
اس آرٹیکل میں ٹریڈنگ کی MACD + RSI حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے نیز اسے forex مارکیٹ میں ٹریڈ کے مواقعوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مؤثر طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2023-09-07 • اپ ڈیڈ
یہ آرٹیکل آپ کو ٹریڈںگ کی ایک ایسی حکمت عملی سے متعارف کرواتا ہے جس کے لیے حجم، تکنیکی انڈیکیٹرز، اور قیمت کے پیٹرنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کو محض پرائس ایکشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ عدم توازن کے ٹیوٹوریل میں خوش آمدید۔
یہ کیسے معلوم کیا جائے کہ ٹریڈ میں کس وقت داخل ہونا ہے؟ ہم RSI انڈیکیٹر، سٹوکیسٹک ڈیٹا، MAs، یا کسی اور چیز کو شامل کر سکتے ہیں۔ ہر انڈیکیٹر کا دنیا میں اپنا ایک مقام ہوتا ہے اور یہ مخصوص شرائط کے تحت کام کر سکتا ہے۔ تاہم تجزیے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جو تکنیکی انڈیکیٹرز اور قیمت کے پیٹرنز جیسے ڈبل ٹاپس، ہیڈز وِد شولڈرز، اور ویجز کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ تجزیے کا یہ طریقہ کار ایک مختلف طریقہ استعمال کرتا ہے۔
ٹریڈرز اسے اسمارٹ رقم پر مبنی تصور (SMC) کہتے ہیں۔ یہ مارکیٹ کا تجزیہ کرنے کا وہ طریقہ کار ہوتا ہے جو بڑے کرداروں کے ممکنہ اقدامات پر مبنی ہوتا ہے: بینکس، ادارہ جاتی سرمایہ کاران، وہیلز، مارکیٹ میکرز، اور انسائیڈرز۔ جب ایک بہت بڑا کردار ٹریڈ کی دنیا میں داخل ہونا چاہتا ہے، تو اس سے قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ واقع ہوتا ہے کیونکہ بڑا کردار اپنے حیرت انگیز حد تک بڑے آرڈرز کی وجہ سے مارکیٹ کو متحرک کرتا ہے۔ عام طور پر، قیمت میں کافی تیزی سے اتار چڑھاؤ آنے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں نسبتاً چھوٹی وِکس کی حامل زیادہ لمبی کینڈلز تخلیق ہوتی ہیں، جیسا کہ درج ذیل چارٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا تصویر میں، ہم نے جن خالی جگہوں کو تیروں کے ساتھ نشان زد کیا ہے، انہیں عدم توازن کہا جاتا ہے۔ اس کا دوسرا نام زیادہ پیچیدہ ہے: فارورڈ ویلیو گیپ (FVG)۔ Forex اور گولڈ سے لے کر کرپٹو اور اسٹاکس تک آپ کو یہ تمام قسم کے مختلف چارٹس میں مل سکتا ہے (حالانکہ اسٹاکس میں بہت زیادہ گیپس ہوتے ہیں کیونکہ اسٹاک ٹریڈنگ میں وقت محدود ہوتا ہے)۔
عدم توازن تین کینڈلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ دوسری کینڈل کسی بھی سمت میں ایک اِمپلس ہوتی ہے۔ پہلی اور تیسری کینڈلز عدم توازن کا بارڈر تخلیق کرتی ہیں۔ عدم توازن اس وقت تشکیل پاتا ہے جب تیسری کینڈل بند ہو جاتی ہے۔
عدم توازن پہلی کینڈل کے بلند ترین پوائنٹ اور تیسری کینڈل کے کم ترین پوائنٹ (بُلش عدم توازن) کے درمیان واقع ہوتا ہے۔
درج ذیل چارٹ پر موجود تینوں سیاہ ریکٹینگلز بیئرش عدم توازن ہیں۔ یہ پہلی کینڈل کے کم ترین پوائنٹ اور تیسری کینڈل کے بلند ترین پوائنٹ کے درمیان ایک خالی جگہ ہے۔ یہ مڈل کینڈل کا وہ حصہ ہوتا ہے جسے ارد گرد موجود کینڈلز نے نہیں چھوا ہوتا۔
ہم عدم توازن کو اس وقت مستحکم سمجھتے ہیں جب قیمت عدم توازن تخلیق کرنے سے قبل حالیہ بلند ترین سطح سے اوپر یا حالیہ کم ترین سطح سے نیچے لیکویڈیٹی جمع کرتی ہے۔ ٹریڈ میں داخل ہونے کے بنیادی اصول درج ذیل ہیں:
طویل داخلوں کے لیے دو آپشنز ہوتے ہیں:
دونوں آپشنز معمولی متفرقات کے ساتھ یکساں طریقے سے کام کرتے ہیں۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ رجحان کے ریورسل کی نشاندہی کرنا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ مارکیٹ کام کرتی رہتی ہے، اس لیے قیمت ممکنہ طور پر رجحان کی سمت حرکت کرے گی۔
