Stop-Loss Order

سٹاپ لاس آرڈر

سٹاپ لاس آرڈر کیا ہے؟

اسٹاپ لاس آرڈر ایک ایسا ٹول ہے جو ٹریڈروں کو اپنی ٹریڈنگ سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ٹریڈنگ میں ایک اہم عنصر ہے۔ ایک بار جب کسی اثاثہ کی قیمت بہت کم یا بہت زیادہ ہو جاتی ہے، تو ایک سٹاپ لاس آرڈر سیٹ ہو جاتا ہے اور خود بخود ٹریڈ سے باہر ہوا جاسکتا ہے۔

جب ٹریڈر کسی مخصوص ٹریڈ کے لیے اپنے منافع کا ہدف پورا کرلیتے ہیں تو سٹاپ لاس آرڈرز کو پوزیشن کو بند کرنے کے طریقے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سٹاپ لاس آرڈرز کیسے کام کرتا ہے

ایک سٹاپ لاس آرڈر موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے نیچے (بلش پوزیشنوں کے لیے) یا اس سے اوپر (بئیرش کی پوزیشنوں کے لیے) سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ یہ آرڈر لگاتے ہیں، تو آپ اس اثاثہ پر ایک لمٹ سیٹ کرتے ہیں جسے اسٹاپ پرائس کہا جاتا ہے جو آپ فی الحال اپنے پاس ہولڈ رکھتے ہیں۔. جب اثاثہ کی قیمت اس سٹاپ پرائس تک پہنچ جاتی ہے، تو سٹاپ لاس آرڈر متحرک ہو جاتا ہے اور اثاثہ بیچنے یا خریدنے کی ہدایات دیتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب سٹاپ لاس آرڈر مارکیٹ آرڈر میں بدل جاتا ہے اور اگلا موقع آنے پر اس پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

سٹاپ لاس آرڈر نقصان کو کیسے محدود کرتا ہے؟

واضح رہے کہ سٹاپ لاس آرڈرز نقصان کے خطرے کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتے ہیں۔. بلکہ اس میں تخفیف اور حد بندی ہوتی ہیں۔ ان کے بغیر، آپ اپنی پوزیشنوں کو بند کرنے کا صحیح لمحہ کھو سکتے ہیں۔ اور اگر اثاثہ کی قیمتیں اس سمت میں بڑھتی رہیں جو آپ کے حق میں نہ ہوں ، تو آپ کو تھوڑا سا پیسہ بھی ضائع ہو سکتا ہے۔.

اس لیے سٹاپ لاس آرڈر اس سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی پوزیشنز کو خود بخود بند کر دیتا ہے جب قیمتیں اسٹاپ پرائس لیول پر آتی ہیں۔ اس ٹول سے ہوتے ہوئے، آپ کو بے قابو نقصان اٹھانے کے خطرات کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسٹاپ لاس آرڈر بمقابلہ اسٹاپ لِمٹ آرڈر

ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کے لیے ٹریڈروں کے لیے دستیاب ایک اور ٹول اسٹاپ لِمٹ آرڈر ہے۔ دونوں سٹاپ آرڈر ایک ہی طرح سے کام کرتے ہیں: ایک ٹریڈر کو ایک سٹاپ قیمت مقرر کرنی پڑتی ہے جو دونوں صورتوں میں آرڈرز کا تعین کرتی ہے۔ میٹا ٹریڈر میں، ” نئے آرڈر“ پر کلک کر کے اور ” ٹائپ“ نامی باکس میں ” پینڈنگ آرڈر“ کو منتخب کر کے دونوں آرڈر لگائے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ آرڈر کی صحیح قسم کا انتخاب کر سکتے ہیں جسے آپ لگانے چاہتے ہیں (” لمٹ“ یا ”اسٹاپ“) اور اس کے پیرامیٹرز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

1.png

لیکن اسٹاپ لاس آرڈر کے برعکس جو کہ مارکیٹ آرڈر میں بدل جاتا ہے جب اثاثہ کی قیمت اسٹاپ قیمت کی سطح کی خلاف ورزی کرتی ہے، اسٹاپ لِمٹ آرڈر مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ ایک بار جب اثاثہ کی قیمت سٹاپ قیمت سے ٹکرا جاتی ہے، تو آپ کا سٹاپ لمٹ آرڈر ایک لمٹ آرڈر میں بدل جاتا ہے۔ لمٹ آرڈر اثاثہ کو مقررہ قیمت پر یا اس سے کم پر خریدنے یا اسی مقرر کردہ قیمت پر یا اس سے زیادہ پر فروخت کرنے کی ہدایات دیتے ہیں۔ اس آرڈر سے ٹریڈوں کوجب قیمت دوبارہ بڑھنے کا موقع ہوتو اپنے اثاثے فروخت کرنے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔.

لیکن یہ کافی خطرناک بھی ہے۔ سٹاپ لِمٹ آرڈر پوزیشنز کو خود بخود بند نہیں کرتا جب تک کہ قیمت ایک مخصوص رینج میں نہ آجائے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سے ٹریڈ سے باہر نہیں نکلا جائے گا چاہے قیمت اس سمت میں بڑھے جو آپ کے لیے حق میں نہ ہوں۔ اسٹاپ لاس آرڈر کے برعکس جو اس طرح کے خطرے کے خلاف ایک کشن کے طور پر کام کرتا ہے، اسٹاپ لِمٹ آرڈر درحقیقت بیکار ہوسکتا ہے اور آپ کو نقصانات سے نہیں بچا سکتا ہے۔

اسٹاپ لاس آرڈر کے فوائد اور نقصانات

سٹاپ لاس آرڈر استعمال کرنے کے کئی فائدے ہیں۔ سب سے پہلے، آپ کو ہر سیکنڈ میں اپنی ٹریڈنگ کی نگرانی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب قیمت سٹاپ لاس کی سطح پر پہنچ جاتی ہے تو سسٹم خود بخود ٹریڈ کو بند کر دیتا ہے۔ دوسرا، اس کو لاگو کرنے کے لیے عام طور پر کچھ خرچ نہیں ہوتا ہے۔ اور آخر میں، سٹاپ لاس جذباتی اثرات سے فیصلہ سازی کو الگ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ٹریڈر اس غلط یقین کو برقرار رکھ سکتے ہیں کہ اگر وہ اسٹاک/کرنسی کے جوڑے کو ایک اور موقع دیتے ہیں، تو یہ واپس آجائے گا، لیکن، حقیقت میں، یہ تاخیر صرف نقصانات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹاپ لاس تحفظ کا احساس دیتا ہے کہ ٹریڈر بہت زیادہ لاس نہیں کر سکتا ہے۔.

منفی پہلو یہ ہے کہ قیمتوں میں قلیل مدتی اتار چڑھاؤ وقت سے پہلے اسٹاپ لاس کو متحرک کر سکتا ہے۔ یہ ایک عام سی صورت حال ہے جب قیمت صرف ایک منٹ کے لیے اتار چڑھاؤ لاتی ہے اور اس کے بعد واپس لوٹ جاتی ہے۔ تاہم، اتار چڑھاؤ کے دوران قیمت سٹاپ لاس کو متحرک کر سکتی ہے اگر یہ بہت چھوٹا ہو، یعنی انٹری کی سطح کے بہت قریب ہو۔. اگر ٹریڈنگ خود بخود بند ہو جاتی ہے، تو ٹریڈر ممکنہ منافع کھو دیتا ہے۔ اسی لیے سٹاپ لاس کے لیے اچھی جگہ تلاش کرنا ایک ٹریڈرکی کلیدی مہارت ہے۔ یہ بہت زیادہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہو گا، اور یہ بہت چھوٹا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ایک چھوٹے سے اتار چڑھاؤ کے بعد غلط لمحے میں ٹریڈ بند ہو سکتی ہے۔

کیا طویل مدتی سرمایہ کاروں کو سٹاپ لاس آرڈرز کی ضرورت ہوتی ہے؟

عام طور پر، سٹاپ لاس آرڈرز قلیل اور درمیانی مدت کے ٹریڈروں کو مارکیٹ کے اتار چڑھاو سے بچاتے ہیں۔ اس لیے سٹاپ لاس طویل مدتی سرمایہ کاروں کے لیے اتنا مفید نہیں ہوگا کیونکہ وہ اثاثوں کی قیمتوں کے واپس آنے تک انتظار کر سکتے ہیں جیسا کہ وہ انہیں ترجیح دیتے ہیں۔

