ٹریڈ سے مدد پروموشن کے نتائج
ہماری ٹریڈ سے مدد پرومو موسم بہار میں اختتام پزیر ہوئی، لیکن یہ صرف آج کی بات ہے جب ہم اس کا خلاصہ کرسکیں گے۔ وجہ آسان ہے – کیونکہ آپ کی مدد واقعی بے حد زبردست تھی! کورونا وائرس پھیلنے اور بحران کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا کرنے والوں کی مدد کے لئے جمع کی جانے والی رقم اس قدر کافی تھی کہ ہم ان مہینوں کے دوران مختلف ممالک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف تھے۔
ایک ساتھ، ہم نے 434859$ جمع کیے اور 10 ممالک میں 20000 افراد کی مدد کی! کم آمدنی والے گھرانے، بے گھر افراد، کینسر کے شکار بچے، برازیل اور تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور فلپائن، یمن اور مصر… سے تعلق رکھنے والے ان تمام لوگوں اور یہ سب ہمارے شراکت داروں کی جانب سے کھانے کی کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء جو ہمارI مقامی FBS ٹیموں نے تمام تر پابندیوں ذہن میں رکھتے ہوئے پورے احتیاط اور محفوظ طریقے سے فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
یہ سب کچھ ہمارے شراکت داروں کے بغیر ممکن نہیں تھا:
- The Angel Network (ساؤتھ افریقہ);
- Egypt Lovers Association (مصر);
- -For Human Development (یمن);
- Panti Asuhan Bani Salam (انڈونیشیاء);
- Housing Development Foundation of Thailand (تھائی لینڈ);
- Rumah Perawatan Lansia Titian Banteng Gading (انڈونیشیاء);
- Yayasan Kasih Anak Kanker (انڈونیشیاء);
- Colibries Foundation (کولمبیاء);
- ABIM (ملائیشیاء);
- GPM (ملائشیاء).
اور آپ ہیروز کے بغیر یہ ساری سہولیات لوگوں تک پہنچانا واقعتا ممکن نہیں تھا!
ہم نے ہمیشہ جانا ہے کہ ہمارے کلائنٹس سخی اور بڑے دل والے ہیں، لیکن اس بار، آپ نے ہمیں اور بھی حیرت میں ڈال دیا۔ دوسروں کی مدد کرنے میں ہماری مدد کرنے کی آپ کی خواہش پر پوری FBS کی ٹیم بے حد مشکور ہے!
ہماری تفصیلی رپورٹ پر ایک نظر ڈالنا مت بھولیں۔