Ripple and XRP

Ripple اور XRP

Ripple کیا ہے؟

Ripple ایک حقیقی وقت کی کرپٹو کرنسی ہے جو مجموعی سیٹلمنٹ، کرنسی ایکسچینج، اور رقم کی منتقلی کا نیٹ ورک ہے جسے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Ripple Labs Inc نے بنایا ہے۔ کمپنی نے XRP کرپٹو کرنسی بنائی، جسے وہ عالمی ادائیگیوں کیلئے بنایا گیا تھا جو ایک ڈیجیٹل اثاثہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ مختصراً، ہم کہہ سکتے ہیں کہ Ripple بین الاقوامی ترسیلات زر کی منڈی کو ہدف کیطور پر رکھتی ہے۔

XRP ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 100 بلین ہے، اور کمپنی ان میں سے تقریباً 60٪ کو کنٹرول کرتی ہے۔ تنظیم نے اپنے پاس موجود تقریباً 55 بلین XRP کوائنز ایک محفوظ ایسکرو اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کئے ہوئے ہیں جہاں سے وہ ہر ماہ ایک ارب کوائنز جاری کر سکتی ہے۔

Ripple کے فوائد

آج کل، دنیا بھر میں پیسہ بھیجنا اکثر بہت مہنگا پڑ سکتا ہے، اور بینک بھاری فیس اور کمیشن وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، پرانے بینکنگ سسٹم کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ادائیگیاں وصول کنندہ کے بینک اکاؤنٹ تک پہنچنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ XRP کوائنز کو اس مسئلے کا حل کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے آپ بہت کم قیمت پر بڑی مقدار میں محفوظ طریقے سے اور جلدی رقم کو منتقل کر سکتے ہیں۔ یہ صارفین اور مالیاتی اداروں دونوں کو فوری رقم کے لین دین کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

نتیجے کیطور پر، یہ اہم ہے کہ Ripple نے پہلے ہی ان بینکوں اور ادائیگی کے پروسیسرز کی ایک متاثر کن فہرست کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جو اس کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں، بشمول American Express، Bank of America، HSBC، Barclays، Royal Bank of Scotland، Santander، UniCredit اور Japan's SBI Holdings۔

Ripple کرپٹو کرنسی ٹیم کیمطابق، XRP دیگر قائم شدہ ڈیجیٹل کرنسیوں کے مقابلے میں زبردست فوائد بھی پیش کرتا ہے۔ اگرچہ BTC ٹرانزیکشنز کو کلیئر ہونے میں ایک گھنٹے سے زیادہ اور ETH (Ethereum) کی ادائیگی مکمل ہونے میں تقریباً دو منٹ لگ سکتے ہیں، جبکہ Ripple کا دعویٰ ہے کہ اس کی XRP ادائیگیاں تین سے پانچ سیکنڈ میں مکمل ہو جاتی ہیں۔

XRP بمقابلہ BTC

Ripple (XRP) اور Bitcoin مختلف مقاصد کیلئے بنائے گئے تھے اور براہ راست آپسی مقابلے میں نہیں ہیں۔ بٹکوائن سب سے زیادہ قابل رسائی کرپٹو کرنسی ہے کیونکہ یہ کسی کو بھی دنیا میں کہیں بھی BTC کی ٹریڈ کرنے یا ساتھ لے جانے کی اجازت دیتی ہے۔ XRP روایتی فیٹ کرنسی کی نسبت کم قیمتوں اور تیز رفتاری پر سرحد پار لین دین کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹول کیطرح ہے۔

ٹریڈنگ کیلئے، بٹکوائن کی قیمت مختلف ممالک کے ضابطوں کی تبدیلیوں، مارکیٹ کی پیشنگوئیوں اور عالمی صورتحال سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ دوسری صورت میں، XRP زیادہ تر قیمت کے بجائے مالیاتی اداروں کے ساتھ Ripple کے تعاون پر منحصر ہے۔

Ripple اور SEC

Ripple اور SEC کے درمیان حالیہ تنازعہ نے XRP قیمت کو متاثر کیا تھا۔

امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے کمپنی اور، اس کے شریک بانی کرس لارسن اور اس کے سی ای او بریڈ گارلنگ ہاؤس پر XRP کو ​​غیر رجسٹرڈ سیکیورٹی کیطور پر فروخت کرکے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ SEC نے کامیابی کیساتھ قانونی کارروائی کی ہے یا کرپٹو پروجیکٹس جیسے BitConnect اور Binance Holdings کی چھان بین کی ہے، جس کے نتیجے میں اکثر مالی یا ریگولیٹری پابندیاں لگتی ہیں۔ یہ عام طور پر ٹوکن کی قدر میں تیزی سے کمی کو اکساتا ہے۔ تاہم، اس معاملے میں، Ripple کی قانونی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ مبہم کرپٹو کرنسی رہنما خطوط شائع کرنے کیلئے خود SEC ذمہ دار ہے۔

جبکہ Ripple اب تک مقدمہ کو خارج کرنے میں ناکام رہا ہے، اور یہ کمپنی کیلئے سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے اگر یہ مزید ترقی کرتی رہی، تو کمپنی کے پاس Ripple اور SEC کے خلاف کچھ مضبوط ممکنہ رعایت موجود رہے گی۔ اس طرح کے مقدمے کو اب کچھ لوگ کرپٹو کرنسیوں بارے "صدی کے ٹیسٹ" کیطور پر دیکھتے ہیں - یا یقیناً، کرپٹو کرنسیوں کے مستقبل کیلئے، یا شاید SEC کے اختیار اور ان کو ریگولیٹ کرنے کی اہلیت کے طور پر۔

بروز 12 مارچ 2022 کو، ایک ڈسٹرک جج نے SEC کی موشن کو مسترد کرتے ہوئے Ripple کو منصفانہ نوٹس استعمال کرنے کی اجازت دی۔ نتیجے کے طور پر، Ripple کے پاس اعتراض کرنے کا ایک موقع ہے کیونکہ SEC نے Ripple کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا کہ کس طرح XRP کی فروخت پہلے سے قائم کردہ قانون کی خلاف ورزی کر سکتی ہے۔ اس فیصلے کی گرماہٹ سے، XRP کی قیمت نے چارٹ پر چھلانگ لگائی۔ تاہم، جج نے Ripple کی انتظامیہ کے خلاف کیس بند کرنے سے انکار کر دیا، لہذا طریقہ کار کی فتح کے باوجود، مقدمہ ختم ہونے میں بہت زیادہ وقت لے سکتا ہے۔

مجموعی طور پر، Ripple (XRP) فی الحال کرپٹو کرنسیوں کی سمارٹ ریگولیشن پر کانگریس کیساتھ تعاون کرنے کے مواقع تلاش کر رہا ہے تاکہ اس صنعت کیساتھ جڑی گندی ساکھ کو ختم کیا جا سکے، اورصارفین کے تحفظ کا راستہ تلاش کرنے میں مدد ملے، اور مارکیٹ میں جدت کو بھی فروغ دیا جاسکے۔

واپس

2022-09-19 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • کرپٹیو کرنسیوں پر ٹریڈنگ کیسے کی جائے؟

    FBS میں، آپ 100+ کرپٹو اثاثوں کی 24/7 ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ کریپٹو کرنسیزکی ٹریڈنگ کرتے وقت آپ اصل میں سکے کے مالک نہیں ہوتے ہیں، اس لیے آپ قیمت کی نقل و حرکت پر قیاس کرنے کے لیے آزاد ہیں۔. اگر آپ کو لگتا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت بڑھے گی تو آپ طویل مدت کے لیے (خرید) کر سکتے ہیں، یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ گر جائے گی تو کم مدت کے لیے (بیچ) سکتے ہیں۔ منافع بخش ڈیلز کرنے کے لیے ہمارا روزانہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ تجزیہ پڑھیں۔

  • FBS بروکر کے ساتھ کریپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ کے کیا فوائد ہیں؟

    FBS بروکر کریپٹو ٹریڈنگ کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ سب سے پہلے، بروکر کسی بھی ذوق کے مطابق 100 سے زیادہ کریپٹو اثاثے پیش کرتا ہے۔ دوم، FBS کے ساتھ، آپ 1:5 لیوریج کے ساتھ کریپٹو کرنسیوں کی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اسی ڈپازٹ کے ساتھ بڑی ٹریڈ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ تیسرا، FBS کریپٹو ٹریڈنگ کے لیے آپکو تجارتی پلیٹ فارمز کا ایک انتخاب پیش کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ MetaTrader 5 پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کر سکتے ہیں، یا FBS Trader ایپ، اور FBS کا ایک پلیٹ فارم منتخب کر سکتے ہیں۔

    FBS میں، کریپٹوکرنسی کی ٹریڈنگ کے لیے ایک فائدہ مند اثاثہ ہے کیونکہ ٹریڈروں کے لیے بہت اچھی شرائط ہیں۔

  • کیا کوئی بھی نیا ٹریڈر کرپٹو ٹریڈنگ پر کما سکتا ہے؟

    کرپٹو میں ٹریڈنگ خطرناک ہو سکتی ہے، لیکن یہ ممکنہ طور پر بہت زیادہ منافع بخش بھی ہے۔ آپ کو صرف صحیح طریقہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر، کرنسی کے تجزیہ سے بہت مدد مل سکتی ہے۔ آپ کرپٹو ایونٹس کی پیروی کرسکتے ہیں اور مارکیٹ کے تازہ ترین مواقع کے بارے میں اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کو یہاں کرپٹو ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملیاں بھی مل جائیں گی۔

  • ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera