-
افراطِ زر اچھی چیز ہے یا بری؟
اصولی طور پر، افراطِ زر کی شرح میں کمی بڑھتی ہوئی معیشت کی واضح علامت کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ اس کے برعکس، افراطِ زر کی زیادتی ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم، لوگوں کے کچھ خاص گروہ ایسے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
-
افراطِ زر کے کیا اثرات ہیں؟
افراطِ زر کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ ایک طرف، وہ مقامی پروڈیوسرز کو متحرک کرتے ہیں اور بحران کی نظم کاری میں خاطر خواہ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ دوسری جانب، وہ اصل آمدنیوں میں کمی، قرضوں کی سروسنگ کے مسائل، مقابلے بازی کی اہلیت میں کمی، اور بہت سی چیزوں کا باعث بنتے ہیں۔
-
اس وقت افراطِ زر اتنا زیادہ کیوں ہے؟
دنیا بھر میں پیدا ہونے والے عالمی افراطِ زر کی متعدد وجوہات ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:
- توانائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ۔ وبا کے آغاز میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، لیکن اس کے بعد طلب ری باؤنڈ ہوئی اور قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
- اشیاء کی قلت۔ ایشیا جیسے مقامات کے صنعت کاروں کو COVID-19 کی پابندیوں کے بعد سے طلب کو پورا کرنے میں مشکل پیش آئی۔ اس سے پلاسٹک، کنکریٹ، اور اسٹیل جیسے امواد کی قلت پیدا ہوئی، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
- شپنگ کے اخراجات۔ شپنگ کی عالمی کمپنیاں وبا کے بعد طلب میں اضافے سے شدید طور پر متاثر ہوئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان پراڈکٹس کو مارکیٹ میں لانے کے لیے ریٹیلرز کو بہت زیادہ رقم ادا کرنی پڑی۔
- اجرت میں اضافہ۔ جب بے روزگاری کی سطح کم ہوتی ہے، تو کمپنیوں کو عملے کی توجہ حاصل کرنے اور ان کو برقرار رکھنے کے لیے اجرت میں اضافہ کرنا پڑتا ہے یا ملازمت شروع کرنے کے بونسز کی پیشکش کرنی پڑتی ہے۔
- موسمیاتی اثر۔ دنیا کے مختلف حصوں میں شدید موسمیاتی حالات افراطِ زر کا باعث بنے ہیں۔
- ٹریڈ میں رکاوٹیں۔ بہت زیادہ مہنگی درآمدات بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
Inflation
افراطِ زر
افراطِ زر کیا ہے؟
افراطِ زر کی تعریف کا مطلب اشیاء اور سروسز کی قیمتوں کے مجموعی لیول میں بتدریج اضافہ ہے۔ اکثر اوقات، سالانہ شرائط میں، یا ان کے بقول، سال در سال افراطِ زر کی شرح کو رپورٹ کرنا عام بات ہے۔
اس کے علاوہ، افراطِ زر قدر میں مانیٹری کمی کے درجے کی نشاندہی کرتی ہے اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کو متاثر کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر سالانہ شرائط میں قیمت کا افراطِ زر 6.7% کے برابر ہوتا ہے، تو اس کا مطلب اشیاء کا وہ مماثل سیٹ جس کی قیمت ایک سال قبل $100 تھی وہ اب $106.7 تک پہنچ گیا ہے۔ نتیجتاً، $100 کی قدر کم ہو جاتی ہے یا وہ اپنی قوتِ خرید کا 6.7% کھو دیتے ہیں۔
اس کے برعکس، ایک اصطلاح قلتِ زر ہے جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب قیمتیں گرتی ہیں اور قوت خرید بڑھ جاتی ہے۔ زیادہ افراطِ زر، کم معاشی ترقی، اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مجموعے کو جمود کہا جاتا ہے۔ قیمت میں فوری، زائد، اور بے اختیار اضافے کو شدید افراطِ زرکہا جاتا ہے۔