سٹاپ لاس آرڈرز کی مثالیں

آئیے فیسٹس نامی ایک ٹریڈر کا تصور کریں۔. وہ XBRUSD فروخت کرنا چاہتا ہے جب ویک اینڈز سے پہلے لیول $117 کے لگ بھگ ہے (جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ویک اینڈ پر کوئی ٹریڈنگ نہیں ہوتی ہے) اسکا ہدف $112 ہے۔ اسے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ قیمت اوپر جائے گی ہے یا نیچے، اور ظاہر ہے، فیسٹس منافع کمانا چاہتا ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ٹریڈنگ شروع ہونے پر وہ اتار چڑھاؤ سے محروم نہ رہے اور اپنے میٹا ٹریڈر کو چیک کرنے سے پہلے بہت زیادہ لاس نہ اٹھائے۔. اس لیے، وہ ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کے لیے $118 پر اسٹاپ لاس کا استعمال کرتا ہے۔ اگر ٹریدنگ کامیاب ہوجاتی ہے، فیسٹس کو اچھا منافع ملے گا۔ خراب صورتحال میں، مثال کے طور پر، اگر XBRکی قیمیت $128 تک بڑھ جاتی ہے، تو وہ صرف سٹاپ لاس کے ذریعے محدود رقم کھوئے گا اور زیادہ نہیں کھوئے گا۔ مثال کے طور پر، اگر اس کا پوزیشن والیوم 0.01 ہے تو لاس $10 تک محدود ہوجائے گا۔ $100 تک سے نقصان بچ جائے گا۔ اچھی صورت یعنی حق میں ٹریڈ پرممکنہ منافع $50 ہوگا۔

1646720917-fb5c81ed3a220004b71069645f112867_1200x1200_q90v3.png

واپس

2022-08-29 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

  • سٹاپ لاس کیسے سیٹ کیا جائے؟

    ” نیا آرڈر“ پر کلک کرنے کے بعد آپکو اپنے تجارتی پلیٹ فارم پر، دستیاب سیٹنگ نظر آئیں گی۔ سٹاپ نقصان ان میں سے ایک ہے۔ سٹاپ لاس آرڈر کی سیٹنگ کا انحصار آپ کی تجارتی حکمت عملی پر ہے۔ اسٹاپ لاس SL آپ کی جس قیمت پر آرڈر اوپن ہوا اسکے برابر نہیں ہونا چاہیے۔. عام طور پر یہ اس سے تھوڑا کم یا زیادہ ہوتا ہے (یہ اس پر منحصر ہے کہ آرڈر خریداری (buy) کا ہے یا فروخت (sell) کاہے، لیکن پوائنٹس کے صحیح اعداد وشمار کیا ہونے چاہیے یہ آپ کی حکمت عملی پر منحصر ہے۔.

  • ٹیک پرافٹ کیسے سیٹ کریں؟

    ” نیا آرڈر“ پر کلک کرنے کے بعد آپکو اپنے تجارتی پلیٹ فارم پر، دستیاب سیٹنگ نظر آئیں گی۔ ٹیک پرافٹ ان میں سے ایک ہے۔ ٹیک پرافٹ TP ابتدائی قیمت سے زیادہ ہونی چاہیے۔ ٹیک پرافٹ کی سیٹنگ آپ کی تجارتی حکمت عملی پر منحصر ہیں۔ سٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کا سب سے عام استعمال ہونے والا تناسب 1:3 ہے۔

  • سٹاپ لاس ہنٹنگ سے کیسے بچیں؟

    اسٹاپ لاس ہنٹنگ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو کسی اثاثے کی قیمت کو اس سطح پر لے کر کچھ مارکیٹ کے شرکاء کو ان کی پوزیشنوں سے ہٹانے کی کوشش کرتی ہے جہاں بہت سے لوگ اسٹاپ لاس سیٹ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہوتے ہیں۔ . متعدد سٹاپ لاس کا بیک وقت متحرک ہونا عام طور پر بہت زیادہ اتار چڑھاؤ پیدا کرتا ہے اور ایسے سرمایہ کاروں کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کر سکتا ہے جو ایسے حالات میں ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں۔

    اس سے بچنے کے لیے، بغیر کچھ سمجھے یا مارکٹ کا مشاہدہ کئے بغیر سٹاپ لاس کو مت لگائیں۔. بے فکری سے SL سیٹ کرنا رقم کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ پہلے سے ہر چیز کا مطالعہ کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera