میں کریپٹو میں ڈپازٹ کیوں کروں؟
ہم ڈیجیٹل کرنسی کے بالکل نئے دور میں رہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہر سال نمایاں طور پر تیار ہوتی رہتی ہے۔ کرپٹو کرنسی کو اب فیاٹ کرنسی کے قابل عمل متبادل کے طور پر کافی ایمیت دی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ ، ٹریڈر اسے تجارتی انسٹرومنٹ اور اپنے اکاؤنٹس کو فنڈ کرنے کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
FBS کبھی ایک طرف نہیں کھڑا ہوتا ہے۔ ہم آپ کے تجارتی سفر کو مزید کارآمد بنانے کے لیے کریپٹو کرنسیوں میں ڈپازٹ کو قبول کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ، آئیے ہم آپ کو ان وجوہات کی وضاحت کرتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کو کرپٹو کرنسی میں ڈپازٹ کرنا چاہیے اور آپ اسے کیسے کر سکتے ہیں۔
یہ میرے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟
یہ تیز ہے۔
کریپٹو کرنسیوں میں ڈپازٹ کرنا دوسرے ٹرانزیکشن کے طریقوں سے زیادہ موثر ہے جو صرف کاروباری اوقات کے دوران ہی چل سکتے ہیں۔ جہاں تک کرپٹو کرنسی کا تعلق ہے ، وہ کبھی نہیں بند ہوتے ہیں۔ آپ دن کے کسی بھی وقت اور ہفتے کے کسی بھی دن ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ڈپازٹ کرتے وقت عمل دراآمد ہونے میں صرف 15-20 منٹ لگتے ہیں۔
یہ پرائیویٹ ہے۔
کرپٹو میں ڈپازٹ کرکے ، آپ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ آپ کی ٹرانزیکشن پرائیویٹ ہیں: ڈیٹا کسی تیسرے فریق کو نہیں بھیجا جاتاہے۔ رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔. یہی وجہ ہے کہ آپ کرپٹو کرنسی میں ڈپازٹ کرکے اپنے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
یہ کہیں بھی دستیاب ہے۔
ڈیجیٹل کرنسی کسی ملک یا اس کے کسی بھی قوانین سے منسلک نہیں ہے۔ آپ اس کی مخصوص پابندیوں کی فکر کیے بغیر دنیا کے کسی بھی حصے میں سے ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ، کرپٹو کرنسی کی شرح جیو پولیٹیکل اثر و رسوخ یا افراط زر پر رد عمل ظاہر نہیں کرتی کیونکہ کرپٹو مرکزی ادائیگی اور بینکنگ نظام سے آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔.
میں کون سی کریپٹو کرنسیاں ڈپازٹ کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟
FBS ہمیشہ انڈسٹری کے رجحانات کو سمجھتا ہے۔ کریپٹو کرنسیوں کے ذریعے رقم ڈپازٹ کرنے کے لیے ، ہم اپنے ٹریڈروں کو ادائیگی کے درج ذیل آپشن پیش کرتے ہیں:
- بٹکوائن
- بٹ کوائن کیش
- ایتھیریم
- ٹیتھر
- لائٹ کوائن
ہم دیگر کرپٹو کرنسیوں کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ آپ کے پاس مزید آپشن ہوں۔ اپ ڈیٹس کے لیے دیکھتے رہیں!
میں اپنے اکاؤنٹ میں کریپٹو کیسے ڈپازٹ کر سکتا ہوں؟
ان سادہ مراحل پر عمل کرتے ہوئے ، آپ FBS پر کریپٹو کرنسی کے ذریعے آسانی سے رقم ڈپازٹ کر سکتے ہیں:
- اپنے پرسنل ایریا میں فنانس سیکشن میں ڈپازٹ پیج کھولیں؛
- ترجیحی کریپٹو کرنسی کا انتخاب کریں؛
- اپنے ای ویلیٹ کے ایڈریس کو FBS میں کاپی کریں یا اپنے ذاتی کریپٹو کرنسی ویلیٹ سے فنڈز کی منتقلی کے لیے اس کا QR کوڈ استعمال کریں۔
FBS آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو بطور کرپٹو ای ویلیٹ استعمال کرنے کا بڑا امکان فراہم کرتا ہے۔ آپ دونوں اپنی کرپٹو کرنسی کو محفوظ کر سکتے ہیں اور اسے ٹریڈنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ایک تجارتی انسٹرومنٹ اور ادائیگی کے طریقے کے طور پر کرپٹو کا ابھرنا ظاہر کرتا ہے کہ تجارتی دنیا ترقی کر رہی ہے۔ ہم بھی کررہےہیں۔ انڈسٹری میں نئی چیزوں کے بارے میں جانیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کون سی نئی اپ ڈیٹ آپ کے لیے فائدہ مند اور مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
FBS۔ Always by your side