افراطِ زر کے موزوں ترین لیول کو ایسے لیول کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس پر بے روزگاری میں کمی کے ساتھ معاشی ترقی میں اضافہ جاری رہتا ہے۔
USDA سے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے خالص چینی کی سالانہ قیمتیں (فی پاؤنڈ سینٹس)
افراطِ زر کس وجہ سے ہوتا ہے؟
اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ معاشیات میں افراطِ زر کیا ہے، ہمیں اس کے پیدا ہونے کی وجوہات کو جاننے کی ضرورت ہے۔ قیمتوں پر متعدد عناصر اثر انداز ہوتے ہیں اور معیشت کے اندر افراطِ زر کا باعث بنتے ہیں۔
طلب میں اضافے کا افراطِ زر
طلب میں اضافے کا افراطِ زرصارف کا کسی پراڈکٹ یا سروس کو زیادہ تعداد میں طلب کرنے سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ مستقبل میں شرحِ روزگار کی تکمیل، طویل مدتی رجحان سے زیادہ ترقی کرنے والی معیشت، اور بہت کم کموڈیٹیز کے لیے بہت زیادہ پیسے کی موجودگی، میں ظاہر ہوتا ہے۔
یہ کیسے پیدا ہوتا ہے؟
افراطِ زر کی متعدد تھیوریز ہیں۔ مثال کے طور پر، کینزین کے معاشی اصول میں، طلب میں اضافے کا افراطِ زر رسد اور طلب کے مجموعی عدم توزان کے اثرات کو بیان کرتا ہے۔ جب معیشت میں کُل طلب کُل رسد سے بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتی ہے، تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ افراطِ زر پیدا ہونے کی سب سے بنیادی وجہ ہے۔
متعدد شرائطِ لازم طلب میں اضافے کے افراطِ زر کا باعث بنتی ہیں:
- ترقی پذیر معیشت۔ جب صارفین مالی طور پر خود اعتماد ہوتے ہیں، تو وہ زیادہ خرچ کرنے اور زیادہ قرض دینے کا آغاز کرتے ہیں۔ بالآخر، یہ طلب میں شدید اضافے کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
- درآمد کی طلب میں اضافہ۔ درآمد میں اضافہ مقامی کرنسیز کی قدر میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
- حکومتی اخراجات۔ جب حکومت بہت زیادہ خرچ کرتی ہے، تو قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
- افراطِ زر کی توقعات۔ بعض کمپنیاں مستقبل قریب میں افراطِ زر کی توقع کرتے ہوئے، اپنی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔
- پیسے کی گردش میں اضافہ۔ بہت کم اشیاء کی خریداری کے لیے پیسے کی رسد میں اضافہ بھی قیمتوں کے بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔
لاگت میں اضافے کا افراطِ زر
لاگت میں اضافے کا افراطِ زر جسے اجرت میں اضافے کا افراطِ زر بھی کہا جاتا ہے، اس وقت پیدا ہوتا ہے جب قیمتوں میں اجرت اور خام امواد کی بڑھتی ہوئی لاگتوں کے باعث اضافہ ہوتا ہے۔
یہ کیسے پیدا ہوتا ہے؟
اس قسم کا افراطِ زر پیدا ہونے کی چند وجوہات یہ ہیں۔
- مزدوری کے زیادہ اخراجات۔ فی ورکر کم از کم اجرت میں اضافہ۔
- قدرتی آفات۔ لاگت میں اضافے کے افراطِ زر کی غیر متوقع وجوہات اکثر قدرتی آفات ہوتی ہیں۔
- سرکاری حکام کی جانب سے نافذ کردہ پیداوار کے بڑھتے ہوئے اخراجات۔ اچانک سے حکومت تبدیل ہونے جیسے حالات ملک کی اپنی گزشتہ پیداوار کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔ تاہم، یہ اکثر ترقی پذیر ممالک میں پیدا ہوتے ہیں۔
- موجودہ قوانین میں تبدیلی۔ عموماً متوقع ہونے کے باوجود، کچھ ضوابط کاروباروں کی لاگت میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
اندرونی افراطِ زر
