FAANG

FAANG

FAANG ایک مخفف ہے جو پانچ مشہور اور بہترین کارکردگی دکھانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اسٹاک کا حوالہ دیتا ہے: جن میں فیس بک ، ایمیزون ، ایپل ، نیٹ فلکس ، اور الفابیٹ (پہلے گوگل کے نام سے جانا جاتا تھا)۔ صارفین کے درمیان وسیع پیمانے پر جانے جانے کے علاوہ، پانچ FAANG اسٹاک دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں شامل ہیں، جن کا مشترکہ مارکیٹ سرمایہ 5 اگست 2021 تک تقریبا 7 7.1 ٹریلین ڈالر بنتا ہے۔

کوئی بھی ETF جس میں ہر FAANG اسٹاک میں کم از کم 1٪ شامل ہو تو اسے FAANG ETF کہا جا سکتا ہے۔ اور مالیاتی دنیا میں FAANG کی اہمیت کی وجہ سے، 35 سے زیادہ بڑے FAANG ETFs ہیں۔

یہ اصطلاح 2013 میں CNBC کے میڈ منی کے ٹیلی ویژن میزبان مسٹر جم کریمر نے تیار کی تھی، جنہوں نے ان کمپنیوں کو "مارکیٹوں میں مکمل طور پر غالب" ہونے کی تعریف کی تھی۔ اصل میں، FANG کی اصطلاح میں Apple کے دوسرے "A" کو 2017 کیساتھ شامل کیا گیا تھا۔

مختصر طور پر ہر "Faang" کے بارے میں

Facebook Inc (فیس بک) ایک آن لائن سوشل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس کمپنی ہے جو سال 2004 میں قائم ہوئی تھی۔ کمپنی کی بنیادی آمدنی کا سلسلہ آن لائن اشتہارات سے آتا ہے۔ فیس بک انسٹاگرام ، واٹس ایپ اور اوکلوس وی آر سمیت کئی نمایاں ماتحت اداروں کا مالک ہے۔

فیس بک اس وقت 2.5 بلین سے زیادہ فعال صارفین کی فہرست میں ہے، اور یہ 2010 کی دہائی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی موبائل ایپ تھی۔ یہ 111 مختلف زبانوں میں ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو کم از کم 13 سال کی عمر رکھتا ہے۔ اگست 2021 تک، سوشل میڈیا کی یہ بڑی کمپنی کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ آپ FBS کے ساتھ FB تاریخی قیمت کا ڈیٹا فالو کر سکتے ہیں۔

2۔ <0>ِAmazon Inc (ایمازون)</0> ایک وسیع ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ای کامرس، کنزیومر الیکٹرانکس ، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ صنعتوں میں کام کر رہی ہے۔ جیف بیزوس نے کمپنی کو 1994 میں ایک آن لائن کتابوں کی دکان کے طور پر قائم کیا۔ ایمیزون اب مارکیٹ کیپٹلائزیشن پر مبنی دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس ریٹیلر ہے۔ کمپنی کئی ذیلی کمپنیوں کی مالک ہے، بشمول ہول فوڈز مارکیٹ (سپر مارکیٹوں کی چین) اور ٹوئچ (لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم)۔

ایمیزون دنیا بھر کے ممالک میں کام کررہی ہے۔ سال 2018 میں، اس کے دو روزہ ترسیلی نظام (ایمیزون پرائم) نے دنیا بھر میں 100 ملین سے زائد صارفین کو سبسکرائب کیا۔ اگست 2021 تک ، ایمیزون کا مارکیٹ سرمایہ 1.69 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ ایمازون کا پرائس چارٹ آن لائن دستیاب ہے۔

3۔ Apple (ایپل) ایک ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو کیلیفورنیا میں قائم ہے، جو صارفین کے الیکٹرانکس جیسے فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر کی فروخت کے لیے مشہور ہے۔ اس کی بنیاد اسٹیو جابز اور دو دیگر نے 1976 میں رکھی تھی ، جس سے یہ FAANG کا سب سے پرانا اسٹاک بنتا ہے۔ Apple دسمبر 1980 میں عوامی سطح پر نمودار ہوا، IPO کیساتھ جنہوں نے 100 ملین ڈالر (22 ڈالر فی شیئر) اکٹھے کئے۔

آج کل ایپل دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ہے۔ اس کے علاوہ، 2 اگست، سال 2018 کو، یہ پہلی امریکی کپمنی بنی جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1ٹریلین ڈالر تھی۔ اگست 2021 تک اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن تقریبا 2.4 ٹریلین ڈالر ہے ، جس کی آمدنی تقریبا 347 بلین ڈالر ہے۔ FBS کیساتھ ایپل اسٹاک لائیو چارٹ تلاش کریں۔

4۔ ۔Netflix Inc (ٹیکر: NFLX) ایک ملٹی میڈیا فراہم کنندہ کمپنی ہے جو صارفین کو فلموں اور ٹی وی شوز کی سبسکرپشن پر مبنی آن لائن اسٹریمنگ فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں، کمپنی فلم سازی کی صنعت میں داخل ہوئی ہے،اور اب اپنی فلمیں اور ٹی وی شوز تیار کر رہی ہے۔

نیٹ فلکس دنیا بھر میں تقریبا 200 ملین پیڈ سبسکرپشنز کا شمار کرتی ہے، جو اسے تفریحی صنعت کا ایک اہم کھلاڑی بناتا ہے۔ یہ 190 سے زائد ممالک میں کام کررہی ہے اور مختلف قسم کا نیٹ فلکس اوریجنل مواد بھی تیار کررہی ہے۔ اگست 2021 تک، اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ آپ FBS کے ساتھ نیٹ فلکس کا تاریخی پرائس ڈیٹا فالو کر سکتے ہیں۔

5. کیلیفورنیا، امریکہ میں ہیڈ کوارٹر، گوگل (GOOGLE) انٹرنیٹ پر مبنی خدمات اور مصنوعات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کی بنیاد 1998 میں لیری پیج اور سرگئی برن نے رکھی تھی اور شاید یہ اپنے ویب سرچ انجن کے لیے مشہور ہے۔ کمپنی اگست 2004 میں پبلک ہوئی، جس نے $85 فی شیئر کیساتھ تقریبا 20 ملین شیئرز کی پیشکش کی۔

گوگل سرچ امریکہ کا ایک مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن ہے۔ اس کی کامیابی نے کام اور پیداواری خدمات (Google Docs, Google Sheets)، ای میل (Gmail) ، اور ویڈیو شیئرنگ (YouTube) سمیت متعدد دیگر مصنوعات کی تخلیق کو متحرک کیا۔ نیز، گوگل نے ایک موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کیا جسے Android کہا جاتا ہے، جو آج کے بیشتر اسمارٹ فونز کو چلاتا ہے۔ اگست 2021 تک، گوگل کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.8 ٹریلین ڈالر ہے، جو اس کی بنیادی کمپنی الفابیٹ کے تحت ٹریڈنگ کر رہی ہے۔ GOOGLE اسٹاک لائن چارٹ آپ کو بہتر تجارت کرنے میں مدد دے گا۔

کچھ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ FAANG اسٹاک بلبلے کیطرح نازک ہوسکتے ہیں، جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ ان کی نمو حالیہ برسوں میں دکھائی گئی شاندار مالی اور آپریشنل کارکردگی سے جائز تصور کی جاتی ہے۔ ایک بات یقینی طور پر یہ ہے کہ کبھی کبھی FAANG اسٹاک کی طرف سے اتار چڑھاؤ کی سطح دکھائی دیتی ہے - اور یہ اسٹاک مارکیٹ پر مجموعی طور پر بہت بڑا اثر ڈال سکتے ہیں - جو کہ کچھ سرمایہ کاروں کے لیے بہت زیادہ تشویش کا باعث بنتا ہے۔

FAANG کے تمام اسٹاک CDFs کی شکل میں FBS میں دستیاب ہیں ، لہذا آپ دنیا کے سب سے بااثر اسٹاک کے ساتھ تجارت میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

واپس

2021-09-14 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟

    ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔

  • FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟

    طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟

    اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

اپنے کھیل میں سر فہرست رہیں۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے
اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

اہم چیزیں شروع کرنے کیکے <br> اپنا ای میل لکھیں اور مفت فوریکس گائیڈ بک وصول کریں

کتاب حاصل کرنے کیلئے اپنا ای میل داخل کریں

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

۔لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera