1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. خطرے سے پاک اور کم خطرے والی سرمایہ کاری
2023-04-03 • اپ ڈیڈ

خطرے سے پاک اور کم خطرے والی سرمایہ کاری

TRFNEW-1562 Low-Risk Investments.png

ہر سرمایہ کار کا خواب ہوتا ہے جب سرمایہ کاری شاندار منافع لاتی ہے۔ تاہم، بعض اوقات زندگی سرمایہ کاروں کو ایک انتخاب کا سامنا کراتی ہے: زیادہ منافع کیساتھ زیادہ رسک والی سرمایہ کاری یا چھوٹے منافع کے ساتھ خطرے سے پاک سرمایہ کاری۔

بات یہ ہے کہ کم خطرے والی سرمایہ کاری کافی حد تک منافع بخش ہو سکتی ہے۔ آج ہم دریافت کریں گے کہ اس طرح کی کم خطرے والی سرمایہ کاری کیسے کی جاتی ہے اور آپ انہیں اپنے حق کیسے چلا سکتے ہیں۔

خطرے سے پاک سرمایہ کاری کیا ہے؟

اگر ہم اسے ایک تعریف دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم کہیں گے کہ یہ ایک خطرے سے پاک سرمایہ کاری ہے جو سرمایہ کاری کی ایک ایسی قسم ہے جب آپ کو یقین سے معلوم ہو کہ واپسی کی شرح کیا ہوگی۔ مثال کیطور پر، آپ سیکیورٹیز خریدتے ہیں اور جاری کنندہ پر بہت اعتماد رکھتے ہیں کہ یہ قریب قریب سالوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

لیکن آئیے ایماندار بنیں: خطرے سے پاک سرمایہ کاری کرنے کا امکان بہت کم ہے۔ حقیقت ایسی ہے کہ تمام سرمایہ کاری غیر یقینی کی وجہ سے کسی حد تک خطرہ رکھتی ہے۔ مارکیٹیں لامحالہ حرکت کرتی ہیں، دنیا میں ہونے والے واقعات اور اقتصادی اور سیاسی فیصلوں پر ردعمل طاہر کرتی ہیں۔ جو کبھی کبھی واقعی غیر متوقع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جس کی کسی کو توقع نہ ہو، جیسا کہ یہ COVID-19 وبائی مرض کیساتھ تھا۔

مزید برآں، اگر وہ موجود ہوں تو بھی، بے خطر سرمایہ کاری افراط زر کے تابع ہوتی ہے، جس پر غور کرنے کا ایک اور نکتہ ہے۔

خطرات کو سمجھنا

TRFNEW-1562 Low-Risk Investments__2.png

کوئی پریشانی نہیں! مکمل طور پر خطرے سے پاک سرمایہ کاری کی بجائے، آپ کم رسک والی سرمایہ کاری کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ان سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خطرہ ایسی چیز نہیں ہے جس سے آپ کو ڈرنا چاہئے۔ یاد رکھیں کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں، آپ خطرات کا انتظام کر سکتے ہیں۔ ممکنہ منفی نتائج کو خصوصی آلات کی مدد سے کم کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو صرف ان کا استعمال کرنا سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اسطرح آپ آنے والی ہر چیز کیلئے تیار رہیں گے۔

اس کے علاوہ، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ کرنا آپ پر منحصر ہے کہ آپ کتنا بڑا خطرہ مول لیں گے۔ آپ اس اثاثے کا تجزیہ کر سکتے ہیں جس میں آپ سرمایہ کاری یا تجارت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ممکنہ منافع کی شرح کا اندازہ لگا سکتے ہیں، اور منصوبے کے اہم نکات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

لہذا، آئیے خطرے سے پاک اثاثوں یا خطرے سے پاک سرمایہ کاری کو بہتر طور پر جانچ کیلئے کچھ مزید حقیقت پسندانہ چیزوں پر غور کرتے ہیں۔ اس کی بجائے، بہتر طور پر خطرہ سے منافع کے تناسب پر توجہ دیں۔ اور خطرات کا انتظام کرنا سیکھیں۔

کم خطرے والی سرمایہ کاری کیسے کی جاسکتی ہے؟

TRFNEW-1562 Low-Risk Investments__3.png

سب سے پہلے، آپ کے پاس ہمیشہ ایک تجارتی منصوبہ ضرور ہونا چاہیے، صحیح وقت پر منافع لیںے کی کوشش کریں اور فیصلے کرتے وقت ذہن کو پر سکون رکھیں۔ یہی بنیادی باتیں ہیں۔ اگر ہم گہرائی میں دیکھیں تو ہمیں خطرات کو محدود کرنے کے کئی بہترین طریقے ملیں گے۔ یہ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر متوقع حرکات سے بچنے اور آخر کار آپ کے سرمائے کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

رسک مینجمنٹ کا طریقہ کار

رسک مینجمنٹ ہر اس ٹریڈر یا سرمایہ کار کیلئے اہم ہے جو طویل مدت میں کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ سب سے پہلے، آپ کو 1٪ اصول یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب آپ صرف وہی پوزیشنیں کھولتے ہیں جو آپ کے سرمائے کے 1٪ سے زیادہ نہیں ہوتی ہیں۔ اس طرح آپ کبھی بھی اپنے اکاؤنٹ کی بڑی رقم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

اگلی چیز یہ ہے کہ آپ اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفٹ ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کی تجارت یا سرمایہ کاری آپ کی توقع کے مطابق برتاؤ نہیں کرتی ہے، تو آپ کا آرڈر اچھے منافع کو برقرار رکھنے یا ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کیلئے بند ہو جاتا ہے۔ اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفٹ کو صحیح طریقے سے سیٹ کرنے کیلئے، آپ تکنیکی تجزیہ استعمال کر سکتے ہیں۔ کیا آپ حیران ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ قلیل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی مثال پر ایک نظر ڈالیں۔

ڈائیورسیفیکیشن

اپنے پورٹ فولیو کی حفاظت کیلئے ایک اور زبردست حکمت عملی ڈائیورسیفیکیشن یعنی تنوع ہے۔ جیسا کہ پیشہ ور سرمایہ کار اور ٹریڈر کہتے ہیں: اپنے تمام انڈوں کو کبھی بھی ایک ٹوکری میں نہ ڈالیں۔ ڈائیورسیفیکیشن یعنی وسعت دینے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ساتھ مختلف صنعتوں کے اثاثوں کا انتخاب کرنا ہے۔ مثال کیطور پر، فرض کریں کہ آپ اسٹاک میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ نہ صرف امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے Apple، Tesla وغیرہ، بلکہ انرجی کمپنیاں، ای کامرس کمپنیاں، یا ایسی کوئی بھی دوسری چیز کو منتخب کر سکتے ہیں جن کو ڈیل کرنے میں آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

مختلف قسم کی چیزوں پر ایاک ساتھ توجہ دیں، اپنے پیسے کو مختلف اثاثوں کے درمیان تقسیم کریں، اور یہ آپ کے سرمائے کو اؤپر برقرار رکھنے میں مدد کرے گا چاہے ایک یا دو شعبے نیچے چلے جائیں۔ اور زیادہ واپسی کی شرح آپ کی ہی طرف ہو!

ہیجنگ

خطرے کو کم کرنے کا آخری لیکن کم منافع والا طریقہ ہیجنگ ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب آپ کسی دوسری کھلی پوزیشن سے پیدا ہونے والے خطرے کو کم کرنے کے ارادے سے کوئی اثاثہ خریدتے ہیں۔ اگر آپ زیادہ رسک والی سرمایہ کاری میں ہیں، تو ہیجنگ آپ کو ممکنہ فوائد اور نقصانات کو متوازن کرنے میں مدد دے گی۔ اگرچہ یہ سرمایہ کاری کی لاگت میں اضافہ کر سکتا ہے، لیکن یہ حکمت عملی بڑے نقصانات کے خلاف مددگار ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، مارکیٹ میں کم خطرے والی سرمایہ کاری کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ اپنا انتخاب کریں اور انہیں آزمائیں۔

FBS کیساتھ اپنے سرمایہ کاری کے راستے کو تلاش کریں

چاہے آپ زیادہ رسک والی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں یا خطرے سے پاک سرمایہ کاری کو تلاش کریں، آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں۔ FBS بروکر کیساتھ، آپ تجارت، سرمایہ کاری، اور مؤثر طریقے سے خطرات کو منظم کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ ہم مفت تعلیم کی بھی پیشکش کرتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ مالیاتی دنیا کی ضروری چیزوں کو سکھانے کیلئے بہت سے مفت ویبینارز بھی پیش کرتے ہیں۔ ایک قابل اعتماد عالمی بروکر کیساتھ ٹریڈنگ شروع کریں!

  • 306

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera