1. FBS >
  2. FBS بلاگ >
  3. پورٹ فولیو کو متنوع بنانا: ایک Forex ٹریڈر اسے استعمال کر کے کیا فوائد حاصل کر سکتا ہے؟
2023-06-02 • اپ ڈیڈ

پورٹ فولیو کو متنوع بنانا: ایک Forex ٹریڈر اسے استعمال کر کے کیا فوائد حاصل کر سکتا ہے؟

cover.png

زیادہ سے زیادہ انڈے جمع کریں، اور انہیں ایک ہی ٹوکری میں رکھنے سے گریز کریں – کیونکہ یہ کسی سمجھدار ٹریڈر کے لیے ایک بنیادی اصول ہے۔ ٹریڈنگ کے طویل راستے میں بہت سے غیر متوقع موڑ اور رکاوٹیں آ سکتی ہیں۔ اسی لیے ٹریڈرز کو اپنی حفاظت کرنے اور خطرات کو کم کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں اور طریقوں سے متعلق مزید جاننا چاہیئے۔

یہ مقالہ Forex ٹریڈنگ میں تنوع کی اہمیت کا احاطہ کرے گا، نیز اس میں آپ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کا طریقہ سیکھیں گے، اور کچھ مشہور ترین سوالات کے جواب حاصل کریں گے۔

Forex ٹریڈنگ میں تنوع پذیری کیا ہے؟

مختلف مالیاتی انسٹرومنٹس یا سرمایہ کاری کی مارکیٹس میں فنڈز تقسیم کرنے کے عمل کو تنوع کہا جاتا ہے۔ Forex ٹریڈنگ میں تنوع کا تصور نہایت اہم ہوتا ہے۔ کرنسی پورٹ فولیو کو متنوع بنا کر، ٹریڈر نقصانات کے امکانات کو کم کرتا ہے اور استحکام کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔ Forex ٹریڈنگ میں، تنوع سے مراد ٹریڈنگ کی مختلف سرگرمیاں ہیں: جیسے ایک سے زائد کرنسی کے جوڑے میں سرمایہ کاری کرنے سے لے کر کسی دوسرے ٹریڈر کو پورٹ فولیو کی مینجمنٹ تفویض کرنا۔ متنوع بنانے کے عمل کا مقصد ٹریڈر کے ممکنہ نقصانات کو متوقع منافع جات سے پورا کرنا ہوتا ہے۔

ddl_3_basket_with_gold_eggs_and_coins_at_the_center_more_eggs_a_b8dff136-f867-48fe-abc5-aa41698ba06b (1).png

ایک اصول کے مطابق، متنوع پورٹ فولیو میں زیادہ خطرے کے حامل اور کم خطرے کے حامل اثاثہ جات شامل ہوتے ہیں۔ اکثر اوقات، غیر پیشہ ور ٹریڈرز یہ سمجھتے ہیں کہ وہ خطرات سے بچنے کے لیے محض اپنے فنڈز کو مختلف اثاثہ جات میں تقسیم کر کے زیادہ منافع جات حاصل کر لیں گے۔ تاہم، یہ صرف اس صورت میں کام کرتا ہے جب آپ کا پورٹ فولیو زیادہ خطرے کی حامل سرمایہ کاریوں پر مشتمل ہوتا ہو۔ دیگر تمام مارکیٹس کی طرح، Forex مارکیٹ کافی غیر مستحکم ہوتی ہے۔ ہر کرنسی کے جوڑے کا اپنا محرک ہوتا ہے جو مختلف حالات کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔ مثلاً، سب سے زیادہ غیر مستحکم کرنسی کے جوڑے روزانہ 80-70 پِپس سے زیادہ حرکت کرتے ہیں۔ ان جوڑوں میں GBP/NZD، GBP/AUD، GBP/CAD، GBP/JPY، EUR/NZD، EUR/CAD، EUR/AUD، اور EUR/JPY شامل ہوتے ہیں، نیز اوسط یومیہ اتار چڑھاؤ ایک سو پوائنٹس سے زیادہ ہوتا ہے! اس کے ساتھ ہی، کم ترین غیر مستحکم کرنسی کے جوڑوں میں سوئس فرانک ایک محفوظ سرمایہ کاری کی کرنسی کے طور پر شامل ہوتا ہے۔ یہاں USD/CHF، EUR/CHF، AUD/CHF ہوتے ہیں۔

Forex مارکیٹ ایک کثیرالجہتی سسٹم ہے جہاں آپ کو ہر چیز کا بغور مشاہدہ کرنا چاہیئے اور اپنے ٹریڈنگ پورٹ فولیو کو معقول طور پر بروئے کار لانا چاہیئے۔ اس صورت حال میں متنوع بنانے کا طریقہ کار ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اپنے Forex ٹریڈنگ پورٹ فولیو کو کیسے متنوع بنائیں؟

اپنے فنڈز تقسیم کریں

اپنی رقم کو محتاط طریقے سے تقسیم کر کے ٹریڈنگ پورٹ فولیو کی تنوع پذیری کا آغاز کرنا چاہیئے۔ Forex میں، تجربہ کار ٹریڈرز فنڈز کو تقسیم کرنے کے لیے پریٹو پرنسپل (80/20 اصول) استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پیریٹو کے مطابق، صرف %20 پر مبنی کارروائیاں %80 اثرات کا سبب بنتی ہیں۔ خطراتی تنوع میں، ٹریڈر انتہائی غیر مستحکم کرنسیز میں %20 سرمائے کی سرمایہ کاری کرتا ہے جبکہ بقیہ %80 کو کم غیر مستحکم سرمایہ کاریوں میں لگاتا ہے یا نقد رقم کی صورت رکھتا ہے۔ لہٰذا، کسی کے فنڈز کا %20 پورٹ فولیو میں %80 ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے یا بصورت دیگر %80 پر مشتمل نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔

مختلف کرنسی کے جوڑوں میں سرمایہ کاری کریں

جیسا کہ ہم پہلے ہی ذکر کر چکے ہیں، کہ تمام کرنسی کے جوڑے اتار چڑھاؤ اور خطرے کی سطح کے لحاظ سے منفرد ہوتے ہیں۔ کرنسی کے کچھ جوڑے ایک ہی دن میں سو سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ، دوسروں کو، اس کام میں پورا ایک ہفتہ لگتا ہے۔ کرنسی کے ایکسچینج ریٹس کے زیادہ اور تیز ترین اتار چڑھاؤ کی صورت میں، ٹریڈنگ زیادہ مؤثر اور منافع بخش ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی پیچیدہ بھی ہوتی ہے۔ متوقع اتار چڑھاؤ کو متوازن بنانے کے لیے، ہم کم از کم دو کرنسی کے جوڑوں میں سرمایہ کاری کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جہاں ایک جوڑا بہت زیادہ مستحکم ہو جبکہ دوسرا وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ یا کم استحکام کا مظاہرہ کرے۔ بہرحال، کوئی جلدی نہیں ہے! جب آپ ایک کرنسی کے جوڑے کے ساتھ کام کر کے کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو متعدد کرنسی کے جوڑوں کے ساتھ ٹریڈنگ پر سوئچ کرنا موزوں ہوتا ہے۔

ٹریڈنگ کے اوقات تبدیل کرنا

یہ ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے کہ Forex ایک ایسی مارکیٹ ہے جو بغیر کسی وقفے کے مسلسل 24 گھنٹے کام کرتی ہے۔ Forex میں یومیہ سرگرمیوں کو چار سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے: ایشین، یورپی، امریکی، اور پیسیفک۔ کام کا ایسا شیڈول شرکاء کو دن اور رات میں کسی بھی وقت ٹریڈز کو اوپن کرنے اور کلوز کرنے میں مدد دیتا ہے۔ عموماً، ٹریڈرز کام کے مخصوص کردہ وقت کی پابندی کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھار اس میں ردوبدل کی ضرورت ہوتی ہے۔ وقت کی بنیاد پر، کرنسیز کا مزاج بھی بدلتا رہتا ہے۔ لہٰذا، ٹریڈنگ میں وقت کی مختلف حکمت عملیوں کو آزمانے سے آپ کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

یومیہ خبروں کے ساتھ اپ-ٹو-ڈیٹ رہیں

Forex ٹریڈنگ پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے، ٹریڈرز کو موجودہ عالمی صورتحال پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے۔ معاشی تبدیلیاں یا جیوپولیٹیکل واقعات مارکیٹ میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتے ہیں اور آپ کے فیصلوں پرناگزیر طور پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ٹریڈنگ کی مختلف حکمت عملیاں استعمال کریں

ٹریڈنگ کی مختلف حکمت عملیوں کا مرکب مضبوط خطراتی تنوع کی بنیاد ہے۔ ٹریڈنگ کے مختلف طرزِ انداز سیکھیں اور ٹرانزیکشنز کے ٹائم فریمز آزمائیں۔ مثلاً، ٹریڈنگ کے اثاثہ جات کا کچھ حصہ کسی دوسرے ٹریڈر کی مینجمنٹ میں ٹرانسفر کرنا ٹریڈر کے لیے مؤثر ہو سکتا ہے۔ اپنے تجربے اور مہارتوں سے قطع نظر، تمام ٹریڈرز نقصانات اور فوائد کے ادوار سے گزرتے ہیں، اس لیے آپ کے ٹریڈنگ پورٹ فولیو میں متعدد ٹریڈرز کی موجودگی ممکنہ اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔

ddl_green_sports_on_the_financial_charts_coins_sca_9efc3d51-e40e-457b-9854-2a2e5cc0d6ea_copy_3 (1).png

ٹریڈرز اپنے پورٹ فولیوز کو متنوع بنا کر کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

کرنسی کی ٹریڈنگ کے تنوع کا مقصد آپ کے پورٹ فولیو کو متوقع فوائد اور نقصانات کے خلاف متوازن کرنا ہے۔ Forex ٹریڈنگ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کی صلاحیت ٹریڈر کو خطرات سے نمٹنے اور مارکیٹ کے شدید اتار چڑھاؤ پر مبنی حالات میں ثابت قدم رہنے میں مددگار ہوتی ہے۔ آئیے تنوع پذیری کے کچھ فوائد سے متعلق مزید تفصیل سے بات کرتے ہیں!

مارکیٹ کا تخفیف کردہ اتار چڑھاؤ

بلاشبہ، تنوع پذیری کی تکنیک آپ کی ٹریڈنگ پریکٹس پر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرتی ہے، کیونکہ کچھ سرمایہ کاریاں منافع فراہم کریں گی جبکہ دیگر – نقصانات کا سبب بنیں گی۔ تنوع پر مبنی حکمت عملی ٹریڈرز کو اپنے ٹریڈنگ پورٹ فولیو کو متوازن بنانے اور بدلتے ہوئے معاشی حالات کا مقابلہ کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

جذباتی استحکام

اس میں کوئی راز نہیں کہ ہر شخص کے لیے اپنے فنڈز سے محروم ہونا تباہ کن ہو گا۔ وہ ٹریڈرز جو اپنی پوزیشنز کی مسلسل نگرانی کرنے کے عادی ہو چکے ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ حد سے زیادہ جذباتی رویے سے گریز کریں۔ بدلے میں، تنوع پر مبنی حکمت عملیاں ٹریڈرز کو اپنے جذبات کو محدود کرنے اور کم و بیش محفوظ محسوس کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

رسک مینجمنٹ

تنوع رسک مینجمنٹ کی حکمت عملی کا ایک مؤثر ٹول ہے جو آپ کے مجموعی پورٹ فولیو پر کسی ایک سرمایہ کاری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بیک وقت متعدد پوزیشنز کو اوپن رکھنا آپ کی سرمایہ کاریوں کی قدر میں غیر متوقع کمی کے خلاف تحفظ کا کام کر سکتا ہے۔

منافع میں اضافہ

Forex ٹریڈرز کا بنیادی مقصد اپنے فنڈز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ اس طرح، اپنے Forex ٹریڈنگ کے پورٹ فولیو کی تنوع پذیری عموماً منافع جات میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ مختلف کرنسی کے جوڑوں میں سرمایہ کاری کرنے سے، ٹریڈرز اپنے منافع کے امکانات میں اضافہ کرتے ہیں۔ اگر ایک کرنسی کے جوڑے کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن دوسرا اس نقصان کی تلافی کر لیتا ہے اور مجموعی منافع کو بڑھاتا ہے، تو سرمائے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعدد مارکیٹس میں ٹریڈنگ کرنا

تنوع آپ کو مختلف کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنے کے ذریعے مختلف مارکیٹس میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ متنوع سرمایہ کاریاں ٹریڈرز کو مختلف معاشی اور سیاسی نظاموں سے روشناس کرواتی ہیں جہاں وہ زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے Forex ٹریڈنگ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے اہم تجاویز

خصوصاً آپ کے لیے، ہم نے کئی تجاویز تیار کی ہیں جو آپ کو Forex ٹریڈنگ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے میں مددگار ہوں گی۔