یہ مثال رجحان کی درستگی پر توجہ مرکوز کرتی ہے، اور اگلی مثال رجحان کے ریورسل کے حوالے سے ہے۔ FVG کو نظر انداز کرتے ہوئے، مضبوط مومینٹم (زبردست رفتار) کے ساتھ قیمت میں اضافہ ہونے کا انتظار کریں۔ اگر قیمت زیادہ ہونے سے قبل ایک لیکویڈیٹی پول جمع کر لیتی ہے تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔
ہمیں صرف اتنا کرنے کی ضرورت ہے کہ FVG کے اندر قیمت کے مزید گرنے کا انتظار کریں اور ایک طویل ٹریڈ اوپن کریں۔ اسٹاپ لاس کو سوئنگ کی سابقہ کم سطح سے نیچے مقرر کرنا چاہیئے۔ ٹیک پرافٹ کو حالیہ بلند سطح سے اوپر مقرر کرنا چاہیئے۔ ایک موزوں RR تناسب (خطرہ-انعام) کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ کا RR تناسب 1:3 ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بالکل تیار ہیں۔ کم ترین انعام عام طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹریڈ کو مؤخر کر دینا زیادہ دانشمندانہ فیصلہ ہے۔
درج ذیل مثال میں، ہم 1:3 RR تناسب حاصل کرنے کے لیے بالائی چارٹ سے FVG کے وسط میں کوئی ٹریڈ اوپن کرتے ہیں۔
مختصر داخلوں کے لیے دو آپشنز ہوتے ہیں:
دونوں آپشنز معمولی متفرقات کے ساتھ یکساں طریقے سے کام کرتے ہیں۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ رجحان کے ریورسل کی نشاندہی کرنا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ مارکیٹ کام کرتی رہتی ہے، اس لیے قیمت ممکنہ طور پر رجحان کی سمت حرکت کرے گی۔
درج ذیل چارٹ کے مطابق، ٹریڈ میں داخل ہونے کے لیے، FVG کو نظر انداز کرتے ہوئے، قیمت کو نزدیک ترین لیکویڈیٹی پول تک پہنچنے اور اس کے ریورس ہونے کا انتظار کریں۔
اس کے بعد، قیمت کے FVG تک پہنچنے کا انتظار کریں۔ جیسے ہی قیمت عدم توازن تک پہنچتی ہے تو آپ ٹریڈ میں داخل ہو سکتے ہیں یا اس وقت تک انتظار کریں جب تک یہ اس پورے گیپ کو پُر نہ کر لے۔ فیصلہ کرنے کے دوران اپنی رسک مینجمنٹ پر انحصار کریں۔ اگر آپ کا RR (خطرہ-انعام) کا تناسب کم سے کم 1:3 ہے، تو پھر ٹریڈ میں داخل ہو جائیں۔ کسی دوسری صورت میں، داخلے کو مؤخر کر دیں۔
آپ کا اسٹاپ لاس حالیہ بلند سطح سے اوپر ہونا چاہیئے۔ آپ کا ٹیک پرافٹ لیکویڈیٹی پول کے نزدیک ہونا چاہیئے (مختصر داخلوں کے لیے سپورٹ لیولز)۔ آپ اپنا ٹیک پرافٹ FVG کی کم سطح پر بھی مقرر کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ قیمت کا ایک مقناطیس بھی ہوتا ہے۔
یہ حکمت عملی قیمت کے متعدد اہم ترین مراحل تشکیل دینے تک انتظار کے عمل پر مبنی ہے:
صرف اس صورت میں، ہم ٹریڈ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب، RR کا تناسب عموماً نہایت موزوں ہوتا ہے، اور اس حکمت عملی کے ساتھ آپ ٹریڈنگ کے بیش بہا داخلے حاصل کریں گے۔
سیکھیں۔ ٹریڈ کریں۔ دہرائیں۔
اس آرٹیکل میں ٹریڈنگ کی MACD + RSI حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے نیز اسے forex مارکیٹ میں ٹریڈ کے مواقعوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مؤثر طور پر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بل ولیمز مشہور ترین مارکیٹ انڈیکیٹرز کا تخلیق کار ہے: بہترین آسیلیٹر، فریکٹلز، ایلیگیٹر، اور گیٹر۔
یہ مضمون ٹریڈرز کی طرف سے استعمال کئے جانے والے دو سب سے زیادہ قابل اعتماد ریورسل کینڈل اسٹک پیٹرنز پر توجہ مرکوز کرے گا: مارننگ اسٹار اور ایوننگ اسٹار۔
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔
آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے
ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا
اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی
اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے
اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں
اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!