FBS نے Trade & Aid چیریٹی پرومو کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے
Trade & Aid چیریٹی پرومو ختم ہو گیا ہے۔ شرکت کرنے اور اپنی ٹریڈنگ کو اچھے کاموں کے لیے استعمال کرنے کے لیے تمام افراد کا شکریہ۔ Trade & Aid کے نتائج کا اعلان کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
اپنے ٹریڈرز کے ساتھ مل کر، ہم نے چیریٹی کے لیے $62865 اکٹھے کیے ہیں۔ 17 ممالک سے 29 ہزار سے زائد ٹریڈرز نے شرکت کی اور Trade & Aid پرومو میں تعاون کیا۔ ہمارے ساتھ عطیہ اکٹھا کرنے میں ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی، مصر، اور پاکستان سب سے فعال شرکت کنندگان تھے۔
اکٹھے کیے گئے فنڈز چیریٹی سے متعلقہ درج ذیل تنظیموں کو عطیہ کیے جائیں گے:
- MyCare (ملائیشیا)
- Panti Asuhan Taman Harapan Muhammadiyah (انڈونیشیا)
- Nour Fi Elbyut Association (مصر)
- Koruncuk Vakfı (ترکی)
- Ramadan Memo (نائجیریا)
- JDC (پاکستان)
- Angela for Development and Humanitarian Response (یمن)
2014 سے، FBS چیریٹی کے ایونٹس منعقد کر رہا ہے اور اس نے 30 سے زائد تنظیموں کو $1.3 ملین سے بھی زیادہ رقم عطیہ کی ہے۔ ہماری ٹیم ضرورت مند افراد کی مدد کرتی رہے گی۔
ہم معاونت کرنے والے اپنے تمام کلائنٹس کے ممنون ہیں، جو کہ سال در سال ان اہم عطیات کو ممکن بنا رہے ہیں!