ٹریڈنگ کے لیے صارفین کی شناخت اور تصدیق کیوں ضروری ہے

جب آپ ایف بی ایس میں شامل ہوتے ہیں، یا کسی اور فنانشل کمپنی میں، تو اس صورتحال میں، آپ کوایک تصدیقی عمل سے گزرنا پڑتا ہے تاکہ آپ موجود تمام سروسز کو با آسانی استعمال کرسکیں۔ آپ شائد یہ محسوس کریں کہ یہ پریشان کن اور غیر ضروری ہے۔ تاہم، ان دنوں، انٹرنیٹ تمام معاملات کے لیے اہم مقام ہونے کی وجہ سے، لوگ پہلے سے کہیں زیادہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا امکان رکھتے ہیں۔ لہٰذا، کسی بھی قابل اعتماد پلیٹ فارم کو اپنے کلائنٹس کو ناپسندیدہ افراد سے بچانے کا ایک خاص طریقہ درکار ہوتا ہے۔
یہاں FBS میں، ہمارا ماننا ہے کہ حفاظت کے لیے کلائنٹس کی تصدیق ضروری ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیوں!
ہمیں اپنی شناختی اور کارڈ کی تصدیق کی ضرورت کیوں ہے؟
ایف بی ایس KYC اور منی لانڈرنگ کے ضوابط کو فالو کرتا ہے۔ ان کا مقصد آپ کی شناخت کو چوری ہونے سے بچانا ہے اور کمپنی - فراڈ اور منی لانڈرنگ جیسے معاملات سے محفوظ رکھتی ہے۔ ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے لیے، FBS کلائنٹس سے شناخت اور ایڈریس کا ثبوت طلب کرتی ہے اور ان کے بینک کارڈز کی تصدیق کرنے کا تقاضا کرتی ہے جو وہ مالی امور کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
آئیے آپ کی شناخت اور کارڈ کی معلومات سے شروع کریں۔ کلائنٹ کی تصدیق وہ ہے جو مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کلائنٹ نے انہیں اپنی شناخت کے بارے میں درست معلومات دی ہیں۔ ہمیں اس کی ضرورت کیوں ہے؟
1۔ کلائنٹس کے فنڈز کا تحفظ۔
شناختی کارڈ اور کارڈ کی تصدیق کیساتھ ، 0>ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ کوئی اور کلائنٹ کے پیسے وڈرا نہ لے سکے۔ یہاں تک کہ اگر، کسی وجہ سے، دھوکہ دہی میں ملوث افراد آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرلیتے ہیں تو، کارڈ کی تصدیق کے نظام کیساتھ، آپ کا کارڈ ہی وہ جگہ ہے جہاں سے فنڈز وڈرا ہوسکتے ہیں۔
2۔ نابالغوں کا تحفظ۔
ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ جن لوگوں کو ہم خدمات فراہم کرتے ہیں وہ وہی ہیں جو وہ ہمیں کہتے ہیں کہ وہ یہ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم کسی بھی کم عمر لوگوں کو - جان بوجھ کر یا انجانے میں - مارکیٹ میں داخل ہونے سے بچاتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فنانس کی دنیا دلچسپ ہے، لیکن اس میں ناتجربہ کار ذہنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ FBS کیساتھ، آپ 18 سال کے ہونے کے بعد ہی کلائنٹ بن سکتے ہیں۔
3۔ کمپنی کی ساکھ اور سرگرمی
کی اپ نے کبھی یہ الفاظ سنے ہیں کہ"اوو، ان میں تو کچھ چیزیں بری ہیں!" کسی بری چیز کو مسترد کرنے یا واضع کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے؟ ٹھیک ہے، اصل میں یہ الفاظ کئی بار غلط طور پر استعمال کیا جاتا ہے! پورا محاورہ اس طرح چلتا ہے: "چند خراب سیب پوری پیٹی کو خراب کر دیتے ہیں"۔۔
بہت سے دائرہ اختیارات کیساتھ جن میں ہماری کمپنی خدمات فراہم کرتی ہے، ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہماری سرگرمی کو کبھی بھی مشکوک نہ دیکھا جائے، یا خدا نہ کرے، مجرمانہ طور پر کیونکہ یہ ہمارے کلائنٹس کو متاثر کرسکتی ہے۔ اگر کوئی کلائنٹ FBS کو منی لانڈرنگ یا کسی اور مجرمانہ سرگرمی کے لیے استعمال کرتا ہے تو اس علاقے کیلئے ہماری سرگرمی معطل ہوسکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کلائنٹ کے فنڈز کو بلاک کیا جا سکتا ہے، تجارتی پلیٹ فارم ریڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہو سکتے ہیں، اور علاقے کے تمام کلائنٹس کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ یہ ایک خوفناک منظر ہے جسے ہم کبھی بھی ہونے کا خطرہ مول نہیں لیں گے!
یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کو اچھی طرح چیک کرتے ہیں کہ: تمام کلائنٹس کو غیر قانونی سرگرمی کے کسی بھی نتائج سے بچانا ہے۔ ایک برا کلائنٹ تمام صآرفین کیلئے FBS کی مالی خدمات کو برباد نہیں کرے گا - نہ اب اور نہ کبھی ہماری نظریں کھلیں ہیں!
آپ اپنے سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں - یہ 100٪ محفوظ ہے۔
یہ سارا عمل کچھ لوگوں کے لیے پریشان کن ہو سکتا ہے، اور ہم اس امر کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں! اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنے سوشل نیٹ ورکس کو استعمال کر کے پورت عمل کو مختصر کر سکتے ہیں - اپنے فیس بک یا گوگل اکاؤنٹس یا ایپل آئی ڈی کا استعمال کرسکتے ہیں!
آپ کی معلومات محفوظ رہیں گی کیونکہ آپ جس ویب سائٹ یا سروسز میں سائن ان کر رہے ہیں وہ آپ کے سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹس میں موجود تمام معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی۔ وہ صرف فیس بک ، گوگل یا ایپل کو درخواست بھیج سکتے ہیں اور کچھ معلومات حاصل کرسکتے ہیں جیسے آپ کا نام اور ای میل ایڈیس ہے۔ کچھ دوسری چیزیں ہوسکتی ہیں جو وہ آپ کے بارے میں جاننے کی درخواست کرتی ہیں، لیکن نیٹ ورک ہمیشہ آپ سے آپ کی رضامندی کے لیے پوچھتے ہیں۔
ڈپازٹ اور وڈرا بعض اوقات عمل میں زیادہ وقت کیوں لیتے ہیں؟
عام طور پر، وڈرا کا کل وقت ادائیگی کے نظام پر منحصر ہوتا ہے جو آپ استعمال کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب کہ سکرل اور پرفیکٹ منی جیسے الیکٹرانک نظام عام طور پر آپ کے لین دین کو مکمل کرنے میں صرف 30 منٹ یا اس سے بھی کم وقت لیتے ہیں، لیکن بینک ٹرانسفر سے کی گئی وڈرا کی درخواست میں 7-10 کاروباری دن بھی لگ سکتے ہیں۔ یہ وقت ہمارے اپنے فنانشل ڈیپارٹمنٹ کے پروسیسنگ ٹائم اور ادائیگی کے نظام کے وقت پر مشتمل ہے۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہم کلائنٹس کو مکمل طور پر چیک کرتے ہیں۔ آئی ڈی ID اور ان کی کچھ سرگرمیوں کو ٹریک کرنا شامل ہے۔ مالیاتی آپریشنز ہمارے کام کا ایک اہم حصہ ہیں، اور ہم یہ یقینی بنانے کے لیے ہر کام کرتے ہیں کہ کلائنٹس کے وڈرا کا عمل تیز ترین اور آسان ہو۔
ہمارا مالیاتی محکمہ احتیاط سے تمام لین دین اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے چیک کرتا ہے۔ اس وجہ سے، کوئی بھی شخص آپ کے چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کو FBS پر اپنے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرانے یا اپنے FBS اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے کارڈ سے فنڈز نکالنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کو یہ مضمون کافی مددگار ثابت ہوا ہوگا! اگر آپ کو FBS کا تصدیقی عمل مکمل کرنے یا ڈپازٹ/وڈرا کرنے میں کوئی پریشانی ہو رہی ہے تو، براہ راست چیٹ میں یا support@fbs.com پر ہماری 24/7 سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ہم آپ کے کسی بھی سوال پر آپکی مدد اور جواب دینے میں ہمیشہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔
آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے!