-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
Financing
فنانسنگ
فنانسنگ ایک ایسا عمل ہے جو کسی مضمون کی مالی سرگرمی سے جڑا ہوا ہے۔ ان سرگرمیوں میں سرمایہ کاری، کسی چیز کی خریداری یا کسی خاص مقصد کے لیے پیسے فراہم کرتا ہے۔ فنانسنگ کا اہم کام کاروبار یا صارفین کو مزید رقم کے ساتھ ان کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔
مالی فیصلے کرنے کے عمل میں مالی اداروں کی موجودگی چاہیے ہوتی ہے جسے بینکنگ ادارے بھی کہا جاتا ہے۔ وسیع معنوں میں یہ ادارے تین اقسام میں تقسیم ہو سکتے ہیں:
- ڈپازٹ کے ادارے، جو ڈپازٹ کو منظم اور قرضے دیتے ہیں (بینک، کریڈٹ یونین، ٹرسٹ کمپنیاں، گروی یا قرضوں والی کمپنیاں)؛
- معاہدہ کرنے والے ادارے (انشورنس کمپنیاں اور پنشن فنڈز)؛
- سرمایہ کاری کے ادارے (سرمایہ کاری کرنے والے بینک ، بیمہ اور بروکریج کے تجارتی ادارے).
عام طور پر، مالیاتی ادارے کاروبار کیلئے، صارفین کو اور سرمایہ کاروں کو پیسہ فراہم کرتے ہیں.
جبکہ کنزیومر فنانسنگ یعنی صارفین کی مالی اعانت سمجھنا آسان ہے کیونکہ آپ کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ایسے الفاظ کا سامنا ہوتا ہے جیسے صارفین کے کریڈٹ، پر بزنس فنانسنگ یعنی کاروباری مالی اعانت زیادہ پچیدہ ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت سے ذرائع کو جوڑتی ہے جو کاروبار پر منحصر ہوتے ہیں۔ کاروبار کے لئے مالی ذرائع کی اقسام کو مدت، ملکیت اور پیداواری ذرائع پر انحصار کرتے ہوئے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
ہم مالی ذرائع کے تین گروپس کو مطلوب رقم کی مدت پر انحصار کرتے ہوئے ان میں فرق کر سکتے ہیں۔ فنڈز کے طویل دورانیے کے ذرائع ایکویٹی ہیں(ایکویٹی شئیر)، بونڈز (ڈیبینچر)، مالی اداروں کی طرف سے طویل دورانیے کے قرضے، خطرات والی فنڈنگ اور بین الاقوامی مالی اعانت (یورو کے مسائل، بیرونی کرنسی کے قرضے، اے ڈی آر). درمیانی دورانیے کے ذرائع میں درمیانے قرضے اور لیز فنانسنگ شامل ہیں۔ مختصر دورانیے کے ذرائع مختصر دورانیے کے قرضے ہیں جیسا کہ کریڈٹس۔
مالی اعانت کے ذریعوں کو ملکیت اور کنٹرول کے مطابق بھی دو اقسام میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ ان خصوصیات کے مطابق، ملکیت (ایکویٹی) اور ادھار (قرضہ) رقم کی اقسام ہیں۔ اس کے ساتھ، ہم مالی ذرائع کو جو اندرونی اور بیرونی پیداور کے ذرائع پر منحصر ہوتا ہے اس کو الگ کر سکتے ہیں۔ اندرونی مالیت کاروبار کے اندر بنتی ہے۔ اس میں مثال کے طور پر منافع کو برقرار رکھنا اور اثاثوں کی فروخت شامل ہیں۔ بیرونی ذرائع کاروبار سے باہر بنتے ہیں۔
درج ذیل ہم مالی اعانت کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ذرائع کی وضاحت کر رہے ہیں۔
ایکوئٹی فنانسنگ
ایکوئٹی فنانسنگ کاروبار کیلئے کافی پرکشش رقم ہے، جس میں کمپنی کی سٹاک سیل اور نقد کے بدلے کمپنی کی ملکیت کا کچھ حصہ دینا شامل ہیں۔ ایکویٹی فنانسنگ کا تناسب مالک کی سرمایہ کاری کے سائز پر انحصار کرتا ہے۔
ڈیٹ فنانسنگ
ڈیٹ یعنی قرضہ وہ مالیاتی اعانت ہے جوضرور واپس کرنا ہوتا ہے۔ اس قسم کی سرمایہ کاری میں ایک اور خاص مسٸلہ یہ ہے کہ اس میں قرض دینے والا رقم کے بدلے سود کی شرح کو مقرر کرتا ہے جو ادا کرنی ہوتی ہے۔
لیز فنانسنگ
اس قسم کی مالی اعانت میں، اثاثوں کا مالک (پیسہ لگانے والا) دوسرے شخص (ُپیسہ لینے والا) کو اپنے اثاثے باقاعدہ طور پر استعمال کرنے کا حق دیتا ہے۔ مثال کے طور پر ماہانہ رقم کی ادائیگی پر۔ ہم گاڑیوں، آلات اور سافٹ وٸیرز کو بطور اثاثہ کہتے ہیں جو مالیاتی ٹھیکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
حکومتیں بھی اپنے بجٹ کو تشکیل دیتے وقت دلچسپی سے مالی اعانت کے کاموں میں حصہ لیتی ہیں۔ حکومتوں کو اکثر اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کی حاصل کردہ آمدنی سے زیادہ خرچ ہو جاتے ہیں اور انہیں قرض لینا پڑتا ہے۔ اس صورت حال کو مالیاتی خسارہ کہتے ہیں۔
2022-12-07 • اپ ڈیڈ