FBS مصر انویسٹمنٹ ایکسپو 2019 میں
اکتوبر 28-29 کو، ایف بی ایس ٹیم نے بطور آفیشل سپانسرکے مصری انویسٹمنٹ ایکسپو 2019 میں حصہ لیا۔ اس تقریب کا انتعقاد ٹولپ گولڈن پلازہ ہوٹل، قاہرہ مصر میں ہوا۔ اس خطے کی سب سے بااثر نمائش ہونے کے ناطے، اس میں مالیات کے شوقین افراد، تجزیہ کار، خدمت کی فراہمی کے نمائندگان، اور ہم خیال کامیاب ٹریڈرز کی جماعتیں شامل تھیں۔
FBS بوتھ اپنے جدید ڈیزائن، نئے تحفوں (آئی فون ایکس اور ایپل واچ)، اور یادگاری شیلڈز کی وجہ سے واقعتا رجحان کا مرکز بنا رہا۔ یہ بھی ایک جگہ تھی جس میں ایف بی ایس ہیڈ کوارٹر کی ٹیم سے ملاقات ممکن تھی، اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں سے بات چیت، نیٹ ورک، اور ہمارے تمام موبائل پروڈکٹس کے ساتھ ساتھ ہماری فراہم کردہ خدمات کے بارے میں جامع معلومات حاصل کرنا تھا۔ نیز، زائرین کو ایف بی ایس اسپیکروں کے ذریعہ دئے جانے والے دو سیمینارز میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔ مہمانوں کو انتہائی قیمتی انعامات کیساتھ روانہ کیاگیا – اور تازہ ترین فاریکس علم کیساتھ!
ان سب سے سنہری بات کہ FBS کوعالمی ماہرین کے درمیان بہت سراہا گیا اور دو ایوارڈ حاصل کیے:
- Best Forex Broker in the Middle East
- Best Copy Trade Program
ہم اعتماد کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں اور آپ کے ٹریڈنگ تجربے کو بہترین راہ پر آگے بڑھنے اور تمام وسائل کیساتھ بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
انشاء اللہ یہاں اگلے سال ملیں گے!