کالی بلی سے محتاط رہیں! ٹریڈرز کے 5 وہم

پیسہ چپ رہنا پسند کرتا ہے
یہ سب سے آسان ہے۔ بہت سے ٹریڈرز یقین رکھتے ہیں کہ جتنا آپ پیسوں اور کامیاب ڈیل پر بات کرتے ہیں، اتنا قسمت ڈرجاتی ہے اور آخر کار آپ سے دور ہو جاتی ہے۔ نظر انداز کرنا ایک ٹریڈر کو نہیں جچتا – یہ ٹھنڈے دماغ کوآگے موجود کروڑوں کے خواب سے اندھا کر سکتا ہے۔ کسی کو اس کی ضرورت نہیں، صحیح؟

تین بد قسمت آرڈرز کا ایک سنہری اصول
پریوں کی کچھ کہانیوں میں، تین نمبر جادوئی سمجھا جاتا ہے۔ ظاہری طور پر، ٹریڈرز جادوئی نمبروں پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ اگر آپ تین ہارتے ہوئے آرڈر کو ایک قطار میں ٹکراتے ہیں، پھر یہ رکنے کا اشارہ ہے، اسے ٹریڈنگ کا میسٹوڈون کہا جاتا ہے۔ ایک وقفہ لیں، اور یہ واپس آپ کو نہیں ٹکرائے گا - بالکل منطقی لگتا ہے۔

جمعہ کو ٹریڈنگ؟ ہوشیار رہیں
بہت سے ٹریڈرز یقین رکھتے ہیں کہ جمعہ کےدن ٹریڈنگ بد قسمتی ہے، چاہے وہ جمعہ 13 واں ہو یا کچھ اور۔ خیر، تکنیکی طور پر مارکیٹ ہفتے کے اختتام سے پہلے کم مستحکم ہو سکتی ہے اور بہت سے غیر متوقع حالات رکھ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ، ٹریڈر ہفتے کے آخر میں ذہنی طور پر تھکے ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے بھی ایک حل ہے - ہمارا آرٹیکل چیک کریں ہفتے کے اختتام پر کیسے ٹریڈ کی جائے ۔

لال رنگ کا لباس نہ پہننا!
دنیا بھر سے بہت سے ٹریڈر اس پر یقین کرتے ہیں کہ: سرخ رنگ ایک نہیں اور نہیں کی نشانی ہے مارکیٹ کی قسمت کے لحاظ سے۔ سرخ رنگ کو مارکیٹ میں گرنے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ بلز کو پریشان کرنے کے لیے سرخ رنگ کے ساتھ کچھ کیا جاتا ہو؟ کون جانتا ہے، لیکن کوئی اس کا رسک ہی نہیں لینا چاہتا، حتی کہ آپ اپنا وہم توڑنے کے لیے بھی نہیں۔ تو اپنی سرخ جرابیں اور سکارلٹ شرٹ کو چھپا لیں تاکہ مارکیٹ کی فیشن پولیس کہیں گرفتار ہی نہ کرلے!

بوفے کی کتاب پر دعا کرنا
ہاں، ٹریڈرز کی دنیا میں ایک شک سے پاک اتھارٹی ہے: وارن بوفے۔ ٹریڈرز یقین رکھتے ہیں کہ اس کی کتاب کا ایک یا دو حوالے ٹریڈنگ کا دن شروع کرنے سے پہلے پڑھنے سے آپ مسٹر بوفے کی قسمت کا کچھ حصہ اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں۔ چاہے بوفے کی دعا مدد کرے یا نہ، اقتباس پڑھنا حوصلہ بلند رکھنے کے لئے اچھا طریقہ ہے - اور آئیے مانتے ہیں، بڑھے ہوئے حوصلے 30٪ کامیابی ہوتے ہیں!

تو کالی بلی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
ایک کالی بلی بد قسمتی کا نشان سمجھی جاتی ہے، نہ صرف ٹریڈرز کے لئے، لیکن عام طور پر بھی۔ لیکن کیا آپ ہر بار بھاگ جاتے ہیں چاہے سڑک پر ایک خوبصورت نوزائدہ بلی کا بچہ ہی راستہ کاٹے؟
یہ بتانا مشکل ہے کہ وہموں کا ٹریڈنگ میں واقعی کوئی عملی اثر ہے یا نہیں۔ لیکن ٹریڈرز پھر بھی لوگ ہیں، جو قسمت اور کائنات کے خاص نشانوں پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ کے پاس قسمت کی ٹائی ہوتی ہے؛ کچھ کے پاس پسندیدہ آوارہ کتے ہوتے ہیں؛ کچھ آرڈر کھولنے سے بچتے ہیں جب باہر بارش ہو رہی ہو۔ ہمیں کائنات کے ان کہے اشاروں کے بارے میں بتائیں جن پر آپ بہت یقین رکھتے ہیں!