Indices

انڈیکس

انڈیکس کیا ہیں؟

سینکڑوں ہزاروں کمپنیاں ہیں جو اسٹاک ایکسچینج میں اپنی سیکیورٹیز میں ٹریڈنگ کرتی ہیں۔ انڈیکس اس وقت کام آتے ہیں جب آپ کو لاتعداد سیکیورٹیز کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو ٹریک کرنا ہو اور مارکیٹ کے جذبات کو سمجھنا ہو۔ اشاریہ جات مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ کی حالت کا اندازہ لگانے اور معاشی سائیکل میں موجودہ لمحات کا تعین کرنا ممکن بناتے ہیں۔

سرمایہ کار تجارتی پلیٹ فارمز پر صورتحال کا اندازہ لگانے اور مستقبل کے تجارتی نتائج کی پیشنگوئی کرنے کیلئے اسٹاک انڈیکس دونوں کا استعمال کرتے ہیں۔ انڈیکس کا حساب مختلف ممالک، صنعتوں یا سیکیورٹیز کے ایک مخصوص گروپ کیلئے کیا جاتا ہے: اسٹاک، بانڈز اور دیگر اثاثے۔

اسٹاک مارکیٹ انڈیکس کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

انڈیکس کو ان کے حساب کے طریقہ کار کیمطابق گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کچھ سب سے زیادہ عام ہیں:

  • ریاضیاتی انڈیکس انڈیکس میں شامل حصص کی مارکیٹ کی قیمتوں کو شامل کیا جاتا ہے اور نتیجے کی رقم کو شامل کردہ حصص کی تعداد سے تقسیم کیا جاتا ہے۔
  • وزنی اوسط اشاریہ۔ اس کے حساب میں پہلے سے متعین وزن کے ذریعہ سیٹ کردہ ڈیٹا میں ہر ایک نمبر کو ضرب دینا شامل ہوتا ہے۔ قیمت کے وزن والے اشاریہ جات میں، ہر کمپنی کے اسٹاک کا وزن اس کی فی حصص کی قیمت سے ہوتا ہے، اور اشاریہ تمام کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں کا اوسط ہوتا ہے۔ نتیجے کیطور پر، زیادہ قیمتوں والے اسٹاک کا انڈیکس کی نقل و حرکت پر کم قیمتوں والے کے مقابلے زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ اس طرح کے انڈیکس کی ایک مثال ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج (DJIA) ہے۔ کیپٹلائزیشن ویٹڈ انڈیکس میں، جسے مارکیٹ ویلیو ویٹڈ انڈیکس بھی کہا جاتا ہے، کسی خاص اسٹاک کا وزن اس کے کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن سے طے ہوتا ہے۔ ایسے اشاریہ جات میں، بڑی مارکیٹ کیپ والے اسٹاک کا وزن زیادہ ہوتا ہے اور ان کے حصص کی قیمتوں میں کسی قسم کی حرکت انڈیکس کی کارکردگی پر زیادہ اثر ڈالتی ہے۔ اس طرح کے انڈیکس کی سب سے زیادہ جانی پہچانی جانے والی مثال اسٹینڈرڈ اینڈ پورز 500 (S&P 500) ہے۔
  • جیومیٹری ایوریج انڈیکس۔ اس کا حساب اسٹاک کی قیمتوں کی شرح نمو سے لگایا جاتا ہے۔ اس قسم کے اشاریہ جات میں فنانشل ٹائمز کے ذریعہ تیار کردہ FT 30 انڈیکس اور ویلیو لائن کمپوزٹ جیومیٹرک انڈیکس شامل ہیں۔

انڈیکس ٹریڈنگ کے فوائد

عام طور پر، اشاریہ جات کے کئی مقاصد ہوتے ہیں۔

  • کسی خاص گروپ (کمپنیوں، ممالک، صنعتوں وغیرہ) کے اسٹاک کوٹیشن کی عمومی حرکیات کے بارے میں خیال حاصل کرنے کیلئے۔ اکثر یہ ڈیٹا قیاس آرائی پر مبنی ٹریڈنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
  • سرمایہ کاروں کے رویوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا۔ اگر انڈیکس بڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کا بعض اسٹاکس میں سرمایہ کاری کیلئے مثبت رویہ ہے۔
  • اشاریہ جات کی طویل مدت تک نگرانی کسی خاص ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کے بارے میں اندازہ دیتی ہے۔
  • اکثر، خود انڈیکس ویلیو کے علاوہ، اس کی جزو کمپنیوں کے حصص کے کل کاروبار کے بارے میں معلومات شائع کی جاتی ہیں۔ ان اعداد و شمار میں تبدیلیاں ایک خاص قسم کی سیکیورٹیز کیساتھ لین دین میں مارکیٹ میں ٹریڈرز کی مجموعی سرگرمی کا اشارہ دیتی ہیں۔

سب سے زیادہ ٹریڈنگ کرنے والے اشاریہ جات کیا ہیں؟

سب سے مشہور بین الاقوامی انڈیکس جن کی آپ FBS کیساتھ ٹریڈنگ کر سکتے ہیں ان میں شامل ہیں:

  • NASDAQ ۔ 100 انڈیکس (US100),
  • FTSE 100 انڈیکس (UK100),
  • Nikkei 225 انڈیکس (JP225),
  • آسٹریلیائی اسٹاک انڈیکس (AU200)۔

ٹریڈ شدہ انڈیکس کا انتخاب کیسے کریں؟

ٹریڈنگ کیلئے اشاریہ جات کا انتخاب کرنے کیلئے، سب سے پہلے، آپ کو ان عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو اقتباسات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یعنی:

  • میکرو اکنامک انڈیکیٹرز۔ جی ڈی پی، صنعتی پیداوار کی سطح، تجارتی توازن۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی سطح بھی کوٹیشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ مثال کیطور پر، دیگر اشاریوں کیساتھ مل کر بے روزگاری میں اضافہ کمپنی کی آمدنی میں کمی کے بعد کھپت میں کمی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
  • معاشی اور سیاسی واقعات۔ امریکی انتخابات، فوجی تنازعات، پابندیاں، تجارتی جنگیں، بین الاقوامی تجارتی معاہدے سبھی کمپنیوں کے مستقبل کے منافع، اور اس کے نتیجے میں، انڈیکسز کو متاثر کرتے ہیں۔
  • تاجروں کے جذبات۔ یہ مارکیٹ اور اقتصادی امکانات کے بارے میں ٹریڈرز کے رویے ہیں۔ اکثریت کی رائے ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے۔

ہیجنگ کیلئے انڈیکس فیوچر

انڈیکس فیوچر ایک قسم کا معاہدہ ہے جس میں اسٹاک انڈیکس ایک بنیادی اثاثہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، یہ فیوچر کنٹریکٹ اور اسٹاک انڈیکس دونوں کی خصوصیات کو یکجا کرتا ہے۔

سرمایہ کار اکثر ہیجنگ کیلئے انڈیکس فیوچر کا استعمال کرتے ہیں، اپنے پورٹ فولیوز میں اسٹاک کے خلاف مختصر پوزیشنیں کھولتے ہیں۔ بنیادی اثاثے کسی ایک کمپنی کے حصص نہیں بلکہ متعدد کمپنیوں کے حصص ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مکمل طور پر گرنے کا خطرہ کم سے کم ہے۔ بحران کے دوران بھی، وہ سرمایہ کار جنہوں نے اپنے پورٹ فولیوز کو انڈیکس فیوچر کیساتھ ہیج کیا وہ بحران سے کم سے کم یا بغیر کسی نقصان کے ابھرتے ہیں۔

قیاس آرائی کیلئے انڈیکس فیوچر کا استعمال

ہیجنگ کے علاوہ، تجربہ کار ٹریڈرز انڈیکس فیوچر کا استعمال انڈیکس کی قیمت کی حرکت پر قیاس آرائی کیلئے کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ٹریڈر اثاثوں کے گروپ کی قیمت کی سمت پر شرط لگانے کیلئے انڈیکس فیوچر خریدتا یا بیچتا ہے۔

خلاصہ

اسٹاک انڈیکس صرف تجزیاتی معلومات نہیں ہیں۔ یہ ایک مکمل کام کرنے والا ٹول ہے، جس کی مدد سے آپ آزادانہ لین دین کر سکتے ہیں، صنعت کی حالت کا اندازہ لگا سکتے ہیں، اور مارکیٹ کا بنیادی تجزیہ کر سکتے ہیں۔ اور سب سے اوپر، انڈیکس ٹریڈنگ کے خطرات انفرادی اسٹاک میں سرمایہ کاری کے مقابلے میں ہمیشہ کم ہوتے ہیں۔

واپس

2023-05-25 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • انڈیکس ٹریڈنگ کیا ہے؟

    انڈیکس، یا   اشاریہ جات   وقت کے ساتھ اسٹاک کے کسی خاص گروپ کی قیمتوں میں بدلاؤ کی پیمائش کرتے ہیں۔ وہ ایک پروڈکٹ کے طور پر بہت سی کمپنیوں کی قیمت کو ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس کو بھی یہ معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ عام طور پر ایک صنعت ، معیشت ، یا سیکٹر کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

    دنیا کے کچھ اہم انڈیکس یہ ہیں:

    • ڈاؤ جونز (US30) – 30 بڑی ، عوامی ٹریڈ سے چلنے والی امریکی کمپنیوں کا سراغ لگاتا ہے
    • S&P 500؛ ( US500 ) – 500 بڑے کیپ انڈیکس پر امریکی کمپنیوں کا سراغ لگاتا ہے
    • FTSE 100؛ ( UK100 ) – لندن اسٹاک ایکسچینج میں درج 100 بڑی کمپنیوں کا سراغ لگاتا ہے
    • آسٹریلیا 200 ( AU200؛) – آسٹریلیائی سیکیورٹیز ایکسچینج میں درج 200 بڑی کمپنیوں کا پتہ لگاتا ہے
    • Nikkei 225۔ (JP225) – ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں درج 225 بڑی کمپنیوں کا سراغ لگاتا ہے

    چونکہ بنیادی طور پر انڈیکس ایک ایسی فگرز ہیں جو مارکیٹ یا معیشت کی صحت کی عکاسی کرتے ہیں ، لہذا اسے براہ راست خریدا یا فروخت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح ، آپ CFDs (کنریکٹ فار ڈیفرینس) ، ETF (ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز) ، انڈیکس فنڈز ، انڈیکس فیوچر ، یا اختیارات کے ذریعہ انڈیکس کی ٹریڈنگ کرسکتے ہیں۔.

  • انڈیکس ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

    انڈیکس میں ٹریڈنگ شروع کرنے کا سب سے مشہور طریقہ سی ایف ڈی کے ذریعے ہے۔ یہ فنانشل انسٹرومنٹ ٹریڈرز کو اجازت دیتا ہے کہ بنیادی اثاثہ کی خرید و فروخت کے درمیان فرق سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس صورت حال میں یہ انڈیکس ہے۔ آپ انڈیکس میں ٹریڈںگ دونوں سمتوں میں کر سکتے ہیں، جیسے آپ کرنسی کے جوڑوں میں ٹریڈںگ کرتے ہیں۔ آپ ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافے اور گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    مثال کیطور پر، اگر آپ کا خیال ہے کہ انڈیکس میں اضآفہ ہوگا، تو لانگ (buy) پوزیشن کھولیں۔ لیکن اگر آپ کا خیال ہے کہ انڈیکس میں کمی ہوگی، تو شارٹ (sell) پوزیشن کھولیں۔

    اسٹاک انڈیکس میں مؤثر طریقے سے ٹریڈںگ کرنے کیلئے، آپ کو پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ اس کی قیمت کا انحصار کن عوامل پر ہے۔ یہ عام طور پر خبروں (مثال کیطور پر، آمدن رپورٹس)، سیاسی امور اور عالمی معاشی صورتحال سے اثرانداز ہوتا ہے۔ اس میں تکنیکی تجزیات کا استعمال بھی اہمیت رکھتا ہے۔

    FBS مارکیٹ ماہرین سے انڈیکس کی ٹریڈنگ کیسے کریں کے بارے میں ویڈیوز کے ساتھ مزید سیکھیں۔

  • انڈیکس ٹریڈنگ کے کیا خطرہ ہیں؟

    انڈیکس ٹریڈنگ کو نسبتا محفوظ ٹریڈ سمجھا جاتا ہے ، خاص طور پر طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے ، کیونکہ آپ اپنے  حصص کے پورے حصے میں ایک خطرہ کے برخلاف اپنا خطرہ پھیلارہے ہوتے ہیں.

    تاہم ، کچھ اتار چڑھاؤ کا خطرہ پھر بھی باقی رہتا ہے. اسٹاک انڈیکس متعدد وجوہات کی بناء پر اوپر یا نیچے جا سکتے ہیں۔. لیکن سپورٹ نہ کرنے والی چالوں سے نقصانات ہوسکتے ہیں ، خاص طور پر اگر آپ قیمتوں میں تبدیلی پر فوری رد عمل ظاہر نہیں کرپاتے ہیں۔

    خبریں اور تجزیے جمع کرنا آپ کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد دے گا۔  یہ رسک مینجمنٹ ٹولز  کا استعمال کرنا بھی ایک اچھا خیال ہے۔  اسٹاپ لاس، حدود کے آرڈز ، اور ٹریلنگ اسٹاپس جیسے ٹولز کا انتخاب آپ کو آپکے اتار چڑھاؤ سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا.

  • انڈیکس بقابلہ فاریکس: مختلف کیا ہے؟

    اتار چڑھاؤ۔ فاریکس مارکیٹ انتہائی غیر مستحکم ہے۔ آپ کو ایک ہی کرنسی کے جوڑے کی نقل و حرکت کی پیشنگوئی کرنے کی ضرورت ہے، جو متعدد عوامل سے متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کے برعکس، جب انڈیکس کی ٹریڈںگ کرتے ہیں ہو تو، آپ کسی خاص اسٹاک مارکیٹ کی وسیع حرکات کی پیشنگوئی کرتے ہیں، جس میں کم اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔

    مائع۔ کچھ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس فاریکس مارکیٹ کے مقابلہ میں کم مائع ہوتے ہیں (جو عالمی سطح پر سب سے بڑی اور سب سے زیادہ مائع مارکیٹ ہے)۔

    وقت کی حکمت عملیاں۔ طویل مدتی ٹریڈرز کے لئے انڈیکس ٹریڈنگ زیادہ مناسب ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف، فاریکس ٹریڈنگ مختصر مدت کے ٹریڈرز کے لئے زیادہ آسان ہوتی ہے جو قیمت میں چھوٹی سی تبدیلی سے بھی فائدہ اٹھانا پسند کرتے ہیں۔

    لیوریج۔ ایف بی ایس میں، فاریکس ٹریڈنگ کیلئے زیادہ سے زیادہ ممکنہ لیریج - 1:3000 ہے۔ انڈیکس میں ٹریڈںگ 1:33 کی لیوریج کے ساتھ کی جاتی ہے۔

    براہ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تجارتی آلات کے انتخاب کا دراومدار آپکی حکمت عملی، علم کی سطح ، مخصوص مارکیٹ کے بارے میں جانکاری اور رسک کی مقدار پر ہے۔

  • آپ کس وقت انڈیکس پر ٹریڈ کر سکتے ہیں؟

    آپ منتخب کردہ انڈیکس کے مرکزی مارکیٹ کے اوقات کار کے دوران انڈیکس پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ امریکی انڈیکس کے لیے، تجارتی اوقات کار 15:00 سے شروع ہوکر 0:00 MT ٹائم تک ہوتا ہے۔ انڈیکس ٹریڈنگ کے لیے مارکیٹ کے اوقات کار کی مکمل فہرست دیکھیں۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera