Gross Domestic Product

مجموعی ملکی پیداوار (GDP)

مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کیا ہے

GDP، یا مجموعی ملکی پیداوار، ایک معاشی انڈیکیٹر ہے جو ایک مخصوص ملک میں بننے والی تمام اشیاء اور سروسز کی مانیٹری مالیت اور ان کے مارکیٹ میں فروخت ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ GPD کو اس ملک کی مقامی پیداوار کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس کا براہ راست تعلق اس کی مجموعی معاشی کارکردگی سے ہوتا ہے۔ GDP کو عام طور پر سالانہ معاشی آؤٹ پُٹ کی پیمائش کے طور پر جانا جاتا ہے، لیکن اسے ہر تین ماہ بعد معاشی پیش رفت کا حساب لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

GDP ملک کے اندر پیدا ہونے والی تمام پروڈکٹس کو ظاہر کرتا ہے، جن میں کھپت، سرمایہ کاری، اور یہاں تک اثاثے کی تبدیلی کے لیے بنائی جانے والی پروڈکٹس بھی شامل ہیں۔ GDP میں ملک کے اندر غیر ملکی فرمز کے لیے بنائی جانے والی پروڈکٹس بھی شامل ہیں۔

GDP کی تاریخ

GDP جیسے میکرو انڈیکیٹر کا نفاذ کرنے کی ابتدائی کوششیں 1700 میں کی گئی تھیں، لیکن جدید مجموعی ملکی پیداوار 1934 میں امریکی ماہر معاشیات سائمن کزنیٹس کی جانب سے پیش کی گئی۔ عالمی بحران کا مقابلہ کرنے اور معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومتی پروگرامز کو ترقی دینے کی غرض سے، انہوں نے ان کوششوں کی کامیابی کی پیمائش کرنے کے لیے اس کی ضرورت محسوس کی۔ اس وقت کزنیٹس نے US میں بننے والی تمام اشیاء اور سروسز کی پیمائش کرنے کا نظریہ متعارف کروایا، لیکن اس کو آفیشل طور پر 10 سال بعد بریٹن وُڈز کے معاہدے میں US GDP کے طور پر اپنایا گیا۔

سائمن کزنیٹس کو مجموعی معاشی کارکردگی (زیادہ GDP بمقابلہ کم GDP) کی پیمائش کرنے کی خاطر GDP کو ایک گولڈ اسٹینٹرڈ بنانے کی غرض سے موزوں ترین فارمولا تخلیق کرنے کے لیے بہت وقت لگا اور اس کے بعد آنے والے سالوں میں پوری دنیا نے اس میٹرک کو اپنایا۔ اس کو بہترین بنانے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں۔

مجموعی ملکی پیداوار کی اقسام

GDP ملک کی معاشی ترقی میں تفصیلی ان سائٹ کی پیشکش نہیں کرتی۔ بنیادی طور پر، GDP صرف یہ دکھا سکتی ہے کہ آیا معیشت بڑھ رہی ہے یا نہیں۔ تاہم، یہ کسی ملک میں معیارِ زندگی یا اس حوالے سے مزید نہیں بتاتی کہ آیا معیشت کی ترقی افراطِ زر کا مقابلہ کر سکتی ہے یا نہیں۔ اعلیٰ ریزولیوشن کا ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے، GDP کی متعدد ذیلی اقسام، نیز دیگر متعلقہ ایڈیکیٹرز ہوتے ہیں جو کہ مختلف معاشی پہلوؤں کی پیشکش کرتے ہیں۔

فرضی GDP

فرضی GDP افراطِ زر کو شامل کیے بغیر، موجود قیمتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی معاشی کارکردگی اور مجموعی آؤٹ پٹ کا اندازہ لگاتی ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو نظر انداز کرنا انڈیکیٹر کا افراطِ زر کا اصل سے زائد اضافہ دکھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے، فرضی GDP کو عام طور پر ہر تین ماہ کی معاشی ترقی کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف سالوں میں آؤٹ پُٹ کا موازنہ کرنے کا بہترین میٹرک حقیقی GDP ہے۔

حقیقی GDP

حقیقی GDP کو ایک مخصوص سال میں، افراطِ زر کو شامل کرتے ہوئے ملک کی معاشی سرگرمی کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فرضی GDP میں، افراطِ زر ڈیٹا میں مداخلت کر سکتی ہے اور ملک کے معاشی آؤٹ پُٹ میں ظاہری طور پر اضافہ کر سکتی ہے، جبکہ حقیقتاً یہ اتنا ہی یا اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔

حقیقی GDP کے ساتھ، ماہرین معاشیات ایک بنیادی سال منتخب کرتے ہیں اور موجودہ سال کے آؤٹ پُٹ کو بنیادی سال کی قیمتوں کی سطح کے ساتھ ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ حقیقی GDP کا حساب لگانے کے لیے، ماہرین معاشیات GDP پرائز ڈیفلیٹر استعمال کرتے ہیں: موجودہ سال اور بنیادی سال کی قیمتوں کا فرق۔ ایسا کرنے سے افراطِ زر کے ملک کی معیشت پر، حساب لگاتے ہوئے قائم ہونے والے اثر کو ختم کرنے اور سالانہ طور پر اصل معاشی سرگرمی دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

خالص ملکی پیداوار

خالص ملکی پیداوار (NDP) ایک اور معاشی انڈیکیٹر ہے جو کہ ملک کے معاشی آؤٹ پُٹ کی پیمائش کرتا ہے۔ تاہم، GDP کے برعکس، اس میں فرسودہ ٹولز کی اپ ڈیٹ یا تبدیلی، مشینری، ہاؤسنگ، گاڑیوں کی لاگتیں، اور پیداوار جاری رکھنے کے لیے درکار دیگر اخراجات شامل ہیں۔

NDP کا حساب ان اخراجات (قیمت میں کمی) کی مجموعی GDP سے تفریق کر کے لگایا جاتا ہے۔ NDP کو اکثر زیادہ تفصیلی سمجھا جاتا ہے کیوںکہ یہ اس حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے کہ آیا ملک کی معاشی کارکردگی ان ذرائع کا احاطہ کرتی ہے جنہیں اس ملک نے موجودہ پیداوار کی شرح کی معاونت کرنے کے لیے خرچ کرنا ہے۔

ممکنہ GDP

جب ماہر معاشیات کو اس بات کا تخمینہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ایک معیشت سب سے زیادہ مستحکم سطح پر تمام دستیاب ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کتنی پیداوار کر سکتی ہے، تو وہ ممکنہ GDP کا حساب لگاتے ہیں۔ ممکنہ GDP کو موجودہ معاشی آؤٹ پُٹ کا موازنہ کرنے کے بینچ مارک کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے۔ یہ ماہرین معاشیات کو یہ دیکھنے کے قابل بناتی ہے کہ آیا ملک کی معیشت رسد اور ترسیل کی کم سطح کا تجربہ کر رہی ہے، یا پھر مجموعی رسد مجموعی ترسیل سے زیادہ ہو رہی ہے، جو کہ افراطِ زر کا باعث بن سکتی ہے۔ ممکنہ GDP پالیسی بنانے والوں کو معاشی آؤٹ پُٹ بہتر بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتاتی ہے۔

فی کس GDP

یہ دیکھنے کے لیے کہ ملک کی معاشی کارکردگی ملکی آبادی سے کیسے تعلق رکھتی ہے، ماہرین معاشیات فی کس GDP کا حساب لگاتے ہیں۔ اس انڈیکیٹر کی پیمائش ملک کی کُل GDP (مطالعے کے مقاصد کی بنیاد پر، فرضی یا اصل) کو اس کی کُل آبادی سے تقسیم کر کے کی جاتی ہے۔

یہ ظاہر کرتا ہے کہ قومی معیشت کی پیداوار کی مالیت کو انفرادی شہری کے ساتھ کیسے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ اس میٹرک کو ملک کی قومی دولت، فی کس اوسط آمدنی، کام کی پیداوار، اور یہاں تک کہ معیارِ زندگی کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

GDP میں اضافے کی شرح

GDP میں اضافے کی شرح اس بات کی پیمائش کرتی ہے کہ گزشتہ مدت وقت کے مقابلے میں کسی ملک کی GDP کیسے تبدیل ہوتی ہے۔ یہ ماہر معاشیات اور پالیسی بنانے والوں کو یہ بات سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ معیشت میں کتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آیا کسی حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اگر GDP میں اضافے کی شرح یہ ظاہر کرے کہ معیشت میں غیر موزوں طور پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، تو یہ ممکنہ افراطِ زر کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، اگر GDP میں اضافے کی شرح کم یا منفی ہو، تو حکام کو معیشت کے بحران کا شکار ہونے سے قبل اس کو مستحکم کرنا پڑ سکتا ہے۔

مساوی قوت خرید (PPP)

مساوی قوت خرید (PPP) ایک انڈیکیٹر ہے جسے مختلف ممالک کی معاشی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ PPP کا حساب لگانے کے لیے، ماہر معاشیات مخصوص اشیاء کی قیمت کو ایک کرنسی میں تبدیل کرتے ہوئے ان کا موازنہ کرتے ہیں۔ PPP قیمتوں کا تناسب ہے۔ یہ میٹرک ماہر معاشیات کو مختلف ممالک کے معاشی آؤٹ پُٹس اور معیارِ زندگی کے درمیان فرق کا تجزیہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

GDP کا حساب کیسے لگائیں

GDP کا حساب لگانے کی تین حکمت عملیاں ہوتی ہیں۔

  • آمدنی کی حکمت عملی کُل قومی آمدنی (اجرت، کرایہ، سود، اور دیگر اقسام کا منافع) اور سیلز ٹیکسز، نیز اثاثوں کی قیمت میں کمی اور خالص غیر ملکی کاروباری آمدنی (تمام شہریوں کی کُل آمدنی، بشمول اپنے ملک سے باہر آمدنی، اور ملک کی حدود کے اندر کمائی جانے والی آمدنی کے درمیان فرق) میں کاروبار کرتے ہوئے GDP کی پیمائش کرتی ہے۔
  • اخراجات کی حکمت عملی معیشت میں تمام شرکاء کے حساب کردہ خرچ پر توجہ دیتی ہے۔ اس میں صارفی خرچ، حکومتی خرچ، سرمایہ کاریاں اور خالص برآمدگیاں (ملک کی کُل برآمدگیوں اور کُل درآمدگیوں کے درمیان فرق) شامل ہیں۔
  • پیداوار کی حکمت عملی میں پیداوار کے وقت ملک کے معاشی آؤٹ پُٹ کی مالیت کا حساب لگانا، اور پھر ان زیر تکمیل اشیاء (امواد اور ذرائع) کی تفریق کرنا شامل ہے جنہیں پیداوار کی کارروائی میں استعمال کیا گیا۔

مجموعی ملکی پیداوار کو کیسے استعمال کریں

GDP کو بنیادی طور پر ملک کی معاشی کارکردگی کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، GDP کے فراہم کردہ ڈیٹا میں بہت سے عملی اطلاقات بھی ہوتے ہیں جن میں معاشی رجحان سے تجاوز کرنے والے اطلاقات بھی شامل ہوتے ہیں۔

  • GDP حکومتوں اور پالیسی بنانے والوں کو معیشت اور پیسے کی رفتار کی موجودہ حالت کا تجزیہ کرنے، مستقبل کے رجحانات کی پیشن گوئی کرنے، اور معاشی ترقی کی رفتار پر اثر انداز ہونے کے لیے ملک کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلیاں کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
  • GDP کاروباری مالکان کے لیے معلومات کا ایک مفید ذریعہ ہے۔ معیشت کی موجودہ حالت اور اضافے کی شرح کے بارے میں جاننا انہیں ممکنہ مسائل کو ختم کرنے کے لیے اپنی کاروباری حکمت عملیوں کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
  • GDP ڈیٹا ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے نفع بخش معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ جب GDP معیشت میں تیزی سے اضافے کو ظاہر کرتی ہے، تو ٹریڈرز شرح سود بڑھنے کی بھی توقع کر سکتے ہیں، جس کے باعث کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور دنیا کی بڑی کرنسیز میں دلچسپی رکھنے والے Forex ٹریڈرز کے لیے ٹریڈنگ کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے برعکس، کمزور معیشت شرح سود میں کمی کا باعث بن سکتی ہے اور نتیجتاً، کرنسی کی مالیت کم ہو سکتی ہے۔

GDP کے نقصانات

اگرچہ GDP معاشی آؤٹ پُٹ کے لیے ایک بنیادی میٹرک ہے، تاہم اس میں کچھ خامیاں بھی ہیں۔

  • GDP اس غیر ریکارڈ شدہ سرگرمی کو ختم کر دیتی ہے جو کہ کسی ملک کی معاشی کارکردگی کے لیے خاطر خواہ طور پر مددگار ہو سکتی ہے، جیسا کہ رضاکارانہ یا غیر آفیشل کام۔
  • GDP آبادی کی بہبود یا بہتری کے حوالے سے وضاحت نہیں کرتی، جو کہ معیشت کا مستحکم ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنے کے لیے اہم عناصر ہیں۔
  • GDP بڑے پیمانے پر پیداوار کے باعث پیدا ہونے والی ماحولیاتی خرابیوں کو شامل نہیں کرتی، جو کہ اس بات کی اہم علامت ہے کہ یہ پیداوار زیادہ عرصے تک غیر مستحکم ہے۔
  • GDP اوورسیز کمپنیوں کی کمائیوں کو شمار نہیں کرتی، جو کہ بنانے والے ملک کے اصل معاشی آؤٹ پُٹ کے زائد تخمینے کا باعث بنتا ہے۔
  • یہ صرف حتمی اشیاء کی پیداوار پر غور کرتی ہے اور کاروباروں کے درمیان زیر تکمیل اخراجات سے متعلق معاشی ٹرانزیکشنز پر توجہ نہیں دیتی۔

بنائے جانے والے نئے انڈیکیٹرز کی تخلیق کے دوران، GDP کو اب بھی معاشی کارکردگی کے سب سے قابلِ بھروسہ انڈیکیٹرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے ممالک میں میٹرک کا استعمال جاری ہے۔

واپس

2023-04-21 • اپ ڈیڈ

بلا جھجھک سوال پوچھیں

  • GDP کی آسان تعریف کیا ہے؟

    GDP ایک انڈیکیٹر ہے جو کہ کسی ملک میں بنائی اور فروخت کی جانے والی تمام اشیاء اور سروسز کی کُل قیمت کا حساب لگاتے ہوئے اس کی معاشی سرگرمی کی پیمائش کرتا ہے۔

  • کس ملک کی GDP سب سے زیادہ ہے؟

    فی الوقت، دنیا میں سب سے زیادہ GDP ریاست ہائے متحدہ امریکہ، اور اس کے بعد چین اور جاپان کی ہے۔

  • کیا GDP کا زیادہ ہونا اچھا ہے؟

    زیادہ GDP کا مطلب ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ تاہم، اگر GDP بہت تیزی سے بڑھتی ہے، تو یہ افراطِ زر اور قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈپوزٹ کریں اپنے لوکل طریقوں سے۔

ٹیم اسپرٹ کو محسوس کریں

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

فاریکس پر نئے آنے والوں کیلئے یہ کتاب ٹریڈنگ کی دنیا کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے۔

ابتدائی فوریکس گائیڈ بک

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے سب سے اہم چیزیں
اپنا ای میل لکھیں اور ہم آپ کو مفت ابتدائی فوریکس گائیڈ بک بھیجیں گے

شکریہ آپکا ای میل موصول ہو چکا ہے

ہم نے آپ کے ای میل پر ایک خصوصی لنک ای میل کیا ہے۔
لنک پر کلک کریں اور اپنی فوریکس گائیڈ بک وصول کریں۔

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera