1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. Forex ٹریڈنگ کی ہسٹری
2023-05-05 • اپ ڈیڈ

Forex ٹریڈنگ کی ہسٹری

cover.png

اگر آپ کے پاس قابلِ بھروسہ PC اور ایک مستحکم انٹرنیٹ کنیکشن موجود ہے، تو Forex ٹریڈنگ ان دنوں ہر گھر میں دستیاب ہوتی ہے۔ تاہم، بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ کرنسی ایکسچینج کوئی نئی بات نہیں ہے۔ درحقیقت، یہ قدیم زمانوں سے ہی موجود ہے، جب ابتدائی انسانی تہذیبوں نے پیسے کا استعمال شروع کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ ٹریڈ پر مبنی تعلقات استوار کیے۔

اس آرٹیکل میں، آپ صدیوں میں ہونے والے کرنسی ایکسچینج کے ارتقاء سے متعلق جانیں گے، نیز جدید Forex ٹریڈنگ حقیقتاً کس طرح تیار ہوئی اور وہ کیسے بنی جس سے آج ہم واقف ہیں۔

ابتدائی ہسٹری

میسوپوٹیمیا کے باشندوں نے تقریباً 5,000 سال قبل کرنسی کی پہلی معروف شکل — شیقل — ایجاد کی تھی۔ اس سے قبل، ایکسچینج کا بنیادی طریقہ مبادلۂ اجناس کرنا تھا۔ جانوروں کی کھال، نمک اور مصالہ جات جیسی اشیاء کی بہت زیادہ مانگ تھی اور ان کو دیگر اشیاء کے تبادلے کے لیے بطور ذریعہ استعمال کیا جاتا تھا۔

پھر، تقریباً 700 قبل مسیح، مختلف ممالک میں لوگوں نے پہلے کوائنز تیار کرنے کے لیے گولڈ (اور بعض اوقات سلور) کا استعمال شروع کیا۔ ان ابتدائی کرنسیز نے ٹریڈنگ میں یکسانیت اور معیار کی تعین کاری کو فروغ دے کر، معیشت تشکیل دینے میں مدد فراہم کی۔

1228-03.png

پہلی Forex مارکیٹ

وقت گزرنے کے ساتھ، اپنی ذاتی کرنسیز کا استعمال نیز اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ٹریڈ میں مشغول ہوتے ہوئے دنیا بھر میں متعدد ممالک وجود میں آچکے ہیں۔ کافی عرصے سے، خصوصاً Forex ٹریڈنگ کے لیے ایک الگ ادارہ قائم کرنے کے لیے کوئی اہم اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ تاہم، ایمسٹرڈیم نے 17 ویں صدی میں، یورپ میں پہلی Forex مارکیٹ قائم کی۔ اس مارکیٹ کی توجہ کاؤنٹی برائے ہالینڈ اور مملکتِ انگلستان کی کرنسیز کی ٹریڈنگ کرنے پر مرکوز تھی جس نے کرنسی کے جوڑے کے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد، Forex مارکیٹ اور Forex ٹریڈنگ پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہو گئیں۔

گولڈ اسٹینڈرڈ کا عروج و زوال

وقت گزرنے کے ساتھ، یہ واضح ہو گیا کہ گولڈ کے کوائنز کی محدود فراہمی کی وجہ سے گولڈ اور سلور کے کوائنز کا استعمال روزمرہ کی ٹریڈنگ کے لیے ممکن نہیں تھا۔ اسے حل کرنے کے لیے، حکومتوں نے کاغذی کرنسی کا اجراء شروع کر دیا جو نوٹ رکھنے والے کو گولڈ یا سلور کی ایک مقررہ مقدار ادا کرنے کی ضمانت کے طور پر کام کرتی تھی۔

بہرحال، اس کاغذی کرنسی کی قدر کو قیمتی دھاتوں کی قدر کے ساتھ مربوط کرنے کے حکومتی فرمان کے بغیر، اس کی کوئی اصلی قدر نہیں تھی۔ اگر کوئی ملک اپنی مرضی سے کاغذی کرنسی کی ایک کثیر تعداد چھاپنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو یہ اس کی کرنسی کی قدر میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

دنیا بھر کے متعدد ممالک نے اس سے بچنے کے لیے نام نہاد گولڈ اسٹینڈرڈ کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اسٹینڈرڈ نے حکومتوں کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنی کرنسیز کی قدر کو گولڈ کی ایک مقرر کردہ مقدار سے مربوط کر سکیں۔ مثلاً، اگر گولڈ کے ایک اونس کی قیمت $1,000 مقرر کی گئی تھی، تو ایک ڈالر کی قدر گولڈ کے ایک اونس کے 0.001 کے برابر ہو گی۔ اس کی وجہ سے، کاغذی کرنسی کی مقدار جو کوئی ملک چھاپ سکتا تھا، وہ اس کے پاس اپنے ذخائر میں موجود گولڈ کی مقدار تک محدود تھی۔ پیسے کی فراہمی کو بڑھانے میں حکومتوں کی عدم اہلیت کی وجہ سے، اس اسٹینڈرڈ نے قیمت کے استحکام کو یقینی بنایا اور افراطِ زر کو محدود کیا۔

جہاں تک زرمبادلہ کا تعلق ہے، کرنسی اور گولڈ کی قدر کے درمیان نئے تعلق کی بدولت مختلف کرنسیز کو ایک دوسرے سے مربوط کرنا آسان ہو گیا ہے۔ چونکہ ایک اونس گولڈ کی خریداری کے لیے ہر کرنسی کی مختلف مقداریں درکار تھیں، اس لیے اس نے ایکسچینج ریٹس کے لیے ایک پیمائش کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔

19 ویں صدی کے آخر تک دنیا بھر کے صنعتی ممالک کی اکثریت نے گولڈ اسٹینڈرڈ کو اختیار کر لیا تھا۔ اس نے بین الاقوامی ٹریڈ کو فروغ دینے اور صنعتی انقلاب کو تیز تر کرنے کے لیے بہترین حالات پیدا کیے۔

تاہم، جب پہلی جنگ عظیم شروع ہوئی، تو ممالک کو جو اخراجات برداشت کرنا پڑے وہ ان کے گولڈ کے ذخائر سے کافی حد تک زیادہ ہو گئے تھے، نتیجتاً وہ گولڈ اسٹینڈرڈ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو نظر انداز کر گئے اور انہوں نے اپنے پاس موجود گولڈ کے اصل ذخائر کے حجم سے قطع نظر، زیادہ رقم چھاپنا شروع کر دی۔

1930 کی دہائی کے آخر میں جس وقت دوسری جنگِ عظیم زوروں پر تھی، یہ واضح ہو گیا تھا کہ جب کوئی ملک معاشی بدحالی کا سامنا کر رہا ہو تو گولڈ اسٹینڈرڈ کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

1228-02.png

بریٹن ووڈز سسٹم: بین الاقوامی ٹریڈنگ کی ہسٹری میں ایک نیا صفحہ

دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر، فوجی کارروائی سے براہ راست متاثر ہونے والے ممالک دوبارہ کامیاب ہونے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ 1944 میں، دنیا بھر سے کئی ممالک کے نمائندگان نے بریٹن ووڈز، USA میں ایک کانفرنس منعقد کی اور بریٹن ووڈز معاہدے پر دستخط کیے۔ اس ایونٹ نے ایک نئے بین الاقوامی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔

چونکہ اس وقت امریکہ کے پاس دنیا میں گولڈ کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود تھا، اس لیے نیا سسٹم جزوی طور پر گولڈ اسٹینڈرڈ پر مبنی تھا، لیکن اس بار صرف US ڈالر کی قیمت گولڈ کی قیمت ($35 فی اونس) پر مقرر کی گئی تھی۔ سسٹم استعمال کرنے والے باقی ممالک (USA کے بغیر 43) اپنی ذاتی کرنسیز کو US ڈالر کے ساتھ واپس پیگ کریں گے، جس میں زیادہ سے زیادہ 1% انحراف کی اجازت ہے۔ اگر کسی کرنسی کی قدر منظور شدہ حد سے تجاوز کرنا شروع کر دے، تو ملک کو US ڈالر خرید کر یا فروخت کر کے اسے ٹھیک کرنا ہو گا۔

اس سسٹم نے عالمی مارکیٹس کو مطلوبہ استحکام فراہم کیا اور ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کو کم سے کم کرنے میں مدد کی۔ اس نے US ڈالر کو عالمی ریزرو کرنسی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بریٹن ووڈز سسٹم 1970 کی دہائی تک کئی دہائیوں تک جاری رہا، جب دنیا بھر میں گردش کرنے والے ڈالرز کی تعداد US گولڈ ریزرو میں گولڈ کی فراہمی سے تجاوز کرنا شروع ہو گئی تھی۔ اس کی وجہ سے، 1971 میں US صدر رچرڈ نکسن نے اس سسٹم کے آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، اور 1973 تک یہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا تھا۔

فری فلوٹنگ سسٹم

بریٹن ووڈز سسٹم کے زوال نے فری فلوٹنگ سسٹم کے آغاز کی راہ ہموار کی، جس میں کرنسی کی قدر گولڈ کی قیمت کے ساتھ مرتبط ہوئے بغیر آزادانہ فلوٹ کرتی ہے۔ یہ نیا سسٹم فیاٹ رقم کے تصور پر مبنی تھا اور اب بھی ہے، جس کی قیمت کی ضمانت کسی کموڈیٹی کے ذریعے نہیں کی جاتی، بلکہ حکومت اسے جاری کرتی ہے۔

فری فلوٹنگ سسٹم میں، کرنسی کی قیمت کو اس کے ملک کے استحکام اور معاشی قوت کے لحاظ سے تبدیل کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جبکہ یہ Forex مارکیٹ میں اس کرنسی کی رسد اور طلب کی سطح کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

گولڈ اسٹینڈرڈ کو ترک کرنے کے باوجود، تمام ممالک نے فری فلوٹنگ سسٹم کو اپنے نئے معیار کے طور پر قبول نہیں کیا ہے۔ مثلاً، چین کچھ عرصہ قبل تک اپنی کرنسی، یوآن کو، US ڈالر کے ساتھ پیگ کر رہا تھا۔ فی الحال، چین کا مرکزی بینک یوآن کو فلوٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن وہ اس صورت میں مداخلت کرتا ہے جب اس کا ایکسچینج ریٹ یومیہ اوسط ریٹ سے 2% اوپر بڑھ جاتا ہے یا 2% نیچے گر جاتا ہے۔

تاہم، فری فلوٹنگ سسٹم نے دنیا کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جو Forex مارکیٹ میں خود مختاری میں اضافہ کرنے میں مدد دیتا ہے اور اسے حکومتوں کی مداخلتوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

انٹرنیٹ کا دور

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ارتقاء کا ایک حقیقی معجزہ ہے جس نے دنیا بھر کے اربوں لوگوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے۔ نئے ڈیجیٹل دور کے ساتھ، نہ صرف مرکزی بینکس بلکہ بڑے مالیاتی اداروں کو بھی Forex مارکیٹ تک رسائی حاصل ہے۔ متعدد آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی تخلیق نے Forex ٹریڈنگ کی وسعت میں اضافہ کرنے اور ان افراد میں مقبول ہونے میں مدد فراہم کی ہے جنہیں اب ریٹیل بروکرز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ اس نے مزید افراد کو Forex مارکیٹ کی طرف راغب کیا، اور بروکرز کی مدد سے، وہ اب ایک ایسی سرگرمی میں حصہ لینے کے قابل ہو گئے ہیں جو پہلے عام عوام کے لیے دستیاب نہیں تھی۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، کہ Forex ٹریڈنگ کی ایک طویل ہسٹری ہے، جو انسانی تہذیب کے بالکل آغاز سے ہی چلی آ رہی ہے۔ بہت سی بنیادی تبدیلیوں کے بعد، Forex ٹریڈنگ بالآخر اب ہر اس شخص کے لیے قابل رسائی ہے جو اس کے ذریعے منافع کمانا چاہتا ہے۔ اس لیے جلدی کریں اور FBS کے ساتھ Forex ٹریڈنگ ہسٹری میں اپنا نام بنانے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں!

  • 191

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera