-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
Quantitative Easing
کوانٹیٹو ایزینگ
کوانٹیٹو ایزینگ کیا ہے؟
کوانٹیٹو ایزینگ (QE) ایک مانیٹری پالیسی حکمت عملی ہے جسے مرکزی بینک استعمال کرتے ہیں۔ اسکا تعلق ایسی صورت حال سے ہے کہ جب مرکزی بینک شرح سود کو کم کرنے، رقم کی فراہمی میں اضافہ اور صارفین اور کاروبار کو قرض دینے کی کوشش میں سیکیورٹیز خریدتا ہے۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ مالیاتی بحران کے دوران معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور قرض کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔
کوانٹیٹو ایزینگ کی کی سمجھ بوجھ
جب کوئی مرکزی بینک کوانٹیٹو ایزینگ کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ مالیاتی اثاثوں جیسے حکومتی اور کارپوریٹ بانڈز اور یہاں تک کہ اسٹاکس کی بڑے پیمانے پر خریداری کرتا ہے۔ اس نسبتاً آسان نظر آنے والے حل کے طاقتور نتائج ہیں: معیشت میں گردش کرنے والی رقم کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے طویل مدتی شرح سود کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ قرض لینے کی مقدار کو کم کردیتی ہے، جو اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے.
جب فیڈرل ریزرو فیڈرل فنڈز کی شرح کے لیے اپنے ہدف کو ایڈجسٹ کرتا ہے، تو یہ قلیل مدتی شرحوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے جو بینک رات بھر کے دوران قرضوں پر ایک دوسرے سے وصول کرتے ہیں۔ فیڈ نے کریڈٹ کی روانی اور امریکی معیشت کو ٹریک پر رکھنے کے لیے دہائیوں سے شرح سود کی پالیسی کا استعمال کیا ہے۔
جب بڑے کساد بازاری کے دوران وفاقی فنڈز کی شرح صفر کر دی گئی تھی، تو قرضے کی حوصلہ افزائی کے لیے شرح میں مزید کمی ناممکن ہو گئی۔ اس کے بجائے، فیڈ نے کوانٹیٹو ایزینگ یعنی مقداری نرمی کا آغاز کیا اور معیشت میں جمود کو روکنے کے لیے مارگیج بیکڈ سیکیورٹیز (MBS) اور ٹریژریز خریدنا شروع کردیے۔
امریکہ میں QE
2008 میں، فیڈ نے مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے کوانٹیٹو ایزینگ یعنی مقداری نرمی کے چار دور شروع کیے تھے۔ وہ دسمبر 2008 سے اکتوبر 2014 تک رہے۔ فیڈ نے کوانٹیٹو ایزینگ کا سہارا لیا کیونکہ اس کے دیگر توسیعی مانیٹری پالیسی ٹولز اپنی حد کو پہنچ چکے ہیں۔ وفاقی فنڈز کی شرح اور ڈسکاؤنٹ کی شرح صفر تھی۔ فیڈ نے بینکوں کو ان کی ریزرو ضروریات پر سود بھی دینا شروع کر دیا تھا۔ نتیجے کے طور پر، QE بحران کو روکنے کے لیے مرکزی بینک کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔
کوانٹیٹو ایزینگ نے رقم کی فراہمی اور فیڈ کی بیلنس شیٹ میں تقریباً 4 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کیا۔ 2020 تک، یہ تاریخ میں کسی بھی معاشی محرک پروگرام کی سب سے بڑی توسیع تھی۔ فیڈ کی بیلنس شیٹ نومبر 2008 میں $1 ٹریلین کم سے دوگنا بڑھ کر اکتوبر 2014 میں $4.4 ٹریلین ہو گئی۔
کوانٹیٹو ایزینگ کے نقصانات
QE کا اثر ہمیشہ معیشت میں ہر چیز کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا ہے۔ آئیے کچھ ممکنہ خطرات کو دیکھتے ہیں جو ہو سکتے ہیں۔
QE کا سب سے بڑا رسک مہنگائی کا خطرہ ہے۔ جب مرکزی بینک رقم پرنٹ کرتا ہے تو ڈالر کی سپلائی بڑھ جاتی ہے۔ فرضی طور پر، یہ پہلے سے گردش میں موجود رقم کی قوت خرید میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ رقم کی سپلائی میں اضافہ لوگوں اور کاروباروں کو وسائل کی ایک ہی مقدار کے لیے اپنی مانگ میں اضافہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں ممکنہ طور پر غیر پائیدار حد تک زیادہ ہو جاتیں ہیں۔
اگلی چیز جو کچھ ناقدین کو کوانٹیٹو ایزینگ کی تاثیر کے بارے میں شک ہے، خاص طور پر معیشت کو متحرک کرنے اور مختلف لوگوں پر اس کے غیر مساوی اثرات کے بارے میں۔ QE اسٹاک مارکیٹ میں تیزی پیدا کر سکتا ہے، اور اسٹاک کی ملکیت ان امریکیوں میں مرکوز ہے جو پہلے ہی ٹھیک ہیں، چاہے یہ بحران ہو یا نہ ہو۔. شرح سود میں نرمی کرکے، فیڈ اسٹاک مارکیٹ میں قیاس آرائی پر مبنی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جو کہ ببلز کا سبب بن سکتا ہے جب تک کہ فیڈ اپنی پالیسیوں پر قائم رہے۔
QE کا حتمی خطرہ یہ ہے کہ یہ مالیاتی اثاثوں اور حقیقی اثاثوں جیسے کہ رئیل اسٹیٹ دونوں پر اثرات کی وجہ سے آمدنی میں عدم مساوات کو بڑھا سکتا ہے۔ مرکزی بینک کے پاس صارفین کو مؤثر طریقے سے قرض دینے کے لیے بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے، اس لیے وہ بینکوں کو قرض دینے کے لیے ثالث کے طور پر استعمال کرتا ہے۔. ایک بار جب QE کی رقم بنیادی ڈیلرز کی بیلنس شیٹ پر آجائے، تو ہو سکتا ہے کہ اس سے معیشت میں ہر کسی کو فائدہ نہ پہنچے جیسا کہ سوچا گیا ہو۔
ان تمام خرابیوں کے باوجود، ماہرین کا خیال ہے کہ ایکیویٹی مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ دونوں میں اثاثوں کی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور بالآخر بڑھانے میں "انتہائی موثر" ثابت ہوا ہے۔
2023-05-03 • اپ ڈیڈ