-
FBS کی جانب سے کمائی گئی رقم کیسے وڈرا کر سکتے ہیں؟
طریقہ کار بہت سیدھا ہے۔ ویب سائٹ پر وڈرا کے صفحے یا FBS پرسنل ایریا کے فنانشل سیکشن پر جائیں اور وڈرا تک رسائی حاصل کریں۔ آپ کمائی ہوئی رقم اسی ادائیگی کے نظام کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں جو آپ نے ڈپازٹ کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگر آپ نے مختلف طریقوں کے ذریعہ اکاؤنٹ کو مالی اعانت فراہم کی ہے تو، جمع شدہ رقوم کے حساب سے تناسب میں اسی طریقوں کے ذریعہ اپنا منافع واپس لیں۔
-
FBS اکاؤنٹ کو کیسے کھولا جائے؟
ہماری ویب سائٹ پر ‘اکاؤنٹ کھولیں’ کے بٹن پر کلک کریں اور پرسنل ایریا میں جائیں۔ تجارت شروع کرنے سے پہلے، ایک پروفائل کی تصدیق کروائیں۔ اپنے ای میل اور فون نمبر کی بھی تصدیق کروائیں، اپنی شناختی تصدیق کروائیں۔ یہ طریقہ کار آپ کے فنڈز اور شناخت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ ایک بار جب آپ تمام جانچ پڑتال کرلیں تو، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
-
ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟
اگر آپ +18 سے زائد کی عمر رکھتے ہیں، تو آپ FBS میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے FX سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹریڈںگ کرنے کے لئے، آپ کو ایک بروکریج اکاؤنٹ اور مالیاتی منڈیوں میں اثاثوں کے برتاؤ کے بارے میں مناسب علم کی ضرورت ہے۔ ہمارے مفت تعلیمی مواد اور ایک FBS اکاؤنٹ بنانے کے ساتھ بنیادی باتوں کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ آپ ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعہ ورچوئل پیسہ سے اس پورے ماحول کی جانچ پڑتال بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ تیار ہوجائیں تو، حقیقی مارکیٹ میں داخل ہوں اور کامیابی کے لئے ٹریڈںگ یعنی تجارت شروع کریں۔
-
لیول اپ بونس کو کیسے فعال کیا جائے؟
اپنے FBS پرسنل ایریا کے ویب یا موبائل ورژن میں لیول اپ بونس اکاؤنٹ کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں 140$ تک مفت حاصل کریں۔
Non-Farm Payroll
NFP (نان فارم پے رولز)
نان فارم پے رولز رپورٹ ماہانہ کی بنیاد پر اعدادوشمار پیش کرتی ہیں جو پچھلے مہینے کے دوران ملازمین کی تعداد میں تبدیلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہیں نان فارمز یا NFP کے نام سے بھی جانا جا سکتا ہے۔ NFP کو اس کا یہ نام ان ملازمتوں سے ملا ہے جو شامل نہیں ہیں: زرعی کارکن اور وہ لوگ جو نجی گھرانوں یا غیر منافع بخش تنظیموں میں ملازمت کرتے ہیں۔
ڈیٹا عام طور پر کسی بھی مہینے کے پہلے جمعہ کو جاری کیا جاتا ہے اور یہ متعدد مارکیٹوں کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ اقتصادی کیلنڈر کو چیک کریں تاکہ اہم واقعات سے محروم نہ ہوں۔ NFP نیوز ریلیز کے تین حصوں پر مشتمل ہے:
- NFP نمبرز: کتنی نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں/ختم ہوئیں
- بے روزگاری کی شرح: بے روزگاری کی کل شرح
- اوسط فی گھنٹہ کی آمدنی: اس قیمت میں تبدیلی جو کاروباری ادارے مزدوری کیلئے ادا کرتے ہیں۔
یہ اتنا اہم کیوں ہے؟
فیڈرل ریزرو کیلئے، روزگار پر بھروسہ کرنے کا ایک بہت بڑا عنصر ہے۔ جب روزگار زیادہ ہوتا ہے اور اچھی معاشی صحت ہوتی ہے، تو سیاست دان اعلی سود کی شرح کیساتھ سکڑنے والی مالیاتی پالیسی اپناتے ہیں۔ اس طرح، اگر بے روزگاری کی شرح معمول سے زیادہ ہے، تو معیشت اپنی صلاحیت سے کم کام کرنا سمجھی جاتی ہے اور سیاست دان اسے متحرک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک توسیعی مالیاتی پالیسی کم شرح سود پر مشتمل ہے اور ڈالر کی مانگ کو کم کرتی ہے (رقم کم پیداوار والی کرنسی سے نکلتی ہے)۔
فاریکس ٹریڈرز کیلئے، NFP یقینی طور پر ایک موقع ہے۔ وہ یہ دیکھنے کیلئے اس کی پیروی کرتے ہیں کہ USD کے جوڑے (EURUSD, AUDUSD, USDJPY, USDCHF, GBPUSD، اور دیگر) کیسے رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ NFP کے نتائج پر ٹریڈنگ کرنے کیلئے سونا بھی ایک مقبول اثاثہ ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ NFP کے اجراء کے بعد فاریکس مارکیٹ کتنی غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔ بروز 7 جنوری 2022 تک متوقع NFP نتائج 426,000 تھے (ملازمتیں شامل کی گئیں)، اصل نتیجہ مایوس کن تھا صرف 199,000 ملازمتیں شامل ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں، اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہوا، اور ڈالر انڈیکس میں تقریباً 500 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
NFP رپورٹ کی ریلیز پر ٹریڈنگ کیسے کی جاتی ہے؟
اگر NFP رپورٹ توقع سے زیادہ ہے تو USD بڑھے گا۔ اگر NFP توقع سے کم آتی ہے تو USD گر جائے گا۔ بے روزگاری کی شرح اس کے برعکس ہے: اشارے جتنا کم ہوگا، امریکی کرنسی کیلئے اتنا ہی بہتر ہے۔
NFP تجارتی حکمت عملی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ہمارے تجزیہ کار کیجانب سے پیش کردہ ویڈیو دیکھیں۔
2022-11-22 • اپ ڈیڈ