۔ اسٹاک ٹریڈنگ کیلئے $60 فی شیئرہے، $50 کی موخوذ قیمت والے شیئر پر کال کا اختیار یعنی آپشن کم از کم $10 فی شیئر کا ہوگا کیونکہ کال کا آپشن ہولڈر کو $60 کا شیئر صرف $50 میں خریدنے کا حق دیتا ہے۔
اسٹاکس، بانڈز، اشیاء، جیسے سونا، تیل یا کپاس، شرح سود، مارکیٹ کے اشاریے، اور کرنسی بنیادی اثاثے ہیں جنہوں نے بہت سے مالی موخوذ چیزوں کی تخلیق کو متاثر کیا ہے۔ اختیارات یعنی آپشنز کے علاوہ، سب سے زیادہ مقبول موخوذ میں فارورڈ کنٹریکٹس، کریڈٹ ڈیفالٹ سویپس (CDS)، اور ضمانت شدہ قرض کی ذمہ داریاں (CDOs) شامل ہیں۔
موخوذ کردہ مالیاتی آلات عام طور پر سرمایہ کاری میں خطرے کا انتظام کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک سرمایہ کار جو ایک دیے گئے اسٹاک کے متعدد حصص کا مالک ہے، اپنی سرمایہ کاری کو بنیادی اثاثہ میں ہیج کر سکتا ہے- اسٹاک کا استعمال کرتے ہوئے ماخوذ اسٹاک کے اختیارات۔
سرمایہ کاری کے قیاس آرائی کرنے والوں کے لیے بنیادی اثاثوں کا تصور اہم ہے جو بنیادی اثاثوں اور ماخوذ اثاثوں میں ثالثی ٹریڈنگ سے منافع حاصل کر سکتے ہیں یعنی اس اثاثہ کی بنیاد پر بنیادی اثاثہ کی قیمت اور ڈیریویٹیو یعنی ماخوذ اثاثوں کی قیمت کے درمیان عارضی مارکیٹ کے فرق سے منافع کیلئے ڈیزائن کی گئی تجارت ہے۔
2022-08-08 • اپ ڈیڈ