  • کسی مخصوص کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل، مکمل ماحول کا جائزہ لیں: متعلقہ ملک میں افراطِ زر سے لے کر جیوپولیٹکس تک۔
  • محدود تعداد میں کرنسیز میں سرمایہ کاری کر کے اپنے پورٹ فولیو کو سائز میں چھوٹا رکھیں کیونکہ اس سے آپ کو مارکیٹس کا زیادہ درست طریقے سے تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔
  • اپنے اہداف تک پہنچنے کے بعد پوزیشنز کو کلوز کر دیں، کیونکہ منافع حاصل کرنے کے بعد ٹریڈنگ جاری رکھنے سے نقصان ہو سکتا ہے۔
  • اگر آپ ممکنہ طور پر متعلقہ نقصانات کو برداشت کر سکتے ہیں تو صرف اس صورت میں لاٹ سائزز میں اضافہ کریں۔
  • اگر آپ کی زیرِ ملکیت تمام کرنسی کے جوڑے فیصلہ کن پوزیشن میں ہیں تو نقصانات کے امکانات کو کم کرنے کے لیے مارکیٹ کی موجودہ صورت حال سے متعلق اپ ڈیٹ رہیں۔

Forex ٹریڈنگ میں تنوع پذیری کے فوائد: خلاصہ

یہ ایک درد کش دوا کے طور پر کام کرتا ہے! تنوع Forex ٹریڈنگ میں ایک مؤثر حکمت عملی ہے جو ایک ٹریڈر کو مارکیٹ کے شدید اتار چڑھاؤ کے حامل حالات میں ثابت قدم رہنے میں مدد دیتی ہے۔ سرمایہ کاریوں کو متنوع بنا کر، ٹریڈر نقصانات کے امکانات کو کم کرتا ہے اور طویل مدتی پورٹ فولیو کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ نیز، یہ تکنیک آپ کے جذباتی استحکام میں اضافہ کر سکتی ہے، آپ کے نقطہ نظر کو وسیع کر سکتی ہے اور زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

ہماری گائیڈز اور تجاویز بھی آپ کے لیے مددگار ہوں گی۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور FBS کے ساتھ اپنے ٹریڈنگ کے شاندار سفر کا آغاز کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

ٹریڈنگ میں تنوع کیا ہے؟

تنوع پذیری نقصانات کے امکانات کو کم کرنے اور ٹریڈنگ پورٹ فولیو میں توازن قائم کرنے کے لیے مختلف سرمایہ کاریوں میں ٹریڈر کے فنڈز کو تقسیم کرنے کی حکمت عملی ہے۔

Forex میں ٹریڈ کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی کون سی ہے؟

عموماً، Forex ٹریڈنگ میں کامیاب ہونے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے مختلف ٹریڈرز کی جانب سے ٹریڈنگ پر مبنی بہت ساری منفرد حکمت عملیاں تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم، ہر ٹریڈر کا ٹریڈنگ کا اپنا ایک منفرد طرزِ انداز ہوتا ہے – اس لیے اسے ٹریڈنگ پر مبنی بہترین حکمت عملی تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی ترجیحات اور خطرے کی برداشت کی سطح کے مطابق موزوں ہو۔

تنوع کے فوائد کیا ہیں؟

سرمایہ کاریوں کو متنوع بنا کر، ٹریڈر نقصانات کے امکانات کو کم کرتا ہے، پورٹ فولیو کی طویل مدتی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، اور منافع کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔

  • 74

ڈیٹا جمع کرنے کا نوٹس

ایف بی ایس اس ویب سائٹ کو چلانے کے لئے آپ کا ریکارڈ ترتیب دیتا ہے۔ "قبول" کا بٹن دبانے سے آپ ہماری پرائویسی پالیسی پر اتفاق کرتے ہیں۔

دوبارہ کال کریں

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

نمبر تبدیل کریں

آپ کی درخواست موصول ہو گئ ہے

ایک مینجر جلد ہی آپکو کال کرے گا

اس فون نمبر کیلئے اگلی کال بیک کی درخواست
۔ میں دستیاب ہوگی

اگر آپ کو کوئی فوری مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں
لائیو چیٹ کے ذریعے

اندروانی مسئلہ ،تھوڑی دیر بعد کوشش کریں

اپنا وقت ضائع نہ کریں – اس بات پر نظر رکھیں کہ NFP امریکی ڈالر اور منافع کو کس طرح متاثر کرسکتا ہے!

آپ اپنے براؤزر کے پرانا ورژن کا استعمال کر رہے ہیں.

اپ ڈیٹ کریں اور محفوظ، مزید آرام دہ، پرسکون اور پیداواری ٹریڈنگ کے تجربے کے لئے ایک کوشش کریں.

Safari Chrome Firefox Opera