اندرونی افراطِ زر اس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگوں کی کثیر تعداد قیمتوں کے بڑھتے رہنے کی توقع کرتی ہے۔ لوگ پرانا معیارِ زندگی برقرار رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی توقع کرتے ہوئے زیادہ تنخواہوں کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ بلآخر، زیادہ تنخواہیں کاروبار کی لاگتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جن کا اثر صارفین پر پڑ سکتا ہے۔
قیمت کے انڈیکسز کی اقسام
ماہرین معاشیات افراطِ زر کی پیمائش قیمت کے انڈیکس کے ساتھ کرتے ہیں، جو کہ اشیاء اور سروسز کے ایک مخصوص سیٹ کی قیمت کا پتہ لگاتا ہے۔ صارفی قیمت کا انڈیکس (CPI) اور ہول سیل قیمت کا انڈیکس (WPI) مشہور ترین انڈیکسز ہیں۔
صارفی قیمت کا انڈیکس
ہر ریاست بنیادی معیارِ زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اشیاء اور سروسز کا ایک مخصوص سیٹ تیار کرتی ہے– صارفی باسکٹ۔ جو انڈیکس اس باسکٹ کی قیمت میں تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے اسے صارفی قیمت کا انڈیکس (CPI) کہا جاتا ہے۔
CPI افراطِ زر کے بنیادی انڈیکیٹرز میں سے ایک ہے۔ اس کی قدر صارفی باسکٹ میں سروسز اور اشیاء کی اوسط قیمت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اجرتوں، سماجی فوائد، اور دیگر ادائیگیوں کے دوبارہ حساب کے لیے ریفرنس پوائنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
ہول سیل قیمت کا انڈیکس
ہول سیل قیمت کا انڈیکس (WPI)ہول سیل لیول پر کموڈیٹی کی قیمتوں میں اوسط تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ہول سیلرز کی جانب سے صنعت کاروں کو ادا کی جانے والی رقم کا تعین کرتے اور بنیادی سال کی قیمتوں کے ساتھ اس کا موازنہ کرتے ہوئے افراطِ زر کی پیمائش کرتا ہے۔ WPI کو قیمت کے ان رجحانات کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انڈسٹری کے اندرموجودہ رسد اور طلب کو ظاہر کرتے ہیں۔
پروڈیوسر کی قیمت کا انڈیکس
صنعت کاری میں، پروڈیوسر کی قیمت کا انڈیکس (PPI) پروڈیوسر کی جانب سے فروخت کی جانے والی پراڈکٹس کی قیمتوں میں تبدیلی کی شرح کی پیمائش کرتا ہے۔ اس میں ٹیکسز، ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات، اور ٹریڈ مارجنز شامل نہیں جو خریدار کو ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ PPIs متعدد پراڈکٹس کے پروڈیوسرز سے وصول کی جانے والی قیمتوں میں اوسط تبدیلیوں کے حوالے سے پیمائش فراہم کرتے ہیں۔
افراطِ زر کے لیے تیاری کیسے کریں؟
بطور عام شہری، آپ کا یہ سوال ہو سکتا ہے کہ: اخراجات کو کم کرنے یا اجرت میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ میں کیا کر سکتا ہوں؟ خوش قسمتی سے، افراطِ زر کے لیے زیادہ مؤثر طور پر تیار رہنے کے کئی طریقہ کار ہیں۔
- طویل مدت تک چلنے والے آئٹمز کو جمع کریں۔ پائیدار اور زیادہ دیر تک محفوظ رہنے والے آئٹمز کی خریداری ایک اچھا آغاز ہو سکتا ہے۔
- ذمہ داری سے قرض لیں۔ آپ شرح سود کم ہونے پر اپنے گھر کی ریفائناسنگ کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔
- وہ اسٹاکس خریدیں جو کہ قیمتوں میں اضافے کے دوران فائدہ مند ہوں۔ ان سیکٹرز کا تجزیہ کریں جو کہ بحران کے دوران عموماً بہتر کام کرتے ہیں اور ان کے اسٹاکس حاصل کرنے پر غور کریں۔
- حکومت کے افراطِ زر سے محفوظ بانڈز کا جائزہ لیں۔ اس طرح کی پیشکشیں آپ کے سرمائے کی حفاظت کرنے کا شاندار ٹول ہیں۔ محکمہ خزانہ کی محفوظ شدہ سکیورٹیز افراطِ زر کی شرح کی بنیاد پر ان کی ادائیگیوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ نتیجتاً، افراطِ زر میں اضافے کے ساتھ آپ کی قوتِ خرید بڑھ جاتی ہے۔
- ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔ جب افراطِ زر پیدا ہوتا ہے، تو عموماً ریئل اسٹیٹ کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔
افراطِ زر کے فوائد اور نقصانات
اگرچہ اکثر لوگ افراطِ زر کو منفی چیز سمجھتے ہیں، جو کہ آبادی کے غریب ہونے کا باعث بنتا ہے، تاہم ماہرِ معاشیات نے افراطِ زر کے کچھ مثبت اثرات کی نشاندہی کی ہے۔
فوائد
- افراطِ زر تحریک کا کام سر انجام دیتا ہے۔ جب پیسے کی قدر کم ہوتی ہے، تو درآمد کردہ اشیاء ملک میں پیدا ہونے والی چیزوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ افراطِ زر ملکی پراڈکٹس کی طلب میں اضافہ کرتا ہے اور مقامی پروڈیوسرز کی معاونت کرتا ہے۔
- افراطِ زر کی کارروائیاں مختصراً مہنگی اشیاء کے استعمال میں اضافے کو متحرک کرتی ہیں۔ لوگوں اس پیسے کو پاس رکھنے میں کم دلچسپی ظاہر کرتے ہیں جو کہ سستا ہو رہا ہے اور ایسی اشیاء کی خریداری کا فیصلہ کرتے ہیں جن سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
- کثیر تعداد میں پراڈکٹ کے اسٹاکس کی حامل کمپنیاں برآمدات کو بڑھاتے ہوئے اپنے ویئر ہاؤسز کو ان لوڈ کرنے کا موقع حاصل کرتی ہیں۔ کسی اور ملک کی مضبوط کرنسی کے تحت بنائی جانے والی اشیاء کی قدر کم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا، پراڈکٹس کو کم قیمتوں سے خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوتا ہے –۔
- افراطِ زر ترقی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بحران کی مدتوں کے دوران، مارکیٹ کے کمزور پلیئرز دباؤ برداشت نہیں کر سکتے اور ان کی موجودگی ختم ہو جاتی ہے۔ مضبوط کمپنیاں مضبوط تر ہوتی جاتی ہیں۔ وہ بحران کی نظم کاری میں تجربہ اور مستقبل میں خود کو اس طرح کے مسائل سے محفوظ رکھنے کے طریقہ کار کی بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرتی ہیں۔
اگرچہ افراطِ زر کے کئی مثبت پہلو ہیں، تاہم اس کی شرح میں اضافہ سنگین نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔
نقصانات
- ریاستی بجٹ اور کاروباری اداروں پر مالیاتی بوجھ کو بڑھاتا ہے۔ انہیں درآمدات کے اہم ترین زمرے سے تعلق رکھنے والی اشیاء کے داخلے کو یقینی بنانا ہو گا۔
- آبادی کی اصل آمدنیوں میں کمی، جو کہ موجودہ حکومت کے حوالے سے عدم اطمینان میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
- غیر ملکی کرنسی میں لیے گئےقرضوں کی سروسنگ کے متعلق مشکلات۔
- ملک کی کرنسی پر عدم اعتماد میں اضافہ، جو کہ غیر ملکی کرنسی کی طلب کا باعث بنتا ہے۔ پیسے کی پیداوار اور اس کے اخراجات میں عدم توازن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ مانیٹری خسارے کا باعث بن سکتا ہے، فرضی ایکسچینج ریٹ کا آغاز کر سکتا ہے، اور یہاں تک کہ افراطِ زر کی ایک نئی لہر پیدا کر سکتا ہے۔
- بحران انٹر پرائزز کو عموماً عملے کو کم کرتے ہوئے اور ذمہ داریوں کی دوبارہ تقسیم کرتے ہوئے لاگتیں کم کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ بے روزگاری میں اضافے اور سماجی ہلچل کے بڑھتے ہوئے امکان کا باعث بنتا ہے۔
- افراطِ زر پیداوار کے سیکٹر سے سرمائے کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔ پیسے کا جھکاؤ وساطت اور کھپت کے ایسے شعبوں پر ہوتا ہے جہاں کمانے کے مواقع متواتر طور پر بڑھتے رہتے ہیں۔
- اگر کوئی انٹر پرائز پیداوار کی سہولیات میں وقت پر جدت نہ لا سکے تو غیر ملکی مارکیٹس میں مقابلہ بازی کی اہلیت ختم ہو جاتی ہے۔
افراطِ زر کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے، اکثر ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سالانہ طور پر افراطِ زر کی 5-6% شرح “مفید ہوتی ہے”۔ یہ اس کو قابل پیشن گوئی اور قابل ضبط بناتی ہے اور ریاست کی معیشت پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوتی ہے۔ یعنی، ریئل سیکٹر ترقی کرتا ہے، نیز گراس پراڈکٹ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
افراطِ زر کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟
افراطِ زر کی زیادتی کا مقابلہ کرنے کے لیے، درج ذیل دو طرح سے کام کرنا ضروری ہے:
- افراطِ زر کی شرح کو کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔
- ریاست کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔
ہنگامی اقدامات
- نئے پیسے کی گردش کو کم کریں۔ بنیادی طور پر معیشت میں پیسے کو قرضوں کے ذریعے شامل کیا جاتا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے، یہ نہایت ضروری ہے کہ قرضوں پر کیی ریٹ اور سالانہ شرح سود کو بڑھاتے ہوئے ان کے حصول کو ناقابل منافع بنایا جائے۔
- بینکنگ سسٹم کو کنٹرول کریں۔ چوںکہ بینکس پیسے کا نظم کرتے ہیں، لہٰذا ملک میں مالیاتی گردشوں پر کنٹرول قائم کرنا ضروری ہے۔ بینکس کو معیشت کے اہم اسٹریٹیجک سیکٹرز کو قرض دینا پڑتا ہے اور ناقابل ادائیگی قرضوں کی اجازت نہیں دیتے۔
- سماجی طور ضروری اشیاء پر کنٹرول حاصل کریں۔ افراطِ زر میں اضافے کی مدت کے دوران، ریاست کو بنیادی کموڈیٹیز جیسا کہ روٹی، آٹے، وغیرہ کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہو گا۔ زرعی پروڈیوسرز کی معاونت کرنا بھی ضروری ہے۔
- برآمد کاروں کو کنٹرول کریں۔ ملک کے اندر ان کی اشیاء ایک مناسب مقدار میں ہونی چاہیئیں۔ انہیں بھی مناسب قیمت پر فروخت کیا جانا چاہیئے۔
افسوس، ہنگامی اقدامات ملک کو بحران سے نہیں نکالیں گے۔ وہ صرف پیسے کی قدر کے گھٹنے میں کمی کر سکتے ہیں۔ مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنے کے لیے، اسٹریٹیجک اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسٹریٹیجک اقدامات
- افراطِ زر کے مقررہ اہداف حاصل کرنا۔ ریاست سب سے پہلے کاروباروں اور لوگوں کو مالیاتی ہدایت نامے واپس فراہم کرنے کی پابند ہے۔ حالیہ سال کی اصل اور متعین کردہ افراطِ زر کی شرح کے حوالے سے وقت پر درست معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔ اگر اسے صحیح طور پر کیا جائے، تو معیشت کی بحالی کے عمل کو تیز کرے گا اور اداروں میں عوامی اعتماد کو تقویت دے گا۔
- بجٹ پالیسی میں تبدیلی۔ معیشت کا نقصان ریاست کے بجٹ میں پیسے کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ پیسے کی غیر محفوظ رسد کبھی بھی اس مسئلے کو حل نہیں کرے گی۔ صرف پیسے کی قدر میں کمی کا عمل لانچ ہو گا، اور افراطِ زر بڑھتا رہے گا۔
- کاروبار کی ترقی کے لیے آسان شرائط کی تخلیق۔ کاروباری افراد مؤثر متحرک قوت ہیں جن میں ملک کی معیشت کو بحال کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
- درآمد کا متبادل کورس۔ کسی ملک کا درآمدات پر انحصار کم کرنا معیشت کو بیرونی حملوں سے مزید مزاحم بناتا ہے۔
افراطِ زر کی مثالیں
ماضی میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جب پیسے کی قدر میں کمی 100% یا اس سے زائد تک پہنچ گئی۔ 3 مشہور ترین مثالیں یہ ہیں۔
ہنگری
ٹائم فریم: اگست 1945 - جولائی 1946
افراطِ زر کی شرح: فی دن 207%
پیداوار کی قلت کے باعث، ہنگری میں جنگ کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ وہاں ٹیکس کا کوئی سسٹم نہیں تھا، لہٰذا ملک کے بجٹ کو پورا کرنے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں تھی۔ حکومت نے فوری طور پر مزید بینک نوٹس پرنٹ کرنے اور شرح سود کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ نتیجتاً، ہنگری کے اندر غیر محفوظ پیسے میں اضافہ ہوتا رہا۔
ہنگری کی pengő کرنسی دنیا کی معیشت میں افراطِ زر کے حوالے سے ریکارڈ ہولڈر ہے: ہر 15 گھنٹوں میں، ملک کی مارکیٹ میں قیمتیں دگنی ہوتی گئیں۔ فی ماہ زیادہ سے زیادہ افراطِ زر 40 000 000 000 000 000% تھا۔
بعد میں 1946 کے اندر، حکام نے مانیٹری اصطلاح متعارف کروائی۔ معشیت میں شامل کیے جانے والا ہنگری فورنٹ 400 000 کواڈریلین pengő کے برابر تھا۔ ہنگری کے لوگ اب بھی نئی کرنسی استعمال کرتے ہیں۔
1 بلین pengő بینک نوٹ
زمبابوے
ٹائم فریم: مارچ 2007 – 2008
افراطِ زر کی شرح: فی دن 98%
غیر محفوظ پیسہ زمبابوے کی معیشت کے بھی گرنے کی ایک وجہ ہے۔ یہ زمین کے متعلق ایک خاص اصطلاح کے بعد ہوا۔ اس اصطلاح کا مقصد برطانوی کاشتکاروں کو پلاٹس اور لائیو اسٹاک سے محروم کرنا اور انہیں بے اراضی مقامی آبادی فراہم کرنا تھا۔
اراضی کے نئے مالکان کاشتکاری کا طریقہ کار نہیں جانتے تھے، لہٰذا اہم برآمدی اشیاء کی پیداوار تیزی سے کم ہوئی۔ صنعت کاری کی انڈسٹری بھی ختم ہو گئی نیز – فاقہ کشی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا آغاز ہو گیا۔ حکومتی آفیشلز نے اپنی ہی معیشت کو کمزور کر دیا۔
اب صرف ظاہری نام ہی “بچا” تھا۔ زمبابوے میں، 4 سالہ مدت کے اندر تین مرتبہ ایسا ہوا۔
100 ٹریلین زمبابوے ڈالر کا بینک نوٹ
یوگوسلاویہ
ٹائم فریم: اپریل 1992 - جنوری 1994
افراطِ زر کی شرح: فی دن 65%
بہت سے عناصر یوگوسلاویہ میں شدید افراطِ زر کا باعث بنے۔ ملک کے رہنما ٹیٹو کا انتقال ہو گیا، سلووینیا دیوالیہ ہو گیا، بیوروکریسی میں اضافہ ہوتا گیا، اور اقوام متحدہ نے ٹریڈ پر پابندی عائد کر دی۔ لڑکھڑاتی ہوئی معیشت دم توڑ گئی، اس لیے حکومت نے پرنٹنگ پریس کا آغاز کر دیا۔
1994 میں شدید افراطِ زر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا – فی سال 116 546 000 000%۔ اس مدت کے دوران، دینار نے پیسے کے طور پر اپنی وقعت کھو دی: اسٹورز میں، کھانے پینے کی اشیاء کو پہلے سے جرمن مارکس میں ظاہر کیا جانے لگا۔
بعد میں، حکومت نے Avramovich پلان کو اپنایا۔ یہ یوگوسلاویہ کی باقی ماندہ چیزوں کو محفوظ کرنے کے لیے مالیاتی اقدامات کا ایک غیر مقبول سیٹ تھا۔ نتیجتاً، ملک مارکیٹ کی معیشت پر منتقل ہو گیا۔ تاہم، جنگ ختم ہونے کے بعد حالات بہتر ہوئے، اور 1995 میں پابندیاں ختم کر دی گئیں۔
5 ہزار یوگوسلاو دینار، 1985
خلاصہ
افراطِ زر قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے جو کہ وقت کے ساتھ قوت خرید میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ حکومتیں مانیٹری پالیسیوں کے ذریعے مسلسل اس کو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار تلاش کرتی ہیں، کیونکہ افراطِ زر – کسی ملک کے معاشی استحکام کے سب سے نمایاں انڈیکیٹرز میں سے ایک ہے۔
2023-05-11 • اپ ڈیڈ