-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
Pivot Point
پیوٹ پوائنٹ
پائیووٹ پوائنٹ ایک انڈیکیٹر ہے جو تکنیکی تجزیے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ درمیانی پائیووٹ، دو معاونتی (S1 اور S2)، اور دو مزاحمتی (R1 اور R2) سطحوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
پائیووٹ پوائنٹ مارکیٹ کا مجموعی رجحان اور پائیووٹ پوائنٹ کے حساب کی بنیاد پر اہم مزاحمتی اور معاونتی سطحوں کو معلوم کر سکتا ہے۔ درمانی پائیووٹ کے اوپر قیمت بلش قوت ہے جب کہ درمیانی پائیووٹ کے نیچے قیمت بئیرز کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ R1, S2, S1 اور R2 کو بطور ٹیک پرافیٹ یا سٹاپ۔لاس لیول استعمال کیے جاتے ہیں۔
پائیووٹ انڈیکیٹر سطحوں کا حساب خودبخود کرتا ہے۔ تاہم اگر آپ فارمولے میں دلچسپی رکھتے ہیں تووہ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
ہم گزشتہ زیادہ اور کم سطحوں کو مدنظر رکھیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ اور فیبوناکی پائیووٹس ہوتے ہیں۔ اس لیےزیادہ اور کم سطحوں کو درورانیے کے حساب سے دیکھیں جائیں گے۔
ٹریڈنگ سیشن کے شروع میں منتخب دورانیے کے لیے پائیووٹ کے حساب کے لیے گزشتہ زیادہ، کم اور قریب ترین قیمت لی جاتی ہے۔ اگلا مرحلہ زیادہ، کم اور قریب ترین قیمتوں کے جمع کرنا اور ان کو تین پر تقسیم کرنا ہے۔ یہ سنٹرل پائیووٹ کی قیمت ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ سپورٹ 1، سپورٹ 2، مزاحمتی 1 اور مزاحمتی 2 کا بھی حساب کر سکتے ہیں۔
Support 1 (S1) = (PP x 2) – Previous High;
(Support 2 (S2) = PP – (Previous High – Previous Low;
Resistance 1 (R1) = (PP x 2) – Previous Low;
(Resistance 2 (R2) = PP + (Previous High – Previous Low.
یہ روایتی طور پر 5 پوائنٹ سسٹم کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ڈیلی پائیووٹس دن کی ٹریڈنگ کیلئے M30 اور اس سے چھوٹے ٹائم فریم پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ گزشتہ دن کے زیادہ، کم اور بند ہونے والی قیمت کو استعمال کرتے ہیں۔ انڈیکیٹر روزانہ کی بنیاد پراپ ڈیٹ ہوتا ہے۔
ہفتہ وار پائیووٹس ٹریڈنگ کیلئے H4 , H1 اور D1 کے ٹائم فریم پر استعمال ہوتے ہیں۔ اس میں گزشتہ ہفتے کے زیادہ، کم اور بند ہونے والی قیمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ نیا ہفتہ شروع ہونے تک تبدیل نہیں ہوتا۔
اسی طرح ،ماہانہ پائیووٹ پر ٹریڈنگ بھی ہفتہ وار ٹائم فریم کے مطابق کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
پائیووٹ پوائنٹس ٹریڈنگ فیوچر، تجارتی اشیا، سٹاکس اور کرنسی جوڑوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ oscillators، کے برعکس، یہ لیولز مستحکم رہتے ہیں اور ٹریڈرکو پیشگی ٹریڈنگ کا فیصلہ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔
پائیووٹ پوائنٹس کو علیحدہ انڈیکیٹر یا دوسرے جیسا کہ فیبونکائی ری ٹریسمنٹ یا موونگ ایوریجز کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔
2021-05-17 • اپ ڈیڈ