1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. ایک عظیم ٹریڈر بننے کے لیے، آپ کو ٹریڈنگ کی ان 18 غلطیوں سے اجتناب کرنا ہو گا
2023-05-29 • اپ ڈیڈ

ایک عظیم ٹریڈر بننے کے لیے، آپ کو ٹریڈنگ کی ان 18 غلطیوں سے اجتناب کرنا ہو گا

cover.png

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وال اسٹریٹ کے تمام ماہرین کے کامیاب ہونے میں کس چیز نے ان کی مدد کی؟ آپ سن کر حیران ہوں گے، لیکن ان کا کامیابی تک پہنچنے کا راز ان کی غلطیوں میں پوشیدہ ہے۔ جی ہاں، یہ درست ہے۔ اکثر پیشہ وارانہ اور کامیاب ٹریڈرز نمایاں مقام حاصل کرنے سے قبل بہت سی غلطیاں کرتے ہیں۔

غلطیاں کرنا عام سی بات ہے اور بعض اوقات یہ آپ کو سیکھنے میں مدد بھی دیتا ہے۔ اس نظریے کا اہم نکتہ یہ ہے کہ ان غلطیوں کو کبھی نہ دہرایا جائے کیونکہ بعض غلطیاں ہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ٹریڈنگ کی ان 18 مشہور ترین غلطیوں کو اکٹھا کیا ہے جن سے اجتناب کرنا چاہیئے، جو کہ پُر امید طور پر آپ کو نقصانات کا سامنا کرنے سے بچائے گا۔

نئے ٹریڈرز کی جانب سے کی جانے والی مقبول 18 غلطیاں اور ان سے بچنے کا طریقہ کار

کم تیاری

Forex مارکیٹ میں داخل ہونا نسبتاً آسان ہوتا ہے، لہٰذا لوگ ٹریڈنگ کی تعلیم کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہوتے ہیں اور Forex کی ان مشہور ترین غلطیوں کے متعلق سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے جن سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ خاص طور پر، نئے ٹریڈرز کو لگتا ہے کہ تھیوری کوئی بڑی بات نہیں، اور بغیر کسی پریشانی کے اسے تیار کر لیں گے۔ تاہم، یہ الگ طور پر کام کرتا ہے۔ ایک بہتر بنیاد کے بغیر، آپ ایک مناسب ٹریڈنگ پلان نہیں بنا سکیں گے اور ممکن ہے کہ آپ اچھی اور بری ٹریڈز کے متعلق سگنلز سے محروم ہو جائیں۔ Forex کی بنیادی معلومات کی کمی ہمیشہ ناخوشگوار نتائج کا باعث بنتی ہے۔

اس یا اس جیسی ٹریڈنگ کی عام غلطیوں سے اجتناب کرنے کے لیے، اکثر کامیاب ٹریڈرز Forex مارکیٹ میں آنے سے بہت پہلے اپنی فنانشل تعلیم کا آغاز کر لیتے ہیں۔ تاہم، پریشان نہ ہوں۔ آپ کو ٹریڈنگ کا آغاز کرنے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں۔ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں یا اس کے طریقہ کاروں سے لاعلم ہونے کی وجہ سے کوئی بھی آپ پر دباؤ نہیں ڈالے گا۔ تاہم، بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے، آپ کو یہ سمجھنا ہو گا کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔

Forex میں شامل ہونے اور اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے وقت نکالیں۔ خواہ آپ کچھ فنانشل تھیوری کو ویک اینڈز کے دوران یا ہر روز آدھا گھنٹہ پڑھیں، یقینی بنائیں کہ آپ یہ باقاعدگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے ہیں۔

لہٰذا، خود کو ٹریڈنگ کے لیے کیسے تیار کریں اور Forex مارکیٹ سے کیسے آشنا ہوں؟ بہترین اور آسان ترین طریقہ قابل بھروسہ بروکر کو تلاش کرنا ہے۔ اصولی طور پر، وہ لوگوں کو ٹریڈنگ کے لیے پلیٹ فارمز مہیا کرنے کے علاوہ اور بھی کئی کام کرتے ہیں۔ بروکرز اپنے ٹریڈرز کو تعلیمی سیشنز کی سپلائی کرتے ہیں، جیسا کہ مفت ویبینارز اور سیمینارز، آن لائن کورسز، ٹیوٹوریلز، وغیرہ۔

منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے بغیر ٹریڈنگ کرنا

نئے آنے والوں میں یہ چیز کافی عام ہوتی ہے کہ وہ صرف اثاثوں کو پسند کرتے ہوئے Forex مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں اور لاپرواہی سے مخصوص انسٹرومنٹس کی ٹریڈنگ شروع کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نوآموز اپنے اقدامات کو کسی حکمت عملی کی بنیاد پر صرف اس وجہ سے تشکیل دیتے ہیں کیوںکہ وہ اس کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

ممکن ہے کہ غیر فطری اور بے ترتیب ٹریڈنگ شروع میں فائدہ مند ہونے کے باوجود، حتمی طور پر آپ کے حق میں بہتر نہ ہو۔ منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے بغیر، آپ اپنی امیدوں اور پسندیدہ چیزوں کا توقعات پر پورا نہ اترنے کے باعث پریشان ہو سکتے ہیں۔ یہ مارکیٹ کے غلط فیصلوں کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کی انتہائی عام غلطی رونما ہوتی ہے۔

ٹریڈنگ کو کاروبار کے طور پر سمجھنا ضروری ہے: تحقیق کریں، ٹارگٹس مقرر کریں، سیٹ کردہ اہداف حاصل کرنے کے لیے ایک حکمت عملی بنائیں، اس مجموعے کو زیر غور لائیں جس کا نقصان آپ برداشت کر سکیں، وغیرہ۔

آج کل، آپ اپنی رقم داؤ پر لگانے سے قبل اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی اور اس کی صلاحیت کا ٹیسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ کچھ بروکرز اپنے ٹریڈرز کو ڈیمو اکاؤنٹ کی پیشکش کرتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں، ایک مکمل منصوبہ مارکیٹ کی صورت حال تبدیل ہونے کی صورت میں آپ کو پریشانی سے بچنے کے لیے تیار کرتا ہے۔ لہذا، منصوبہ بنائیں اور اس پر قائم رہیں۔

خطرے/انعام کے تناسب کا غلط حساب لگانا

خطرے/انعام کا تناسب ٹریڈ کے انٹری پوائنٹ اور اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز کے درمیان فرق ہوتا ہے۔ اسے ٹریڈ کے متوقع ریٹرنز کا ان ریٹرنز کو حاصل کرنے میں درپیش خطرے کے ساتھ موازنہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کسی وجہ سے، اکثر ٹریڈرز کا ماننا ہے کہ زیادہ جیتی گئی ٹریڈز کم جیتی گئی ٹریڈز کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ہوتی ہیں۔ بعض دفعہ، یہ خیال بھی کام کر جاتا ہے، اور اچھی قسمت کے باعث، وہ ٹریڈز کامیاب ہو جاتی ہیں جن میں ممکنہ خطرہ انعام سے بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، اکثر صورتوں میں، اس طرح کی ٹریڈز یقینی طور پر ٹریڈنگ کی عام غلطیاں کرنے اور رقم کے طویل مدتی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

خطرے/انعام کا تناسب ایک ایسا اصول ہے جسے نوآموز یا تجربہ کار ہر ٹریڈر کو زیر غور لانا چاہیئے۔ ٹریڈ کرنے سے قبل، ممکنہ انعام کا تعین کریں۔ یہ ممکنہ خطرے سے ہمیشہ زیادہ ہونا چاہیئے۔

لہذا، تناسب کا حساب کرنے کے لیے، آپ کو ٹریڈ کے انٹری پوائنٹ اور اسٹاپ لاس آرڈر (خطرہ) کے درمیان فرق کو منافعے کے ہدف اور انٹری پوائنٹ (انعام) کے درمیان فرق سے تقسیم کرنا ہو گا۔ اگر نتیجہ 1.0 سے زیادہ ہو، تو خطرہ انعام سے زیادہ ہوتا ہے۔

رسک مینجمنٹ سے اجتناب کرنا

رسک مینجمنٹ آپ کی ٹریڈنگ کا بنیادی جزو ہونا چاہیئے کیونکہ یہ آپ کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ رسک مینجمنٹ کے بغیر ٹریڈنگ کرنا پیراشوٹ کے بغیر اسکائی ڈائیونگ کرنے جیسا ہے۔

خود کو رقم کے نقصان سے محفوظ رکھنے اور منافع بخش ڈیلز کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد طریقہ کار اور تکنیکیں موجود ہیں۔

رسک مینجمنٹ کے لیے ایک مثبت اور اسٹریٹیجک حکمت عملی بنانا نہایت اہم ہے۔ موزوں لیوریج استعمال کریں، اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز کا مشاہدہ کریں، اور ڈیلز اور قیمتوں کی تعداد ملاحظہ کریں۔ یہ تمام اقدامات ٹریڈنگ کی عام غلطیوں سے بچنے اور نقصان کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

مارکیٹ کے ایونٹس کو نظر انداز کرنا

مارکیٹ کی متعلقہ خبریں ضروری ہوتی ہیں کیوںکہ معاشی ایونٹس دن کے دوران ٹریڈنگ کی سمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ لہذا، اگر آپ فنانشل رپورٹس یا منافع جات سے واقف نہیں ہیں، تو آپ اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب، خبروں پر حد سے زیادہ توجہ دینا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ ریلیز کے فوراً بعد، آسک اور بڈ پرائس کے درمیان اسپریڈ اکثر معمول سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے آپ کی ترجیحی قیمت پر پوزیشن چھوڑنے کے لیے لیکویڈیٹی کو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ٹریڈنگ سے اس نقص سے بچنے کے لیے، تازہ ترین ممکنہ تبدیلیوں سے باخبر رہنے کی خاطر نئی خبریں اور معاشی ایونٹس ملاحظہ کریں اور فیصلے کرنے کے لیے تیار رہیں۔ اتار چڑھاؤ کو زیر غور لانے والی حکمت عملی تخلیق کریں۔

اپنی ٹریڈنگ کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے والے اہم ترین ایونٹس سے باخبر رہیں، معاشی کیلنڈر اور Forex خبروں کی نگرانی کریں۔

1542-2.png

رجحانات کو نظر انداز کرنا

رجحانات سے اجتناب کرنا ٹریڈنگ کا ایک بڑا نقص ہے۔ نئے پلیئرز، خاص طور پر نوآموز ٹریڈرز کے لیے رجحانات کے خلاف ٹریڈ کرنا بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹریڈنگ کے رجحانات سادہ ہوتے ہیں۔ آپ کو صرف ٹریڈ میں داخل ہونے اور پیسے کمانے تک اس کو ہولڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سے پہلے، آپ کو رجحان سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس کی شناخت کرنی ہو گی۔ رجحان کا پتہ لگانا آسان ہے؛ چارٹ ملاحظہ کریں اور دیکھیں کہ آیا مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے یا مندی کا۔ دیکھیں کہ دیگر لوگ رجحانات کو کیسے استعمال کرتے ہیں اور کارروائی کو واضح طور پر سمجھنے کے لیے کم از کم 4 گھنٹے کے رجحان کے مطابق کیسے کام کرتے ہیں۔ خود کو حالات کے مطابق ڈھالیں۔

ٹریڈنگ کا جریدہ نہ رکھنا

ہر ٹریڈر کو، چاہے وہ نوآموز ہو یا Pro، اپنی ڈے ٹریڈنگ کی غلطیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنی تمام ڈیلز، فائدے اور نقصانات دونوں، کو تحریر کرنا آپ کو یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ کون سی کارروائیاں ںاخوشگوار نتائج کا باعث بنی ہیں۔ لہٰذا، آپ اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی کے غیر متعلقہ ہونے کے وقت کا تجزیہ کرنے کے قابل ہوں گے۔

اگر آپ پوسٹ ٹریڈنگ تجزیے کو نظر انداز کرتے ہیں، تو Forex مارکیٹ پر ایک مختصر سفر کے لیے تیار رہیں۔ اگر آپ اپنی کی جانے والی غلطیوں کو دیکھنے اور سمجھنے کے حصے کو نظر انداز کرتے ہیں تو آپ اگلے دن کے لیے ایک معیاری منصوبہ نہیں بنا سکتے۔

ٹریڈنگ کا جریدہ تصویر کے مکمل پہلو کو دیکھنے کے لیے بہترین ہے۔ جی ہاں، یہ دکھنے میں ناگوار لگ سکتا ہے، لیکن یہ ناقابل یقین طور پر مددگار ہوتا ہے کیوںکہ یہ آپ کو بطور ٹریڈر اپنی خوبیوں اور خامیوں کی سمجھ بوجھ فراہم کرتا ہے۔ اپنی ناکامیوں اور فتوحات کو ریکارڈ کرنا اپنے ٹریڈنگ کے طریقہ کار اور مارکیٹ کے بارے میں جاننے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔

غلط وقت

آپ سب جانتے ہیں کہ وقت نہایت قیمتی چیز ہے۔ یہ بات ٹریڈنگ کے لیے خاص طور پر درست ہے۔ اگر آپ Forex مارکیٹ میں نئے ہیں، تو اندازے کی بنیاد پر غلط فیصلے نہ کریں — قیمت کی متوقع تبدیلیوں کی بنیاد پر خرید و فروخت کریں۔ کم ٹائم فریمز دن کے رجحانات میں فرق کرنے کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔ آپ کامیاب ہونے کے تمام بہتر مواقعوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

پوزیشن میں داخل ہونے سے قبل ٹائم فریم کو واضح کرنا ضروری ہے۔ وقت آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے آیا ٹریڈ مفید ہے یا نہیں۔ تکنیکی اور بنیادی تجزیے استعمال کریں۔ جو کہ آپ کو اپنی غلطیوں میں عام پیٹرنز دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

جذبات کو حاوی کرنا

آپ کو وہ موویز یاد ہیں جن میں ٹریڈرز کو خلاف توقع ٹریڈز کی صورت میں اپنے لیپ ٹاپس توڑتے ہوئے دکھایا جاتا ہے؟ کچھ ٹریڈرز پریشان ہو جاتے ہیں اور نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، احمقانہ طور پر کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ لالچ اور پریشانی آپ کی جانب سے زائد ٹریڈ کرنے، جذباتی طور پر ٹریڈ کرنے، یا منافع بخش ٹریڈز کو قبل از وقت کلوز کرنے کا باعث بنتی ہے۔ تاہم، کامیابی سے مکمل کیے جانے والے آرڈر کی بے پناہ خوشی اور فتح جیسے مثبت جذبات بھی آپ کے کامیابی حاصل کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

ٹریڈنگ کی جذباتی غلطیوں سے اجتناب کرنے کے لیے، اپنے جذبات کو کبھی بھی ذہن پر حاوی نہ ہونے دیں۔ کوئی بھی فنانشل مارکیٹ ایک حقیقی میدان جنگ ہوتا ہے جہاں بُلز اور بیئرز سکیورٹیز اور اسٹاک مارکیٹ کی قیمتوں کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ جب آپ دیکھتے ہیں کہ مںصوبے نے آپ کی توقع کے مطابق کام نہیں کیا تو یہی مقابلہ آپ کے دماغ میں چل رہا ہوتا ہے۔

کوئی بھی جذبات تیزی سے غربت کی سطح پر لے جاتے ہیں۔ ان کا استعمال کرنا سیکھیں۔ تصویر کے بڑے پہلو پر توجہ مرکوز رکھیں اور حقیقی اہداف سیٹ کریں۔ آپ جمعے تک ارب پتی نہیں بن سکتے۔

1542-1.png

تفریح ​​کے لیے ٹریڈنگ کرنا

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ٹریڈنگ ایک کاروبار ہے، اور ہر ٹریڈر کا ہدف پیسے کمانا ہے۔ اپنے اہداف سیٹ کریں اور اپنی فنانشل خود مختاری کے لیے کام کریں۔ اگر آپ اکتا گئے ہوں یا آپ کو ٹریڈنگ کرنا بالکل بھی پسند نہ ہو، تو کچھ دیر اسے موقوف کر دیں۔ ہالی وڈ موویز کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ٹریڈنگ کو سنجیدہ لیں، اور یہ آپ کو اپنے خواب کی تکمیل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اگر آپ پہلے ہی Forex کی دنیا میں داخل ہو چکے ہیں، تو آپ نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے ذمہ دارانہ فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کامیابی کے لیے اپنا ذہن تیار کریں اور تمام رکاوٹوں کو ختم کریں۔

ٹریڈنگ میں اندازہ لگانا

ٹریدنگ کے دوران مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو سمجھنے کے لیے تکنیکی اور بنیادی تجزیے استعمال کرنے کے بجائے اندازہ لگانا ٹریڈنگ کی ایک اور غلطی جس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ جب ٹریڈرز پہلے ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں عموماً اس بات کا مبہم اندازہ ہوتا ہے کہ ٹریڈنگ کے لیے حقیقتاً کس چیز کی ضرورت ہے۔ نئے ٹریڈرز کے پاس اکثر حکمت عملیاں اور ٹریڈنگ کے منصوبے نہیں ہوتے؛ وہ انڈیکیٹرز استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی خبروں سے آگاہ رہتے ہیں۔

بالآخر وہ محض اندازہ لگاتے ہیں۔ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آیا سکیورٹی کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور ایسا ہونے پر وہ اسے خریدتے ہیں۔ تاہم، مارکیٹ کے موجودہ حالات کے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے والا خصوصی سافٹ ویئر استعمال کیے بغیر، یہ “حکمت عملی” ان گیمبلرز کے رویے جیسی ہوتی ہے جو کسی بے ترتیب نتیجے پر اپنی رقم کی شرط لگاتے ہیں۔ لیکن ٹریڈنگ بے ترتیب اور غیر فطری عمل نہیں، اس لیے یہ حکمت عملی طویل مدت کے لیے کام نہیں آتی۔

ٹریڈنگ کی اس غلطی سے اجتناب کرنے کے لیے، نئے ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کے متعلق تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیئے۔ یہ سیکھنا کہ قیمت کے اتار چڑھاؤ کو کیا چیز متاثر کرتی ہے، تکنیکی اور بنیادی تجزیے کو کیسے استعمال کیا جائے، رجحان کے ریورس سے قبل کون سی علامت ظاہر ہوتی ہے، اور داخلے اور اخراج کے پوائنٹس کا پتہ کیسے لگایا جائے، ٹریڈرز کو کامیاب ٹریڈرز بننے میں مدد دیتا ہے۔ ٹریڈنگ اندازہ لگانے کا کام نہیں، لہٰذا اس کے پیچھے کار فرما میکانزمز ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کی اس غلطی اور دیگر غلطیوں سے اجتناب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اسٹاپ لاس کے بغیر ٹریڈنگ کرنا

اسٹاپ لاس آرڈرز وہ اہم ٹولز ہیں جنہیں ٹریڈرز نقصانات سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، نئے ٹریڈرز کی کثیر تعداد کا ماننا ہے کہ وہ اسٹاپ لاس آرڈرز کے بغیر جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایک طرح سے، یہ اس صورت میں کام کر سکتا ہے جب ٹریڈر باقاعدگی سے تمام اوپن ٹریڈز کی نگرانی کرے۔ لیکن اکثر اوقات، توجہ اور نگرانی کی اس سطح کو حاصل کرنا ناممکن ہوتا ہے، خاص طور پر جب کسی ٹریڈر کو دوسرے ٹریڈرز کی جانب سے پریشان کیا جائے۔ یہ ٹریڈر کا سکیورٹی کی قیمت کم ہونے کی خبر سے محروم رہنے کا باعث بن سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بڑے اور بے اختیار نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹریڈرز اسٹاپ لاس کے کام کرنے اور اپنی ہر ٹریڈ کے لیے اس کو سیٹ اپ کرنے کے طریقہ کار کے متعلق سیکھ کر اس غلطی سے اجتناب کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنا رسک مینجمنٹ کا اہم حصہ ہے اور یہ مارکیٹ کے غیر متوقع اتار چڑھاؤ کے باعث ہونے والے غیر ضروری نقصانات سے بچا سکتا ہے۔

بڑی پوزیشنز اوپن کرنا

ایک ہی ٹریڈ میں اپنی تمام رقم یا اس کے ایک بڑے حصے کی سرمایہ کاری کرنا ٹریڈنگ کی ایک اور غلطی جس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ یہ یقینی طور پر آپ کے اکاؤنٹ کی حد سے متجاوز رقم کے نقصان کا باعث بنتا ہے، جبکہ بہتر طور پر ٹیسٹ کردہ ٹریڈنگ کی حکمت عملی غلطی سے پاک نہیں ہوتی۔ اور چونکہ نئے ٹریڈرز کو ابھی یہ سیکھنا ہے کہ ایک کامیاب حکمت عملی کیسے بنائی جائے، اس لیے یہ غلطی ان کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

اس غلطی سے اجتناب کرنے کے لیے، نئے ٹریڈرز کو ڈیمو اکاؤنٹ یا مختصر پوزیشنز کی ٹریڈز کے ساتھ ٹریڈز کو آزمانا اور انہیں استعمال کرنے کا طریقہ کار سیکھنا چاہیئے۔ اپنی حکمت عملی کے کام کرنے اور اپنی کامیابی کی شرح کو دیکھنے کے لیے متعدد ٹریڈز کریں۔ اگر آپ کو مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں، تو آپ اپنی پوزیشن کے سائزز کو بڑھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

بہت زیادہ ٹریڈز کرنا

ٹریڈ کرنے کے لیے سکیورٹیز کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ نئے ٹریڈرز کے لیے صرف ایک پر توجہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم، یہ اسٹاک ٹریڈنگ اور دیگر مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی عام غلطیوں میں سے ایک ہے۔ بہت زیادہ پوزیشنز اوپن کرنے کا مطلب ہے کہ ٹریڈرز کو ایک ہی وقت میں کئی طرح کے مختلف چارٹس کی نگرانی کرنی ہو گی۔ جب تک کہ وہ خود کار ٹریڈنگ سافٹ ویئر استعمال نہ کریں، ٹریڈز کی اس تعداد کے ساتھ جاری رکھنا حقیقی طور پر ناممکن ہوتا ہے اور ان میں سے اکثر کے ناکام ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔

ٹریڈنگ کی تعداد کو کم کرتے اور اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی پر قائم رہتے ہوئے اس غلطی سے اجتناب کرنا آسان ہے۔ یہ آپ کو صرف ان مواقعوں پر توجہ دینے میں مدد دے گا جو کہ غیر ضروری ٹریڈز کیے بغیر ممکنہ طور پر آپ کو منافع دے سکتے ہیں۔

لیوریج کا زائد استعمال

لیوریج حقیقتاً ایک دو دھاری تلوار ہے۔ ایک جانب، یہ ٹریڈرز کو اپنے ذاتی سرمائے میں سے زیادہ سرمایہ استعمال کیے بغیر اپنی ٹریڈز کے سائز بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ دوسری جانب، اگر ٹریڈ کامیاب نہ ہو، تو لیوریج ٹریڈر کو بڑی رقم کا قرض دار بناتے ہوئے، ٹریڈرز کے نقصانات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ خصوصاً نئے ٹریڈر کے طور پر، بہت زیادہ لیوریج استعمال کرنا، آپ کے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر خالی کر سکتا ہے۔

اگرچہ یہ Forex ٹریڈنگ کی مشہور ترین غلطیوں میں سے ایک ہے، تاہم آپ زیادہ لیوریج (مثلاً، 1000:1) استعمال کرنے کے بجائے، کم لیوریج، جیسا کہ 10:1 کے تناسب کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے اس سے اجتناب کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے سرمائے کو داؤ پر لگائے پر بغیر لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا طریقہ کار سیکھنے میں مدد دے گا۔ اس کے بعد، جب آپ پُر اعتماد ہوں، تو آپ بتدریج لیوریج کا تناسب بڑھا سکتے ہیں۔

بدلے کی ٹریڈنگ میں مشغول ہونا

بدلے کی ٹریڈنگ سے مراد گزشتہ نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے نئی ٹریڈز اوپن کرنا ہے، آیا اس کا مقصد اپنی رقم کی واپسی ہو یا آپ یہ ثابت کرنا چاہیں کہ آپ ایک کامیاب ٹریڈر بن سکتے ہیں۔ تاہم، یہ بہت خطرناک عمل ہے جو کہ اکثر اوقات زیادہ نقصانات کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ پر بدلہ لینے کے لیے پُر جوش ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور ٹریڈنگ کے معقول فیصلے کرنے کے لیے بہت جذباتی ہیں اور دباؤ کا شکار ہیں۔

اگر آپ خود کو ایسی صورت حال میں پائیں، تو ٹریڈنگ کی اس غلطی سے اجتناب کرنے کے لیے رک جانا ہی بہتر ہے۔ اگر آپ اپنے نقصان کے حوالے سے پریشان ہیں، تو آپ کو دوبارہ ٹریڈنگ کرنے سے قبل وقفہ لینا چاہیئے، ٹریڈنگ کے قواعد سیکھنے چاہیئیں، اور اپنے نقصان کا تجزیہ کرنا چاہیئے۔ یہ کرنے سے آپ کو پُر سکون ہونے اور ایک ہی غلطی دوبارہ نہ کرنے کے حوالے سے مدد ملے گی۔

متعدد مارکیٹس میں ایک ساتھ ٹریڈ کرنا

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مختلف مارکیٹس میں ایک ساتھ ٹریڈ کرنا آپ کو زیادہ منافع جات کمانے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم، یہ حکمت عملی نئے ٹریڈرز کی جانب سے کی جانے والی مشہور ترین غلطیوں میں سے ایک ہے۔ ہر مارکیٹ کو مختلف حکمت عملیوں اور طریقہ کاروں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا ایک جیسے ایونٹس کے لیے رد عمل مختلف ہوتا ہے۔ ایک ہی وقت میں مختلف مارکیٹس میں ٹریڈ کرنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر ان نئے ٹریڈرز کے لیے جو ایک مارکیٹ میں کامیابی سے ٹریڈ کرنے کے متعلق نہیں جانتے۔

نوآموز ٹریڈر کے طور پر متعدد مارکیٹس میں ٹریڈنگ سے اجتناب کرنا نہایت اہم ہے۔ اپنے ٹریڈنگ کے منصوبے میں کسی اور مارکیٹ کو شامل کرنے سے قبل آپ کو ایک مارکیٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے اور ٹریڈنگ کا تجربہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

پرانے رجحان کو استعمال کرنے کی کوشش کرنا

نئے ٹریڈرز اکثر ان سکیورٹیز اور مارکیٹس کی ٹریڈ کرنے کے لیے پُر جوش ہوتے ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ طویل مدت تک قائم رہنے والے یہ رجحانات اختتام کے قریب ہوں، اور ان کو بنا سوچے سمجھے استعمال کرنا ناخوشگوار نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

اس وجہ سے، نوآموزوں کے لیے یہ بہتر ہے کہ وہ حالیہ رجحانات تلاش کریں یا نئے رجحان کے آنے کا انتظار کریں۔ ایسا کرنے سے انہیں ٹریڈنگ کے مستحکم مواقع میسر ہوں گے اور ختم ہونے والے رجحان کے باعث پیش آنے والے نقصانات سے بچنے میں مدد ملے گی۔

خلاصہ

آپ سُر میں چھیڑ چھاڑ کیے بغیر گانا نہیں سیکھ سکتے۔ بالآخر، جب کامیابی کی بات آئے گی، تو آپ مصیبتوں اور مشکلات کا ذکر کیے بغیر، صرف اپنی فتح کی بات کریں گے۔ ٹریڈرز کے لیے بھی یہ ہی اصول ہے۔ ٹریڈنگ ایک ہنر ہے، اور ٹریڈرز کو رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے اپنی مہارتوں اور معلومات کو بہتر بنانا ہو گا۔

تاہم، اگر غلطیوں سے اجتناب کیا جا سکتا ہے تو انہیں کریں ہی کیوں، خاص طور پر جب رقم داؤ پر لگی ہو۔ ٹریڈنگ کی خرابیوں اور ممکنہ نقصانات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اس خلاصے کے ٹیبل کو محفوظ کریں۔

ٹریڈنگ کی غلطی

اس سے کیسے اجتناب کیا جائے

کم تیاری

Forex سیکھیں اور pro کی طرح ٹریڈ کریں۔

منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے بغیر ٹریڈنگ کرنا

ایک منصوبہ بنائیں اور اس پر موزوں حکمت عملی لاگو کریں۔

خطرے/انعام کے تناسب کا غلط حساب لگانا

منافع حاصل کرنے کے امکانات کو بڑھائیں۔

رسک مینجمنٹ سے اجتناب کرنا

متعدد ٹولز استعمال کرتے ہوئے اپنے خطرات کا ںظم کریں۔

مارکیٹ کے ایونٹس کو نظر انداز کرنا

معاشی ایونٹس کو یاد رکھیں اور ٹریڈ کی خبروں کے متعلق جانیں۔

رجحانات کو نظر انداز کرنا

رجحانات کی شناخت کرنا سیکھیں اور ان میں سے اکثر کو استعمال کریں۔

ٹریڈنگ کا جریدہ نہ رکھنا

ٹریڈنگ کے جریدے میں تمام ناکامیوں اور فتوحات کو ریکارڈ کریں۔

غلط وقت

ٹریڈنگ کے وقت کو سمجھ داری سے منتخب کریں۔

جذباتی ہونا

اپنے جذبات پر حاوی رہیں۔

تفریح ​​کے لیے ٹریڈنگ کرنا

کامیاب ٹریڈر کا نقطہ نظر۔

ٹریڈنگ میں اندازہ لگانا

سیکھیں کہ مارکیٹس کیسے کام کرتی ہیں۔

اسٹاپ لاس کے بغیر ٹریڈنگ کرنا

اسٹاپ لاس آرڈرز استعمال کریں۔

بڑی پوزیشنز اوپن کرنا

متعدد مختصر پوزیشنز کے ساتھ آغاز کریں۔

بہت زیادہ ٹریڈز کرنا

اپنی حکمت عملی پر توجہ دیں۔

لیوریج کا زائد استعمال

لیوریج کے مختصر تناسب کے ساتھ آغاز کریں۔

بدلے کی ٹریڈنگ میں مشغول ہونا

ٹریڈنگ کے قواعد سیکھیں۔

متعدد مارکیٹس میں ایک ساتھ ٹریڈ کرنا

ایک مارکیٹ میں تجربہ حاصل کریں۔

پرانے رجحان کو استعمال کرنے کی کوشش کرنا

فالو کرنے کے لیے نئے رجحانات تلاش کریں۔

  • 70

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera