-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
Outstanding shares
آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز
آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز کیا ہیں؟
آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز کسی کمپنی کے تمام ایسے حصص ہیں جو فی الحال اسکے تمام شیئر ہولڈرز کے پاس ہیں اور سرمایہ کاروں کیلئے دستیاب ہیں۔ شیئر ہولڈرز میں ادارہ جاتی سرمایہ کار اور کمپنی کے افسران اور اندرونی افراد شامل ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز ایسے حصص پر مشتمل ہوتے ہیں جو مجاز، اور جاری کیے گئے ہیں، اور اب سرمایہ کاروں کے قبضے میں ہیں۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز خزانے میں موجود اسٹاک کو خارج کر دیتے ہیں جنہیں کمپنی نے دوبارہ خریدا ہو۔ آپ شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی کے تحت کمپنی کی بیلنس شیٹ میں آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز کی تعداد دیکھ سکتے ہیں۔ ان کی تعداد وقت کیساتھ بدل سکتی ہے کیونکہ کمپنی نئے حصص جاری کرتی ہے اور موجودہ اسٹاک کو واپس خریدتی بھی سکتی ہے۔
آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز بمقابلہ فلوٹ شئیرز
فلوٹ شئیرز آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز کے اندر ایک تنگ زمرہ میں آتے ہیں۔ اس سے مراد وہ شئیرز ہیں جن کی سرمایہ کار ٹریڈ کرسکتے ہیں۔ کارپوریشن کے فلوٹ شئیرز کی تعداد کا حساب لگانے کے لیے، کسی بھی محدود اسٹاک کو کمپنی کے بقایاجاتی حصص سے منہا کرکے کیا جاسکتا ہے۔
آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز بمقابلہ آتھورائزڈ شئیرز
آتھورائزڈ شئیرز یعنی مجاز حصص ان حصص کی زیادہ سے زیادہ تعداد کا حوالہ دیتے ہیں جو کمپنی جاری کر سکتی ہے۔ مجاز حصص کی تعداد بقایاجاتی اسٹاک کی تعداد سے زیادہ ہے۔ سب سے پہلے، ایک کمپنی کو حصص کی ایک خاص تعداد، مثال کے طور پر، 000 000 1 جاری کرنے کیلئے ریگولیٹر کی اجازت ملتی ہے۔ یہ آتھورائزڈ یعنی مجاز اسٹاک ہوگا۔ جاری کردہ حصص کی اصل تعداد صرف 000 500 ہو سکتی ہے۔ یہ حصص بقایاجاتی ہوں گے۔ مستقبل میں، جب اس کمپنی کو اضافی سرمائے کی ضرورت ہوگی، تو یہ 000 500 مزید حصص فروخت کر سکتی ہے۔ اس بار، اسے ریگولیٹر کو درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس طرح، ایک کمپنی اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں لچک رکھتی ہوگی۔
آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز کی مثال
آئیے ٹیسلا کارپوریشن کی بروز 30 ستمبر 2021 کی بیلنس شیٹ چیک کرتے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے پاس 000 000 2 مشترکہ مجاز حصص تھے اور 000 004 1 شیئرز جاری کیے گئے اور بقایا تھے۔ جیسا کہ خالص آمدنی 000 618 1 $ کے برابر ہے، فی عام حصص کی خالص آمدنی 1.62$ تھی۔
ٹریڈرز کو اسٹاک کے بارے میں مزید جاننے اور ان کی مستقبل کی قیمتوں کی پیشنگوئی کرنے کیلئے کمپنی کے آؤٹ اسٹینڈنگ شئیرز یعنی بقایاجاتی حصص کے بارے میں معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ FBS کیساتھ اسٹاک میں ٹریڈنگ کیلئے ایک اکاؤنٹ کھولیں!
2023-05-08 • اپ ڈیڈ